سورة الذّاریَات
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نماز کیا ہے؟ ایک قسم کی دعا ہے جو انسان کو تمام برائیوں اور فواحش سے محفوظ رکھ کر حسنات کا مستحق اور
انعام الہیہ کا مورد بنا دیتی ہے۔ کہا گیا ہے کہ اللہ اسم اعظم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے تمام صفات کو اس کے تابع رکھا
ہے اب ذرا غور کرو نماز کی ابتداء اذاں سے شروع ہوتی ہے اذاں اللہ اکبر سے شروع ہوتی ہے یعنی اللہ کے
نام سے شروع ہو کر لا اله الا اللہ یعنی اللہ ہی پر ختم ہوتی ہے یہ فخر اسلامی عبادت ہی کو ہے کہ اس میں اول اور
آخر میں اللہ تعالیٰ ہی مقصود ہے نہ کچھ اور ۔ میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ اس قسم کی عبادت کسی قوم اور ملت میں نہیں
ہے۔ پس نماز جو دعا ہے اور جس میں اللہ کو جو خدائے تعالیٰ کا اسم اعظم ہے مقدم رکھا ہے۔ ایسا ہی انسان کا
اسم اعظم استقامت ہے۔ اسم اعظم سے مراد یہ ہے کہ جس ذریعہ سے انسانیت کے کمالات حاصل ہوں۔
( منقول از ٹریکٹ نمبر حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدۃ الوجود پر ایک خط مرتبہ شیخ یعقوب علی صاحب صفحہ ۱۸) "
نماز ایسی چیز ہے کہ اس سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور دین بھی ۔۔۔۔ نماز تو وہ چیز ہے کہ انسان اس کے
پڑھنے سے ہر ایک طرح کی بد عملی اور بے حیائی سے بچایا جاتا ہے مگر جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اس
طرح کی نماز پڑھنی انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہوتی اور یہ طریق خدا کی مدد اور استعانت کے بغیر حاصل
نہیں ہو سکتا اور جب تک انسان دعاؤں میں نہ لگا رہے اس طرح کا خشوع اور خضوع پیدا نہیں ہو سکتا اس
لئے چاہیے کہ تمہار ا دن اور تمہاری رات غرض کوئی گھڑی دعاؤں سے خالی نہ ہو۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۴)
وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ وَقُولُوا
آمَنَّا بِالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَأُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَالهُنَا وَ الْهُكُمْ وَاحِدٌ وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ )
اس مسئلہ میں کسی سمجھدار مسلمان کو اختلاف نہیں کہ دینی حمایت کے لئے ہمیں کسی جوش یا اشتعال کی تعلیم
نہیں دی گئی بلکہ ہمارے لئے قرآن میں یہ حکم ہے وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اور
دوسری جگہ یہ حکم ہے کہ اُدعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ
أَحْسَنُ (النحل : ۱۲۶) اس کے معنے یہی ہیں کہ نیک طور پر اور ایسے طور پر جو مفید ہو عیسائیوں سے مجادلہ کرنا
چاہیے اور حکیمانہ طریق اور ایسے ناصحانہ طور کا پابند ہونا چاہیے کہ ان کو فائدہ بخشے۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۲۱۷)
اور
وَ كَذلِكَ اَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ فَالَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۚ وَمِنْ
هؤُلَاءِ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ وَمَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا الْكَفِرُونَ وَمَا كُنْتَ تَتْلُوا مِنْ
قَبْلِهِ مِنْ كِتٰبِ وَلَا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ إِذَا الأَرْتَابَ الْمُبْطِلُونَ بَلْ هُوَ أَيْتُ بَيِّنَتُ
فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَمَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا الظَّلِمُونَ
مضمون پڑھنے والے نے بیان کیا کہ قرآن بائبل کی نقل ہے اس سے ظاہر ہے کہ ان لوگوں کی بیبا کی اور
دروغ گوئی میں کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے دنیا میں کوئی شخص اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ قرآن شریف
