سورة الانفِطار

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیا جائے کیونکہ ضد کے ذریعہ سے ضد کا پہچاننا بہت آسان ہو جاتا ہے اور روشنی کا قدر و منزلت اسی پر کھلتا
ہے کہ جو تاریکی کے وجود پر علم رکھتا ہو اور پھر فرمایا کہ ہم تاریکی کو روشنی کے ذریعہ سے تھوڑا تھوڑا دور کرتے
جاتے ہیں تا اندھیرے میں بیٹھنے والے اس روشنی سے آہستہ آہستہ منتفع ہو جائیں اور جو یک دفعی انتقال میں
حیرت و وحشت متصور ہے وہ بھی نہ ہو سو اسی طرح جب دنیا پر روحانی تاریکی طاری ہوتی ہے تو خلقت
کو روشنی سے منتفع کرنے کے لئے اور نیز روشنی اور تاریکی میں جو فرق ہے وہ فرق ظاہر کرنے کے لئے
خدائے تعالیٰ کی طرف سے آفتاب صداقت نکلتا ہے اور پھر وہ آہستہ آہستہ دنیا پر طلوع کرتا جاتا ہے۔
( براہین احمد یہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۵۶، ۶۵۷)
وَهُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِهِ وَ أَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً
طَهُورًا لِنُحْيِي بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا وَ نُسْقِيَهُ مِمَّا خَلَقْنَا انْعَامًا وَ أَنَاسِي كَثِيرًا
خدا وہ ذات کریم و رحیم ہے کہ جو بارش سے پہلے ہواؤں کو چھوڑتا ہے پھر ہم ایک پاک پانی آسمان سے
اتارتے ہیں تا اس سے مری ہوئی بستی کو زندہ کریں اور پھر بہت سے آدمیوں اور ان کے چار پایوں کو پانی
پلاویں۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۵۲)
ہم نے آسمان سے پاک پانی اتارا یعنی قرآن تاہم اس کے ساتھ مردہ زمین کو زندہ کریں۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۲۲)
وَ لَقَدْ صَرَّفْتُهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا
اور ہم پھیر پھیر کر مثالیں بتلاتے ہیں تا لوگ یاد کر لیں کہ نبیوں کے بھیجنے کا یہی اصول ہے۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۵۲)
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَذِيرًا فَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَ جَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا
كبيران
اور اگر ہم چاہتے تو ہر یک بستی کے لئے جدا جدا رسول بھیجتے مگر یہ اس لئے کیا گیا کہ تا تجھ سے بھاری کوششیں

ظہور میں آویں یعنی جب ایک مرد ہزاروں کا کام کرے گا تو بلا شبہ وہ بڑا اجر پائے گا اور یہ امر اس کی افضلیت کا
موجب ہوگا سو چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم افضل الانبیاء اور سب رسولوں سے بہتر اور بزرگ تر تھے اور
خدائے تعالیٰ کو منظور تھا کہ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ذاتی جوہر کی رو سے فی الواقع سب انبیاء کے
سردار ہیں ایسا ہی ظاہری خدمات کی رو سے بھی ان کا سب سے فائق اور برتر ہونا دنیا پر ظاہر اور روشن
ہو جائے اس لئے خدائے تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو کافہ بنی آدم کے لئے عام رکھا تا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں اور کوششیں عام طور پر ظہور میں آویں ۔ موسیٰ اور ابن مریم کی طرح ایک
خاص قوم سے مخصوص نہ ہوں اور تاہر یک طرف سے اور ہر ایک گروہ اور قوم سے تکالیف شاقہ اٹھا کر اس اجر
عظیم کے مستحق ٹھہر جائیں کہ جو دوسرے نبیوں کو نہیں ملے گا۔
( براہین احمد یہ چہار قصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۵۲ تا ۶۵۴)
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَ صِهْرًا وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا
خدا وہ ذات قادر مطلق ہے جس نے بشر کو اپنی قدرت کاملہ سے پیدا کیا پھر اس کے لئے نسل اور رشتہ
مقرر کر دیا۔ اسی طرح وہ انسان کی روحانی پیدائش پر بھی قادر تھا یعنی اس کا قانون قدرت روحانی پیدائش
میں بعینہ جسمانی پیدائش کی طرح ہے کہ اول وہ ضلالت کے وقت میں کہ جو عدم کا حکم رکھتا ہے کسی انسان کو
روحانی طور پر اپنے ہاتھ سے پیدا کرتا ہے اور پھر اس کے متبعین کو کہ جو اس کی ذریت کا حکم رکھتے ہیں برکت
متابعت اس کی کے روحانی زندگی عطا فرماتا ہے سو تمام مرسل روحانی آدم ہیں اور ان کی امت کے نیک لوگ
ان کی روحانی نسلیں ہیں اور روحانی اور جسمانی سلسلہ بالکل آپس میں تطابق رکھتا ہے اور خدا کے ظاہری اور
باطنی قوانین میں کسی نوع کا اختلاف نہیں۔ (براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۵۴ تا۶۵۶)
قُلْ مَا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَنْ شَاءَ أَنْ يَتَّخِذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا
دوسری صفت رحمان کی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس صفت کے بھی کامل مظہر ٹھہرے کیونکہ آپ
کے فیوض و برکات کا کوئی بدل اور اجر نہیں مَا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۔ پھر آپ رحیمیت کے مظہر ہیں ۔ آپ
نے اور آپ کے صحابہ نے جو سنتیں اسلام کے لئے کیں اور ان خدمات میں جو تکالیف اُٹھائیں وہ ضائع نہیں

