سورة الاٴعلی

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کو جو خون کا دعویدار ہو گا یہ کہیں گے کہ ہم تو ان لوگوں کو قتل کرنے کے وقت اس موقع پر حاضر نہ تھے اور ہم سیچ
سچ کہتے ہیں یعنی یہ بہانہ بنائیں گے کہ ہم تو قتل کرنے کے وقت فلاں فلاں جگہ گئے ہوئے ہوئے تھے جیسا کہ اب
بھی مجرم لوگ ایسے ہی بہانے بنایا کرتے ہیں تا مقدمہ نہ چلے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو دیکھ کہ ان کے مکر کا
انجام کیا ہوا ۔ ہم نے ان کو اور ان کے تمام قوم کو ہلاک کر دیا اور یہ گھر جو ویران پڑے ہوئے ہیں یہ انہیں
کے گھر ہیں ہم نے اس لئے ان کو یہ سزادی کہ یہ ہمارے برگزیدہ بندوں پر ظلم کرتے تھے اور باز نہیں آتے
تھے۔ پس ہمارا یہ عذاب ان لوگوں کے لئے ایک نشان ہے جو جانتے ہیں اور ہم نے ان ظالم لوگوں کے ہاتھ
سے ان ایمانداروں کو نجات دے دی جو متقی اور پرہیز گار تھے۔ سوخدا کا مکر یہ تھا کہ جب شریر آدمی شرارت
میں بڑھتے گئے تو ایک مدت تک خدا نے اپنے ارادہ عذاب کو مخفی رکھا اور جب ان کی شرارت نہایت درجہ
تک پہنچ گئی بلکہ انہوں نے ایک بڑا مکر کر کے خدا کے برگزیدوں کو قتل کرنا چاہا تب وہ پوشیدہ عذاب خدا نے
ان پر ڈال دیا جس کی ان کو کچھ بھی خبر نہ تھی اور ان کے وہم و گمان میں نہ تھا کہ اس طرح ہم نیست و نابود کئے
جائیں گے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا کے برگزیدہ بندوں کو ستانا اچھا نہیں آخر خدا پکڑتا ہے کچھ
مدت تک تو خدا اپنے ارادہ کو مخفی رکھتا ہے اور وہی اس کا ایک مکر ہے مگر جب شریر آدمی اپنی شرارت کو انتہاء
تک پہنچا دیتا ہے تب خدا اپنے ارادہ کو ظاہر کر دیتا ہے پس نہایت بد قسمت وہ لوگ ہوتے ہیں جو خدا کے
برگزیدہ بندوں کے مقابل پر محض شرارت کے جوش سے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ان کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں
آخر خدا ان کو ہی ہلاک کرتا ہے اس کے بارہ میں رومی صاحب کا یہ شعر نہایت عمدہ ہے۔
تا دل مردِ خدا نامد بدرد پیچ قومی را خدا رسوا نہ کرد
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۰۱، ۲۰۲)
کے لئے ایک مکر کیا
وَ مَكَرُوا مَكْرًا وَ مَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ یعنی کافروں نے اسلام کے مٹانے کے
اور ہم نے بھی ایک مکر کیا یعنی یہ کہ ان کو اپنی مکاریوں میں بڑھنے دیا تا وہ ایسے درجہ شرارت پر پہنچ جائیں کہ
جو سنت اللہ کے موافق عذاب نازل ہونے کا درجہ ہے۔ اس مقام میں شاہ عبد القادر صاحب کی طرف سے
موضح القرآن میں سے ایک نوٹ ہے جس کی عبارت ہم بلفظہ درج کرتے ہیں اور وہ یہ ہے یعنی ان کے
ہلاک ہونے کے اسباب پورے ہوتے تھے۔ جب تک شرارت حد کو نہ پہنچی تب تک ہلاک نہیں ہوئے ۔ تم
عبارت دیکھو صفحہ ۵۲۸ قرآن مطبع فتح الکریم ۔ ان تمام آیات سے ثابت ہوا کہ عذاب الہی جو دنیا میں نازل

ہوتا ہے وہ
ہے وہ بھی کسی پر نازل ہوتا ہے کہ جب وہ شرارت اور ظلم اور تکبر اور علو اور غلو میں نہایت کو پہنچ مایت کو پہنچ جاتا ہے یہ
نہیں کہ ایک کا فر خوف سے مرا جاتا ہے اور پھر بھی عذاب الہی کے لئے اس پر صاعقہ پڑے اور ایک مشرک
اندیشہ عذاب سے جاں بلب ہوا اور پھر بھی اس پر پتھر برسیں ۔ خدا وند تعالیٰ نہایت درجہ کا رحیم اور حلیم ہے۔
عذاب کے طور پر صرف اسی کو اس دنیا میں پکڑتا ہے جو اپنے ہاتھ سے عذاب کا سامان تیار کرے۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۵، ۱۶)
امَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ
وَالهُ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
ط
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ایک جگہ پر اپنی شناخت کی یہ علامت ٹھہرائی ہے کہ تمہارا خدا وہ خدا ہے
جو بیقراروں کی دعا سنتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے اَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ پھر جب کہ خدا تعالیٰ نے
دعا کی قبولیت کو اپنی ہستی کی علامت ٹھہرائی ہے تو پھر کس طرح کوئی عقل اور حیا والا گمان کر سکتا ہے کہ دعا
کرنے پر کوئی آثار صریحہ اجابت کے مترتب نہیں ہوتے اور محض ایک رسمی امر ہے جس میں کچھ بھی روحانیت
نہیں ۔ میرے خیال میں ہے کہ ایسی بے ادبی کوئی سچے ایمان والا ہرگز نہیں کرے گا جبکہ اللہ جل شانہ فرماتا
ہے کہ جس طرح زمین و آسمان کی صفت پر غور کرنے سے سچا خدا پہنچانا جاتا ہے اسی طرح دعا کی قبولیت کو
دیکھنے سے خدا تعالیٰ پر یقین آتا ہے۔
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۵۹، ۲۶۰)
کلام الہی میں لفظ مضطر سے وہ ضرر یافتہ مراد ہیں جو محض ابتلاء کے طور پر ضرر یافتہ ہوں نہ سزا کے طور
پر لیکن جو لوگ سزا کے طور پر کسی ضرر کے تختہ مشق ہوں وہ اس آیت کے مصداق نہیں ہیں ورنہ لازم آتا نا ہے
کہ قوم نوٹ اور قوم لوط اور قوم فرعون وغیرہ کی دعائیں اس اضطرار کے وقت میں قبول کی جاتیں مگر ایسا نہیں
ہوا اور خدا کے ہاتھ نے ان قوموں کو ہلاک کر دیا۔
( دافع البلاء، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۳۱)
دوسری شرط قبولیت دعا کے واسطے یہ ہے کہ جس کے واسطے انسان دعا کرتا ہو اس کے لئے دل میں درد
ہو۔ امنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ -
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱۳)
۔
یا د رکھو کہ خدا بڑا بے نیاز ہے جب تک کثرت سے اور بار بار اضطراب سے دعا نہیں کی جاتی وہ پروا پروانہیں نہیں
کرتا۔ دیکھو کسی کی بیوی یا بچہ بیمار ہو یا کسی پر سخت مقدمہ آجاوے تو ان باتوں کے واسطے اس کو کیسا اضطراب

ہوتا۔ پس دعا میں بھی جب تک سچی تڑپ اور حالت اضطراب پیدا نہ ہو تب تک وہ بالکل بے اثر اور بیہودہ
کام ہے۔ قبولیت کے واسطے اضطراب شرط ہے جیسا کہ فرمایا اَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ
السوء
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۵)
وَ يَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ
خدا چاہتا ہے کہ نیکوں کو بچائے اور بدوں کو ہلاک کرے۔ اگر وقت اور تاریخ بتلائی جائے تو ہر ایک شریر
سے شریر اپنے واسطے بچاؤ کا سامان کر سکتا ہے۔ اگر وقت کے نہ بتلانے سے پیشگوئی قابل اعتراض ہو جاتی
ہے تو پھر تو قرآن شریف کی پیشگوئیوں کا بھی یہی حال ہے۔ وہاں بھی اس قسم کے لوگوں نے اعتراض کیا تھا کہ
متى هذا الْوَعْدُ یہ وعدہ کب پورا ہوگا ہمیں وقت اور تاریخ بتلاؤ۔ مگر بات یہ ہے کہ وعید کی پیشگوئیوں میں
تعین نہیں ہوتا ورنہ کا فر بھی بھاگ کر بچ جائے۔
( بدر جلد نمبر ۱۰ مورخه ۸ رجون ۱۹۰۵ ء صفحه ۲)
إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَى وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْ بِرِينَ )
بخاری کے صفحہ ۱۸۳ میں یہ حدیث جو لکھی ہے قَالَ هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا اس حدیث کو
حضرت عائشہ صدیقہ نے اس کے سیدھے اور حقیقی معنے کے رو سے قبول نہیں کیا اس عذر سے کہ یہ قرآن کے
معارض ہے اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوتی اور ابن عمر کی حدیث کو صرف اسی وجہ سے رد کر
