سورة الدّخان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہ نور ہدایت جو خارقِ عادت طور پر عرب کے جزیرہ میں ظہور میں آیا اور پھر دنیا میں پھیل گیا یہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دلی سوزش کی تاثیر تھی۔ ہر ایک قوم توحید سے دور اور مہجور ہو گئی مگر اسلام میں
چشمہء توحید جاری رہا۔ یہ تمام برکتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا نتیجہ تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے
فرما یا لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ یعنی کیا تو اس غم میں اپنے تئیں ہلاک کر دے گا جو یہ لوگ
ایمان نہیں لاتے ۔ پس پہلے نبیوں کی امت میں جو اس درجہ کی صلاح و تقویٰ پیدا نہ ہوئی اس کی یہی وجہ تھی کہ
اس درجہ کی توجہ اور دل سوزی امت کے لئے ان نبیوں میں نہیں تھی ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد صفحه ۱۰۳ حاشیه )
نبی بوجہ اس کے کہ ہمدردی بنی نوع کا اس کے دل میں کمال درجہ پر جوش ہوتا ہے اپنی روحانی تو جہات
اور تضرع اور انکسار سے ار سے یہ چاہتا ہے کہ وہ خدا جو اس پر ظاہر ہوا ہے دوسرے لوگ بھی اس کو شناخت کریں اور
نجات پاویں اور وہ دلی خواہش سے اپنے وجود کی قربانی خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کرتا ہے اور اس تمنا سے کہ
لوگ زندہ ہو جا ئیں کئی موتیں اپنے لئے قبول کر لیتا ہے اور بڑے مجاہدات میں اپنے تئیں ڈالتا ہے جیسا کہ
اس آیت میں اشارہ ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ یعنی کیا تو اس غم میں اپنے تئیں ہلاک کر
دے گا کہ یہ کافر لوگ کیوں ایمان نہیں لاتے تب اگر چہ خدا مخلوق سے بے نیاز اور مستغنی ہے مگر اس کے دائمی
غم اور حزن اور کرب و قلق اور تذلیل اور نیستی اور نہایت درجہ کے صدق اور صفا پر نظر کر کے مخلوق کے مستعد
دلوں پر اپنے نشانوں کے ساتھ اپنا چہرہ ظاہر کر دیتا ہے اور اس کی پُر جوش دعاؤں کی تحریک سے جو آسمان پر
ایک صعبناک شور ڈالتی ہیں خدا تعالیٰ کے نشان زمین پر بارش کی طرح برستے ہیں اور عظیم الشان خوارق دنیا
کے لوگوں کو دکھلائے جاتے ہیں جن سے دنیا د یکھ لیتی ہے کہ خدا ہے اور خدا کا چہرہ نظر آ جاتا ہے لیکن اگر وہ
پاک نبی اس قدر دعا اور تضرع اور ابتہال سے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ نہ کرتا اور خدا کے چہرہ کی چمک دنیا پر
ظاہر کرنے کے لئے اپنی قربانی نہ دیتا اور ہر ایک قدم میں صدہا موتیں قبول نہ کرتا تو خدا کا چہرہ دنیا پر ہرگز
ظاہر نہ ہوتا کیونکہ خدا تعالیٰ بوجہ استغناء ذاتی کے بے نیاز ہے۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۱۷)
چونکہ ( حقانی ریفارمر ۔ ناقل ) بنی نوع کی ہمدردی میں محو ہوتے ہیں اس لئے رات دن سوچتے رہتے ہیں
اور اس فکر میں گڑھتے رہتے ہیں کہ یہ لوگ کسی نہ کسی طرح اس راہ پر آجائیں اور ایک بار اس چشمہ سے ایک
گھونٹ پی لیں یہ ہمدردی یہ جوش ہمارے سید و مولی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں غایت درجہ کا تھا اس سے
بڑھ کر کسی دوسرے میں ہو سکتا ہی نہیں۔ چنانچہ آپ کی ہمدردی اور غمگساری کا یہ عالم تھا کہ خود اللہ تعالیٰ نے
