سورة الشّمس
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہم کہہ دیں ہم مسلمان ہیں یا مومن ہیں چنانچہ اس نے فرمایا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا
وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ یعنی کیا یہ لوگ گمان کر بیٹھے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اتنے ہی کہنے پر راضی ہو جاوے اور یہ لوگ
چھوڑ دیئے جاویں کہ وہ کہہ دیں ہم ایمان لائے اور ان کی کوئی آزمائش نہ ہو۔ یہ امر سنت اللہ کے خلاف ہے
کہ پھونک مار کر ولی بنا دیا جاوے۔ اگر یہی سنت ہوتی تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے اور
اپنے جاں نثار صحابہ کو پھونک مار کر ہی ولی بنا دیتے ان کو امتحان میں ڈلوا کر ان کے سر نہ کٹواتے اور خدا تعالیٰ
ان کی نسبت یہ نہ فرما تا مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا ( الاحزاب : ۲۴)
پس جب دنیا بغیر مشکلات اور محنت کے ہاتھ نہیں آتی تو عجب بیوقوف ہے وہ انسان جو دین کو حلوائے بے دود
سمجھتا ہے۔ یہ تو سچ ہے کہ دین سہل ہے مگر ہر نعمت مشقت کو چاہتی ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۱ مورخه ۷ ارجون ۱۹۰۶ ء صفحه (۳)
لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم مومن ہیں اور مسلمان ہیں لیکن وہ اصل میں نہیں ہوتے۔ زبانی اقرار تو ایک
آسان بات ہے لیکن کر کے دکھانا اور بات ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ الآیة یعنی کیا لوگ
گمان کرتے ہیں کہ وہ مومن اور پکے ایمان دار ہیں اور ابھی وہ آزمائے نہیں گئے ۔ پس جب تک آزمائش نہ
ہو ایمان کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ بہت لوگ ہیں جو آزمائش کے وقت پھسل جاتے ہیں اور تکلیف کے وقت
ان کا ایمان ڈگمگا جاتا ہے۔
اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه (۱۰)
کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ صرف اتنا کہہ دینے سے ہی کہ ہم ایمان لائے چھوٹ جائیں گے اور ان کا
امتحان نہ لیا جاوے گا ۔ امتحان کا ہونا تو ضروری ہے اور امتحان بڑی چیز ہے۔ سب پیغمبروں نے امتحان سے ہی
درجے پائے ہیں۔ یہ زندگی دنیا کی بھروسہ والی زندگی نہیں ہے۔ کچھ ہی کیوں نہ ہو آخر چھوڑنی پڑتی ہے ۔
مصائب کا آنا ضروری ہے۔ دیکھو ایوب کی کہانی میں لکھا ہے کہ طرح طرح کی تکالیف اسے پہنچیں اور بڑے
بڑے مصائب نازل ہوئے اور اس نے صبر کئے رکھا۔ (الحکم جلدا انمبر ۳۴ مورخہ ۲۴ دسمبر ۱۹۰۷ صفحه ۶)
اصل میں ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے۔ اگر انسان عمدہ عمدہ کھانے گوشت پلاؤ اور طرح طرح کے آرام و راحت
میں زندگی بسر کر کے خدا کو ملنے کی خواہش کرے تو یہ محال ہے۔ بڑے بڑے زخموں اور سخت سے سخت
ابتلاؤں کے بغیر انسان خدا کو مل ہی نہیں سکتا ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا
امَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ غرض بغیر امتحان کے تو بات بنتی ہی نہیں اور پھر امتحان بھی ایسا جو کہ کمر توڑنے والا ہو۔
ہمارے نبی کریم صلعم کا سب سے بڑھ کر مشکل امتحان ہوا تھا جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ
الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ (الم نشرح : ۳، ۴) ۔