دیا ہے کہ ایسے معنے معارض قرآن ہیں۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۹ )
وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمُ أَنَّ النَّاسَ
كَانُوا بِايْتِنَا لَا يُوْقِنُونَ وَ يَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِمَّنْ يُكَذِّبُ بِأَيْتِنَا
فَهُمْ يُوزَعُونَ حَتَّى إِذَا جَاءُ وَ قَالَ أَكَذَّبْتُمْ بِأَيْتِي وَ لَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا أَمَّا
ذَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنْطِقُونَ )
دابۃ الارض سے مراد کوئی لا یعقل جانور نہیں بلکہ بقول حضرت علی رضی اللہ عنہ آدمی کا نام ہی دابۃ الارض

ہے اور اس جگہ لفظ دابۃ الارض سے ایک ایسا طائفہ انسانوں کا مراد ہے جو آسمانی روح اپنے اندر نہیں رکھتے
لیکن زمینی علوم وفنون کے ذریعہ سے منکرینِ اسلام کو لاجواب کرتے ہیں اور اپنا علم کلام اور طریق مناظرہ
تائید دین کی راہ میں خرچ کر کے بجان و دل خدمت شریعت غر ابجالاتے ہیں۔ سو وہ چونکہ در حقیقت زمینی
ہیں آسمانی نہیں اور آسمانی روح کامل طور پر اپنے اندر نہیں رکھتے اس لئے دابۃ الارض کہلاتے ہیں اور چونکہ
کامل تزکیہ نہیں رکھتے اور نہ کامل وفاداری، اس لئے چہرہ ان کا تو انسانوں کا ہے مگر بعض اعضاء ان کے بعض
دوسرے حیوانات سے مشابہہ ہیں ۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے وَ إِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمُ
اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِايْتِنَا لَا يُوقِنُونَ یعنی جب ایسے دن آئیں
گے جو کفار پر عذاب نازل ہو اور ان کا وقت مقدر قریب آجائے گا تو ہم ایک گروہ دابۃ الارض کا زمین میں
سے نکالیں گے وہ گروہ متکلمین کا ہوگا جو اسلام کی حمایت میں تمام ادیان باطلہ پر حملہ کرے گا یعنی وہ علماء ظاہر
ہوں گے جن کو علم کلام اور فلسفہ میں ید طولیٰ ہوگا۔ وہ جابجا اسلام کی حمایت میں کھڑے ہو جائیں گے اور
اسلام کی سچائیوں کو استدلالی طور پر مشارق مغارب میں پھیلائیں گے اور اس جگہ اَخْرَجْنَا کا لفظ اس وجہ
سے اختیار کیا کہ آخری زمانہ میں ان کا خروج ہوگا نہ حدوث یعنی تخی طور پر یا کم مقدار کے طور پر تو پہلے ہی سے
تھوڑے بہت ہر یک زمانہ میں وہ پائے جائیں گے لیکن آخری زمانہ میں بکثرت اور نیز اپنے کمال لائق کے
ساتھ پیدا ہوں گے اور حمایت اسلام میں جا بجا واعظین کے منصب پر کھڑے ہو جائیں گے اور شمار میں بہت
بڑھ جائیں گے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۶۹، ۳۷۰)
آثار القیامۃ میں لکھا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے پوچھا گیا کہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ دابۃ الارض
آپ ہی ہیں تب آپ نے جواب دیا کہ دابتہ الارض میں تو کچھ چارپایوں اور کچھ پرندوں کی بھی مشابہت
ہو گی مجھ میں وہ کہاں ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ دابۃ الارض اسم جنس ہے جس سے ایک طائفہ مراد ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۶۹ حاشیه )
دابۃ الارض یعنی وہ علماء و واعظین جو آسمانی قوت اپنے اندر نہیں رکھتے ابتداء سے چلے آتے ہیں لیکن
قرآن کا مطلب یہ ہے کہ آخری زمانہ میں ان کی حد سے زیادہ کثرت ہوگی اور ان کے خروج سے مراد
وہی ان کی کثرت ہے۔
اور یہ نکتہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جیسی ان چیزوں کے بارے میں جو آسمانی قوت اپنے اندر نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی