سورة الفَجر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نشانوں کو جھٹلاتے تھے اور اُن کو ہم جدا جدا جماعتیں بناویں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ عدالت میں حاضر کئے
جائیں گے تو خدائے عز وجل اُن کو کہے گا کہ کیا تم نے میرے نشانوں کی بغیر تحقیق کے تکذیب کی یہ تم نے کیا کیا
اور ان پر بوجہ ان کے ظالم ہونے کے حجت پوری ہو جائے گی اور وہ بول نہ سکیں گے۔ سورۃ النمل الجزء نمبر ۲۰۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہی دابتہ الارض جو ان آیات میں مذکور ہے جس کا مسیح موعود کے زمانہ میں ظاہر
ہونا ابتدا سے مقرر ہے۔ یہی وہ مختلف صورتوں کا جانور ہے جو مجھے عالم کشف میں نظر آیا اور دل میں ڈالا گیا
کہ یہ طاعون کا کیڑا ہے اور خدا تعالیٰ نے اس کا نام دابتہ الارض رکھا کیونکہ زمین کے کیڑوں میں سے ہی یہ
بیماری پیدا ہوتی ہے اسی لئے پہلے چوہوں پر اس کا اثر ہوتا ہے اور مختلف صورتوں میں ظاہر ہوتی ہے اور جیسا کہ
انسان کو ایسا ہی ہر ایک جانور کو یہ بیماری ہو سکتی ہے اسی لئے کشفی عالم میں اس کی مختلف شکلیں نظر آئیں ۔ اور
اس بیان پر کہ دابتہ الارض در حقیقت مادہ طاعون کا نام ہے جس سے طاعون پیدا ہوتی ہے مفصلہ ذیل قرائن
اور دلائل ہیں۔
(۱) اوّل یہ کہ دابۃ الارض کے ساتھ عذاب کا ذکر کیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ
عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةٌ مِنَ الْأَرْضِ یعنی جب اُن پر آسمانی نشانوں اور عقلی دلائل کے ساتھ حجت پوری
ہو جائے گی تب دابتہ الارض زمین میں سے نکالا جائے گا۔ اب ظاہر ہے کہ دابتہ الارض عذاب کے موقعہ پر
زمین سے نکالا جائے گا نہ یہ کہ یوں ہی بیہودہ طور پر ظاہر ہو گا جس کا نہ کچھ نفع نہ نقصان ۔ اور اگر کہو کہ طاعون تو
ایک مرض ہے مگر دابتہ الارض لغوی معنوں کے رُو سے ایک کیڑا ہونا چاہئیے جو زمین میں سے نکلے۔ اس کا
جواب یہ ہے کہ حال کی تحقیقات سے یہی ثابت ہوا ہے کہ طاعون کو پیدا کرنے والا وہی ایک کیڑا ہے جو
زمین میں سے نکلتا ہے بلکہ ٹیکا لگانے کے لئے وہی کیڑے جمع کئے جاتے ہیں اور اُن کا عرق نکالا جاتا ہے
اور خورد بین سے ثابت ہوتا ہے کہ اُن کی شکل یوں ہے (۰۰) یعنی بہ شکل دو نقطہ ۔ گویا آسمان پر بھی نشان
کسوف خسوف دو کے رنگ میں ظاہر ہوا اور ایسا ہی زمین میں ۔
(۲) دوسرا قرینہ یہ ہے کہ قرآن شریف کے بعض مقامات بعض کی تفسیر ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ
قرآن شریف میں جہاں کہیں یہ مرکب لفظ آیا ہے ۔ اس سے مراد کیڑا لیا گیا ہے مثلاً یہ آیت فَلَمَّا قَضَيْنَا
عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ (سبا : ۱۵) یعنی ہم نے سلیمان پر جب
موت کا حکم جاری کیا تو جنات کو کسی نے اُن کے مرنے کا پتہ نہ دیا مگر گھن کے کیڑے نے کہ جو سلیمان کے عصا
کو کھاتا تھا۔ سورۃ السبا الجز ونمبر ۲۲ ۔ اب دیکھو اس جگہ بھی ایک کیڑے کا نام دابتہ الارض رکھا گیا بس اس
سے زیادہ دابتہ الارض کے اصلی معنوں کی دریافت کے لئے اور کیا شہادت ہوگی کہ خود قرآن شریف نے
اپنے دوسرے مقام میں دابۃ الارض کے معنے کیڑا کیا ہے۔ سو قرآن کے برخلاف اس کے اور معنی کرنا یہی
تحریف اور الحاد اور دجل ہے۔
