سورة الجَاثیَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شبہ نہیں ہو سکتا کہ یہ عظیم الشان معجزہ تھا جو ایسے وقت پر اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے راہ پیدا کر دی اور یہی
متقی کے ساتھ ہوتا ہے کہ ہر ضیق سے اسے نجات اور راہ ملتی ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۱)
إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ میرے ساتھ میرا رب ہے عنقریب وہ میرا راہ کھول دے گا۔
( براہین احمد یہ چہار قصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۲ ، ۶۱۳ حاشیه )
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اِنَّ اللهَ مَعَنَا ۔ اس معیت میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بھی ہیں اور گو یا کل جماعت آپ کی آگئی ۔ موسیٰ علیہ السلام نے یہ نہیں کہا بلکہ کہا اِنَّ مَعِيَ رَبّی ۔ اس میں کیا
سر تھا کہ انہوں نے اپنے ہی ساتھ معیت کا اظہار کیا ؟ اس میں یہ راز ہے کہ اللہ جامع جمیع شیون کا ہے اور اسم
اعظم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کے ساتھ اسمِ اعظم کی معیت مع تمام صفات کے
پائی جاتی ہے لیکن موسیٰ علیہ السلام کی قوم شریر اور فاسق فاجر تھی ۔ آئے دن لڑنے اور پتھر مارنے کو تیار
ہو جاتی تھی اس لئے ان کی طرف معیت کو منسوب نہیں کیا بلکہ اپنی ذات تک اسے رکھا ۔ اس سے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور علو مدارج کا اظہار مقصود ہے۔
به تحقیق میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتلائے گا۔
الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ )
براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۶۳ حاشیه در حاشیہ نمبر (۴)
میرے ساتھ میرا خدا ہے وہ مخلصی کی کوئی راہ دکھا دے گا۔ یہ قرآن شریف میں حضرت موسی کے قصہ
میں ہے جبکہ فرعون نے ان کا تعاقب کیا تھا اور بنی اسرائیل نے سمجھا تھا کہ اب ہم پکڑے گئے۔
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۹۸)
اصل میں انسان جوں جوں اپنے ایمان کو کامل کرتا ہے اور یقین میں پکا ہوتا جاتا ہے توں توں اللہ تعالیٰ
اس کے واسطے خود علاج کرتا ہے اس کو ضرورت نہیں رہتی کہ دوائیں تلاش کرتا پھرے وہ خدا کی دوائیں کھاتا
ہے اور خدا خود اس کا علاج کرتا ہے۔ بھلا کوئی دعوے سے کہہ سکتا ہے کہ فلاں دوا سے فلاں مریض ضرور ہی
شفا پا جاوے گا ہر گز نہیں بلکہ بعض اوقات دیکھا جاتا ہے کہ دوا الٹا ہلاکت کا موجب ہو جاتی ہے۔ اور ان
علاجوں میں سود ہندے ہوتے ہیں بعض وقت تشخیص میں غلطی ہوتی ہے بعض وقت دواؤں کے اجزاء میں
غلطی ہو جاتی ہے۔ غرض حتمی علاج نہیں ہو سکتا ۔ ہاں خدا تعالیٰ جو علاج فرماتا ہے وہ حتمی علاج ہوتا ہے اس
سے نقصان نہیں ہوتا مگر ذرا یہ بات مشکل ہے کامل ایمان کو چاہتی ہے اور یقین کے پہاڑ سے پیدا ہوتی ہے۔
ایسے لوگوں کا اللہ تعالیٰ خود معالج ہوتا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ دانت میں سخت درد تھا میں نے کسی سے
دریافت کیا کہ اس کا کیا علاج ہے۔ اس نے کہا کہ موٹا علاج مشہور ہے علاج دنداں اخراج دنداں ۔ اس کا یہ
فقرہ میرے دل پر بہت گراں گزرا کیونکہ دانت بھی ایک نعمت الہی ہے اسے نکال دینا ایک نعمت سے محروم
ہونا ہے۔ اسی فکر میں تھا کہ غنودگی آئی تو زبان پر جاری ہوا وَ إِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ اس کے ساتھ ہی معاً
در دھہر گیا اور پھر نہیں ہوا۔
البدر جلد ا نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ رنومبر و ۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۸)
وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ ۔
