سورة العَنکبوت

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة العنكبوت
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
المنْ أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ )
کیا یہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بے امتحان کئے صرف زبانی ایمان کے دعوئی سے چھوٹ جاویں گے۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۸ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
جو شخص ایمان لاتا ہے اُسی کو عرفان دیا جاتا ہے۔ ایمان اس بات کو کہتے ہیں کہ اُس حالت میں مان لینا
کہ جبکہ ابھی علم کمال تک نہیں پہنچا اور شکوک و شبہات سے ہنوز لڑائی ہے ۔ پس جو شخص ایمان لاتا ہے یعنی
با وجود کمزوری اور نہ مہیا ہو نے کل اسباب یقین کے اس بات کو اغلب احتمال کی وجہ سے قبول کر لیتا ہے وہ
حضرت احدیت میں صادق اور راستباز شمار کیا جاتا ہے اور پھر اس کو موہبت کے طور پر معرفتِ تامہ حاصل
ہوتی ہے اور ایمان کے بعد عرفان کا جام اس کو پلایا جاتا ہے۔ اسی لئے ایک مرد متقی رسولوں اور نبیوں اور
مامورین من اللہ کی دعوت کو سن کر ہر ایک پہلو پر ابتداء امر میں ہی حملہ کرنا نہیں چاہتا بلکہ وہ حصہ جو کسی مامور
من اللہ کے منجانب اللہ ہونے پر بعض صاف اور کھلے کھلے دلائل سے سمجھ آ جاتا ہے اُسی کو اپنے اقرار اور
ایمان کا ذریعہ ٹھہرا لیتا ہے اور وہ حصہ جو سمجھ نہیں آتا اُس میں سنتِ صالحین کے طور پر استعارات اور مجازات
قرار دیتا ہے۔ اور اس طرح تناقض کو درمیان سے اُٹھا کر صفائی اور اخلاص کے ساتھ ایمان لے آتا ہے تب
خدا تعالیٰ اُس کی حالت پر رحم کر کے اور اس کے ایمان پر راضی ہو کر اور اُس کی دعاؤں کو سُن کر معرفتِ تامہ کا

دروازہ اُس پر کھولتا ہے اور الہام اور کشوف کے ذریعہ سے اور دوسرے آسمانی نشانوں کے وسیلہ سے یقین
کامل تک اُس کو پہنچاتا ہے۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۶۱)
کا امتحان نہ کیا جائے ۔
کیا لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ میں اسی قدر پر راضی ہو جاؤں کہ وہ کہہ دیں کہ ہم ایمان لائے اور ابھی ان
الوصیت ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۲۷)
کتاب بحر الجواہر میں لکھا ہے کہ ابوالخیر نام ایک یہودی تھا جو پارسا طبع اور راستباز آدمی تھا۔ اور خدا تعالیٰ کو
واحد لاشریک جانتا تھا۔ ایک دفعہ وہ بازار میں چلا جاتا تھا تو ایک مسجد سے اُس کو آواز آئی کہ ایک لڑکا قرآن
شریف کی یہ آیت پڑھ رہا تھا الم - أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ -
یعنی کیا لوگ گمان کرتے ہیں کہ یونہی وہ نجات پا جاویں گے صرف اس کلمہ سے کہ ہم ایمان لائے۔ اور ابھی
خدا کی راہ میں اُن کا امتحان نہیں کیا گیا کہ کیا ان میں ایمان لانے والوں کی سی استقامت اور صدق اور وفا بھی
موجود ہے یا نہیں؟ اس آیت نے ابوالخیر کے دل پر بڑا اثر کیا اور اُس کے دل کو گداز کر دیا۔ تب وہ مسجد کی
دیوار کے ساتھ کھڑا ہو کر زار زار رویا ۔ رات کو حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اُس کی خواب
