سورة الطّارق

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں آجاتی ہے۔
سورة الفرقان
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۵۱)
ان لوگوں کی نسبت ( جو خدا تعالیٰ کے احکام کی پیروی یا پروانہیں کرتے اور اپنی زندگی فسق و فجور میں
گزارتے ہیں ) فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یعنی میرا رب تمہاری کیا پر وا کرتا ہے
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ ء صفحه ۱)
اگر تم اس کی عبادت نہ کرو۔
انسان کی پیدائش کی اصل غرض تو عبادت الہی ہے لیکن اگر وہ اپنی فطرت کو خارجی اسباب اور بیرونی
تعلقات سے تبدیل کر کے بیکار کر لیتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی پروا نہیں کرتا۔ اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی
ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ ۔ میں نے ایک بار پہلے بھی بیان کیا تھا کہ میں نے ایک رؤیا
میں دیکھا کہ میں ایک جنگل میں کھڑا ہوں ۔ شرقا غرباً اس میں ایک بڑی نالی چلی گئی ہے اس نالی پر بھیڑیں لٹائی
ہوئی ہیں اور ہر ایک قصاب کے جو ہر ایک بھیڑ پر مسلط ہے ہاتھ میں چھری ہے جو انہوں نے ان کی گردن پر
رکھی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف منہ کیا ہوا ہے۔ میں ان کے پاس ٹہل رہا ہوں میں نے یہ نظارہ دیکھ کر سمجھا کہ
یہ آسمانی حکم کے منتظر ہیں تو میں نے یہی آیت پڑھی قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ یہ سنتے ہی ان
قصابوں نے فی الفور چھریاں چلا دیں اور یہ کہا کہ تم ہو کیا؟ آخر گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔
غرض خدا تعالیٰ متقی کی زندگی کی پروا کرتا ہے اور اس کی بقا کو عزیز رکھتا ہے اور جو اس کی مرضی کے
برخلاف چلے وہ اس کی پرواہ نہیں کرتا اور اس کو جہنم میں ڈالتا ہے اس لئے ہر ایک کو لازم ہے کہ اپنے نفس کو
شیطان کی غلامی سے باہر کرے۔ جیسے کلورا فارم نیند لاتا ہے اسی طرح پر شیطان انسان کو تباہ کرتا ہے۔ اور
اسے غفلت کی نیند سلاتا ہے اور اسی میں اس کو ہلاک کر دیتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱)
(رساله انذار ۶۳)
ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم میری بندگی نہ کرو تو پرواہ کیا ہے۔
جانوروں کی زندگی دیکھ لو کہ محنتیں ان سے لی جاتی ہیں اور ان کو ذبح کیا جاتا ہے پس جو انسان خدا تعالیٰ
سے قطع تعلق کرتا ہے اس کی زندگی کی ضمانت نہیں رہتی چنانچہ فرما یا قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ
یعنی اگر تم اللہ کو نہ پکارو تو میرا رب تمہاری پر واہ ہی کیا رکھتا ہے۔
یا درکھو جو دنیا کے لئے خدا کی عبادت کرتے ہیں یا اس سے تعلق نہیں رکھتے اللہ تعالیٰ ان کی کچھ پرواہ نہیں
رکھتا۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۰ صفحه ۳)