وہ خدا جو مجھے مارتا ہے اور پھر زندہ کرتا ہے ۔ اس موت اور حیات سے مراد صرف جسمانی موت اور
حیات نہیں بلکہ اس موت اور حیات کی طرف اشارہ ہے جو سالک کو اپنے مقامات و منازل سلوک میں پیش
آتی ہے چنانچہ وہ خلق کی محبت ذاتی سے مارا جاتا ہے اور خالق حقیقی کی محبت ذاتی کے ساتھ زندہ کیا جاتا ہے
اور پھر اپنے رفقاء کی محبت ذاتی سے مارا جاتا ہے اور رفیق اعلیٰ کی محبت ذاتی کے ساتھ زندہ کیا جاتا ہے اور پھر
اپنے نفس کی محبت ذاتی سے مارا جاتا ہے اور محبوب حقیقی کی محبت ذاتی کے ساتھ زندہ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح
کئی موتیں اس پر وارد ہوتی رہتی ہیں اور کئی حیاتیں۔ یہاں تک کہ کامل حیات کے مرتبہ تک پہنچ جاتا ہے سو وہ
کامل حیات جو اس سفلی دنیا کے چھوڑنے کے بعد ملتی ہے وہ جسم خاکی کی حیات نہیں بلکہ اور رنگ اور شان کی
حیات ہے۔
(ازالہ و اوهام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۲)
وَ أُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ ، وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَوِينَ )
اس درجہ سے اوپر جو ابھی ہم نے بہشتیوں اور دوزخیوں کے لئے بیان کیا ہے ایک اور درجہ دخول جنت
دخول جہنم ہے جس کو درمیانی درجہ کہنا چاہیے اور وہ حشر اجساد کے بعد اور جنت عظمی یا جہنم کبری میں داخل ہونے
سے پہلے حاصل ہوتا ہے اور بوجہ تعلق جسد کامل قومی میں ایک اعلیٰ درجہ کی تیزی پیدا ہو کر اور خدائے تعالیٰ کی
وروووو
تجلی رحم یا تجلی قہر کا حسب حالت اپنے کامل طور پر مشاہد ہو کر اور جنت عظمی کو بہت قریب پا کر یا جہنم کبری کو
بہت ہی قریب دیکھ کر وہ لذات یا عقوبات ترقی پذیر ہو جاتے ہیں جیسا کہ اللہ جل شانہ آپ شانہ آپ فرماتا ہے
وَ أُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ وَ بُرْزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَوِينَ - وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ ه و وجوه
يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ أُولَئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ( عبس : ۳۹ تا ۲۳ نا (۴۳) ۔ اس دوسرے درجہ
میں بھی لوگ مساوی نہیں ہوتے بلکہ اعلیٰ درجہ کے بھی ہوتے ہیں جو بہشتی ہونے کی حالت میں بہشتی انوار
اپنے ساتھ رکھتے ہیں ۔۔۔۔ ایسا ہی دوزخی ہونے کی حالت میں اعلیٰ درجہ کے کفار ہوتے ہیں کہ قبل اس کے جو
کامل طور پر دوزخ میں پڑیں ان کے دلوں پر دوزخ کی آگ بھڑکائی جاتی ہے۔
وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ )
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۴)
راقم اس رسالہ نے ایک درویش کو دیکھا کہ وہ سخت گرمی کے موسم میں یہ آیت قرآنی پڑھ کر وَإِذَا
بَطَشْتُم بَطَشْتُم جَبَّارِينَ زنبور کو پکڑ لیتا تھا اور اس کی نیش زنی سے بکلی محفوظ رہتا تھا اور خود اس راقم کے
تجربہ میں بعض تاثیرات عجیبہ آیت قرآنی کی آچکی ہیں جن سے عجائبات قدرت حضرت باری جل شانہ معلوم
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه (۱۰۰)
ہوتے ہیں ۔
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ۔
اور کسی طور سے لوگوں کو ان کے مال کا نقصان نہ پہنچاؤ اور فساد کی نیت سے زمین پر مت پھرا کرو۔ یعہ یعنی
اس نیت سے کہ چوری کریں یا ڈاکہ ماریں یا کسی کی جیب کتریں یا کسی اور ناجائز طریق سے بیگانہ مال پر
قبضہ کریں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۷)
بِلِسَانِ عَرَبِي مُّبِينٍ ۔
فصاحت اور بلاغت کے بارہ میں فرمایا بلسان عربي مبين اور پھر اس کی نظیر مانگی اور کہا کہ اگر تم کچھ کر
سکتے ہو اس کی نظیر دو۔ پس عربی مبین کے لفظ سے فصاحت بلاغت کے سوا اور کیا معنے ہو سکتے ہیں۔ خاص کر
