سورة التّکویر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آیا۔ اور دوسرا وہ زمانہ جو دجالی فتنہ کا زمانہ ہے جو مسیح کے عہد
میں آنے والا تھا جس سے پناہ مانگنے کے لئے اس آیت میں اشارہ ہے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا
الضَّالِّينَ ( الفاتحة : ٧ ) اور اسی زمانہ کے لئے یہ پیشگوئی سورہ نور میں موجود ہے۔ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ
خَوْفِهِم آمنا ۔ اس آیت کے معنے پہلی آیت کے ساتھ ملا کر یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس دین پر آخری
زمانہ میں ایک زلزلہ آئے گا اور خوف پیدا ہو جائے گا کہ یہ دین ساری زمین پر سے گم نہ ہو جائے ۔ تب
خدا تعالی دوبارہ اس دین کو روئے زمین پر متمکن کر دے گا اور خوف کے بعد امن بخش دے گا۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۱۸۷)
سورہ نور میں صریح اشارہ فرماتا ہے کہ ہر ایک رنگ میں جیسے بنی اسرائیل میں خلیفے گزرے ہیں وہ تمام
رنگ اس اُمت کے خلیفوں میں بھی ہوں گے۔ چنانچہ اسرائیلی خلیفوں میں سے حضرت عیسی ایسے ایسے خلیفے تھے
جنہوں نے نہ تلوار اُٹھائی اور نہ جہاد کیا ۔ سو اس امت کو بھی اسی رنگ کا مسیح موعود دیا گیا۔ دیکھو آیت وعد
اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ
لَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَّا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ
بِي شَيْئًا ۖ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ ۔ اس آیت میں فقرہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِم قابلِ غور ہے۔ کیونکہ اس سے سمجھا جاتا ہے کہ محمدی خلافت کا سلسلہ موسوی خلافت کے سلسلہ سے
مشابہ ہے اور چونکہ موسوی خلافت کا انجام ایسے نبی پر ہوا یعنی حضرت عیسی پر جو حضرت موسیٰ سے چودھویں
صدی کے سر پر آیا اور نیز کوئی جنگ اور جہاد نہیں کیا اس لئے ضروری تھا کہ آخری خلیفہ سلسلہ محمدی کا بھی اسی
شان کا ہو۔
لیکچر سیالکوٹ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۱۳، ۲۱۴)
خدا تعالی ۔۔۔۔۔۔ دو قسم کی قدرت ظاہر کرتا ہے (۱) اول خود نبیوں کے ہاتھ سے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھاتا
ہے (۲) دوسرے ایسے وقت میں جب نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن زور
میں آجاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا اور یقین کر لیتے ہیں کہ اب یہ جماعت نابود ہو جائے گی
اور خود جماعت کے لوگ بھی تردد میں پڑ جاتے ہیں اور اُن کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی بدقسمت مرتد
ہونے کی راہیں اختیار کر لیتے ہیں ۔ تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبردست قدرت ظاہر کرتا ہے اور گرتی
ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے پس وہ جو اخیر تک صبر کرتا ہے خدا تعالیٰ کے اس معجزہ کو دیکھتا ہے جیسا کہ
حضرت ابوبکر صدیق کے وقت میں ہوا جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت ایک بے وقت موت سمجھی گئی
اور بہت سے بادی شین نادان مرتد ہو گئے اور صحابہ بھی مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہو گئے۔ تب خدا تعالیٰ نے
حضرت ابو بکر صدیق کو کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا اور اسلام کو نابود ہوتے ہوتے تھام لیا اور اُس
وعدہ کو پورا کیا جو فرمایا تھا وَ لَيُمَكنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ
آمنا ۔ یعنی خوف کے بعد پھر ہم ان کے پیر جما دیں گے۔ ایسا ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں ہوا
جب کہ حضرت موسی مصر اور کنعان کی راہ میں پہلے اس سے جو بنی اسرائیل کو وعدہ کے موافق منزل مقصود تک
پہنچا دیں فوت ہو گئے اور بنی اسرائیل میں اُن کے مرنے سے ایک بڑا ماتم برپا ہوا جیسا کہ توریت میں لکھا
