سورة البُرُوج

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوتی ہی نہیں صرف یہ خواہش ہوتی ہے کہ کوئی شریک یا غیر ان کی جائیداد کا مالک نہ بن جاوے۔ مگر یاد رکھو
کہ اس طرح پر دین بالکل برباد ہو جاتا ہے غرض اولاد کے واسطے صرف یہ خواہش ہو کہ وہ دین کی خادم ہو۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۴)
أولئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَ سَلْمَانَ خَلِدِينَ
فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا
با واصاحب کا ایک شعر یہ ہے
او چوتھان سوہاوناں او پر محل مرار سچ کرنی دے پائے در گھر محل پیار
یعنی وہ بہشت اونچا مکان ہے اس میں عمارتیں خوبصورت ہیں اور راست بازی سے وہ مکان ملتا ہے اور
پیار اس محل کا دروازہ ہے جس سے لوگ گھر کے اندر داخل ہوتے ہیں اور یہ شعر اس آیت سے اقتباس کیا گیا
ہے جو قرآن شریف میں ہے۔
أولَئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ ۔۔۔۔۔۔ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا
یعنی جو لوگ راست باز ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں انہیں بہشت کے بالا خانوں میں جگہ دی جائے گی جو
نہایت خوبصورت مکان اور آرام کی جگہ ہے ۔ دیکھو اس جگہ صریح باوا صاحب نے اس آیت کا ترجمہ کر دیا
ہے۔ کیا اب بھی کچھ شک باقی ہے کہ باوا صاحب قرآن شریف کے ہی تابعدار تھے۔ اس قسم کا بیان بہشت
کے بارہ میں وید میں کہاں ہے بلکہ انجیل میں بھی نہیں تبھی تو بعض نابینا عیسائی اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن
میں جسمانی بہشت کا ذکر ہے مگر نہیں جانتے کہ قرآن بار بار کہتا ہے کہ جسم اور روح جو دونوں خدا تعالیٰ کی راہ
میں دنیا میں کام کرتے رہے ان دونوں کو جزا ملے گی یہی تو پورا بدلہ ہے کہ روح کو روح کی خواہش کے مطابق
اور جسم کو جسم کی خواہش کے مطابق بدلہ ملے لیکن دنیوی کدورتوں اور کثافتوں سے وہ جگہ بالکل پاک ہوگی اور
لوگ اپنی پاکیزگی میں فرشتوں کے مشابہ ہوں گے اور بایں ہمہ جسم اور روح دونوں کے لحاظ سے لذت اور
سرور میں ہوں گے اور روح کی چمک جسم پر پڑے گی اور جسم کی لذت میں روح شریک ہوگا اور یہ بات دنیا
میں حاصل نہیں ہوتی بلکہ دنیا میں جسمانی لذت روحانی لذت سے روکتی ہے اور روحانی لذت جسمانی لذت
سے مانع آتی ہے مگر بہشت میں ایسا نہیں ہوگا بلکہ اس روز دونوں لذتوں کا ایک دوسری پر عکس پڑے گا اور اسی

حالت کا نام سعادت عظمی ہے۔ غرض با وا صاحب نے یہ نکتہء معرفت قرآن شریف سے لیا ہے کیونکہ دوسری
تمام قو میں اس سے غافل ہیں اور ان کے عقیدے اس کے برخلاف ہیں۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۲، ۲۲۳)
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ
لِزَامان
کافروں کو کہہ کہ اگر تم خدا کی بندگی نہ کرو تو وہ تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے۔ سو تم نے بجائے طاعت اور
بندگی کے جھٹلا نا اختیار کیا سو عنقریب اس کی سزا تم پر وارد ہونے والی ہے۔
(براہین احمد یہ چہار خصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۶۲ حاشیه )
چونکہ خدا کے قانون میں یہی انتظام مقرر ہے کہ رحمت خاصہ انہیں کے شاملِ حال ہوتی ہے کہ جو
رحمت کے طریق کو یعنی دعا اور توحید کو اختیار کرتے ہیں اس باعث سے جو لوگ اس طریق کو چھوڑ
دیتے ہیں وہ طرح طرح کی آفات میں گرفتار ہو جاتے ہیں ۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے
قُلْ مَا يَعْبَوُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ - إِنَّ اللهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ (آل عمران : ۹۸ ) یعنی ان کو کہہ
دے کہ میرا خدا تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تم دعا نہ کرو اور اس کے فیضان کے خواہاں نہ ہو ۔ خدا کو تو کسی
کی زندگی اور وجود کی حاجت نہیں ۔ وہ تو بے نیاز مطلق ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۶۳ ، ۵۶۴ حاشیه ۱۱)
ان کو کہہ دے کہ میرا خدا تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی پرستش نہ کرو اور اس کے حکموں کو نہ سنو ۔
الرما
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۶۴)
ان کو کہہ دے کہ میرا خدا تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم بندگی نہ کرو اور دعاؤں میں مشغول نہ رہو۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۲۸)
ان کو کہہ دے کہ اگر تم نیک چلن انسان نہ بن جاؤ اور اس کی یاد میں مشغول نہ رہو تو میرا خدا تمہاری
زندگی کی پروا کیا رکھتا ہے اور سچ ہے کہ جب انسان غافلا نہ زندگی بسر کرے اور اس کے دل پر خدا کی
عظمت کا کوئی رعب نہ ہو اور بے قیدی اور دلیری کے ساتھ اس کے تمام اعمال ہوں تو ایسے انسان سے
ایک بکری بہتر ہے جس کا دودھ پیا جاتا ہے اور گوشت کھایا جاتا ہے اور کھال بھی بہت سے کاموں

آج 10 میں سے 10 باقی