میں آئے اور فرمایا یا اَبَا الْخَيْرِ أَعْجَبَنِي أَنَّ مِثْلَكَ مَعَ كَمَالِ فَضْلِكَ يُنْكِرُ بِنُبُوَّتِي ۔ یعنی اے ابو الخير
مجھے تعجب آیا کہ تیرے جیسا انسان باوجود اپنے کمال فضل اور بزرگی کے میری نبوت سے انکار کرے۔ پس صبح
ہوتے ہی ابوالخیر مسلمان ہو گیا اور اپنے اسلام کا اعلان کر دیا۔ خلاصہ یہ کہ میں اس بات کو بالکل سمجھ نہیں سکتا
کہ ایک شخص خدا تعالیٰ پر ایمان لاوے اور اُس کو واحد لاشریک سمجھے اور خدا اُس کو دوزخ سے تو نجات دے
مگر نا بینائی سے نجات نہ دے حالانکہ نجات کی جڑھ معرفت ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۱،۱۵۰)
مومن کو چاہئے کہ دوسرے کے حالات سے عبرت پکڑے کیا تم تعجب کرتے ہو کہ جس امتحان میں خدا تعالیٰ
نے یہودیوں کو ڈالا تھا وہی امتحان تمہارا بھی کیا گیا ہو۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے الم أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا
أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ -
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۰۱)
یہ
یہ غلطی ہے جو کہا جاتا ہے کہ کسی ولی کے پاس جا کر صد باولی فی الفور بن گئے ۔ اللہ تعالیٰ تو یہ فرماتا ہے کہ
أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ جب تک انسان آزمایا نہ جاوے فتن میں نہ
ڈالا جاوے وہ کب ولی بن سکتا ہے ۔۔۔۔ اہل اللہ مصائب شدائد کے بعد درجات پاتے ہیں لوگوں کا یہ خیال

خام ہے کہ فلاں شخص فلاں کے پاس جا کر بلا مجاہدہ و تزکیہ ایک دم میں صدیقین میں داخل ہو گیا۔ قرآن کو
دیکھو کہ خدا کس طرح تم پر راضی ہو جب تک نبیوں کی طرح مصائب وزلازل نہ آویں جنہوں نے بعض وقت
تنگ آکر یہ بھی کہہ دیا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللهِ (البقرۃ : ۲۱۵ ) اللہ کے
بندے ہمیشہ بلاؤں میں ڈالے گئے پھر خدا نے ان کو قبول کیا۔
الحکم جلدے نمبر ۲۲ مورخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۷ )
رضوان و قرب الہی حاصل کرنے کے لئے دو ہی طریق ہیں۔ ایک تو تشریعی احکام سے ترقی ہوتی ہے۔
اسی لئے تشریعی تکالیف فرمائیں مگر یہ وہ تکالیف ہیں جن سے انسان بچ سکتا ہے دوسرے وہ تکالیف ہیں جو
خدا انسان کے سر پر ڈالتا ہے۔ کسی کے ہاتھ میں تازیا نہ دے کر اسے کہا جائے کہ تو اپنے بدن پر آپ مارتو وہ
حتی الامکان ایسا نہ کرے گا کیونکہ انسان اپنے تئیں دکھ نہیں دینا چاہتا پس جو تکالیف اختیار میں ہیں ان سے
بچ کر وہ منزل مقصود تک نہیں پہنچتا مگر جو تکالیف خدا کی طرف سے ہوں وہ جب انسان پر پڑتی ہیں اور وہ ان
پر صبر کرتا ہے تو اس کی ترقی کا موجب ہو جاتی ہیں ۔ ۔۔۔ غرض کہ تکالیف دو قسم کی ہیں ۔ ایک وہ حصہ ہے جو
احکام پر مشتمل ہے مگر اس میں بہانوں کی گنجائش ہے صوم و زکوۃ وصلوۃ و حج جب تک پورا اخلاق نہ ہو۔
انسان ان سے پہلو تہی کر سکتا ہے پس اس کسر کو نکالنے کے لئے تکالیف سماویہ کا ورود ہوتا ہے تا کہ جو کچھ انسانی
ہاتھ سے پورا نہیں ہوا وہ خدا کی مدد سے پورا ہو جائے ۔ آریہ کہتے ہیں تکالیف کسی پچھلے کرم کی سزا میں ہیں ہم
کہتے ہیں یہ آئندہ ترقیات کے لئے ہیں ورنہ جپ تپ کرنا بھی ایک سزا ہو گا ۔
( بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )
ابتلا ضروری ہے جیسے یہ آیت اشارہ کرتی ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
ود
يفتنون -
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۳۶)
بہت سے لوگ یہاں آتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پھوک مار کر عرش پر پہنچائے اور واصلین سے ہو جاویں
ایسے لوگ ٹھٹھہ کرتے ہیں وہ انبیاء کے حالات کو دیکھیں یہ غلطی ہے جو کہا جاتا ہے کہ کسی ولی کے پاس جا کر
صد ہاولی فی الفور بن گئے ۔ اللہ تعالیٰ تو یہ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ - جب تک انسان آزمایا نہ جاوے۔ فتن میں نہ ڈالا جاوے وہ کب ولی بن سکتا ہے۔ ایک مجلس میں
بایزید وعظ فرما رہے تھے وہاں ایک مشائخ زادہ بھی جو ایک لمبا سلسلہ رکھتا تھا اس کو آپ سے اندرونی بغض

تھا۔ اللہ تعالیٰ کا یہ خاصہ ہے کہ پرانے خاندانوں کو چھوڑ کر کسی اور کو لے لیتا ہے جیسے بنی اسرائیل کو چھوڑ کر بنی
اسماعیل کو لے لیا کیونکہ وہ لوگ عیش و عشرت میں پڑ کر خدا کو بھول گئے ہوئے ہیں ۔ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا
بَيْنَ النَّاسِ (ال عمران : ۱۴۱) سواس شیخ زادے کو خیال آیا کہ یہ ایک معمولی خاندان کا آدمی ہے کہاں سے
ایسا صاحب خوارق آگیا لوگ اس طرف جھکتے ہیں اور ہماری طرف نہیں آتے ۔ یہ باتیں خدا تعالیٰ نے بایزید
پر ظاہر کیں ۔ انہوں نے ایک قصہ کے رنگ میں یہ بیان شروع کیا کہ ایک جگہ مجلس میں رات کے وقت ایک
لمپ ۔۔۔۔ جل رہا تھا ۔ تیل اور پانی میں بحث ہوئی۔ پانی نے تیل کو کہا کہ تو کثیف اور گندہ ہے اور باوجود
کثافت کے میرے اوپر آتا ہے۔ میں ایک مصفا چیز ہوں اور طہارت کے لئے استعمال کیا جاتا ہوں لیکن
نیچے ہوں ۔ اس کا باعث کیا ہے۔ تیل نے کہا کہ جس قدر صعوبتیں میں نے کھینچی ہیں تو نے کہاں وہ جھیلی
ہیں جس کے باعث یہ بلندی مجھے نصیب ہوئی۔ ایک زمانہ تھا جب میں بویا گیا۔ زمین میں مخفی رہا۔ خاکسار
ہوا پھر خدا کے ارادہ سے بڑھا۔ بڑھنے نہ پایا کہ کاٹا گیا۔ پھر طرح طرح کی مشقتوں کے بعد صاف کیا گیا۔
کولہوؤں میں پیسا گیا۔ پھر تیل بنا اور آگ لگائی گئی ۔ کیا ان مصائب کے بعد بھی میں بلندی حاصل نہ کرتا یہ
ایک مثال ہے کہ اہل اللہ مصائب شدائد کے بعد درجات پاتے ہیں ۔ لوگوں کا یہ خیال خام ہے کہ فلاں شخص
فلاں کے پاس جا کر بلا مجاہدہ و تزکیہ ایک دم میں صدیقین میں داخل ہو گیا۔ قرآن کو دیکھو کہ خدا کس طرح تم پر
راضی ہو جب تک نبیوں کی طرح تم پر مصائب وزلازل نہ آویں جنہوں نے بعض وقت تنگ آکر یہ بھی کہہ دیا
حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللهِ اَلَّا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ (البقرۃ: ۲۱۵) اللہ کے
بندے ہمیشہ بلاؤں میں ڈالے گئے۔ پھر خدا نے ان کو قبول کیا۔ (رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۴۲، ۴۳)
غرض اس سلسلہ میں جو ابتلاؤں کا سلسلہ ہوتا ہے بہت سی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں اور بہت سی موتوں کو قبول