(۳) تیسرا قرینہ یہ ہے کہ آیت میں صریح معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے نشانوں کی تکذیب کے وقت میں
کوئی امام الوقت موجود ہونا چاہیے کیونکہ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ کا فقرہ یہی چاہتا ہے کہ اتمام حجت کے بعد یہ
عذاب ہوا اور یہ تو متفق علیہ عقیدہ ہے کہ خروج دابتہ الارض آخری زمانہ میں ہو گا جبکہ مسیح موعود ظاہر ہوگا تا کہ
خدا کی حجت دنیا پر پوری کرے۔ پس ایک منصف کو یہ بات جلد تر سمجھ آ سکتی ہے کہ جبکہ ایک شخص موجود ہے
جو مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا ہے اور آسمان اور زمین میں بہت سے نشان اس کے ظاہر ہو چکے ہیں تو اب
بلا شبہ دابتہ الارض یہی طاعون ہے جس کا مسیح کے زمانہ میں ظاہر ہونا ضروری تھا اور چونکہ یا جوج ماجوج موجود
ہے اور مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ کی پیشگوئی تمام دنیا میں پوری ہو رہی ہے اور دجالی فتنے بھی انتہا تک پہنچ گئے
ہیں اور پیشگوئی يُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا بھی بخوبی ظاہر ہو چکی ہے اور شراب اور زنا اور جھوٹ کی
بھی کثرت ہو گئی ہے اور مسلمانوں میں یہودیت کی فطرت بھی جوش مار رہی ہے تو صرف ایک بات باقی تھی
جو دابۃ الارض زمین میں سے نکلے سو وہ بھی نکل آیا۔ اس بات پر جھگڑنا جہالت ہے کہ حدیث سے معلوم ہوتا
ہے کہ فلاں جگہ پھٹے گی اور دابۃ الارض وہاں سے سر نکالے گا پھر تمام دنیا میں چکر مارے گا کیونکہ اکثر
پیشگوئیوں پر استعارات کا رنگ غالب ہوتا ہے جب ایک بات کی حقیقت کھل جائے تو ایسے اوہام باطلہ کے
ساتھ حقیقت کو چھوڑ نا کمال جہالت ہے اسی عادت سے بدبخت یہودی قبول حق سے محروم رہ گئے ۔
(۴) قرینہ چہارم دابتہ الارض کے طاعون ہونے پر یہ ہے کہ سورۃ فاتحہ میں ایک رنگ میں یہ پیشگوئی کی
گئی ہے کہ کسی وقت بعض مسلمان بھی وہ یہودی بن جائیں گے جو حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں تھے
جو آخر کار طاعون وغیرہ بلاؤں سے ہلاک کئے گئے تھے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی قدیم سے یہ عادت ہے کہ جب
ایک قوم کو کسی فعل سے منع کرتا ہے تو ضرور اس کی تقدیر میں یہ ہوتا ہے کہ بعض ان میں سے اس فعل کے ضرور
مرتکب ہوں گے ۔۔۔۔ چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ آخری زمانہ میں اِسی اُمت میں سے مسیح موعود آئے گا اور
بعض یہودی صفت مسلمانوں میں سے اس کو کافر قرار دیں گے اور قتل کے درپے ہوں گے اور اس کی سخت
توہین و تحقیر کریں گے اور نیز جانتا تھا کہ اس زمانہ میں تثلیث کا مذہب ترقی پر ہو گا اور بہت سے بدقسمت
انسان عیسائی ہو جائیں گے اس لئے اُس نے مسلمانوں کو یہ دعا سکھلائی اور اس دُعا میں مغضوب علیہم کا جو لفظ
ہے وہ بلند آواز سے کہہ رہا ہے کہ وہ لوگ جو اسلامی مسیح کی مخالفت کریں گے وہ بھی خدا تعالیٰ کی نظر میں
مغضوب علیہم ہوں گے جیسا کہ اسرائیلی مسیح کے مخالف مغضوب علیہم تھے اور حضرت مسیح خود انجیل میں اشارہ
کرتے ہیں کہ میرے منکروں پر مری یعنی طاعون پڑے گی اور بعد اس کے دوسرے عذاب بھی نازل
ہوں گے۔ اس لئے ضروری تھا کہ مسیح اسلامی کی تائید میں بھی یہ باتیں ظہور میں آتیں۔ اور بھی دلائل اس
ہے اور زمین میں سے ہی نکلتی ہے۔