جب ایک شخص کہے کہ میں یہ تقریر ایسی زبان میں کرتا ہوں کہ تم اس کی نظیر پیش کرو تو بجز اس کے کیا سمجھا
جائے گا کہ وہ کمال بلاغت کا مدعی ہے اور مبین کا لفظ بھی اسی کو چاہتا ہے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۹۱)
اور یہ کتاب عربی فصیح بلیغ میں ہے۔ (کرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۵۹)
وَ انْذِرُ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ ۔
ہر وقت انسان کو فکر کرنی چاہیے کہ جس طرح ممکن ہو عورتوں اور مردوں کو اس امر الہی سے اطلاع کر
دیوے۔ حدیث میں آیا ہے کہ اپنے قبیلہ کا شیخ اسی طرح سوال کیا جائے گا جیسے کسی قوم کا نبی ۔ غرض جو موقع
مل سکے اسے کھونا نہیں چاہیے۔ زندگی کا کچھ اعتبار نہیں ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب وَ انْذِرُ
عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ کا حکم ہوا تو آپ نے نام بنام سب کو خدا کا پیغام پہنچا دیا۔ ایسا ہی میں نے بھی کئی مرتبہ
عورتوں اور مردوں کو مختلف موقعوں پر تبلیغ کی ہے اور اب بھی کبھی گھر میں وعظ سنایا کرتا ہوں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۴ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۱)
لا
وَ تَوَكَّلُ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ الَّذِي يَرْبكَ حِينَ تَقُومُ وَ تَقَلُّبَكَ فِي
السُّجِدِينَ
خدا پر توکل کر جو غالب اور رحم کرنے والا ہے۔ وہی خدا جو تجھے دیکھتا ہے جب تو دعا اور دعوت کے لئے
کھڑا ہوتا ہے۔ وہی خدا جو تجھے اس وقت دیکھتا تھا کہ جب تو تخم کے طور پر راست بازوں کی پشتوں میں چلا
آتا تھا۔ یہاں تک کہ اپنی بزرگ والدہ آمنہ معصومہ کے پیٹ میں پڑا۔
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۸۱)
هَلْ انَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيْطِينُ لا تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَاكِ أَثِيمٍ ۔
واضح ہو کہ شیطانی الہامات ہو نا حق ہے اور بعض نا تمام سالک لوگوں کو ہوا کرتے ہیں اور حدیث النفس
بھی ہوتی ہے جس کو اضغاث احلام کہتے ہیں اور جو شخص اس سے انکار کرے وہ قرآن شریف کی مخالفت کرتا
ہے کیونکہ قرآن شریف کے بیان سے شیطانی الہام ثابت ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تک انسان کا
تزکیہ نفس پورے اور کامل طور پر نہ ہو تب تک اس کو شیطانی الہام ہو سکتا ہے اور وہ آیت عَلیٰ كُل أَفَاكِ
اثیم کے نیچے آ سکتا ہے مگر پاکوں کو شیطانی وسوسہ پر بلا توقف مطلع کیا جاتا ہے۔
(ضرورت الامام، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۸۳، ۴۸۴)
کیا میں بتلاؤں کہ کن پر شیطان اترا کرتے ہیں ۔ ہر ایک جھوٹے مفتری پر اترتے ہیں۔
یہ
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۵۲) هم
کیا میں تمہیں بتلاؤں کہ کن لوگوں پر شیطان اترا کرتے ہیں۔ ہر ایک جھوٹے مفتری پر اترتے ہیں۔
(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۷۶ )
یادر ہے کہ رحمانی الہام اور وحی کے لئے اول شرط یہ ہے کہ انسان محض خدا کا ہو جائے اور شیطان کا کوئی
حصہ اس میں نہ رہے کیونکہ جہاں مردار ہے ضرور ہے کہ وہاں کتے بھی جمع ہو جائیں اسی لئے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيْطِينُ - تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَاكِ أَثِيمٍ ۔ مگر جس میں شیطان کا حصہ نہیں
رہا اور وہ سفلی زندگی سے ایسا دور ہوا کہ گویا مر گیا اور راست باز اور وفادار بندہ بن گیا اور خدا کی طرف آ گیا
اس پر شیطان حملہ نہیں کر سکتا۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۴۲)