تیس برس برابر یہود اور نصاری کے روبرو اتر تا رہا مگر کسی نے یہ اعتراض نہ کیا کہ قرآن شریف بائبل کی نقل
ہے اور خود ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُمّی تھے اور نہ لکھ سکتے تھے اور نہ پڑھ سکتے تھے اور نصاری
یہود کے علماء سخت دشمن تھے اس صورت میں کیوں کر ممکن تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نصاری نصاری اور یہود
کی کتابوں میں سے کچھ نقل کر سکتے تھے چنانچہ اس بارے میں قرآن شریف میں یہ آیات ہیں وَ كَذلِكَ
انْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ فَالَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَ مِنْ هَؤُلَاءِ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ وَمَا
يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا الْكَفِرُونَ - وَ مَا كُنْتَ تَتْلُوا مِنْ قَبْلِهِ مِنْ كِتٰبِ وَ لَا تَخُطُهُ بِيَمِينِكَ إِذَا لَأَرْتَابَ
الْمُبْطِلُونَ - بَلْ هُوَ أَيْتَ بَيِّنَتْ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَ مَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا الظَّلِمُونَ -
الجز ونمبر ۲۱ سورة العنكبوت ( ترجمہ ) اور اے پیغمبر ! جس طرح اگلے پیغمبروں پر ہم نے کتابیں اتاری تھیں
اسی طرح تجھ پر یہ کتاب اُتاری ہے۔ پس جن کو تجھ سے پہلے ہم نے کتاب دی ہے اُن کے سمجھدار اور سعید
لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان مشرکین اہلِ مکہ سے بھی سوچنے والے لوگ ایمان لاتے ہیں اور ان
دونوں فرقوں میں سے وہ لوگ ایمان نہیں لاتے جنہوں نے دیدہ و دانستہ کفر کو اپنے لئے اختیار کر لیا ہے۔ اور
اے پیغمبر ! قرآن سے پہلے نہ تو تم کوئی کتاب ہی پڑھتے تھے اور نہ تم اپنے ہاتھ سے کچھ لکھ سکتے تھے اگر ایسا
ہوتا تو ان بے دین لوگوں کو شبہ کرنے کی کوئی گنجائش ہوتی مگر اب تو اُن کا شبہ سرا سر ہٹ دھرمی ہے یعنی جبکہ یہ
امر ثابت شدہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم محض ناخواندہ اور امی تھے اور کوئی نہیں ثابت کر سکا کہ آپ لکھ
سکتے یا پڑھ سکتے تھے تو پھر ایسے شبہات ایمانداری کے برخلاف ہیں اور پھر فرمایا کہ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جن
لوگوں کو قرآن شریف کے حقائق اور معارف کا علم دیا گیا ہے اُن کے نزدیک تو قرآن شریف خدا کے کھلے
ا
کھلے نشان ہیں یعنی اعتراض وہی لوگ کرتے ہیں جو قرآن شریف میں کچھ تدبر نہیں کرتے اور اس کے معجزانہ
مرتبہ سے بے خبر ہیں اور تدبر کرنے والے تو ایک ہی نظر سے شناخت کر جاتے ہیں کہ یہ کلام انسانی طاقتوں
سے برتر ہے کیونکہ وہ اعجازی صفت اپنے اندر رکھتا ہے۔ علاوہ اس کے یہ کہ وہ عین ضرورت کے وقت آیا ہے
اور اس وقت آیا ہے جبکہ دنیا خدا کے راہ کو بھول چکی تھی اور جن بیماروں کے لئے آیا اُن کو اس نے چنگا کر کے
دکھلا دیا اور نہ توریت اور نہ انجیل وہ اصلاح کرسکی جو قرآن شریف نے کی ۔ کیونکہ توریت کی تعلیم پر چلنے
والے یعنی یہودی ہمیشہ بار بار بت پرستی میں پڑتے رہے چنانچہ تاریخ جاننے والے اس پر گواہ ہیں اور وہ
کتا میں کیا باعتبار علی تعلیم کےاور کیا باعتبار ملی تعلیم کے را سر ناقص تھیں اس لئے اُن پر چلنے والے بہت جلد
گمراہی میں پھنس گئے۔ انجیل پر ابھی تیس برس بھی نہیں گزرے تھے کہ بجائے خدا کی پرستش کے ایک عاجز
انسان کی پرستش نے جگہ لے لی یعنی حضرت عیسی خدا بنائے گئے اور تمام نیک اعمال کو چھوڑ کر ذریعہ معافی گناہ
یہ ٹھہرا دیا کہ اُن کے مصلوب ہونے اور خدا کا بیٹا ہونے پر ایمان لایا جائے پس کیا یہی کتا بیں تھیں جن کی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نقل کی بلکہ سچ تو یہ بات ہے کہ وہ کتا بیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک
