سورة النّجْم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قدر هدایت تدابیر کو عمل میں لانے کے واسطے کی گئی ہے۔ تدابیر میں بھی خدا کو نہ چھوڑے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ر مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۷ )
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا میں مجاہدہ سے مراد یہی مشق ہے کہ ایک طرف دعا کرتا رہے دوسری طرف کامل
تدبیر کرے۔ آخر اللہ تعالیٰ کا فضل آجاتا ہے اور نفس کا جوش و خروش دب جاتا اور ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور ایسی
حالت ہو جاتی ہے جیسے آگ پر پانی ڈال دیا جاوے بہت سے انسان ہیں جو نفس امارہ ہی میں مبتلا ہیں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ ر مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۸)
گناہوں سے پاک ہونے کے واسطے بھی اللہ تعالیٰ ہی کا فضل درکار ہے۔ جب اللہ تعالیٰ اس کے رجوع
اور تو بہ کو دیکھتا ہے تو اس کے دل میں غیب سے ایک بات پڑ جاتی ہے اور وہ گناہ سے نفرت کرنے لگتا ہے اور
اس حالت کے پیدا ہونے کے لئے حقیقی مجاہدہ کی ضرورت ہے۔ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمُ
سبلنا جو مانگتا ہے اسی کو ضرور دیا جاتا ہے اسی لئے میں کہتا ہوں کہ دعا جیسی کوئی چیز نہیں۔
(الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ار مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۷)
خدا تعالیٰ کا یہ سچا وعدہ ہے کہ جو شخص صدق دل اور نیک نیتی کے ساتھ اس کی راہ کی تلاش کرتے ہیں وہ
ان پر ہدایت و معرفت کی راہیں کھول دیتا ہے جیسا کہ اس نے خود فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا یعنی جو لوگ ہم میں ہو کر مجاہدہ کرتے ہیں ہم ان پر اپنی راہیں کھول دیتے ہیں۔ ہم میں
ہو کر سے یہ مراد ہے کہ محض اخلاص اور نیک نیتی کی بناء پر خدا جوئی اپنا مقصد رکھ کر۔ لیکن اگر کوئی استہزاء
اور ٹھٹھے کے طریق پر آزمائش کرتا ہے وہ بد نصیب محروم رہ جاتا ہے۔ پس اسی پاک اصول کی بناء پر اگر تم
سچے دل سے کوشش کرو اور دعا کرتے رہو تو وہ غفور الرحیم ہے لیکن اگر کوئی اللہ تعالیٰ کی پروا نہیں کرتا وہ
بے نیاز ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۴ء صفحه (۲)
جس قدر کا روبار دنیا کے ہیں سب میں اول انسان کو کچھ کرنا پڑتا ہے۔ جب وہ ہاتھ پاؤں ہلاتا ہے تو پھر
اللہ تعالیٰ بھی برکت ڈال دیتا ہے۔ اسی طرح پر خدا تعالیٰ کی راہ میں وہی لوگ کمال حاصل کرتے ہیں جو مجاہدہ
مجاہدہ ہی کامیابیوں کی راہ ہے۔
کرتے ہیں اس لئے فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا ۔ پس کوشش کرنی چاہیے کیونکہ
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۹،۳۸ مورخه ۱۰ تا ۷ارنومبر ۱۹۰۴ صفحه ۳)
جو لوگ کوشش کرتے ہیں ہماری راہ میں انجام کار راہنمائی پر پہنچ جاتے ہیں۔ جس طرح وہ دانہ تخم ریزی

کا بدوں کوشش اور آبپاشی کے بے برکت رہتا بلکہ خود بھی فنا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح تم بھی اس اقرار کو ہر روز
یاد نہ کرو گے اور دعا ئیں نہ مانگو گے کہ خدا یا ہماری مدد کر تو فضل الہی وارد نہیں ہوگا اور بغیر امداد الہی کے تبدیلی