ہے کہ بنی اسرائیل اس بے وقت موت کے صدمہ سے اور حضرت موسی کی ناگہانی جدائی سے چالیس دن تک
روتے رہے۔ ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ معاملہ ہوا۔ اور صلیب کے واقعہ کے وقت تمام حواری
تتر بتر ہو گئے اور ایک ان میں سے مرتد بھی ہو گیا۔ الوصیت، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵،۳۰۴)
قرآن شریف کی یہ آیت بھی کہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ یہی چاہتی ہے کہ اس اُمت کے لئے
چودھویں صدی میں مثیل عیسیٰ ظاہر ہو جیسا کہ حضرت عیسیٰ حضرت موسیٰ سے چودھویں صدی میں ظاہر ہوئے
تھے تا دونوں مثیلوں کے اول و آخر میں مشابہت ہو۔ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۰)
سورہ نور میں منکھ کا لفظ اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہر ایک خلیفہ اسی اُمت میں سے ہوگا اور آیت
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ بھی اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے جس سے ظاہر ہے کہ کوئی امر غیر معمولی
نہیں ہوگا بلکہ جس طرح صدر زمانہ اسلام میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں جیسا کہ آیت کما
أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا ( المزمل: ۱۶) سے ظاہر ہے ایسا ہی آخر زمانہ اسلام میں دونوں سلسلوں موسوی
اور محمدی کا اول اور آخر میں تطابق پورا کرنے کے لئے مثیل عیسی کی ضرورت تھی ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۰،۱۰۹)
ہمارا رسول مثیل موسیٰ ہے ۔۔۔۔ فرمایا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ الخس ۱۸ اس مثیل موسیٰ کے خلفاء بھی اسی سلسلہ سے ہوں گے
جیسے کہ موسیٰ کے خلفاء سلسلہ وار آئے ۔ اس سلسلہ کی میعاد چودہ سو برس تک رہی۔ برابر خلفاء آتے رہے۔ یہ
ایک اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیشگوئی تھی کہ جس طرح سے پہلے سلسلہ کا آغاز ہوا ویسے ہی اس سلسلہ کا آغاز
ہوگا یعنی جس طرح موسیٰ نے ابتداء میں جلالی نشان دکھلائے اور فرعون سے چھڑا یا اسی طرح آنے والا نبی بھی
موسیٰ کی طرح ہوگا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۳)
قرآن شریف نے اسرائیلی اور اسماعیلی سلسلوں میں خلافت کی مماثلت کا کھلا کھلا اشارہ کیا ہے جیسے اس
آیت سے ظاہر ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ الآیہ اسرائیلی سلسلہ کا آخری خلیفہ جو چودھویں صدی پر بعد از موسیٰ علیہ السلام
آیا وہ مسیح ناصری تھا۔ مقابل میں ضروری تھا کہ اس اُمت کا مسیح بھی چودھویں صدی کے سر پر آوے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ ء صفحہ ۵۸)
اس آیت میں استخلاف کے موافق جو خلیفے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں ہوں گے وہ پہلے
خلیفوں کی طرح ہوں گے اس قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ فرمایا گیا ہے جیسے فرمایا
ہے إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : ۱۶) اور آپ
مثیل موسیٰ استثنا کی پیشگوئی کے موافق بھی ہیں ۔ پس اس مماثلت میں جیسے کہا کا لفظ فرمایا گیا ہے ویسے
ہی سورہ نور میں گیا کا لفظ ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا کہ موسوی سلسلہ اور محمدی سلسلہ میں مشابہت اور
مماثلت تامہ ہے۔ موسوی سلسلہ کے خلفاء کا سلسلہ حضرت عیسی علیہ السلام پر آکر ختم ہو گیا تھا اور وہ حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے بعد چودھویں صدی میں آئے تھے۔ اس مماثلت کے لحاظ سے کم از کم اتنا تو ضروری ہے
کہ چوھویں صدی میں ایک خلیفہ اسی رنگ قوت کا پیدا ہو جو سیح سے مماثلت رکھتا ہو اور اسی کے قلب اور قدم پر
ہو۔ پس اگر اللہ تعالیٰ اس امر کی اور دوسری شہادتیں اور تائیدیں نہ بھی پیش کرتا تو یہ سلسلہ مماثلت بالطبع چاہتا
تھا کہ چودھویں صدی میں عیسوی بروز آپ کی امت میں ہو ورنہ آپ کی مماثلت میں معاذ اللہ ایک نقص