الحکم جلد ۱ انمبر ۳۴ مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ صفحه ۸)
کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ صرف زبانی قیل و قال پر ہی ان کو چھوڑ دیا جائے گا اور صرف اتنا کہنے سے
ہی کہ ہم ایمان لے آئے دیندار سمجھے جاویں گے اور ان کا امتحان نہ ہوگا بلکہ امتحان اور آزمائش کا ہونا نہایت
ضروری ہے۔ سب انبیاء کا اس پر اتفاق ہے کہ ترقی مدارج کے لئے آزمائش ضروری ہے اور جب تک کوئی
شخص آزمائش اور امتحان کی منازل طے نہیں کرتا دیندار نہیں بن سکتا۔
اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۴۲ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
خدا کے مامور پر ایمان لانے کے ساتھ ابتلاء ضروری ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ
يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ۔ کیا لوگوں نے سمجھا کہ چھوڑے جائیں گے یہ کہنے پر کہ ہم ایمان
لائے اور آزمائے نہ جائیں گے۔ گویا ایمان کی شرط ہے آزمایا جانا ۔ صحابہ کرام کیسے آزمائے گئے۔ ان کی
قوم نے طرح طرح کے عذاب دیئے ۔ ان کے اموال پر بھی ابتلاء آئے ۔ جانوں پر بھی ، خویش واقارب پر
بھی۔ اگر ایمان لانے کے بعد آسائش کی زندگی آجاوے تو اندیشہ کرنا چاہیے کہ میرا ایمان صحیح نہیں کیونکہ یہ
سنت اللہ کے خلاف ہے کہ مومن پر ابتلاء نہ آئے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی نہیں ہو سکتا۔ وہ
جب اپنی رسالت پر ایمان لائے تو اسی وقت سے مصائب کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ عزیزوں سے جدا
ہوئے۔ میل ملاپ بند کیا گیا۔ ملک سے نکالے گئے ۔ دشمنوں نے زہر تک دے دیا۔ تلواروں کے سامنے زخم
کھائے۔ اخیر عمر تک یہی حال رہا۔ پس جب ہمارے مقتداء و پیشوا کے ساتھ ایسا ہوا تو پھر اس پر ایمان
لانے والے کون ہیں جو بچے رہیں۔ ایسے ابتلاء جب آئیں تو مردانہ طریق سے ان کا مقابلہ کرنا
ہیے۔ ابتلاء اسی واسطے آتے ہیں کہ صادق جدا ہو جائے اور کا ذب جدا ۔ خدا رحیم ہے مگر وہ غنی اور بے نیاز
بھی ہے۔ جب انسان اپنے ایمان کو استقامت کے ساتھ مدد نہ دے تو خدا کی مدد بھی منقطع ہو جاتی ہے۔
بعض آدمی صرف اتنی سی بات سے دہر یہ ہو جاتے ہیں کہ ان کا لڑکا مر گیا یا بیوی مرگئی یا رزق کی تنگی ہو گئی
حالانکہ یہ ایک ابتلاء تھا جس میں پورا نکلتے تو انہیں اس سے بڑھ کر دیا جاتا اور رزق کی تنگی سے پراگندہ دل ہونا
مومن کا کام متقی کا شیوہ نہیں ۔ یہ جو
پراگنده روزی پراگنده دل
کہتے ہیں اس کے یہ معنے ہیں کہ جو پراگندہ دل ہو وہ پراگندہ روزی رہتا ہے اور اول تو صادقوں کے و
سوانح دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے خود اپنے تئیں پراگندہ روزی بنالیا۔ دیکھو حضرت ابو بکر تاجر
تھے بڑے معزز ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاکر سب کو دشمن بنا لیا۔ کاروبار میں بھی فرق آگیا۔
یہاں تک کہ اپنے شہر سے بھی نکلے ۔ یہ بات خوب یا د رکھو کہ سچی تقویٰ ایسی چیز ہے جس سے تمام مشکلات حل
ہو جاتی ہیں اور کل پراگندگیوں سے نجات ملتی ہے۔ اخبار بدر جلدے نمبر ۷ مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۰۸ء صفحہ ۳)
