سورة محَمَّد

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مچھلیاں ہیں۔ اس نظارہ سے اس پر یہ اثر ہوا کہ اس نے اپنی پنڈلیوں پر سے کپڑا اٹھا لیا کہ ایسا نہ ہو کہ پانی
میں تر ہو جائے تب اس نبی نے اس ملکہ کو جس کا نام بلقیس تھا آواز دی کہ اے بلقیس تو کس غلطی میں گرفتار
ہوگئی یہ تو پانی نہیں ہے جس سے ڈر کر تو نے پاجامہ اوپر اٹھا لیا یہ تو شیشہ کا فرش ہے اور پانی اس کے نیچے ہے۔
اس مقام میں قرآن شریف میں یہ آیت ہے قَالَ إِنَّهُ صَرْحُ مُبَرَّد مِّنْ قَوَارِيرَ یعنی اس نبی نے کہا کہ اے
بلقیس تو کیوں دھوکا کھاتی ہے یہ تو شیش محل کے شیشے ہیں جو اوپر کی سطح پر بطور فرش کے لگائے گئے ہیں اور پانی
جوز ور سے بہہ رہا ہے وہ تو ان شیشوں کے نیچے ہے نہ کہ یہ خود پانی ہیں تب وہ سمجھ گئی کہ میری مذہبی غلطی پر مجھے
ہوشیار کیا گیا ہے اور میں نے فی الحقیقت جہالت کی راہ اختیار کر رکھی تھی جو سورج کی پوجا کرتی تھی تب وہ
خدائے واحد لاشریک پر ایمان لائی اور اس کی آنکھیں کھل گئیں اور اس نے یقین کر لیا کہ وہ طاقت عظمی جس
کی پرستش کرنی چاہیے وہ تو اور ہے اور میں دھو کہ میں رہی اور سطحی چیز کو معبود ٹھہرایا اور اس نبی کی تقریر کا
ماحصل یہ تھا کہ دنیا ایک شیش محل ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور عناصر وغیرہ جو کچھ کام کر رہے ہیں یہ
دراصل ان کے کام نہیں یہ تو بطور شیشوں کے ہیں بلکہ ان کے نیچے ایک طاقت مخفی ہے جو خدا ہے یہ سب اس
کے کام ہیں اس نظارہ کو دیکھ کر بلقیس نے سچے دل سے سورج کی پوجا سے تو بہ کی اور سمجھ لیا کہ وہ طاقت ہی اور
ہے کہ سورج وغیرہ سے کام کراتی ہے اور یہ تو صرف شیشے ہیں۔ (نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۱۱،۴۱۰)
مختلف رنگوں اور پیرایوں اور عالموں میں جو دنیا کا نظام قائم رکھنے کے لئے زمین آسمان کی چیزیں کام
کر ہی ہیں ۔ یہ وہ نہیں کام کرتیں بلکہ خدائی طاقت ان کے نیچے کام کر رہی ہے جیسا کہ دوسری آیت میں بھی
فرما یا صرح مرد مِنْ قَوَارِیر یعنی دنیا ایک شیش محل ہے جس کے شیشوں کے نیچے زور سے پانی چل رہا ہے
اور نادان سمجھتا ہے کہ یہی شیشے پانی ہیں حالانکہ پانی ان کے نیچے ہے۔
نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۲۵)
قرآن شریف میں ایک شاہزادی بلقیس نام کا ایک عجیب قصہ لکھا ہے جو سورج کی پوجا کرتی تھی شائد وید
کی پیرو تھی حضرت سلیمان نے اس کو بلایا اور اس کے آنے سے پہلے ایسا حل طیار کیا جس کا فرش شیشہ کا تھا اور
شیشہ کے نیچے پانی بہہ رہا تھا۔ جب بلقیس نے حضرت سلیمان کے پاس جانے کا قصد کیا تو اس نے اس شیشہ
کو پانی سمجھا اور اپنا پاجامہ پنڈلی سے اوپر اٹھا لیا۔ حضرت سلیمان نے کہا کہ دھوکہ مت کھا یہ پانی نہیں ہے
بلکہ یہ شیشہ ہے پانی اس کے نیچے ہے تب وہ عقلمند عورت سمجھ گئی کہ اس پیرایہ میں میرے مذہب کی غلطی انہوں