اور ضعف ثابت ہوتا لیکن اللہ تعالیٰ نے نہ صرف اس مماثلت کی تصدیق اور تائید فرمائی بلکہ یہ بھی ثابت کر
دکھا یا کہ مثیل موسیٰ ، موسیٰ سے اور تمام انبیاء علیہم السلام سے افضل تر ہے۔
ا
الحکم جلدے نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲، ۳)
آیت استخلاف میں اللہ تعالیٰ نے صاف طور ایک سلسلہ خلافت قائم کرنے کا وعدہ فرمایا اور اس سلسلہ کو
پہلے سلسلہ خلافت کے ہم رنگ قرار دیا جیسا فرما یا كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ اب اس وعدہ استخلاف
کے موافق اور اس کی مماثلت کے لحاظ سے ضروری تھا کہ جیسے موسوی سلسلہ خلافت کا خاتم الخلفاء مسیح تھا ضرور
ہے کہ سلسلہ محمد یہ کے خلفاء کا خاتم بھی ایک مسیح ہی ہو۔ (الحکم جلدے نمبر ۷ مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ صفحہ ۲)
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ میں جو استخلاف کا وعدہ ہے یہ بھی اسی امر پر صاف دلیل ہے کہ کوئی پرانا نبی اخیر
تک نہ آوے ورنہ گیا باطل ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کہا کے نیچے تو مثیل کو رکھا ہے عین کو نہیں رکھا پھر یہ کس
قدر غلطی اور جرات ہے کہ خدا تعالیٰ کے منشا کے خلاف ایک بات اپنی طرف سے پیدا کر لی جاوے اور ایک
نیا اعتقاد بنالیا جاوے۔
اور پھر کہا میں مدت کی بھی تعیین ہے کیونکہ مسیح موسیٰ کے بعد چودھویں صدی میں آیا تھا اس لئے ضروری
تھا کہ آنے والا محمدی مسیح بھی چودھویں صدی میں آئے ۔ غرض یہ آیت ان تمام امور کو حل کرتی ہے اگر کوئی
سوچنے والا ہو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
کیا مِنْكُم ثَلاثَہ ہمارے مخالفوں کے لئے کافی نہیں۔ ایک بخاری کا مِنْكُمْ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ )
مسلم کا مِنْكُمْ أَمَّكُمْ مِنْكُمْ ) اور سب سے بڑھ کر قرآن کا مِنْكُمْ ( وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ ) -
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۶)
قرآن پر تدبر سے نظر کرنے والے کو معلوم ہوگا کہ دو سلسلوں کا مساوی ذکر ہے اول سلسلہ جو موسیٰ سے
شروع ہو کر مسیح علیہ السلام پر ختم ہوتا ہے اور دوسرا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع ہوتا ہے یہ اس شخص
پرختم ہونا چاہیے جو مثیل تو مثیل مسیح ہو کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا
شَاهِدًا عَلَيْكُمُ - الایة (المزمل : ۱۶) اور پھر سورہ نور میں وعدہ استخلاف فرمایا کہ جس طرح پر موسوی سلسلہ
ہو گزرا ہے اسی طرح پر محمدی سلسلہ بھی ہوگا تا کہ دونوں سلسلوں میں بموجب آیات قرآنی با ہم مطابقت اور
موافقت تامہ ہو چنانچہ جب کہ موسوی سلسلہ آخر عیسیٰ علیہ السلام پر ختم ہوا ضروری تھا کہ محمدی سلسلہ کا خاتم بھی
عیسی موعود ہوتا۔ ان دونوں سلسلوں کا بہم تقابل مرا یا متقابلہ کی طرح ہے یعنی جب دو شیشے ایک دوسرے کے
بالمقابل رکھے جاتے ہیں تو ایک شیشہ کا دوسرے میں انعکاس ہوتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸)
( اس سوال کے جواب میں کہ قرآن میں مسیح موعود کا کہاں کہاں ذکر ہے۔ فرمایا۔ )
سورۃ فاتحہ، سورہ نور ، سورہ تحریم وغیرہ میں ۔ سورہ فاتحہ میں تو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سورۃ نور میں وَعَدَ
اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ الآية اور سورہ تحریم میں جہاں مومنوں کی مثالیں بیان کی ہیں ان میں فرمایا وَ مَرْيَمَ
ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرَجَهَا (التحریم : ۱۳) ۔ (الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)
حضرت عیسی علیہ السلام براہ راست خدا کے نبی تھے اور میری نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے
اور فیوض سے ہے پھر وہی عیسیٰ کیوں کر آسکتا ہے جبکہ سورۃ نور میں جو آیت استخلاف ہے اس میں وَعَدَ الله
الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُم لکھا ہے اور صحیح بخاری میں بھی اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ہے پھر عیسیٰ علیہ السلام تو فوت ہو چکے
اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں معراج کی رات مردوں میں دیکھ چکے جو بہشت میں ہوں انہیں زندوں
سے کیا تعلق ۔ جس بات پر خدا نے اپنے قول سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فعل سے شہادت دے
دی اس سے انکار کرنا دراصل میری تکذیب کرنا نہیں ۔ میں کیا ہوں اور میری تکذیب کیا در اصل یہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب ہے۔
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ رجون ۱۹۰۸ ء صفحه (۹)
موعود وہ ہے جس کا ذکر مِنكُمُ میں ہے جیسے کہ فرماتا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا
الصلحت الخ ورنہ اس طرح خواہ صد با مسیح آویں اور کسی امت کے ہوں مگر وہ موعود نہ ہوویں گے کیونکہ وہ
مِنْكُم سے باہر ہوں ۔ گے حالانکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ مِنكُم کا ہے پھر باہر سے آنے والا کیسے موعود ہو سکتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۶ مورخه ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ (۲۰۲)
مسیح موعود کی نسبت ان کا یہ خیال کہ وہ اسرائیلی مسیح ہو گا بالکل غلط ہے قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ
وہ تم میں سے ہوگا جیسے سورہ نور میں ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ پھر بخاری میں بھی منکم ہی ہے پھر
رو
مسلم میں بھی مِنكُم ہی صاف لکھا ہے۔ ان کمبختوں کو اس قدر خیال نہیں آتا اگر اسی مسیح نے پھر آنا تھا تو منكم
کی بجائے مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ لکھا ہوتا ۔ اب قرآن شریف اور احادیث تو پکار پکار کر منگم کہہ رہے ہیں مگر
ان لوگوں کا دعویٰ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ کا ہے۔ سوچ کر دیکھو کہ قرآن کو چھوڑیں یا ان کو۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۹ مورخه ۱۶ راکتوبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۰۶)
قرآن شریف نے بڑی وضاحت کے ساتھ دو سلسلوں کا ذکر کیا ہے ایک وہ سلسلہ ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام
سے شروع ہوا اور حضرت مسیح علیہ السلام پر آکر ختم ہوا اور دوسرا سلسلہ جو اسی سلسلہ کے مقابل پر واقع ہوا ہے
وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ ہے چنانچہ توریت میں بھی آپ کو مثیل موسیٰ کہا گیا اور قرآن شریف
میں بھی آپ کو مثیل موسیٰ ٹھہرایا گیا ہے جیسے فرمایا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا
أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل: (۱۶) ۔ پھر جس طرح پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کا سلسلہ حضرت مسیح پر
آ کر ختم ہو گیا اسی سلسلہ کی مماثلت کے لئے ضروری تھا کہ اس وقت اور اسی زمانہ پر جب حضرت مسیح حضرت
موسیٰ کے بعد آئے تھے مسیح محمدی بھی آتا اور یہ بالکل ظاہر اور صاف بات ہے کہ مسیح موسوی چودھویں صدی
میں آیا تھا۔ اس لئے ضروری تھا کہ مسیح محمدی بھی چودھویں صدی میں آتا۔ اگر کوئی اور نشان اور شہادت نہ بھی
ہوتی تب بھی اس سلسلہ کی تکمیل چاہتی تھی کہ اس وقت مسیح محمدی آوے مگر یہاں تو صد ہا اور نشان اور دلائل
ہیں پھر آنے والے کو اسی امت میں سے ٹھہرایا گیا ہے جیسے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ میں فرمایا گیا ہے اور اسی طرح پر احادیث میں
بھی آنے والا اسی امت سے ٹھہرایا گیا ہے جبکہ فرمایا ہے وَ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ۔ اب نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ
بوضاحت شہادت دیتے ہیں کہ آنے والا مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا اور ضرورت بجائے خود داعی ہے
کیونکہ اسلام پر سخت حملے ہو رہے ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ جہاں تک ان مخالفوں کا بس چلے اسلام کو نا بود
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ ء صفحه ۴، ۵ )
کردیں۔
اسی امت کے اب مومنین اور اعمالِ صالحہ بجالانے والوں سے خلافت کا وعدہ کیا گیا اسی طرح پر جس
طرح بنی اسرائیل میں خلفاء کئے گئے تھے یہاں بھی وہی کہا کا لفظ موجود ہے ایک طرف تو اس سلسلہ کو
سلسله موسوی کا مثیل ٹھہرایا۔ دوسری جگہ سلسلہ موسوی کی طرح خلفاء بنانے کا وعدہ کیا پھر کیا دونوں سلسلوں کا
طبعی توافق ظاہر نہیں کرتا کہ اس امت میں خلفاء اسی رنگ کے قائم ہوں؟ ضرور کرتا ہے
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
پیشگوئی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک وعدہ کی جیسے فرمایا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ ۔ اہل سنت مانتے
ہیں کہ اس قسم کی پیشگوئیوں میں تخلف نہیں ہوتا کیونکہ خدا تعالیٰ کریم ہے لیکن وعید کی پیشگوئیوں میں وہ ڈرا
کر بخش بھی دیتا ہے اس لئے کہ وہ رحیم ہے۔ بڑا نادان اور اسلام سے دور پڑا ہوا ہے وہ شخص جو کہتا ہے وعید
کی سب پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔ وہ قرآن کریم کو چھوڑتا ہے اس لئے کہ قرآن شریف تو کہتا ہے يُصِبْكُمْ
بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ ( المؤمن : ۲۹ ) ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۴)
وَ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّکٰوةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۔
انسان کو جو حکم اللہ تعالیٰ نے شریعت کے رنگ میں دیئے ہیں جیسے آقِیمُوا الصَّلوةَ نماز کو قائم رکھو۔ یا فرمایا
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة ( البقرۃ : ۴۶) ان پر جب وہ ایک عرصہ تک قائم رہتا ہے تو یہ احکام بھی شرعی
رنگ سے نکل کر کوئی رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور پھر وہ ان احکام کی خلاف ورزی کر ہی نہیں سکتا۔
الحکم جلدی نمبر ۲۵ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵)
لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى
انْفُسِكُمْ أَنْ تَأْكُلُوا مِنْ بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَبَابِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ
إِخْوَانِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ اَعْمَامِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمْتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ
اَخْوَالِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَلْتِكُمْ أَوْ مَا مَلَكُتُمْ مَفَاتِحَةً أَوْ صَدِيقِكُمْ لَيْسَ عَلَيْكُمْ
جُنَاحٌ أَنْ تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ اَشْتَاتًا فَإِذَا دَخَلْتُم بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ
تَحِيَّةً مِّنْ عِنْدِ اللهِ مُبْرَكَةً طَيِّبَةً كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ
تَعْقِلُونَ ۔
چھوت وغیرہ در اصل اس بات کا نشان ہے کہ ہندوؤں کا مذہب کمزور ہے جو ہاتھ لگانے سے بھی جاتا
رہتا ہے۔ اسلام کی بنیاد چونکہ قوی تھی اس لئے اس نے ایسی باتوں کو اپنے مذہب میں نہیں رکھا چنانچہ کھانے
کے متعلق فرمادیا لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا -
( بدر جلدی نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ صفحه (۳)
اگر کھانا کھانے کو کسی کے ساتھ جی نہیں کرتا تو کسی اور بہانہ سے الگ ہو جاوے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ اَشْتَاتا ۔ مگر اظہار نہ کرے یہ اچھا نہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۰)