رڈی کی طرح ہو چکی تھیں اور بہت جھوٹ اُن میں ملائے گئے تھے جیسا کہ کئی جگہ قرآن شریف میں فرمایا گیا
ہے کہ وہ کتابیں محرف مبدل ہیں اور اپنی اصلیت پر قائم نہیں رہیں چنانچہ اس واقعہ پر اس زمانہ میں بڑے
بڑے محقق انگریزوں نے بھی شہادت دی ہے۔ (چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۶۴ تا ۲۶۶)
اور اس سے پہلے تو کسی کتاب کو نہیں پڑھتا تھا اور نہ اپنے ہاتھ سے لکھتا تھا تا باطل پرستوں کو شک کرنے
کی کوئی وجہ بھی ہوتی بلکہ وہ آیات بینات ہیں جو اہل علم لوگوں کے سینوں میں ہیں اور ان سے انکار وہی لوگ
کرتے ہیں جو ظالم ہیں۔
ان تمام آیات سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا امی ہونا بکمال وضاحت ثابت ہوتا ہے کیونکہ ظاہر ہے
که اگر آنحضرت فی الحقیقت امی اور نا خواندہ نہ ہوتے تو بہت سے لوگ اس دعوی امیت کی تکذیب کرنے
والے پیدا ہو جاتے کیونکہ آنحضرت نے کسی ایسے ملک میں یہ دعوی نہیں کیا تھا کہ جس ملک کے لوگوں کو
آنحضرت کے حالات اور واقعات سے بے خبر اور نا واقف قرار دے سکیں بلکہ وہ تمام لوگ ایسے تھے جن
میں آنحضرت نے ابتدا عمر سے نشو و نما پا یا تھا اور ایک حصہ کلاں عمر اپنی کا اُن کی مخالطت اور مصاحبت میں بسر
کیا تھا۔ پس اگر فی الواقع جناب ممدوح امی نہ ہوتے تو ممکن نہ تھا کہ اپنے اُمّی ہونے کا ان لوگوں کے سامنے
نام بھی لے سکتے جن پر کوئی حال ان کا پوشیدہ نہ تھا اور جو ہر وقت اس گھات میں لگے ہوئے تھے کہ کوئی
خلاف کوئی ثابت کریں اور اس کو مشتہر کر دیں۔ جن کا عناد اس درجہ تک پہنچ چکا تھا کہ اگر بس چل سکتا تو کچھ
جھوٹ موٹ سے ہی ثبوت بنا کر پیش کر دیتے اور اسی جہت سے ان کو ان کی ہر یک بدظنی پر ایسا مسکت
جواب دیا جاتا تھا کہ وہ ساکت اور لاجواب رہ جاتے تھے۔
( براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۶۹ تا ۵۷۲)
بَلْ هُوَ أَيْتَ بَيْنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ یعنی قرآن آیات بینات ہیں جو اہلِ علم کے سینوں
میں ہیں پس ظاہر ہے کہ اس آیت کے یہی معنی ہیں کہ مومنوں کو قرآن کریم کا علم اور نیز اس پر عمل عطا کیا
گیا ہے اور جبکہ قرآن کی جگہ مومنوں کے سینے ٹھہرے تو پھر یہ آیت کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لحفِظُونَ (الحجر : ١٠) بجز اس کے اور کیا معنی رکھتی ہے کہ قرآن سینوں سے محو نہیں کیا جائے گا جس طرح
کہ توریت اور انجیل یہود اور نصاری کے سینوں سے محو کی گئی اور گو توریت اور انجیل ان کے ہاتھوں اور ان
کے صندوقوں میں تھی لیکن ان کے دلوں سے محو ہو گئی یعنی ان کے دل اس پر قائم نہ رہے اور انہوں نے
توریت اور انجیل کے اپنے دلوں میں قائم اور بحال نہ کیا۔ غرض یہ آیت بلند آواز سے پکار رہی ہے کہ کوئی
قرآن کا بر باد اور ضائع نہیں ہوگا اور جس طرح روز اول سے اس کا پودہ دلوں میں جمایا گیا۔ یہی سلسلہ
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵۱،۳۵۰)
حصہ
قیامت تک جاری رہے گا۔
وَقَالُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ أَيْتُ مِنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ وَ إِنَّمَا أَنَا
نَذِيرٌ مُّبِينٌ أَوَ لَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَرَحْمَةً وَ ذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴾ قُلْ كَفَى بِاللَّهِ بَيْنِي وَ بَيْنَكُمُ شَهِيدًا يَعْلَمُ
مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْبَاطِلِ وَ كَفَرُوا بِاللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ
الْخَسِرُونَ وَ يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُّسَمًّى لَجَاءَهُمُ الْعَذَابُ
وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۔
کہتے ہیں کیوں نہ اُتریں اس پر نشانیاں کہ وہ نشانیاں ( جو تم مانگتے ہو یعنی عذاب کی نشانیاں ) وہ تو