اس کا نقشہ کھینچ کر دکھایا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنینَ یعنی کیا تو اپنی جان کو ہلاک کر دے
گا اس غم میں کہ یہ کیوں مومن نہیں ہوتے۔ اس آیت کی حقیقت آپ پورے طور پر نہ سمجھ سکیں تو جدا امر ہے
مگر میرے دل میں اس کی حقیقت یوں پھرتی ہے جیسے بدن میں خون
ه
بدل درد یکه دارم از برائے طالبان حق نمی گردد بیان آن درد از تقریر کو تا هم
میں خوب سمجھتا ہوں کہ ان حقانی واعظوں کو کس قسم کا جانگز اور داصلاح خلق کا لگا ہوا ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۹ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۳)
نبی کا آنا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ قوت قدسی ہوتی ہے اور ان کے دل میں لوگوں کی ہمدردی نفع
رسانی اور عام خیر خواہی کا بیتاب کر دینے والا جوش ہوتا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت خدا تعالیٰ
نے فرمایا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ یعنی کیا تو اپنی جان کو ہلاک کر دے گا اس خیال
سے کہ وہ مومن نہیں ہوتے اس کے دو پہلو ہیں ۔ ایک کافروں کی نسبت کہ وہ مسلمان کیوں نہیں ہوتے ، دوسرا
مسلمانوں کی نسبت کہ ان میں وہ اعلیٰ درجہ کی روحانی قوت کیوں نہیں پیدا ہوتی جو آپ پاتے ہیں ۔ چونکہ
ترقی تدریجاً ہوتی ہے اس لئے صحابہ کی ترقیاں بھی تدریجی طور پر ہوئی تھیں مگر انبیاء کے دل کی بناوٹ بالکل
ہمدردی ہی ہوتی ہے اور پھر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو جامع جمیع کمالات نبوت تھے آپ میں یہ
ہمدردی کمال درجہ پر تھی آپ صحابہ کو دیکھ کر چاہتے تھے کہ پوری ترقیات پر پہنچیں لیکن یہ عروج ایک وقت
پر مقدر تھا آخر صحابہ نے وہ پایا جو دنیا نے کبھی نہ پایا تھا اور وہ دیکھا جو کسی نے نہ دیکھا تھا۔
رض
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۶ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۰ ء صفحہ ۶)
یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ رسالت میں ایک امر ظاہر ہوتا ہے اور ایک مخفی ہوتا ہے۔ مثلاً لا إِلَهَ إِلَّا الله
ایک کلمہ ہے جسے رسالت مآب نے بایں الفاظ لوگوں کو پہنچادیا ہے لوگ مانیں یا نہ مانیں یعنی رسالت کا کام
صرف پہنچا دینا تھا مگر رسالت کے یہ ظاہری معنے ہیں ۔ ہم جب اور زیادہ غور کر کے بطون کی طرف جاتے
ہیں تو اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت جو لا إِلَهَ إِلَّا الله کے ساتھ بطور ایک
جز و غیر منفک کے شامل ہوئی ہے۔ یہ صورت ابلاغ تک ہی محدود نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی قوت قدسیہ کے زور سے اس تبلیغ کو بااثر بنانے میں لانظیر نمونہ دکھلایا ہے اور قرآن کریم سے یہ بھی پتہ
لگتا ہے ہے کہ کہ آپک آپ کو کس قدر سوزش اور گدازش لگی ہوئی تھی چنانچہ فرمایا لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا
مُؤْمِنِينَ یعنی کیا تو اپنی جان کو ہلاک کر دے گا اس فکر میں کہ یہ مومن کیوں نہیں بنتے ۔ یہ پکی بات ہے کہ
ہر نبی صرف لفظ لے کر نہیں آتا بلکہ اپنے اندر وہ ایک درد اور سوز و گداز بھی رکھتا ہے جو اپنی قوم کی اصلاح کے