ناممکن ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۸، ۳۹ مورخہ ۱۰ تا ۱۷نومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۶)
مثل مشہور ہے جو بندہ یا بندہ۔ جو شخص دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اس کے لئے کھولا جاتا ہے اور قرآن شریف
میں بھی فرمایا گیا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی جو لوگ ہماری طرف آتے ہیں اور
ہمارے لئے مجاہدہ کرتے ہیں ہم ان کے واسطے اپنی راہ کھول دیتے ہیں اور صراط مستقیم پر چلا دیتے ہیں ۔
لیکن جو شخص کوشش ہی نہیں کرتا وہ کس طرح اس راہ کو پا سکتا ہے۔ خدا یا بی اور حقیقی کامیابی اور نجات کا یہی گر
اور اصول ہے۔ انسان کو چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرنے سے تھکے نہیں۔ نہ درماندہ ہو اور نہ اس راہ
میں کوئی کمزوری ظاہر کرے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۱۳۰ نومبر تا اردسمبر ۱۹۰۴ صفحه ۶ - الحکم جلد ۸ نمبر ۴۳، ۴۴ مورخه ۱۷ تا ۲۴ دسمبر ۱۹۰۴ صفحه ۳)
جو شخص خدا کی طرف رجوع کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی طرف رجوع کرے گا۔ ہاں یہ ضروری ہے
کہ جہاں تک بس چل سکے وہ اپنی طرف سے کوتاہی نہ کرے۔ پھر جب اس کی کوشش اس کے اپنے انتہائی
نکتہ پر پہنچے گی تو وہ خدا کے نور کو دیکھ لے گا ۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا میں اس کی طرف
اشارہ ہے کہ جو حق کوشش کا اس کے ذمہ ہے اسے بجالائے یہ نہ کرے کہ اگر پانی ۲۰ ہاتھ نیچے کھودنے سے
نکلتا ہے تو وہ صرف ۲ ہاتھ کھود کر ہمت ہار دے۔ ہر ایک کام میں کامیابی کی یہی جڑ ہے کہ ہمت نہ ہارے ۔
پھر اس امت کے لئے تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر کوئی پورے طور سے دعا وتزکیہ نفس سے کام لے گا سب
وعدے قرآن شریف کے اس کے ساتھ پورے ہو کر رہیں گے۔ ہاں جو خلاف کرے گا وہ محروم رہے گا
کیونکہ اس کی ذات غیور ہے اس نے اپنی طرف آنے کی راہ ضرور رکھی ہے لیکن اس کے دروازے تنگ
بنائے ہیں پہنچتا وہی ہے جو تلخیوں کا شربت پی لیوے ۔ لوگ دنیا کی فکر میں درد برداشت کرتے ہیں حتی کہ
بعض اسی میں ہلاک ہو جاتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے لئے ایک کانٹے کی درد بھی برداشت کرنا پسند
نہیں کرتے۔ جب تک اس کی طرف سے صدق اور صبر اور وفاداری کے آثار ظاہر نہ ہوں تو ادھر سے رحمت
کے آثار کیسے ظاہر ہوں ۔
البدر جلد ۴ نمبر ۳ مورخه ۲۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
جو لوگ چاہتے ہیں کہ ہمیں کوئی محنت اور مشقت نہ کرنی پڑے وہ بیہودہ خیال کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے

قرآن شریف میں صاف فرمایا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کی معرفت کے دروازوں کے کھلنے کے لئے مجاہدہ کی ضرورت ہے اور وہ مجاہدہ اسی طریق پر
ہو جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے۔ اس کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ اور اسوہ حسنہ ہے۔
بہت سے لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو چھوڑ دیتے ہیں ۔ اور پھر سبز پوش یا گیروے پوش
فقیروں کی خدمت میں جاتے ہیں کہ وہ پھونک مار کر کچھ بنا دیں یہ بیہودہ بات ہے۔ ایسے لوگ جو شرعی