بات پر بہت ہیں کہ یہی دابتہ الارض جس کا قرآن شریف میں ذکر ہے طاعون ہے اور بلا شبہ یہ زمینی بیماری
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۱۵ تا ۴۲۰)
یہ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا کہ وہ دابتہ الارض یعنی طاعون کا کیر از مین میں سے نکلے گا اس
میں یہی بھید ہے کہ تا وہ اس بات کی طرف اشارہ کرے کہ وہ اُس وقت نکلے گا کہ جب مسلمان اور ان کے
علماء زمین کی طرف جھک کر خود دابتہ الارض بن جائیں گے ۔ ہم اپنی بعض کتابوں میں یہ لکھ آئے ہیں کہ اس
زمانہ کے ایسے مولوی اور سجادہ نشین جو متقی نہیں ہیں اور زمین کی طرف جھکے ہوئے ہیں یہ دابتہ الارض ہیں
اور اب ہم نے اس رسالہ میں یہ لکھا ہے کہ دابتہ الارض طاعون کا کیڑا ہے۔ ان دونوں بیانوں میں کوئی شخص
تناقض نہ سمجھے۔ قرآن شریف ذو المعارف ہے اور کئی وجوہ سے اس کے معنی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کی
ضد نہیں اور جس طرح قرآن شریف یک دفعہ نہیں اُتر ا اسی طرح اس کے معارف بھی دلوں پر یکد فعہ نہیں
اُترتے۔ اسی بنا پر محققین کا یہی مذہب ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معارف بھی یکدفعہ آپ کو نہیں
ملے بلکہ تدریجی طور پر آپ نے علمی ترقیات کا دائرہ پورا کیا ہے۔ ایسا ہی میں ہوں جو بروزی طور پر آپ کی
ذات کا مظہر ہوں ۔ آنحضرت کی تدریجی ترقی میں ستر یہ تھا کہ آپ کی ترقی کا ذریعہ محض قرآن تھا پس جبکہ
قرآن شریف کا نزول تدریجی تھا اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تکمیل معارف بھی تدریجی تھی اور اسی
قدم پر مسیح موعود ہے جو اس وقت تم میں ظاہر ہوا۔ علم غیب خدا تعالیٰ کا خاصہ ہے جس قدر وہ دیتا ہے اُسی قدر ہم
لیتے ہیں۔ پہلے اُسی نے غیب سے مجھے یہ فہم عطا کیا کہ ایسے سست زندگی والے جو خدا اور اُس کے رسول پر
ایمان تو لاتے ہیں مگر عملی حالت میں بہت کمزور ہیں یہ لوگ دابتہ الارض ہیں یعنی زمین کے کیڑے ہیں آسمان
سے ان کو کچھ حصہ نہیں۔ اور مقدر تھا کہ آخری زمانہ میں یہ لوگ بہت ہو جائیں گے اور اپنے ہونٹوں سے
اسلام کی شہادت دیں گے مگر ان کے دل تاریکی میں ہوں گے۔ یہ تو وہ معنی ہیں جو پہلے ہم نے شائع کئے اور
یہ معنے بجائے خود صحیح اور درست ہیں۔ اب ایک اور معنے خدا تعالیٰ کی طرف سے اس آیت کے متعلق کھلے جن
کو ابھی ہم نے بیان کر دیا ہے یعنی یہ کہ دابتہ الارض سے مراد وہ کیڑا بھی ہے جو مقدر تھا جو مسیح موعود کے وقت
میں زمین میں سے نکلے اور دنیا کو ان کی بداعمالیوں کی وجہ سے تباہ کرے۔ یہ خوب یا د رکھنے کے لائق ہے کہ
جیسے یہ آیت دو معنوں پر مشتمل ہے ایسے ہی صد با نمونے اسی قسم کے کلام الہی میں پائے جاتے ہیں اور اسی
وجہ سے اُس کو معجزانہ کلام کہا جاتا ہے جو ایک ایک آیت دس دس پہلو پر مشتمل ہوتی ہے اور وہ تمام پہلو صیح
ہوتے ہیں بلکہ قرآن شریف کے حروف اور اُن کے اعداد بھی معارف مخفیہ سے خالی نہیں ہوتے ۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱ ۴ تا ۴۲۲)
خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔۔۔۔ کہ جب قرب قیامت ہوگا ہم زمین میں سے ایک کیڑا نکالیں گے جولوگوں کو
کاٹے گا اس لئے کہ انہوں نے ہمارے نشانوں کو قبول نہیں کیا ۔۔۔۔ اور یہ صریح طور پر طاعون کی نسبت