جو لوگ خدائی امتحان میں پاس ہو جاتے ہیں پھر ان کے واسطے ہر طرح کے آرام و آسائش ، رحمت اور
فضل کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔ دیکھو قرآن شریف میں صاف فرمایا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ
يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ صرف زبان سے کہہ لینا تو آسان ہے مگر کچھ کر کے دکھانا اور خدائی
الحکم جلد جلد ۱۲ نمبر ۱۷ مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه (۸)
امتحان میں پاس ہونا بڑی بات ہے۔
اله
خدا بڑا بے نیاز ہے۔ اس کو اس بات کی کیا پرواہ ہے کہ کوئی جہنم میں جاوے یا کہ بہشت میں جاوے کسی
کے دوزخ میں جانے سے خدا کا کچھ بگڑتا نہیں اور کسی کے بہشت میں جانے سے سنورتا نہیں۔ خدا کا اس
میں ذاتی نفع یا نقصان کچھ بھی نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَ
هُمْ لَا يُفْتَنُونَ یعنی کیا بس اتنی بات سے کہ لوگ زبان سے اتنا کہہ دیں کہ ہم ایمان لائے خدا راضی ہو جاتا
ہے اور حال یہ کہ ابھی ان کے اس قول کا امتحان نہیں کیا گیا کہ آیا وہ حقیقتاً مومن ہیں بھی یا کہ نہیں اور ان کے
اس قول کا صدق و کذب ظاہر نہیں ہوا۔ پس سچی اور پکی بات یہی ہے کہ انسان اول صدق ، اخلاص اور
گدازش اختیار کر کے اپنے اوپر ہزاروں موتیں بسر کرے جب جا کر اللہ رحم کرتا ہے اور اس کی طرف جھانکتا
ہے۔ جنتر منتر سے ولی بن جانے والے خیالات کے لوگ اور صرف ایک چھوہ سے آسمانی خزانوں کے مالک
بن جانے کے خیالات رکھنے والے ہمیشہ محروم رہتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۴ مورخه ۲ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه (۲)
انسان دنیوی امتحان کے واسطے کیا کیا تیاریاں کرتا ہے اور کس قدر فکر اور غم اس کو ہوتا ہے اور کیسی کیسی
شاقہ محنت برداشت کرتا ہے۔ بے فکری ہے تو کس سے؟ دینی امتحان سے نہیں محنت کی جاتی تو کس کے واسطے؟
دین کے امتحان کے واسطے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ ۔ اللہ تعالیٰ بھی ایک امتحان کی طرف متوجہ کرتا ہے اس کا بھی کچھ فکر کرنا چاہیے اس امتحان کے واسطے
دور
بھی کچھ تیاری کرنی از بس لازمی ہے۔
سورة العنكبوت
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۸ء صفحه (۲)
خطرناک مشکلات میں ثابت قدم رہنا اور قدم آگے ہی آگے اُٹھانا اور خدائی امتحان میں پاس ہو جانا سچے
اور حقیقی ایمان کی دلیل ہے۔ مشکلات کا آنا اور ابتلاؤں کا آنا مومن پر ضروری ہے تا ظاہر ہو کہ کون سچا مومن
اور کون صرف زبانی ایمان کا مدعی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَ
هُمْ لَا يُفْتَنُونَ -
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ء صفحه ۸)
یہ ضرور ہے کہ مخالف بھی ہوں کیونکہ سنت اللہ اسی طرح جاری ہے کہ ہر شخص جو خدا کی طرف قدم اُٹھاتا
ہے اس کے لئے امتحان ضروری رکھا ہوا ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا
وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ - امتحان خدا کی عادت ہے۔ یہ خیال نہ کرو کہ عالم الغیب خدا کو امتحان کی کیا ضرورت ہے؟
یہ اپنی سمجھ کی غلطی ہے اللہ تعالیٰ امتحان کا محتاج نہیں ہے انسان خود محتاج ہے تا کہ اس کو اپنے حالات کی
اطلاع ہو اور اپنے ایمان کی حقیقت کھلے ۔ مخالفانہ رائے سن کر اگر مغلوب ہو جاوے تو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ
قوت نہیں ہے۔ جس قدر علوم وفنون دنیا میں ہیں بدوں امتحان ان کو سمجھ نہیں سکتا۔ خدا کا امتحان یہی ہے کہ
انسان سمجھ جاوے کہ میری حالت کیسی ہے؟ یہی وجہ ہے کہ مامور من اللہ کے دشمن ضرور ہوتے ہیں جو ان کو
تکلیفیں اور اذیتیں دیتے ہیں۔ توہین کرتے ہیں۔ ایسے وقت میں سعید الفطرت اپنی روشن ضمیری سے ان کی
صداقت کو پالیتے ہیں ۔ پس ماموروں کے مخالفوں کا وجود بھی اس لئے ضروری ہے جیسے پھولوں کے ساتھ
کانٹے کا وجود ہے۔ تریاق بھی ہے تو زہریں بھی ہیں۔ کوئی ہم کو کسی نبی کے زمانہ کا پتہ دے جس کے مخالف نہ
ہوئے ہوں اور جنہوں نے اس کو دکاندار ، ٹھگ ، جھوٹا ، مفتری ، نہ کہا ہو۔ موسیٰ علیہ السلام پر بھی افترا کر دیا
یہاں تک کہ ایک پلید نے تو زنا کا اتہام لگا دیا اور ایک عورت کو پیش کر دیا۔ غرض ان پر ہر قسم کے افترا کئے
جاتے ہیں تا لوگ آزمائے جائیں اور یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ خدا کے لگائے ہوئے پودے ان نابکاروں کی
پھونکوں سے معدوم کئے جاویں۔ یہی ایک نشان اور تمیز ہوتی ہے ان کے خدا کی طرف سے ہونے کی کہ
مخالف کوشش کرتے ہیں کہ وہ نابود ہو جائیں اور وہ بڑھتے اور پھولتے ہیں ۔ ہاں جو خدا کی طرف سے نہ ہو وہ
آخر معدوم اور نیست و نابود ہو جاتا ہے لیکن جس کو خدا نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے وہ کسی کی کوشش سے نابود
نہیں ہو سکتا۔ وہ کاٹنا چاہتے ہیں اور یہ بڑھتا ہے۔ اس سے صاف معلوم ہو سکتا ہے کہ خدا کا ہاتھ ہے جو اس کو
تھامے ہوئے ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کس قدر عظیم الشان معجزہ ہے کہ ہر طرف سے مخالفت ہوتی تھی مگر آپ ہر
میدان میں کامیاب ہی ہوتے تھے۔ صحابہ کے لئے یہ کیسی دل خوش کرنے والی دلیل تھی جب وہ اس
نظارے کو دیکھتے تھے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۵ )
ہم ابتلاء سے کسی طرح بھاگ نہیں سکتے ۔ خدا تعالیٰ نے ترقیات کا ذریعہ صرف ابتلاء ہی رکھا ہے جیسا کہ
وہ فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ
) مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ ۹۹)
ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے مومن کو چاہیے کہ ایک بہادر کی طرح ان کو قبول کرے۔ خدا تعالیٰ مومن کو تباہ
کرنا نہیں چاہتا بلکہ ابتلاؤں کو اس لئے نازل کرتا ہے کہ اس کے گناہ بخشے اور اس کا مرتبہ زیادہ کرے۔
) مکتوبات احمد یہ جلد ۵ حصہ اول صفحه ۱۲ ( مکتوب نمبر ۲۸ بنام حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی )
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّلِحِينَ )
یعنی ہماری یہی سنت مستمرہ قدیمہ ہے کہ جو لوگ ایمان لاویں اور عمل صالح کریں ہم ان کو صالحین میں
داخل کر لر لیا لیا کرتے ہیں۔ اب حضرت مولوی صاحب دیکھئے کہ لندخِلَنَّهُمُ میں نون ثقیلہ ہے لیکن اگر اس جگہ جا
کیا وو
ہے۔
آپ کی طرز پر معنے کئے جائیں تو اس قدر فساد لازم آتا ہے جو کسی پر پوشیدہ نہیں کیونکہ اس صورت میں ماننا
پڑتا ہے کہ یہ قاعدہ آئندہ کے لئے باندھا گیا ہے اور اب تک کوئی نیک اعمال بجالا کر صلحاء میں داخل نہیں کیا
