سورة الفُرقان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا
سورة الفرقان
یا درکھو قرآن شریف حقیقی برکات کا سر چشمہ اور نجات کا سچا ذریعہ ہے۔ یہ ان لوگوں کی اپنی غلطی ہے جو
قرآن شریف پر عمل نہیں کرتے۔ عمل نہ کرنے والوں میں سے ایک گروہ تو وہ ہے جس کو اس پر اعتقاد ہی نہیں
اور وہ اس کو خدا تعالیٰ کا کلام ہی نہیں سمجھتے یہ لوگ تو بہت دور پڑے ہوئے ہیں لیکن وہ لوگ جو ایمان لاتے
ہیں کہ وہ خدا کا کلام ہے اور نجات کا شفا بخش نسخہ ہے اگر وہ اس پر عمل نہ کریں تو کس قدر تعجب اور افسوس کی
بات ہے۔ ان میں سے بہت سے تو ایسے ہیں جنہوں نے ساری عمر میں کبھی اسے پڑھا ہی نہیں۔ پس ایسے
آدمی جو خدا تعالیٰ کی کلام سے ایسے غافل اور لا پرواہ ہیں ان کی ایسی مثال ہے کہ ایک شخص کو معلوم ہے کہ
فلاں چشمہ نہایت ہی مصفا اور شیریں اور خنک ہے اور اس کا پانی بہت سی امراض کے واسطے اکسیر اور شفا
ہے۔ یہ علم اس کو یقینی ہے لیکن باوجود اس علم کے اور باوجود پیاسا ہونے اور بہت سی امراض میں مبتلا ہونے
کے اس کے پاس نہیں جاتا تو یہ اس کی کیسی بد قسمتی اور جہالت ہے اسے تو چاہیے تھا کہ وہ اس چشمہ پر منہ رکھ
دیتا اور سیراب ہو کر اس کے لطف و شفا بخش پانی سے حظ اُٹھاتا مگر وہ بوجود علم کے اس سے ویسا ہی دور ہے
جیسا کہ ایک بے خبر اور اس وقت تک اس سے دور رہتا ہے جو موت آ کر خاتمہ کر دیتی ہے ۔ اس شخص کی
حالت بہت ہی عبرت بخش اور نصیحت خیز ہے۔ مسلمانوں کی حالت اس وقت ایسی ہی ہو رہی ہے وہ جانتے
ہیں کہ سالی ترقیوں اور کامیابیوں کی کلید یہی قرآن شریف ہے جس پر ہم کو عمل کرنا چاہیے مگر نہیں اس کی پر واہ
بھی نہیں کی جاتی ۔ ایک شخص جو نہایت ہمدردی اور خیر خواہی کے ساتھ اور پھر نری ہمدردی ہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ
کے حکم اور ایما سے اس طرف بلاوے تو اسے کذاب اور دجال کہا جاتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا قابلِ رحم
حالت اس قوم کی ہوگی ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۴ صفحه ۲)
وَ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً كَذَلِكَ لِنُثَبِّتَ
بهِ فُؤَادَكَ وَرَثَلُنَهُ تَرْتِيلًا ۔
کافر کہتے ہیں کہ کیوں قرآن ایک مرتبہ ہی نازل نہ ہوا۔ ایسا ہی چاہیے تھا تا وقتاً فوقتاً ہم تیرے دل کو تسلی
دیتے رہیں اور تاوہ معارف اور علوم جو وقت سے وابستہ ہیں اپنے وقت پر ہی ظاہر ہوں کیونکہ قبل از وقت کسی
بات کا سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے سو اس مصلحت سے خدا نے قرآن شریف کو تئیس برس تک نازل کیا تا اس مدت
تک موعود نشان بھی ظاہر ہو جائیں ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵۷)
انبیا علیہم السلام اللہ تعالیٰ کے مکتب میں تعلیم پانے والے ہوتے ہیں اور تلامیذ الرحمن کہلاتے ہیں ان کی
ترقی بھی تدریجی ہوتی ہے اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قرآن شریف میں آیا ہے گذلِكَ
لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَ رَتَّلْتُهُ تَرْتِيلا ۔ پس میں اس بات کو خوب جانتا ہوں کہ انبیا علیہم السلام کی حالت
کیسی ہوتی ہے جس دن نبی مامور ہوتا ہے اس دن اور اس کی نبوت کے آخری دن میں ہزاروں کوس کا فرق
ہوجاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
وَ إِذَا رَأَوْكَ إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا اَهْذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا ۔
اور تیرے ساتھ ہنسی سے ہی پیش آئیں گے ۔ اور ٹھٹھا مار کر کہیں گے کیا یہی ہے جس کو خدا نے اصلاح
خلق کے لئے مقرر کیا یعنی جن کا مادہ ہی خبث ہے ان سے صلاحیت کی امید مت رکھ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۱ ، ۶۱۲ حاشیہ نمبر (۳)