پیشگوئی ہے کیونکہ طاعون بھی ایک کیڑا ہے۔ اگر چہ پہلے طبیبوں نے اس کیڑے پر اطلاع نہیں پائی لیکن خدا
جو عالم الغیب ہے وہ جانتا تھا کہ طاعون کی جڑھ اصل میں کیڑا ہی ہے جو زمین میں سے نکلتا ہے اس لئے اس
کا نام دابۃ الارض رکھا یعنی زمین کا کیڑا۔
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۴۰)
دابۃ الارض کے معنے طاعون کے بھی ہیں جیسا کہ قرآن شریف کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے وَ اِذَا
وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَةً مِنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِايْتِنَا لَا يُوقِنُونَ یعنی
جب لوگوں پر حجت پوری ہو جائے گی تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک کیڑا نکالیں گے جولوگوں کو اس واسطے
کاٹے گا کہ وہ خدا تعالیٰ کے نشانوں پر ایمان نہیں لاتے تھے ۔ تعلیم کے معنی اقرب الموارد میں صاف
کاٹنے کے کئے ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۲ صفحه ۵ حاشیہ )
دابۃ الارض کے دو معنے ہیں۔ ایک تو وہ علماء جن کو آسمان سے حصہ نہیں ملا وہ زمین کے کیڑے ہیں ۔
دوسرے دابۃ الارض سے مراد طاعون ہے ۔ دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ (سبا : ۱۵) قرآن شریف سے یہ
بھی ثابت ہے کہ جب تک انسان میں روحانیت پیدا نہ ہو یہ زمین کا کیڑا ہے اور طاعون کی نسبت بھی سب
نبیوں نے پیشگوئی کی تھی کہ مسیح کے وقت پھیلے گی ۔ متکلم الناس تکلیم کاٹنے کو بھی کہتے ہیں اور خود قرآن
شریف نے ہی فیصلہ کر دیا ہے۔ اس سے آگے لکھ دیا ہے کہ وہ اس لئے لوگوں کو کھائے گی کہ ہمارے مامور پر
ایمان نہیں لائے ۔
سورة النمل
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳)
دابة الارض طاعون کو کہتے ہیں اس لئے کہ اس کے کیڑے تو زمینی ہی ہوتے ہیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۸)
جب گمراہی اور ضلالت کا زمانہ ہوگا ایسے وقت میں لوگوں کا ایمان خدا پر صرف ایک بچوں کی کھیل کی
طرح ہوگا تب ہم ان میں ایک کیڑا نکالیں گے جو ان کو کاٹے گا۔ غرض یہ ( طاعون ۔ ناقل ) خدا کا ایک قہر
ہے جس سے بچنے کے واسطے ہر ایک کو لازم ہے کہ اپنی نجات کا آپ سامان کرے۔
( البدر جلد ا نمبر ۵ ، ۶ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۹)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود جس کے وقت کے متعلق یہ پیشگوئی ہے۔ اس کے دعاوی کا بہت بڑا
انحصار اور دار و مدار نشانات پر ہوگا اور خدا نے اسے بھی بہت سے نشانات عطا فرما رکھے ہوں گے کیونکہ یہ جو
فرمایا کہ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِايْتِنَا لا يُوقِنُونَ یعنی اس عذاب کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے نشانات
کی کچھ بھی پروا نہ کی اور ان کو نہ مانا اس واسطے ان کو یہ سزا ملی ۔ ان نشانات سے مراد صرف مسیح موعود کے
نشانات ہیں ورنہ یہ امر تو ٹھیک نہیں کہ گناہ تو زید کرے اور اس کی سزا عمرو کو ملے جو اس سے تیرہ سو سال بعد آیا
ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اگر لوگوں نے نشانات دیکھے اور ان سے انکار کیا تو اس انکار کی