لئے ہوتا ہے اور یہ درد اور اضطراب کسی بناوٹ سے نہیں ہوتا بلکہ فطرتاً اضطراری طور پر اس سے صادر ہوتا ہے
جیسے ایک ماں اپنے بچے کی پرورش میں مصروف ہوتی ہے۔ اگر بادشاہ کی طرف سے اس کو حکم بھی دیا جاوے
کہ اگر وہ اپنے بچے کو دودھ نہ بھی دے اور اس طرح پر اس کے ایک دو بچے مر بھی جاویں تو اس کو معاف ہیں
اور اسے کوئی باز پرس نہ ہوگی تو کیا بادشاہ کے ایسے حکم پر کوئی ماں خوش ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں ! بلکہ بادشاہ کو
گالیاں دے گی ۔ وہ دودھ دینے ی۔ سے سے رک سکتی ہی نہیں ۔ یہ با یہ بات اس کی طبیعت میں طبعاً موجود ہے اور دودھ
دینے میں اس کو کبھی بھی بہشت میں جانا یا اس کا معاوضہ پانا مرکوز اور ملحوظ نہیں ہوتا اور یہ جوش طبعی ہے جو اس کو
فطرت نے دیا ہے ورنہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو چاہیے تھا کہ جانوروں کی مائیں بکری، بھینس یا گائے یا
پرندوں کی مائیں اپنے بچوں کی پرورش سے علیحدہ ہو جاتیں۔ ایک فطرت ہوتی ہے، ایک عقل ہوتی ہے اور
ایک جوش ہوتا ہے۔ ماؤں کا اپنے بچوں کی پرورش میں مصروف ہونا یہ فطرت ہے۔ اسی طرح پر مامورین جو
آتے ہیں ان کی فطرت میں بھی ایک بات ہوتی ہے۔ وہ کیا ؟ مخلوق کے لئے دلسوزی اور بنی نوع انسان کی
خیر خواہی کے لئے ایک گدازش ۔ وہ طبعی طور پر چاہتے ہیں کہ لوگ ہدایت پا جاویں اور خدا تعالیٰ میں زندگی
حاصل کریں۔ پس یہ وہ سر ہے جو لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کے دوسرے حصہ میں یعنی اظہار رسالت
میں رکھا ہوا ہے جیسے پیغام پہنچانے والے عام طور پر پیغام پہنچا دیتے ہیں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتے
کہ اس پر عمل ہو یا نہ ہو۔ گویا وہ تبلیغ صرف کان ہی تک محدود ہوتی ہے۔ برخلاف اس کے مامورانِ الہی کان
تک بھی پہنچاتے ہیں اور اپنی قوت قدسی کے زور اور ذریعہ سے دل تک بھی پہنچاتے ہیں اور یہ بات کہ جذب
اور عقدِ ہمت ایک انسان کو اس وقت دیا جاتا ہے جبکہ وہ خدا تعالی کی چادر کے نیچے آجاتا ہے اور ظل اللہ بنتا ہے
پھر وہ مخلوق کی ہمدردی اور بہتری کے لئے اپنے اندر ایک اضطراب پاتا ہے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اس مرتبہ میں کل انبیاء علیہم السلام سے بڑھے ہوئے تھے اس لئے آپ مخلوق کی تکلیف دیکھ نہیں سکتے تھے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۲ ء صفحه ۶،۵ )
آپ کی زندگی کی تقسیم دو حصوں پر کر دی گئی ایک تو مکی زندگی جو ۱۳ برس کے زمانہ کی ہے اور دوسری وہ
زندگی ہے جو مدنی زندگی ہے اور وہ ۱۰ برس کی ہے۔ مکہ کی زندگی میں اسم احمد کی تجلی تھی اس وقت آپ کی دن
رات خدا تعالیٰ کے حضور گریہ و بکا اور طلب استعانت اور دعا میں گزرتی تھی اگر کوئی شخص آپ کی اس زندگی
کے بسر اوقات پر پوری اطلاع رکھتا ہو تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ جو تضرع اور زاری آپ نے اس مکی زندگی
میں کی ہے وہ کبھی کسی عاشق نے اپنے محبوب و معشوق کی تلاش میں کبھی نہیں کی اور نہ کر سکے گا۔ پھر آپ کی
تضرع اپنے لئے نہ تھی بلکہ یہ تضرع دنیا کی حالت کی پوری واقفیت کی وجہ سے تھی۔ خدا پرستی کا نام ونشان
چونکہ مٹ چکا تھا اور آپ کی روح اور خمیر میں اللہ تعالیٰ میں ایمان رکھ کر ایک لذت اور سرور آچکا تھا اور فطرتاً