ہوئیں بلکہ ان کا اجر دیا گیا اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن شریف میں رحیم کا لفظ بولا ہی گیا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۲۰)
الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى
الْعَرْشِ الرَّحْمٰنُ فَسْلُ بِهِ خَبِيرًا
ثُمَّ اسْتَوَی عَلَی الْعَرْشِ کی تفسیر کے لئے دیکھیں تفسیر سورۃ اعراف آیت نمبر ۵۵
وَ إِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوا وَ مَا الرَّحْمَنُ انَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَ
زَادَهُمْ نُفُورًا تَبْرَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَ جَعَلَ فِيهَا سِرْجًا وَ قَمَرًا
مُنِيرًا وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ الَّيْلَ وَ النَّهَارِ خِلْفَةً لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ
شُكُورًا وَ عِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَ إِذَا خَاطَبَهُمُ
الْجِهِلُونَ قَالُوا سَلَمَا
جب کافروں اور بے دینوں اور دہریوں کو کہا جاتا ہے کہ تم رحمان کو سجدہ کرو تو وہ رحمان کے نام سے متنفر
ہو کر بطور انکار سوال کرتے ہیں کہ رحمان کیا چیز ہے ( پھر بطور جواب فرمایا ) رحمان وہ ذات کثیر البرکت اور
مصدر خیرات دائمی ہے جس نے آسمان میں برج بنائے برجوں میں آفتاب اور چاند کو رکھا جو کہ عامہ مخلوقات
کو بغیر تفریق کا فرو مومن کے روشنی پہنچاتے ہیں اسی رحمان نے تمہارے لئے یعنی تمام بنی آدم کے لئے دن
اور رات بنائے جو کہ ایک دوسرے کے بعد دورہ کرتے رہتے ہیں تا جو شخص طالب معرفت ہو وہ ان دقائق حکمت
سے فائدہ اُٹھاوے اور جہل اور غفلت کے پردہ سے خلاصی پاوے اور جو شخص شکر نعمت کرنے پر مستعد ہو
وہ شکر کرے۔ رحمان کے حقیقی پرستار وہ لوگ ہیں کہ جو زمین پر بردباری سے چلتے ہی اور جب جاہل لوگ
ان سے سخت کلامی سے پیش آئیں تو سلامتی اور رحمت کے لفظوں سے ان کا معاوضہ کرتے ہیں یعنی بجائے
سختی کے نرمی اور بجائے گالی کے دعا دیتے ہیں اور تشبہ با خلاق رحمانی کرتے ہیں کیونکہ رحمان بھی بغیر تفریق
نیک و بد کے اپنے سب بندوں کو سورج اور چاند اور زمین اور دوسری بے شمار نعمتوں سے فائدہ پہنچاتا ہے۔

پس ان آیات میں خدائے تعالیٰ نے اچھی طرح کھول دیا کہ رحمان کا لفظ ان معنوں کر کے خدا پر بولا
جاتا ہے کہ اس کی رحمت وسیع عام طور پر ہر یک برے بھلے پر محیط ہو رہی ہے۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۴۹،۴۴۸ حاشیه )
خداوہ ہے کہ جو رات کے بعد دن اور دن کے بعد رات لاتا ہے تا جس نے یاد کرنا ہو وہ یاد کرے یا شکر
کرنا ہو تو شکر کرے یعنی دن کے بعد رات کا آنا اور رات کے بعد دن کا آنا اس بات پر ایک نشان ہے کہ جیسے
ہدایت کے بعد ضلالت اور غفلت کا زمانہ آجاتا ہے۔ ایسا ہی خدا کی طرف سے یہ بھی مقرر ہے کہ ضلالت اور
غفلت کے بعد ہدایت کا زمانہ آتا ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۵۴)
هون ۔۔۔۔۔ دوسرے کو ظلم کی راہ سے بدنی آزار نہ پہنچانا اور بے شر انسان ہونا اور صلح کاری کے ساتھ
زندگی بسر کرنا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۸)
خدا کے نیک بندے صلح کاری کے ساتھ زمین پر چلتے ہیں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۹)
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا
سچے مسلمان ہمیشہ غلبہء اسلام کے لئے دعائیں مانگتے ہیں اور تہجد بھی پڑھتے ہیں اور نماز میں بھی ان کو
رقت طاری ہوتی ہے اور آیت يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا کا مصداق ہوتے ہیں ۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۸۴)
عرب اور دنیا کی حالت جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے کسی سے پوشیدہ نہیں۔ بالکل وحشی لوگ تھے
کھانے پینے کے سوا کچھ جانتے نہ تھے۔ نہ حقوق العباد سے آشنا اور نہ حقوق اللہ سے آگاہ ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے
ایک طرف ان کا نقشہ کھینچ کر بتلایا کہ يَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ (محمد: ۱۲) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی پاک تعلیم نے ایسا اثر کیا يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا کی حالت ہوگئی یعنی اپنے رب کی یاد میں
راتیں سجدے اور قیام میں گزار دیتے تھے اللہ اللہ کس قدر فضیلت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سبب
سے ایک بینظیر انقلاب اور عظیم الشان تبدیلی واقع ہوگئی ۔ حقوق العباد اور حقوق اللہ دونوں کو میزان اعتدال پر
قائم کر دیا اور مردار خوار اور مردہ قوم کو ایک اعلیٰ درجہ کی زندہ اور پاکیزہ قوم بنادیا دوہی خوبیاں ہوتی ہیں علمی یا

آج 10 میں سے 10 باقی