سزا تو ان کو اسی وقت مل گئی اور وہ تباہ اور برباد ہو گئے اور اگر آیت سے وہی نشانات مراد ہیں جو آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے ظاہر ہوئے تھے تو اب ہزاروں لاکھوں مسلمان ایسے ہیں کہ اگر ان سے پوچھا بھی
جاوے کہ بتاؤ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کون کون سے نشانات ظاہر ہوئے تو ہزاروں میں سے شاید کوئی
ہی ایسا نکلے جس کو اس طرح پر آپ کے نشانات کا علم ہو ورنہ عام طور سے اب مسلمانوں کو خبر تک بھی نہیں کہ وہ
نشانات کیا تھے اور کس طرح خدا نے آپ کی تائید میں ان کو ظاہر فرمایا مگر کیا اس لاعلمی سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ
وہ لوگ سارے کے سارے ان نشانات سے منکر ہیں اور ان کو وہ نہیں مانتے حالانکہ وہ مومن بھی ہیں اگر
ان کو علم ہو تو وہ مانے بیٹھے ہیں ان کو کوئی انکار نہیں ان لوگوں کے متعلق تو ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
نشانات نہ ماننے کا لفظ لا سکتے ہی نہیں کیونکہ انہوں نے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی نبوت کی تفاصیل
سمیت مان لیا ہوا ہے وہ انکار کیسے کر سکتے ہیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں پر وہ نشانات اب حجت نہیں کیونکہ
انہوں نے وہ دیکھے نہیں ہیں جنہوں نے دیکھ کر انکار کیا تھا وہ ہلاک ہو چکے ۔ موجودہ زمانہ کے لوگوں نے آپ
کے نشانات دیکھے ہی نہیں تو وہ اس انکار کی وجہ سے ہلاک کیسے ہو سکتے ہیں ؟
پس معلوم ہوا کہ ان نشانات سے مراد مسیح موعود ہی کے نشانات ہیں جن کے انکار کی وجہ سے عذاب کی
تنبیہ ہے اور خدا کا غضب ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے مسیح موعود کے نشانات سے انکار کیا ہے اور یہ
خدائی فیصلہ ہے جس کو رد نہیں کر سکتا ۔ یہ نص صریح ہے اس بات پر کہ طاعون مسیح موعود کے انکار کی وجہ سے
آئی ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه (۳)
مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا وَهُمْ مِّنْ فَزَعِ يَوْمَيدِ آمِنُونَ ۔
نیکی کرنے والوں کو قیامت کے دن اس نیکی سے زیادہ بدلہ ملے گا اور وہ ہر ایک ڈر سے اس دن امن میں
رہیں گے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷ ۱۴، ۱۴۸)
وَ مَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ
تعملون ۔
بدی کرنے والے اس دن جہنم میں گرائے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ یہ جز اور حقیقت وہی تمہارے اعمال
ہیں جو تم دنیا میں کرتے تھے یعنی خدا تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرے گا بلکہ نیکی کے اعمال جنت کی صورت میں اور بدی
کے اعمال دوزخ کی صورت میں ظاہر ہو جائیں گے۔ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۴۸)
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمُ ايْتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ )
اور کہہ خدا سب کامل صفتوں کا مالک ہے عنقریب وہ تمہیں اپنے نشان دکھلائے گا ایسے نشان کہ تم ان کو
شناخت کر لو گے اور خدا تمہارے عملوں سے غافل نہیں ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۴ حاشیه )
اور یہ کہ سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں وہ تمہیں ایسے نشان دکھائے گا جنہیں تم شناخت کر لو گے۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۳)