امور کی پابندیاں نہیں کرتے اور ایسے بیہودہ دعوے کرتے ہیں وہ خطرناک گناہ کرتے ہیں اور اللہ
تعالیٰ اور اس کے رسول سے بھی اپنے مراتب کو بڑھانا چاہتے ہیں کیونکہ ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کا فعل ہے
اور وہ مشتِ خاک ہو کر خود ہدایت دینے کے مدعی ہوتے ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
اسلام اور دوسرے مذاہب میں جو امتیاز ہے وہ یہی ہے کہ اسلام حقیقی معرفت عطا کرتا ہے جس سے
انسان کی گناہ آلودہ زندگی پر موت آجاتی ہے اور پھر اسے ایک نئی زندگی عطا کی جاتی ہے جو بہشتی زندگی ہوتی
ہے۔ ۔۔۔ اب سوال ہوتا ہے کہ جبکہ یہ مابہ الامتیاز ہے تو کیوں ہر شخص نہیں دیکھ لیتا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ
سنت اللہ اسی پر واقع ہوئی ہے کہ یہ بات بجز مجاہدہ، تو بہ اور تقتل تام کے نہیں ملتی چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا یعنی جو لوگ ہماری راہ میں مجاہدہ کریں گے انہی کو یہ راہ ملے گی ۔
پس جو لوگ خدا کی وصایا اور احکام پر عمل نہ کریں بلکہ ان سے اعراض کریں ان پر یہ دروازہ کس طرح کھل
جائے یہ نہیں ہو سکتا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه ۵ )
ہمت مرداں مدد خدا ۔ صدق اور وفا سے خدا کو طلب کرنا موجب فتحیابی ہے۔ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا -
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۷ حاشیه )
یا درکھنا چاہیے کہ ایمان بغیر اعمال کے ایسا ہے جیسے کوئی باغ بغیر انہار کے۔ جو درخت لگایا جاتا ہے اگر
مالک اس کی آبپاشی کی طرف توجہ نہ کرے تو ایک دن خشک ہو جائے گا اسی طرح ایمان کا حال ہے۔ وَالَّذِينَ
جَاهَدُوا فِينَا یعنی تم ہلکے ہلکے کام پر نہ رہو بلکہ اس راہ میں بڑے بڑے مجاہدات کی ضرورت ہے نفس کو بیل
سے مشابہت دی گئی ہے۔
اخبار بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ ء صفحه ۵ )
ہمارے راہ کے مجاہد راستہ پاویں گے۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ اس راہ میں پیمبر کے ساتھ مل کر جد و جہد

کرنا ہوگا ایک دو گھنٹہ کے بعد بھاگ جانا مجاہد کا کام نہیں بلکہ جان دینے کے لئے تیار رہنا اس کا کام ہے۔سو
متقی کی نشانی استقامت ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۷ )
خدا تعالیٰ مغز اور حقیقت کو چاہتا ہے رسم اور نام کو پسند نہیں کرتا ۔ جب انسان سچے دل سے سچے اسلام کی
تلاش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اس کو اپنی راہیں دکھا دیتا ہے جیسے فرمایا وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - خدا تعالیٰ بخیل نہیں ۔ اگر انسان مجاہدہ کرے گا تو وہ یقینا اپنی راہ کو ظاہر کر دے گا۔
الحکم جلدے نمبر ے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۹)
جو شخص محض اللہ تعالیٰ سے ڈر کر اس کی راہ کی تلاش میں کوشش کرتا ہے اور اس سے اس امر کی گرہ کشائی
کے لئے دعائیں کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے قانون کے موافق ( وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا
یعنی جو لوگ ہم میں ہو کر کوشش کرتے ہیں ہم اپنی راہیں ان کو دکھا دیتے ہیں ) خود ہاتھ پکڑ کر راہ دکھا دیتا ہے