نے ظاہر کی ہے اور یہ ظاہر کیا ہے کہ سورج اور چاند اور دوسرے روشن اجرام شیشہ کی مانند ہیں اور ایک پوشیدہ
طاقت ہے جو ان کے پردہ کے نیچے کام کر رہی ہے اور وہی خدا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں اس جگہ فرمایا
صَرْحٌ مُبَرَّدُ مِنْ قَوَارِيرَ یعنی یہ ایک محل ہے شیشوں سے بنایا گیا ۔ سو دنیا کو خدا نے شیش محل سے مثال دی ہے
جاہل ان شیشوں کی پرستش کرتے ہیں اور دانا اس پوشیدہ طاقت کے پرستار ہیں مگر وید نے اس شیش محل کی
طرف کچھ اشارہ نہیں کیا اور ان ظاہر شیشوں کو پر میشور سمجھ لیا ور پوشیدہ طاقت سے بے خبر رہا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۹۰)
ہمارا تو یہ ایمان اور مذہب ہے کہ ایک فوق الفوق قادر ہستی ہے جو ہم پر کام کرتی ہے جدھر چاہتی ہے لے جاتی
ہے وہ خالق ہے ہم مخلوق ہیں۔ وہ حی قیوم ہے اور ہم ایک عاجز مخلوق ۔ قرآن شریف میں جو حضرت سلیمان اور
بلقیس کا ذکر ہے کہ اس نے پانی کو دیکھ کر اپنی پنڈلی سے کپڑا اُٹھایا۔ اس میں بھی یہی تعلیم ہے جو حضرت سلیمان
نے اس عورت کو دی تھی وہ در اصل آفتاب پرستی کرتی تھی ۔ اس کو اس طریق سے انہوں نے سمجھایا کہ جیسے یہ
پانی شیشہ کے اندر چل رہا ہے دراصل او پر شیشہ ہی ہے۔ اسی طرح پر آفتاب کو روشنی اور ضیاء بخشنے والی ایک
اور زبردست طاقت ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۸ )
اس جگہ ایک قرآنی نکتہ کو جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے ملکہ سبا کو اس کی آفتاب پرستی کی غلطی پر آگاہ
کرنے کے لئے صرح مرد کی شکل میں دکھایا یا د رکھنے کے قابل ہے چنانچہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ
إِنَّهُ صَرْحٌ مُبَرَّدُ مِنْ قَوَارِیر اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو کچھ اجرام علوی واجسام سفلی میں نظر آتا ہے جن میں
سے بعض کی جاہل لوگ پرستش بھی کرتے ہیں تمام یہ چیزیں بیچ اور معدوم محض ہیں پرستش کے لائق نہیں ۔
اور جو کچھ بظاہر ان میں طاقتیں نظر آتی ہیں ان کی طرف منسوب کرنا ایک دھوکہ ہے بلکہ ایک ہی طاقت عظمی
ان سب کے نیچے پوشیدہ ہے کہ جو در حقیقت ان سے الگ ہے اور وہی یہ سب کر شمے دکھلا رہی ہے جیسا اس
صرح مرد کے نیچے پانی تھا اور اس صرح کا عین نہیں تھا بلکہ اس سے الگ تھا مگر بلقیس کی نظر مقیم میں عین
دکھائی دیا تھا تب ہی اس نے ان شیشوں کو بہتے پانی کے دریا کی طرح سمجھا اور اپنی پنڈلیوں پر سے پاجامہ اُٹھا
لیا۔ یہ اس کو ایسا ہی دھوکا لگا تھا جیسا اس کو آفتاب پرستی میں لگا تھا کہ وہ طاقتِ عظمیٰ اس کو نظر نہ آئی کہ جو
در پردہ آفتاب سے عجائب کام ظہور میں لاتی اور اس سے الگ تھی۔ اسی طرح دنیا ایک ایسے شیش محل کی طرح
ہے جس کی زمین کا فرض نہایت مصفا شیشوں سے کیا گیا اور پھر ان شیشوں کے نیچے پانی چھوڑا گیا ہے جو

نہایت تیزی سے چل رہا ہے۔ اب ہر ایک نظر جو شیشوں پر پڑتی ہے وہ اپنی غلطی سے ان شیشوں کو بھی پانی
سمجھ لیتی ہے اور پھر انسان ان شیشوں پر چلنے سے ایسا ڈرتا ہے جیسے پانی سے ۔ حالانکہ وہ در حقیقت شیشے ہیں ۔
سو یہ نکتہ کہ جو تمام عالم کے انکشاف حقیقت کے لئے عمدہ ترین اصول ہے اہل اللہ سے بہت مناسبت رکھتا ہے
اور جس طرح اللہ جل شانہ نے بلقیس کی نسبت فرمایا ہے فَلَمَّا رَاتُهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا
قَالَ إِنَّهُ صَرْحُ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ یعنی بلقیس نے اس شیش محل کو جس کا فرش مصفا اور شفاف شیشے تھے اور
نیچے ان کے پانی بہتا تھا اپنی غلط فہمی سے بہتا پانی خیال کیا۔ ایسا ہی اہل اللہ کی نسبت لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں
یعنی وہ پانی جو ان کی شیشوں کے فرش کے نیچے یعنی ان کی فانی حالت کے تحت منجانب اللہ بہتا ہے اور کبھی اپنی
ستی اور کبھی اپنی نرمی کھاتا ہے اور بھی تلخ اورشور اور بے مزہ کی صورت میں اور کبھی شیریں اور خوشگوار پانی کی
شکل میں نظر آتا ہے اور کبھی طوفان کی طرح قوت غضبی کے زور سے بہتا ہے اور کبھی نہایت آہستگی اختیار کرتا
ہے۔ اس پالی پانی کو جاہل خیال کرتا ہے کہ یہ نفسانی جذبات کا پانی ہے اور اہل اللہ کی شانِ عظیم سے منکر ہو جاتا
ہے یا شک میں پڑ جاتا ہے حالانکہ ان کا نفس بہت سے صیقلوں کے شیشہ کی صفت پر آ گیا ہے اور جو کچھ ایک
جاہل کو پانی اور پانی کا زور نظر آتا ہے وہ الہی چشمہ ہے جو اس شیشہ کے نیچے بہتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخه ۱۰ استمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۵)
وَ كَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
قَالُوا تَقَاسَمُوا بِاللهِ لَنُبَيِّتَنَّهُ وَ أَهْلَهُ ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيْهِ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ
أَهْلِهِ وَ إِنَّا لَصْدِقُونَ وَ مَكَرُوا مَكْرًا وَ مَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ فَانْظُرُ
كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرُنَهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ
خَاوِيَةٌ بِمَا ظَلَمُوا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ وَ أَنْجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَ
كَانُوا يَتَّقُونَ ۔
اور شہر میں نو شخص میں نو شخص ایسے تھے جن کا پیشہ ہی فساد تھا اور اصلاح کے روادار نہ تھے انہوں نے باہم قسمیں
کھائیں کہ رات کو پوشیدہ طور پر شبخون مار کر اس شخص کو اور اس کے گھر والوں کو قتل کر دو اور پھر ہم اس کے وارث

آج 10 میں سے 10 باقی