دنیا کو اس لذت اور محبت سے سرشار کرنا چاہتے تھے ادھر دنیا کی حالت کو دیکھتے تھے تو ان کی استعداد یں اور
فطرتیں عجیب طرز پر واقع ہو چکی تھیں اور بڑے مشکلات اور مصائب کا سامنا تھا۔ غرض دنیا کی اس حالت پر
آپ گریہ وزاری کرتے تھے اور یہاں تک کرتے تھے کہ قریب تھا کہ کہ جان نکل جاتی ۔ اسی کی طرف اشارہ
کر کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنینَ ۔ یہ آپ کی متضرعا نہ زندگی تھی اور
اسم احمد کا ظہور تھا۔ اس وقت آپ ایک عظیم الشان توجہ میں پڑے ہوئے تھے۔ اس توجہ کا ظہور مدنی زندگی
اور اسم محمد کی تتلی کے وقت ہوا جیسا کہ اس آیت سے پتہ لگتا ہے وَ اسْتَفْتَحُوا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ
(ابراهیم : ١٦)
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۴)
ما مور من الله جب آتا ہے تو اس کی فطرت میں سچی ہمدردی رکھی جاتی ہے اور یہ ہمدردی عوام سے بھی
ہوتی ہے اور جماعت سے بھی۔ اس ہمدردی میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑھے ہوئے
تھے اس لئے کہ آپ کل دنیا کے لئے مامور ہو کر آئے تھے اور آپ سے پہلے جس قدر نبی آئے وہ مختص القوم
اور مختص الزمان کے طور پر تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کل دنیا اور ہمیشہ کے لئے نبی تھے اس لئے آپ
کی ہمدردی بھی کامل ہمدردی تھی چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ اس
کے ایک تو یہ معنے ہیں کہ کیا تو ان کے مومن نہ ہونے کی فکر میں اپنی جان دے دے گا۔ اس آیت سے اس
درد اور فکر کا پتہ لگ سکتا ہے جو آپ کو دنیا کی تنبہ حالت دیکھ کر ہوتا تھا کہ وہ مومن بن جاوے۔ یہ تو آپ کی عام
ہمدردی کے لئے ہے اور یہ معنے بھی اس آیت کے ہیں کہ مومن کو مومن بنانے کی فکر میں تو اپنی جان دے
دے گا یعنی ایمان کو کامل بنانے میں ۔
اسی لئے دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ ( النساء : ١٣٧ )
بظاہر تو یہ تحصیل حاصل معلوم ہوتی ہو گی لیکن جب حقیقت حال پر غور کیا جاوے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ کئی
مراتب ہوتے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ تکمیل چاہتا ہے۔
غرض مامور کی ہمدردی مخلوق کے ساتھ اس درجہ کی ہوتی ہے کہ وہ بہت جلد اس سے متاثر ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ )
میں تو زبان ہی سے کہتا ہوں دل میں ڈالنا یہ خدا کا کام ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سمجھانے
میں کیا کسر باقی رکھی تھی ؟ مگر ابو جہل اور اس کے امثال نہ سمجھے۔ آپ کو اس قدر فکر اور غم تھا کہ خدا نے خود فرمایا
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قدر
ہمدردی تھی۔ آپ چاہتے تھے کہ وہ ہلاک ہونے سے بچ جاویں مگر وہ بچ نہ سکے حقیقت میں معلم اور واعظ کا تو
اتنا ہی فرض ہے کہ وہ بتا دے۔ دل کی کھڑکی تو خدا کے فضل سے کھلتی ہے نجات اسی کو ملتی ہے جو دل کا صاف
ہو۔ جو صاف دل نہیں وہ اچکا اور ڈاکو ہے خدا تعالیٰ اسے بری طرح مارتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۶ مورخہ ۱۴ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۶)
