سورة الضّحیٰ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں ۔ مگر یہ نعمت دیر کے بعد عطا ہوتی ہے۔ اول اول انسان اپنی کمزوریوں سے بہت سی ٹھوکریں کھاتا
ہے اور اسفل کی طرف گر جاتا ہے مگر آخر اس کو صادق پا کر طاقت بالا کھیچ لیتی ہے۔ اس کی طرف اشارہ ہے جو
اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا يعنى نُثَبِّتُهُمْ عَلَى التَّقْوى وَالْإِيْمَانِ
وَ نَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَ الْمَحَبَّةِ وَ الْعِرْفَانِ وَ سَنُيَسِّرُهُمْ لِفِعْلِ الْخَيْرَاتِ وَتَرْكِ الْعِصْيَانِ -
( مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۵۱،۵۰)
روح القدس کی تائید جو مومن کے شامل ہوتی ہے وہ محض خدا تعالیٰ کا انعام ہوتا ہے جو ان کو ملتا ہے جو سچے
دل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف پر ایمان لاتے ہیں ۔ وہ کسی مجاہدہ سے نہیں ملتا محض
ایمان سے ملتا ہے اور مفت ملتا ہے صرف یہ شرط ہے کہ ایسا شخص ایمان میں صادق ہو اور قدم میں استوار اور
امتحان کے وقت صابر ہو لیکن خدائے عز وجل کی لدنی ہدایت جو اس آیت میں مذکور ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا
فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا وہ بحر مجاہدہ کے نہیں ملتی۔ مجاہدہ کرنے والا ابھی مثل اندھے کے ہوتا ہے اور اس میں
اور بینا ہونے میں ابھی بہت فاصلہ ہوتا ہے مگر روح القدس کی تائید اس کو نیک ظن کر دیتی ہے اور اس کو قوت
دیتی ہے جو وہ مجاہدہ کی طرف راغب ہو اور مجاہدہ کے بعد انسان کو ایک اور روح ملتی ہے جو پہلی روح سے بہت
قوی اور زبردست ہوتی ہے مگر یہ نہیں کہ دور میں ہیں ۔ روح القدس ایک ہی ہے صرف فرق مراتب قوت کا
ہے جیسا کہ دو خدا نہیں ہیں صرف ایک خدا ہے مگر وہی خدا جن خاص تجلیات کے ساتھ ان لوگوں کا ناصر اور
مربی ہوتا اور ان کے لئے خارق عادت عجائبات دکھاتا ہے وہ دوسروں کو ایسے عجائبات قدرت ہرگز نہیں
دکھلاتا۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۲۵، ۴۲۶)
پھر وہ لوگ روح القدس کی طاقت سے بہرہ ور ہو کر ان مجاہدات میں لگے کہ اپنے پاک اعمال کے ساتھ
شیطان پر غالب آجائیں تب انہوں نے خدا کے راضی کرنے کے لئے ان مجاہدات کو اختیار کیا کہ جن سے
بڑھ کر انسان کے لئے متصور نہیں ۔ انہوں نے خدا کی راہ میں اپنی جانوں کا خس و خاشاک کی طرح بھی قدر نہ
کیا۔ آخر وہ قبول کئے گئے اور خدا نے ان کے دلوں کو گناہ سے بکلی بیزار کر دیا اور نیکی کی محبت ڈال دی جیسا
کہ وہ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی جو لوگ ہماری راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں ہم
ان کو اپنی راہ دکھا دیا کرتے ہیں۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۲۵)
جو ہمارے راہ میں مجاہدہ دہ کرے گا ہم اس کو اپنی راہیں دکھلا دیں گے۔ یہ تو وعدہ ہے اور ادھر یہ دعا ہے کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة :(٦) سوانسان کو چاہیے کہ اس کو مد نظر رکھ کر نماز میں بالحاح دعا کرے اور
تمنا رکھے کہ وہ بھی ان لوگوں میں سے ہو جاوے جو ترقی اور بصیرت حاصل کر چکے ہیں ۔ ایسا نہ ہو کہ اس
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۳۹)
جہان سے بے بصیرت اور اندھا اٹھایا جاوے۔
سارا مدار مجاہدہ پر ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا جو لوگ ہم میں
ہو کر کوشش کرتے ہیں ہم ان کے لئے اپنی تمام راہیں کھول دیتے ہیں ۔ مجاہدہ کے بدوں کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔
جو لوگ کہتے کہ سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے ایک نظر میں چور کو قطب بنا دیا ۔ دھوکے میں پڑے
ہوئے ہیں اور ایسی ہی باتوں نے لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ کسی کی جھاڑ پھونک سے کوئی
بزرگ بن جاتا ہے۔ جو لوگ خدا کے ساتھ جلدی کرتے ہیں وہ ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ دنیا میں ہر چیز کی
ترقی تدریجی ہے۔ روحانی ترقی بھی اسی طرح ہوتی ہے اور بدوں مجاہدہ کے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اور مجاہدہ بھی