گیا۔ گویا آئندہ کے لئے گنہگار لوگوں کی تو بہ منظور ہے اور پہلے اس سے دروازہ بند ہو رہا ہے۔ سو آپ سوچیں
کہ ایسے معنے کرنا کس قدر مفاسد کو مستلزم ہے۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۴)
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے ہم ان کو ضرورضرور صالحین میں داخل کر دیتے ہیں ۔
اس پر بعض اعتراض کرتے ہیں کہ اعمال صالحہ کرنے والے صالحین ہوتے ہیں پھر ان کو صالحین میں
داخل کرنے سے کیا مراد ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ اس میں ایک لطیف نکتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بات کو بیان فرماتا ہے کہ
صلاحیت کی دو قسم ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ انسان تکالیف شاقہ اٹھا کر نیکیوں کا بوجھ اُٹھاتا ہے۔ نیکیاں کرتا ہے
لیکن ان کے کرنے میں اسے تکلیف اور بوجھ معلوم ہوتا ہے اور اندر نفس کے کشاکش موجود ہوتی ہے اور
جب وہ نفس کی مخالفت کرتا ہے تو سخت تکلیف محسوس ہوتی ہے لیکن جب وہ اعمال صالحہ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ پر
ا
ایمان لاتا ہے جیسا کہ اس آیت کا منشاء ہے ۔ اس وقت وہ تکالیف شاقہ اور محنتیں جو خود نیکیوں کے لئے
برداشت کرتا ہے اُٹھ جاتی ہیں اور طبعی طور پر وہ صلاحیت کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے اور وہ تکالیف تکالیف نہیں
رہتی ہیں اور نیکیوں کو ایک ذوق اور لذت سے کرتا ہے اور ان دونوں میں یہی فرق ہوتا ہے کہ پہلا نیکی کرتا
ہے مگر تکلیف اور تکلف سے اور دوسرا ذوق اور لذت سے ۔ وہ نیکی اس کی غذا ہو جاتی ہے جس کے بغیر وہ زندہ
نہیں رہ سکتا اور وہ تکلف اور تکلیف جو پہلے ہوتی تھی۔ اب ذوق و شوق اور لذت سے بدل جاتی ہے ہے۔ یہ مقام
ہوتا ہے صالحین کا جن کے لئے فرمایا لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ ۔
اس مقام پر پہنچ کر کوئی فتنہ اور فساد مومن کے اندر نہیں رہتا ۔ نفس کی شرارتوں سے محفوظ ہو جاتا ہے اور اس
کے جذبات پر فتح پا کر مطمئن ہو کر دار الامان میں داخل ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۴ صفحه ۲ و الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۱)
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ
كَعَذَابِ اللهِ وَ لَئِنْ جَاءَ نَصْرُ مِنْ رَبِّكَ لَيَقُولُنَ إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ أَوَ لَيْسَ اللهُ
بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَلَمِينَ )
اور بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو زبانی تو ایمان کے دعوے کرتے ہیں اور مومن ہونے کی لاف
و گزاف مارتے رہتے ہیں ۔ لیکن جب معرض امتحان و ابتلا میں آتے ہیں تو ان کی حقیقت کھل جاتی ہے اس
فتنہ وابتلا کے وقت ان کا ایمان اللہ تعالیٰ پر ویسا نہیں رہتا بلکہ شکایت کرنے لگتے ہیں ۔ اسے عذاب الہی قرار
دیتے ہیں حقیقت میں وہ لوگ بڑے ہی محروم ہیں جن کو صالحین کا مقام حاصل نہیں ہوتا کیونکہ یہی تو وہ مقام
ہے جہاں انسان ایمانی مدارج کے ثمرات کو مشاہدہ کرتا ہے اور اپنی ذات پر ان کا اثر پاتا ہے اور نئی زندگی