کامل عابد وہی ہو سکتا ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے لیکن اس آیت میں اور بھی صراحت ہے اور وہ
آیت یہ ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یعنی ان لوگوں کو کہہ دو کہ اگر تم لوگ رب کو نہ پکارو تو
میرا رب تمہاری پرواہ ہی کیا کرتا ہے یا دوسرے الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ عابد کی پروا کرتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ار جولائی ۱۹۰۲ صفحه (۴)
انسانوں میں سے بھی جو سب سے زیادہ قابلِ قدر ہے اسے اللہ تعالی محفوظ رکھتا ہے اور یہ وہ لوگ ہوتے
ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا سچا تعلق رکھتے اور اپنے اندرونہ کو صاف رکھتے ہیں اور نوع انسان کے ساتھ خیر
اور ہمدردی سے پیش آتے ہیں اور خدا کے سچے فرماں بردار ہیں۔ چنانچہ قرآن شریف سے بھی ایسا ہی معلوم
ہوتا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ اس کے مفہوم مخالف سے صاف پتہ لگتا ہے کہ وہ دوسروں
کی پروا کرتا ہے اور وہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو سعادت مند ہوتے ہیں ۔ وہ تمام کسریں ان کے اندر سے نکل
جاتی ہیں جو خدا سے دور ڈال دیتی ہیں اور جب انسان اپنی اصلاح کر لیتا ہے اور خدا سے صلح کر لیتا ہے تو
خدا اس کے عذاب کو بھی ٹلا دیتا ہے خدا کو کوئی ضد تو نہیں چنانچہ اس کے متعلق بھی صاف طور پر فرمایا ہے
مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَا بِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمُ (النساء : ۱۴۸) یعنی خدا نے تم کو عذاب دے کر کیا کرنا ہے اگر تم
دین دار ہو جاؤ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۶)
مومن شخص کا کام ہے کہ پہلے اپنی زندگی کا مقصد اصلی معلوم کرے اور پھر اس کے مطابق کام
کرے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۔ خدا کو تمہاری پرواہی کیا ہے اگر تم
اس کی عبادت نہ کرو اور اس سے دعائیں نہ مانگو۔ یہ آیت بھی ۔۔۔۔ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ (الذاریات : ۵۷) ہی کی شرح ہے۔ الحکم جلدی نمبر ۱۴ مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶)
جب انسان کا ایک اصول ہو جاوے کہ زیستن از بهر خوردن است اس وقت اس کی نظر ( ذکر ۔ ناقل ) پر
نہیں رہتی بلکہ وہ دنیا کے کاروبار اور تجارت ہی میں منہمک ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف توجہ اور رجوع کا
خیال بھی نہیں رہتا اس وقت اس کی زندگی قابلِ قدر وجود نہیں ہوتی ایسے لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یعنی میرا رب تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی بندگی نہ کرو۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۴ء صفحه (۴)
خدا تعالیٰ کو تو اس بات کی مطلق پرواہ نہیں ہے کہ تم اس کی طرف میلان رکھو یا نہ ۔ وہ فرماتا ہے قُلْ مَا

يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ اگر اس کی طرف رجوع رکھو گے تو تمہارا ہی اس میں فائدہ ہوگا۔
البدر جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه (۲)
خدا دین سے غافلوں کو ہلاکت میں ڈالنے سے پروا نہیں کرتا ۔ پس ثابت ہوا کہ جو دین سے غافل نہ
ہوں ان کی ہلاکت اور موت میں خدا جلدی نہیں کرتا۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ صفحه ۵ )
بڑے بڑے صریح ظلم مظلوموں پر ڈھائے جاتے ہیں اور ہمارے سامنے ظالموں سے کوئی چنداں باز پرس
نہیں ہوتی ۔ اس کا باعث بھی خدا تعالیٰ نے اسی آیت میں فرمایا ہے مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یعنی
خدا کو تمہاری پر وا کیا ہے اگر تم دعاؤں اور عبادت الہی میں تغافل اختیار کرو۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ ء صفحه ۵ )
اگر خدا تعالیٰ کی طرف انسان جھکے تو وہ رحم کرتا ہے لیکن جب انسان لا پرواہی کرے تو وہ غنی بے نیاز
ہے۔ اس کو کسی کی کیا پرواہ ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ لوگوں کو کہہ
دے اگر تم دعا نہ کرو تو میرے رب کو تمہاری کیا پر واہ ہے بے شک وہ کریم ، رحیم اور حلیم ہے مگر ساتھ ہی وہ
غنی بے نیاز بھی ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۳)
مورکھ ہے وہ انسان جو اس ضروری سفر کا کچھ بھی فکر نہیں رکھتا ۔ خدا تعالیٰ اس شخص کی عمر کو بڑھا دیتا ہے جو
سچ مچ اپنی زندگی کا طریق بدل کر خدا تعالیٰ کا ہی ہو جاتا ہے ورنہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمُ
رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ یعنی ان کو کہہ دو کہ خدا تعالیٰ تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی بندگی اور عبادت نہ
کرو۔ سو جاگنا چاہیے اور ہوشیار ہونا چاہیے اور غلطی نہیں کھانا چاہیے کہ یہ گھر سخت بے بنیاد ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۳ صفحه (۱۳)
یہ امر بھی بھی یادر رکھنا چاہیے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ نہ ہو اور رجوع نہ کرو تو اس سے اس کی ذات
میں کوئی نقص پیدا نہیں ہو سکتا اور وہ تمہاری کچھ بھی پروا نہیں رکھتا جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ
یعنی ان کو کہہ دو کہ میرا رب تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم سچے دل سے اس کی عبادت نہ کرو جیسا کہ وہ
رحیم و کریم ہے ویسا ہی وہ معنی بے نیاز بھی ہے۔ الحکم جلدا انمبر ۲ مورخہ ۷ ارجنوری ۷ ۱۹۰ صفحہ ۶)
دعا میں لگے رہو کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ ۔ ایک انسان جو دعا
نہیں کرتا اس میں اور چار پائے میں کچھ فرق نہیں۔ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۶)

آج 10 میں سے 10 باقی