وہ جو خدا تعالیٰ میں ہو کر ۔ یہ نہیں کہ قرآن کریم کے خلاف خود ہی بے فائدہ ریاضتیں اور مجاہدہ جو گیوں کی
طرح تجویز کر بیٹھے۔ یہی کام ہے جس کے لئے خدا نے مجھے مامور کیا ہے تا کہ میں دنیا کو دکھلا دوں کہ کس
پاتے ہیں ۔
طرح پر انسان اللہ تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ قانون قدرت ہے۔ نہ سب محروم رہتے ہیں اور نہ سب ہدایت
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۶ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۰ ء صفحه ۶)
جولوگ ہم میں ہو کر سعی اور مجاہدہ کرتے ہیں آخر ہم ان کو اپنی راہوں کی طرف رہنمائی کرتے ہیں ان پر
دروازے کھولے جاتے ہیں یہ سچی بات ہے کہ جو ڈھونڈتے ہیں پاتے ہیں۔ کسی نے خوب کہا
اے خواجہ درد نیست ورنہ طبیب هست
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۸)
مجاہدہ ایک ایسی شے ہے کہ اس کے بدوں انسان کسی ترقی کے بلند مقام کو پانہیں سکتا۔ خدا تعالیٰ نے
قرآن شریف میں فرمایا ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلنا جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ کرتے
ہیں ہم ان پر اپنی راہیں کھول دیتے ہیں۔ غرض مجاہدہ کرو اور خدا میں ہو کر کرو تا کہ خدا کی راہیں تم پر کھلیں اور
ان راہوں پر چل کر تم اس لذت کو حاصل کر سکو جو خدا میں ملتی ہے۔ اس مقام پر مصائب اور مشکلات کی کچھ
حقیقت نہیں رہتی یہ وہ مقام ہے جس کو قرآن شریف کی اصطلاح میں شہید کہتے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۵ مورخه ۱۰ جولائی ۱۹۰۱ ء صفحه ۲،۱)
خدا تعالیٰ تو ہر ایک انسان کو اپنی معرفت کے رنگ سے رنگین کرنا چاہتا ہے کیونکہ انسان کو خدا نے اپنی
صورت پر پیدا کیا ہے اور اسی لئے فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا -
الحکم جلد ۶ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۲ صفحه (۳)
صدق بڑی چیز ہے اس کے بغیر عمل صالحہ کی تکمیل نہیں ہوتی ۔ خدا تعالیٰ اپنی سنت نہیں چھوڑتا اور انسان
اپنا طریق نہیں چھوڑنا چاہتا اس لئے فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا خدا تعالیٰ میں ہو
کر جو مجاہدہ کرتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ اپنی راہیں کھول دیتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۷ )
اس دین کی جڑ تقوی اور نیک بختی ہے اور یہ ممکن نہیں جب تک خدا پر یقین نہ ہو اور یقین سوائے خدا کے
اور سے ملتا نہیں اسی لئے فرمایا وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا -
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
مجاہدات پر اللہ تعالیٰ کی راہیں کھلتی ہیں اور نفس کا تزکیہ ہوتا ہے جیسے فرمایا ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا الشمس : ١٠)
اور وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
تقویٰ کا مرحلہ بڑا مشکل ہے اسے وہی طے کر سکتا ہے جو بالکل خدا کی مرضی پر چلے ۔ جو وہ چاہے وہ
کرے اپنی مرضی نہ کرے۔ بناوٹ سے کوئی حاصل کرنا چاہے تو ہرگز نہ ہوگا اس لئے خدا کے فضل کی
ضرورت ہے اور وہ اسی طرح سے ہو سکتا ہے کہ ایک طرف تو دعا کرے اور ایک طرف کوشش کرتا رہے
خدا تعالیٰ نے دعا اور کوشش دونوں کی تاکید فرمائی ہے ۔ اُدْعُونِي اَسْتَجِب لکھ میں تو دعا کی تاکید فرمائی ہے
اور جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا میں کوشش کی ۔ جب تک تقویٰ نہ ہوگی اولیاء الرحمن میں ہرگز داخل نہ
ہوگا اور جب تک یہ نہ ہو گا حقائق اور معارف ہرگز نہ کھلیں گے۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
اس میں شک نہیں ہے کہ انسان بعض اوقات تدبیر سے فائدہ اُٹھاتا ہے لیکن تدبیر پر کلکی بھروسہ کرنا سخت
نادانی اور جہالت ہے جب تک تدبیر کے ساتھ دعانہ ہو کچھ نہیں اور دعا کے ساتھ تدبیر نہ ہو تو کچھ فائدہ نہیں۔
جس کھڑکی کی راہ سے معصیت آتی ہے پہلے ضروری ہے کہ اس کھڑکی کو بند کیا جاوے۔ پھر نفس کی کشاکش
کے لئے دعا کرتا رہے۔ اسی کے واسطے کہا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۔ اس میں کس