سورة النِّسَاء
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انعام و برکات امتحان و ابتلاء کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں ۔ یہ یاد رکھو کہ ہمیشہ عظیم الشان نعمت ابتلاء سے
آتی ہے اور ابتلاء مومن کے لئے شرط ہے جیسے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ یعنی کیا لوگ گمان کر بیٹھے ہیں کہ وہ اتنا ہی کہہ دینے پر چھوڑ دیئے جاویں کہ ہم ایمان لائے اور وہ
آزمائے نہ جاویں۔ ایمان کے امتحان کے لئے مومن کو ایک خطر ناک آگ میں پڑنا پڑتا ہے مگر اس کا ایمان
اس آگ سے اس کو صحیح سلامت نکال لاتا ہے اور وہ آگ اس پر گلزار ہو جاتی ہے۔ مومن ہو کر ابتلاء سے کبھی
بے فکر نہیں ہونا چاہیے اور ابتلاء پر زیادہ ثبات قدم دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور حقیقت میں جو سچا مومن
ہے ابتلاء میں اس کے ایمان کی حلاوت اور لذت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور اس کے
عجائبات پر اس کا ایمان بڑھتا ہے اور وہ پہلے سے بہت زیادہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتا اور دعاؤں سے
فتحیاب اجابت چاہتا ہے۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ انسان خواہش تو اعلیٰ مدارج اور مراتب کی کرے اور ان
تکالیف سے بچنا چاہے جو ان کے حصول کے لئے ضروری ہیں یقیناً یاد رکھو کہ ابتلاء اور امتحان ایمان کی شرط
ہے اس کے بغیر ایمان ایمان کامل ہوتا ہی نہیں اور کوئی عظیم الشان نعمت بغیر ابتلاء ملتی ہی نہیں ۔ دنیا میں بھی
عام قاعدہ یہی ہے کہ دنیوی آسائشوں اور نعمتوں کے حاصل کرنے کے لئے قسم قسم کی مشکات اور رنج و تعب
اُٹھانے پڑتے ہیں طرح طرح کے امتحانوں میں سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے تب کہیں جا کر کامیابی کی شکل نظر
آتی ہے اور پھر بھی وہ محض خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے ۔ پھر خدا تعالیٰ جیسی نعمت عظمی جس کی کوئی نظیر ہی
نہیں یہ بدوں امتحان کیسے میسر آسکے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۱)
خدا تعالیٰ کی راہ میں جب تک انسان بہت سی مشکلات اور امتحانات میں پورا نہ اترے وہ کامیابی کا
سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر سکتا ۔ اسی لئے فرمایا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ کیا لوگ گمان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ محض اتنی ہی بات پر راضی ہو جاوے کہ وہ کہہ دیں کہ ہم ایمان
لائے اور وہ آزمائے نہ جاویں ۔۔۔۔ کامل ایمان دار بننے کے لئے مجاہدات کی ضرورت ہے اور مختلف ابتلاؤں
اور امتحانوں سے ہو کر نکلنا پڑتا ہے۔
گوئیند سنگ لعل شود در مقام صبر آرے شود و لیکن بخونِ جگر شود
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۴ صفحه (۳)
کیا انسانوں نے گمان کر لیا ہے کہ ہم صرف امنا ہی کہہ کر چھٹکارا پالیں گے اور کیا وہ آزمائش میں نہ
ڈالے جاویں گے۔ سو اصل مطلب یہ ہے کہ یہ آزمائش اسی لئے ہے کہ خدا تعالیٰ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا ایمان
لانے والے نے دین کو ابھی دنیا پر مقدم کیا ہے یا نہیں ۔ آج کل اس زمانہ میں جب لوگ خدا کی راہ کو اپنے
مصالح کے برخلاف پاتے ہیں یا بعض جگہ حکام سے ان کو کچھ خطرہ ہوتا ہے تو وہ خدا کی راہ سے انکار کر بیٹھتے
ہیں ایسے لوگ بے ایمان ہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ فی الواقعہ خدا ہی احکم الحاکمین ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں
کہ خدا کی راہ بہت دشوار گزار ہے اور یہ بالکل سچ ہے کہ جب تک انسان خدا کی راہ میں اپنی کھال اپنے ہاتھ
سے نہ اتار لے تب تک وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مقبول نہیں ہوتا۔ ہمارے نزدیک بھی ایک بے وفا نو کر کسی
قدر و منزلت کے قابل نہیں۔ جو نو کر صدق اور وفا نہیں دکھلاتا وہ کبھی قبولیت نہیں پاتا ۔ اسی طرح جناب الہی
میں وہ شخص پرلے درجہ کا بے ادب ہے جو چند روزہ دنیوی منافع پر نگاہ رکھ کر خدا کو چھوڑتا ہے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۰ مورخه ۸ راگست ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
لوگ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ صرف منہ سے کہہ دینا کہ ہم ایمان لے آئے ہیں کافی ہے اور کوئی امتحانی مشکل
پیش نہ آئے گی یہ بالکل غلط خیال ہے ۔ اللہ تعالیٰ مومن پر ابتلا بھیج کر امتحان کرتا ہے۔ تمام راست بازوں
سے خدا کی یہی سنت ہے۔ وہ مصائب اور شدائد میں ضرور ڈالے جاتے ہیں ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۵)
ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے اس سے کوئی بچ نہیں سکتا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا
أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ یعنی کیا لوگ گمان کر بیٹھے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے اتنی ہی بات پر راضی
ہو جاوے کہ وہ کہہ دیں کہ ہم ایمان لائے حالانکہ وہ ابھی امتحان میں نہیں ڈالے گئے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۶ صفحه (۴)
اکثر یہی چاہتے ہیں کہ پتھیلی پر سرسوں جمادی جاوے۔ وہ نہیں جانتے کہ دین کے کاموں میں کس قدر صبر
اور حوصلہ کی حاجت ہے۔ اور تعجب تو یہ ہے کہ وہ دنیا جس کے لئے وہ رات دن مرتے اور ٹکریں مارتے ہیں اس
کے کاموں کے لئے تو برسوں انتظار کرتے ہیں۔ کسان بیج بو کر کتنے عرصہ تک منتظر رہتا ہے لیکن دین کے
کاموں میں آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پھونک مار کر ولی بنا دو اور پہلے ہی دن چاہتے ہیں کہ عرش پر پہنچ جاویں
حالانکہ نہ اس راہ میں کوئی محنت اور مشقت اٹھائی اور نہ کسی ابتلاء کے نیچے آیا۔ خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کا یہ
قانون اور آئین نہیں ہے یہاں ہر ترقی تدریجی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ نری اتنی باتوں سے خوش نہیں ہو سکتا کہ