کیا میں تم کو یہ خبر دوں کہ جنات کن لوگوں پر اترا کرتے ہیں۔ جنات انہیں پر اترا کرتے ہیں کہ جو دروغ گو
اور معصیت کا رہیں۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۶ حاشیه )
يُلْقُونَ السَّمْعَ وَاكْثَرُهُمْ كَذِبُونَ ۔
اور اکثر ان کی پیشینگوئیاں جھوٹی ہوتی ہیں۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۴۶ حاشیه )
وَ الشُّعَرَاء يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوْنَ أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ وَ أَنَّهُمْ
يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَذَكَرُوا اللهَ كَثِيرًا وَ
انْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ )
اور شاعروں کی پیروی تو وہی لوگ کرتے ہیں کہ جو گمراہ ہیں کیا تمہیں معلوم نہیں کہ شاعر لوگ قافیہ اور
ردیف کے پیچھے ہر یک جنگل میں بھٹکتے پھرتے ہیں یعنی کسی حقانی صداقت کے پابند نہیں رہتے اور جو کچھ
کہتے ہیں وہ کرتے نہیں اور ظالموں کو عنقریب معلوم ہوگا کہ ان کا مرجع اور مآب کون سی جگہ ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۴۶ حاشیہ نمبر ۱۱)
شاعر تو اگر مر بھی جاویں تو صداقت اور راستی و ضرورت حقہ کا اپنے کلام میں التزام نہ کر سکیں وہ تو بغیر
فضول گوئی کے بول ہی نہیں سکتے اور ان کی ساری کل فضول اور جھوٹ پر ہی چلتی ہے۔ اگر جھوٹ نہیں یا
فضول گوئی نہیں تو پھر شعر بھی نہیں۔ اگر تم ان کا فقرہ فقرہ تلاش کرو کہ کس قدر حقائق دقائق ان میں جمع ہیں کس
قدر راستی اور صداقت کا التزام ہے۔ کس قدر حق اور حکمت پر قیام ہے۔ کسی ضرورت حقہ سے وہ باتیں ان
کے منہ سے نکلی ہیں اور کیا کیا اسرار بیمثل و مانند ان میں لیٹے ہوئے ہیں تو تمہیں معلوم ہو کہ ان تمام
خوبیوں میں سے کوئی بھی خوبی ان کی مردہ عبارات میں پائی نہیں جاتی۔ ان کا تو یہ حال ہوتا ہے کہ جس طرف
قافیہ ردیف ملتا نظر آیا اسی طرف جھک گئے اور جو مضمون دل کو اچھا لگا وہی جھک ماری ۔ نہ حق اور حکمت کی
پابندی ہے اور نہ فضول گئی سے پر ہیز ہے اور نہ یہ خیال ہے کہ اس کلام کے بولنے کے لئے کون سی سخت
ضرورت درپیش ہے اور اس کے ترک کرنے میں کون سا سخت نقصان عائد حال ہے ناحق بے فائدہ فقرہ سے
فقرہ ملاتے ہیں۔ سر کی جگہ پاؤں، پاؤں کی جگہ سر لگاتے ہیں ۔ سراب کی طرح چمک تو بہت ہے پر حقیقت
دیکھو تو خاک بھی نہیں ۔ شعبدہ باز کی طرح صرف کھیل ہی کھیل اصلیت دیکھو تو کچھ بھی نہیں۔ نادار نا طاقت
اور ناتواں اور گئے گزرے ہیں ۔ آنکھیں اندھی اور اس پر عشوه گری ۔ ان کی نسبت نہایت ہی نرمی کیجئے تو یہ
کہیے کہ وہ وہ سب ضعیف اور بیچ ہونے کی وجہ سے عنکبوت کی طرح ہیں اور ان کے اشعار بیت عنکبوت ہیں ان کی
نسبت خداوند کریم نے خوب فرمایا ہے وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوْنَ - أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ -
وَ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ ۔۔۔۔۔ وَ سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّى مُنْقَلَب يَنْقَلِبُونَ یعنی شاعروں کے
پیچھے وہی لوگ چلتے ہیں جنہوں نے حق اور حکمت کا راستہ چھوڑ دیا ہے۔ کیا تو نہیں دیکھتا کہ شاعر تو وہ لوگ ہیں
جو قافیہ اور ردیف اور مضمون کی تلاش میں ہر یک جنگل میں بھٹکتے پھرتے ہیں۔ حقانی باتوں پر ان کا قدم نہیں
جمتا اور جو کچھ کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ۔ سو ظالم لوگ جو خدا کے حقانی کلام کو شاعروں کے کلام اسے تشبیہ دیتے
ہیں انہیں عنقریب معلوم ہوگا کہ کس طرف پھریں گے۔
(براہین احمد یہ چہار حص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۶۷ تا ۴۷۰ حاشیہ )