کوئی نبی اور ولی قوتِ عشقیہ سے خالی نہیں ہوتا یعنی ان کی فطرت میں حضرت احدیت نے بندگانِ
خدا کی بھلائی کے لئے ایک قسم کا عشق ڈالا ہوا ہوتا ہے۔ پس وہی عشق کی آگ ان سے سب کچھ کراتی ہے اور
اگر ان کو خدا کا یہ حکم بھی پہنچے کہ اگر تم دعا اور غم خواری خلق اللہ نہ کرو تو تمہارے اجر میں کچھ قصور نہیں۔ تب بھی او غم
وہ اپنے اپنے فطرتی جوش سے رہ نہیں سکتے اور ان کو اس بات کی طرف خیال بھی نہیں ہوتا کہ ہم کو اس جانکنی
سے کیا اجر ملے گا کیونکہ ان کے جوشوں کی بناء کسی غرض پر نہیں بلکہ وہ سب کچھ قوت عشقیہ کی تحریک سے
ہے۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ خدا اپنے
نبی کو سمجھاتا ہے کہ اس قدر غم اور درد کہ تو لوگوں کے مومن بن جانے کے لئے اپنے دل پر اٹھاتا ہے اس سے
تیری جان جاتی رہے گی ۔ سو وہ عشق ہی تھا جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جان جانے کی کچھ پرواہ
نہ کی ۔ پس حقیقی پیری مریدی کا یہی احوال ہے اور صادق اسی سے شناخت کئے جاتے ہیں کیونکہ خدا کا قدیمی
احوال ہے کہ قوت عشقیہ صادقوں کے دلوں میں ضرور ہوتی ہے تا وہ سچے غم خوار بننے کے لئے لائق ٹھہریں
جیسے والدین اپنے بچہ کے لئے ایک قوت عشقیہ رکھتے ہیں تو ان کی دعا بھی اپنے بچوں کی نسبت قبولیت کی
استعداد زیادہ رکھتی ہے اسی طرح جو شخص صاحب قوت عشقیہ ہے وہ خلق اللہ کے لئے حکم والدین رکھتا ہے اور
خواہ نخواہ دوسروں کا غم اپنے گلے میں ڈال لیتا ہے کیونکہ قوت عشقیہ اس کو نہیں چھوڑتی اور یہ خدا وند کریم کی
طرف سے سے ا ایک انتظامی بات بات ہے ہے کہ اس نے بنی آدم کو مختلف فطرتوں پر پیدا کیا ہے مثلاً دنیا میں بہادروں اور
جنگ جو لوگوں کی ضرورت ہے سو بعض فطرتیں جنگ جوئی کی استعداد رکھتی ہیں ۔ اسی طرح دنیا میں ایسے
لوگوں کی بھی ضرورت ہے کہ جن کے ہاتھ پر خلق اللہ کی اصلاح ہوا کرے۔ سو بعض فطرتیں یہی استعداد لے
کر آتی ہیں اور قوت عشقیہ سے بھری ہوئی ہوتی ہیں فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى الْآلَاءِ ظَاهِرِهَا وَبَاطِنِهَا -
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۴ ،۲۵ مورخہ ۲۰-۲۷ اگست ۱۸۹۸ صفحه ۱۲)
انبیاء خلقت کی ہدایت کے واسطے بہت توجہ کرتے ہیں ۔ اسی کی طرف قرآن شریف میں اشارہ ہے
کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ آنحضرت کو مخلوق کی ہدایت کا اس قدر غم تھا کہ قریب تھا کہ اسی میں اپنے آپ کو
ہلاک کر دیں ۔
( بدر جلد نمبر ۷ ۱ مورخہ ۲۷ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحہ (۲)
یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ایک طرف انبیاء ورسل اور خدا تعالیٰ کے مامورین اہلِ دنیا سے نفور
ہوتے ہیں اور دوسری طرف مخلوق کے لئے ان کے دل میں اس قدر ہمدردی ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس
کے لئے بھی خطرہ میں ڈال دیتے ہیں اور خود ان کی جان جانے کا اندیشہ ہوتا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت قرآن شریف میں فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ يَس
قدر ہمدردی اور خیر خواہی ہے اللہ تعالیٰ نے اس میں فرمایا ہے کہ تو ان لوگوں کے مومن نہ ہونے کے متعلق اس