کرنا پڑتا ہے ہم قبول کرتے ہیں کہ ان انسانوں میں جو اس سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں ان میں بعض بز دل بھی
ہوتے ہیں۔ شجاع بھی ہوتے ہیں۔ بعض ایسے بزدل ہوتے ہیں کہ صرف قوم کی کثرت کو دیکھ کر ہی الگ ہو
جاتے ہیں۔ انسان بات کو تو پورا کر لیتا ہے مگر ابتلا کے سامنے ٹھہر نا مشکل ہے۔ خداوند تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ
النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ یعنی کیا لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ایمان لائیں اور امتحان نہ
ہو۔ غرض امتحان ضروری شے ہے اس سلسلہ میں جو داخل ہوتا ہے وہ ابتلا سے خالی نہیں رہ سکتا ۔ ہمارے بہت
سے لوگ ایسے ہیں کہ وہ ایک طرف ہیں اور باپ الگ ۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ راگست ۱۹۰۲ صفحه ۹)

قرآن شریف سے صاف پایا جاتا ہے کہ ایمان کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ ابتلاء آویں جیسے فرمایا
أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ یعنی کیا لوگ خیال کرتے ہیں کہ صرف امنا
کہنے سے چھوڑے جائیں اور وہ فتنوں میں نہ پڑیں۔
انبیاء علیہم السلام کو دیکھو اوائل میں کس قدر دکھ ملتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف دیکھو کہ
آپ کو مکی زندگی میں کس قدر دکھ اٹھانے پڑے۔ طائف میں جب آپ گئے تو اس قدر آپ کے پتھر
مارے کہ خون جاری ہو گیا تب آپ نے فرمایا کہ کیسا وقت ہے میں کلام کرتا ہوں اور لوگ منہ پھیر لیتے ہیں
اور پھر کہا کہ اے میرے رب میں اس دکھ پر صبر کروں گا جب تک کہ تو راضی ہو جاوے۔
اولیاء اور اہل اللہ کا یہی مسلک اور عقیدہ ہوتا ہے سید عبد القادر جیلانی لکھتے ہیں کہ عشق کا خاصہ ہے کہ
مصائب آتے ہیں ۔ انہوں نے لکھا ہے۔
عشقا ! ببر آ! تو مغز گرداں خوردی با شیر دلال چه رستمی با کردی
اکنوں کہ بما روئے نبرد آوردی هر حیله که داری نکنی نامردی
مصائب اور تکالیف پر اگر صبر کیا جاوے اور خدا تعالیٰ کی قضا کے ساتھ رضا ظاہر کی جاوے تو وہ مشکل
کشائی کا مقدمہ ہوتی ہیں ۔۔
ہیں۔
ہر بلا کیں قوم را او داده است زیر آن یک گنج با بنهاده است
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تکالیف کا نتیجہ تھا کہ مکہ فتح ہو گیا۔ دعا میں خدا تعالیٰ کے ساتھ شرط
باندھنا بڑی غلطی اور نادانی ہے۔ جن مقدس لوگوں نے خدا کے فضل اور فیوض کو حاصل کیا۔ انہوں نے اس
طرح حاصل کیا کہ خدا کی راہ میں مر مر کر فنا ہو گئے ۔ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو دس دن کے بعد
گمراہ ہو جانے والے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے نفس پر خود گواہی دیتے ہیں جبکہ لوگوں سے شکوہ کرتے ہیں کہ
ہماری دعا قبول نہیں ہوئی۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۲ صفحه (۱۴)
مصیبت اور مشکلات بھی انسان کے ایمان کے پرکھنے کا ایک ذریعہ ہیں چنانچہ قرآن شریف میں آیا ہے
احَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۷ )
جب سے نبوت کا سلسلہ جاری ہوا ہے یہی قانون چلا آیا ہے قبل از وقت ابتلاء ضرور آتے ہیں تا کچوں

آج 10 میں سے 10 باقی