اسے ملتی ہے لیکن یہ زندگی پہلے ایک موت کو چاہتی ہے اور یہ انعام و برکات امتحان و ابتلا کے ساتھ وابستہ
ہوتے ہیں ۔۔۔۔
یقیناً یا درکھو کہ ابتلا اور امتحان ایمان کی شرط ہے اس کے بغیر ایمان ، ایمانِ کامل ہوتا ہی نہیں اور کوئی
عظیم الشان نعمت بغیر ابتلا ملتی ہی نہیں ہے۔ دنیا میں بھی عام قاعدہ یہی ہے کہ دنیوی آسائشوں اور نعمتوں کے
حاصل کرنے کے لئے قسم قسم کی مشکلات اور رنج و تعب اُٹھانے پڑتے ہیں طرح طرح کے امتحانوں میں
سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے تب کہیں جا کر کامیابی کی شکل نظر آتی ہے اور پھر بھی وہ محض خدا تعالیٰ کے فضل پر
موقوف ہے پھر خدا تعالیٰ جیسی نعمت عظمی جس کی کوئی نظیر ہی نہیں یہ بدوں امتحان کیسے میسر آ سکے۔
پس جو چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو پاوے اسے چاہیے کہ وہ ہر ایک ابتلا کے لئے طیار ہو جاوے۔ جب
اللہ تعالیٰ کوئی سلسلہ قائم کرتا ہے جیسا کہ اس وقت اس نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے تو جو لوگ اس میں اولاً
داخل ہوتے ہیں ان کو قسم قسم ان کو قسم قسم کی تکالیف اُٹھانی پڑتی ہیں ہر طرف سے گالیاں اور دھمکیاں سننی پڑتی ہیں ۔
کوئی کچھ کہتا ہے کوئی کچھ یہاں تک کہ ان کو کہا جاتا ہے کہ ہم تم کو یہاں سے نکال دیں گے یا اگر ملازم
ہے تو اس کے موقوف کرانے کے منصوبے ہوتے ہیں ۔ جس طرح ممکن ہوتا ہے تکلیفیں پہنچائی جاتی ہیں
اور اگر ممکن ہو تو جان لینے سے دریغ نہیں کیا جاتا ۔ ایسے وقت میں جو لوگ ان دھمکیوں کی پروا کرتے ہیں
اور امتحان کے ڈر سے کمزوری ظاہر کرتے ہیں ۔ یاد رکھو خدا تعالیٰ کے نزدیک ان کے ایمان کی ایک پیسہ
بھی قیمت نہیں ہے کیونکہ وہ ابتلا کے وقت خدا سے نہیں انسان سے ڈرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت و
جبروت کی پروا نہیں کرتا وہ بالکل ایمان نہیں لایا کیونکہ دھمکی کو اس کے مقابلہ میں وقعت دیتا اور ایمان
چھوڑنے کو طیار ہو جاتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ صالحین میں داخل ہونے سے محروم ہو جاتا ہے۔ یہ خلاصہ
اور مفہوم ہے اس آیت کا وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ -
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۲،۱)
إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ أَوْثَانَا وَ تَخْلُقُونَ أَفْكَا إِنَّ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ
دُونِ اللهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوا عِنْدَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوهُ وَاشْكُرُوا لَهُ
إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ )
تم اے مشرکو بجز خدا کے صرف بے جان بتوں کی پرستش کرتے ہو اور سراسر جھوٹ پر جم رہے ہو۔
براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۳۷ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
وَ إِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا فَقَالَ يُقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَارْجُوا الْيَوْمَ الْآخِرَ وَلَا
تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ۔
اور فساد کی نیت سے زمین پر مت پھرا کرو۔ یعنی اس نیت سے کہ چوری کریں یا ڈاکہ ماریں یا
یا کسی کی