ان لوگوں نے تجھے ایک ہنسی کی جگہ سمجھ رکھا ہے۔ وہ طنزاً کہتے ہیں کہ کیا یہی وہ شخص ہے جس کو خدا نے ہم
میں دعوت کے لئے کھڑا کیا۔
( براہین احمد یہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۸۷)
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۲)
تجھے لوگ ہنسی کی جگہ بنالیں گے اور کہیں گے کہ کیا یہی شخص خدا نے مبعوث فرمایا ہے۔
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ
أَضَلُّ سَبِيلًا
کیا تو یہ خیال کرتا ہے کہ اکثر لوگ ان میں سے سنتے اور سمجھتے ہیں۔ نہیں یہ تو چار پایوں کی طرح ہیں ۔
بلکہ ان سے بھی بدتر ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۵۱)
انسان جو اخلاق فاضلہ کو حاصل کر کے نفع رساں ہستی نہیں بنتا ۔ ایسا ہو جاتا ہے کہ وہ ہے
ہے کہ وہ کسی بھی کام نہیں
آسکتا۔ مردار حیوان سے بھی بدتر ہو جاتا ہے کیونکہ اس کی تو کھال اور ہڈیاں بھی کام آجاتی ہیں اس کی تو کھال
بھی کام نہیں آتی اور یہی وہ مقام ہوتا ہے جہاں انسان بَلْ هُمْ أَضَلُّ کا مصداق ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۵ مورخه ۹ جولائی ۱۹۰۰ صفحه ۳)
تیسرے درجہ کے وہ لوگ ہیں جو عمدہ اخلاق اور عمدہ اعمال میں سبقت لے جاتے ہیں۔ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ جو صد را اسلام کا وقت تھا اس زمانہ پر ایک وسیع نظر ڈال کر ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم نے کیوں کر ایمان لانے والوں کو مذکورہ بالا ادنی درجہ سے اعلیٰ درجہ تک پہنچادیا
کیونکہ ایمان لانے والے اپنی ابتدائی حالت میں اکثر ایسے تھے کہ جس حالت کو وہ ساتھ لے کر آئے تھے وہ
حالت جنگلی وحشیوں سے بدتر تھی اور درندوں کی طرح ان کی زندگی تھی اور اس قدر بد اعمال اور بداخلاق میں
وہ مبتلا تھے کہ انسانیت سے باہر ہو چکے تھے اور ایسے بے شعور ہو چکے تھے کہ نہیں سمجھتے تھے کہ ہم بداعمال ہیں
یعنی نیکی اور بدی کی شناخت کی حس بھی جاتی رہی تھی ۔ پس قرآنی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت
نے جو پہلا اثر ان پر کیا تو یہ تھا کہ ان کو محسوس ہو گیا کہ ہم پاکیزگی کے جامہ سے بالکل برہنہ اور بداعمالی
کے گند میں گرفتار ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ ان کی پہلی حالت کی نسبت فرماتا ہے أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ
اضل یعنی ” یہ لوگ چارپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بدتر۔ پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پاک صحبت اور فرقان کی دلکش تاثیر سے ان کو محسوس ہو گیا کہ جس حالت میں ہم نے زندگی بسر کی ہے وہ ایک
دو
وحشیانہ زندگی ہے اور سراسر بداعمالیوں سے ملوث ہے تو انہوں نے روح القدس سے قوت پا کر نیک اعمال کی
طرف حرکت کی۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۲۴)
أَلَمْ تَرَ إِلى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظَّلَّ وَ لَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنَا ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ
عَلَيْهِ دَلِيلًا ثُمَّ قَبَضْنَهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِبَاسًا
وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا
کیا تو خدا کی طرف دیکھتا نہیں کہ وہ کیوں کر سایہ کو لنبا کھینچتا ہے یہاں تک کہ تمام زمین پر تاریکی ہی
دکھائی دیتی ہے اور اگر وہ چاہتا تو ہمیشہ تاریکی رکھتا اور کبھی روشنی نہ ہوتی لیکن ہم آفتاب کو اس لئے نکالتے
ہیں کہ تا اس بات پر دلیل قائم ہو کہ اس سے پہلے تاریکی تھی یعنی تا بذریعہ روشنی کے تاریکی کا وجود شناخت