قدر ہم و غم نہ کر۔ اس غم میں شاید تو اپنی جان ہی دے دے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمدردی مخلوق میں
کہاں تک بڑھ جاتے ہیں ۔ اس قسم کی ہمدردی کا نمونہ کسی اور میں نہیں پایا جاتا یہاں تک کہ ماں باپ اور
دوسرے اقارب میں بھی ایسی ہمدردی نہیں ہو سکتی۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۳)
وَلَهُمْ عَلَى ذَنْبٌ فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونَ ۔
خدا کے نبی شہرت پسند نہیں ہوتے بلکہ وہ اپنے تئیں چھپانا چاہتے ہیں مگر الہی حکم انہیں باہر نکالتا ہے۔
دیکھو حضرت موسی کو جب مامور کیا جانے لگا تو انہوں نے پہلے عرض کیا کہ ہارون مجھ سے زیادہ افصح ہے پھر کہا
وَلَهُمْ عَلَى ذَنْبٌ مگر الہی منشاء یہی تھا کہ وہی نبی بنیں اور وہی اس لائق تھے اس لئے حکم ہوا کہ ہم تمہارے
ساتھ ہیں تم جاؤ اور تبلیغ کرو۔
سورة الشعراء
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه (۵)
وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَ أَنْتَ مِنَ الْكَفِرِينَ )
چونکہ خدا کی غیرت عام طور پر اپنے بندوں کو انگشت نما نہیں کرنا چاہتی اس لئے جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی
ہے خدا اپنے خاص اور پیارے بندوں کو بیگانہ آدمیوں کی نظر سے کسی نہ کسی ظاہری اعتراض کے نیچے لاکر
محجوب اور مستور کر دیتا ہے تا اجنبی لوگوں کی ان پر نظر نہ پڑ سکے اور تا وہ خدا کی غیرت کی چادر کے نیچے پوشیدہ
رہیں یہی وجہ ہے کہ سیدنا و مولنا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل انسان پر جو سراسر نور مجسم ہیں
اندھے پادریوں اور نادان فلسفیوں اور جاہل آریوں نے اس قدر اعتراض کئے ہیں کہ اگر وہ سب اکٹھے کئے
جائیں تو تین ہزار سے بھی کچھ زیادہ ہیں پھر کسی دوسرے کو کب امید ہے کہ مخالفوں کے اعتراض سے بچ
سکے۔ اگر خدا چاہتا تو ایسا ظہور میں نہ آتا مگر خدا نے یہی چاہا کہ اس کے خاص بندے دنیا کے فرزندوں کے
ہاتھ سے دکھ دیئے جائیں اور ستائے جائیں اور ان کے حق میں طرح طرح کی باتیں کہی جائیں اسی طرح
انجیل سے ثابت ہے کہ بد قسمت یہودیوں نے حضرت عیسی کو بھی کافر اور مکار اور گمراہ اور گمراہ کرنے والا اور
فریبی ٹھہرایا یہاں تک کہ ایک چور کو ان پر ترجیح دی۔ ایسا ہی فرعون نے بھی حضرت موسیٰ کو کافر کر کے پکارا
جیسا کہ قرآن شریف میں فرعون کا یہ کلمہ درج ہے وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَ أَنْتَ مِنَ الْكَفِرِينَ یعنی
اے موسیٰ جو کام تو نے کیا وہ کیا اور تو تو کافروں میں سے ہے۔
پس یہ کفر عجیب کفر ہے کہ ابتداء سے تمام رسول اور نبی وراثت کے طور پر نادانوں کی زبان سے اس کو
لیتے آئے یہاں تک کہ آخری حصہ اس کا ہمیں بھی مل گیا پس ہمارے لئے یہ فخر کی جگہ ہے کہ ہم اس حصہ سے
کہ جو نبیوں اور رسولوں اور صدیقوں کو قدیم سے ملتا آیا ہے محروم نہ رہے بلکہ یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ کئی گذشتہ نبیوں
کی نسبت یہ حصہ ہمیں زیادہ ملا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۶، ۳۴۷)
فَلَمَّا تَرَاءَ الْجَمْعَنِ قَالَ أَصْحَبُ مُوسَى إِنَّا لَمُدْرَكُونَ * قَالَ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي
سَيَهْدِيْنِ ۔
جس طرح کھا نگر بھینس کا دودھ نکالنا بہت مشکل ہے اسی طرح سے خدا کے نشان بھی سخت تکلیف کی
وو
حالت میں اترا کرتے ہیں جیسے حضرت موسی کو بنی اسرائیل نے کہا تھا اِنَّا لَمُدْرَكُونَ ۔ وہ ایسا سخت مشکل کا
وقت تھا کہ آگے سے بھی اور پیچھے سے بھی ان کو موت ہی موت نظر آتی تھی ۔ سامنے سمندر اور پیچھے فرعون کا
لشکر ۔ اس وقت موسی نے جواب دیا " كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ “۔ پس ایسی ضرورتوں اور ابتلاء کے
اوقات میں نشان ظاہر ہوا کرتے ہیں جب کہ ایک قسم کی جان کندنی پیش آجاتی ہے۔ چونکہ خدا کا نام غیب
ہے اس لئے جب نہایت ہی اشد ضرورت آبنتی ہے تو امور غیبیہ ظاہر ہوا کرتے ہیں ۔
البدر جلد ا نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ صفحه (۱۱)
حضرت موسیٰ علیہ السلام جب بنی اسرائیل کو فرعون کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے آئے تو ان کو پہلے
مصر میں فرعون نے یہ کام دیا ہوا تھا کہ وہ آدھے دن اینٹیں پاتھا کریں اور آدھے دن اپنا کام کیا کریں۔ لیکن جب
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان کو نجات دلانے کی کوشش کی تو پھر شریروں کی شرارت سے بنی اسرائیل کا کام بڑھا
دیا گیا اور انہیں حکم ملا کہ آدھے دن تو تم اینٹیں پاتھا کرو اور آدھے دن گھاس لایا کرو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کو جب یہ حکم ملا اور انہوں نے بنی اسرائیل کو سنایا تو وہ بڑے ناراض ہوئے اور کہا اے موسیٰ خدا تم کو وہ دکھ
دے۔ جو ہم کو ملا ہے۔ اور بھی انہوں نے موسیٰ علیہ السلام کو بد دعائیں دیں مگر موسیٰ علیہ السلام نے ان کو یہی
کہا کہ تم صبر کرو۔ تو رات میں یہ سارا قصہ لکھا ہے کہ جوں جوں موسیٰ انہیں تسلی دیتے تھے وہ اور بھی افروختہ
ہوتے تھے۔ آخر یہ ہوا کہ مصر سے بھاگ نکلنے کی تجویز کی گئی اور مصر والوں کے کپڑے اور برتن وغیرہ جو لئے
تھے وہ ساتھ ہی لے آئے ۔ جب حضرت موسی قوم کو لے کر نکل آئے تو فرعون نے اپنے لشکر کو لے کر ان کا
تعاقب کیا۔ بنی اسرائیل نے جب دیکھا کہ فرعونیوں کا لشکر ان کے قریب ہے تو وہ بڑے ہی مضطرب
ہوئے۔ چنانچہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ اس وقت وہ چلائے اور کہا إِنَّا لَمُدْرَكُونَ اے موسیٰ ہم تو پکڑے
گئے مگر موسیٰ نے جو نبوت کی آنکھ سے انجام کو دیکھتے تھے انہیں یہی جواب دیا گلا ۚ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ كَلَّا
ہر گز نہیں ۔ میرا رب میرے ساتھ ہے۔ تو رات میں لکھا ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا مصر میں ہمارے
لئے قبریں نہ تھیں۔ اور یہ اضطراب اس وجہ سے پیدا ہوا کہ پیچھے فرعون کا لشکر اور آگے دریائے نیل تھا۔
وہ دیکھتے تھے کہ نہ پیچھے جا کر بیچ سکتے ہیں اور نہ آگے جا کر ۔ مگر اللہ تعالیٰ قادر مقتدر خدا ہے۔ دریائے نیل
میں سے انہیں راستہ مل گیا اور سارے بنی اسرائیل آرام کے ساتھ پار ہو گئے مگر فرعونیوں کا لشکر غرق
ہو گیا ۔ سید احمد خاں صاحب اس موقع پر لکھتے ہیں کہ یہ جوار بھاٹا تھا مگر ہم کہتے ہیں کہ کچھ ہو اس میں کوئی
ہر