اور اسے اطمینان قلب عطا کرتا ہے اور اگر خود دل ظلمت کدہ اور زبان دعا سے بوجھل ہو اور اعتقاد شرک و
بدعت سے ملوث ہو تو وہ دعا ہی کیا ہے اور وہ طلب ہی کیا ہے جس پر نتائج حسنہ مترتب ہوں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۷ مورخہ ۰ ارمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۳، ۱۴)
جو محنت کرتا ہے اور خدا کے عشق اور محبت میں محو ہو جاتا ہے وہ وسروں سے ممتاز اور خدا کا منظورِ نظر ہو جاتا
ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی خود دستگیری کرتا ہے جیسے فرمایا وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی
جو لوگ ہماری خاطر مجاہدات کرتے ہیں آخر ہم ان کو اپنا راستہ دکھا دیتے ہیں جتنے اولیاء ، انبیاء اور بزرگ
لوگ گزرے ہیں انہوں نے خدا کی راہ میں جب بڑے بڑے مجاہدات کئے تو آخر خدا نے اپنے دروازے
ان پر کھول دیئے ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه (۲)
تو بہ استغفار وصول الی اللہ کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا
پوری کوشش سے اس کی راہ میں لگے رہو منزل مقصود تک پہنچ جاؤ گے ۔ اللہ تعالیٰ کو کسی سے بخل نہیں ۔
( بدر جلدے نمبر ۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۳)
بموجب تعلیم قرآن شریف ہمیں یہ امر یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں
اپنے کرم ، رحم ، لطف اور مہر بانیوں کے صفات بیان کرتا ہے اور حمٰن ہونا ظاہر کرتا ہے اور دوسری طرف فرما تا
ہے کہ اَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى ( النجم : (۴۰) اور وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا فرما

کر اپنے فیض کو سعی اور مجاہدہ میں منحصر فرماتا ہے نیز اس میں صحابہ رضی اللہ کا طرز عمل ہمارے واسطے ایک اسوہ
حسنہ اور عمدہ نمونہ ہے۔ صحابہ کی زندگی میں غور کر کے دیکھو بھلا انہوں نے محض معمولی نمازوں سے ہی وہ
مدارج حاصل کر لئے تھے؟ نہیں ۔ بلکہ انہوں نے تو خدا کی رضا کے حصول کے واسطے اپنی جانوں تک کی
پرواہ نہیں کی اور بھیڑ بکریوں کی طرح خدا کی راہ میں قربان ہو گئے جب جا کر کہیں ان کو یہ رتبہ حاصل ہوا تھا۔
اکثر لوگ ہم نے ایسے دیکھے ہیں وہ یہی چاہتے ہیں کہ ایک پھونک مار کر ان کو وہ درجات دلا دیئے جاویں اور
عرش تک ان کی رسائی ہو جاوے۔
ہمارے رسول اکرم سے بڑھ کر کون ہوگا ۔ وہ افضل البشر ، افضل الرسل والانبیاء تھے جب انہوں نے ہی
پھونک سے وہ کام نہیں کئے تو اور کون ہے جو ایسا کر سکے ۔ دیکھو آپ نے غار حراء میں کیسے کیسے ریاضات
کئے ۔ خدا جانے کتنی مدت تک تضرعات اور گریہ وزاری کیا گئے۔ تزکیہ کے لئے کیسی کیسی جانفشانیاں اور سخت
سے سخت محنتیں کیا کئے جب جا کر کہیں خدا کی طرف سے فیضان نازل ہوا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۴ مورخه ۲ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۱)
جو لوگ خدا میں ہو کر خدا پانے کے واسطے تڑپ اور گدازش سے کوشش کرتے ہیں ان کی محنت اور کوشش
ضائع نہیں جاتی اور ضرور ان کی راہبری اور ہدایت کی جاتی ہے۔ جو کوئی صدق اور خلوص نیت سے خدا کی
طرف قدم اٹھاتا ہے خدا اس کی طرف راہ نمائی کے واسطے بڑھتا ہے۔ انسان کا فرض ہے کہ تدبر کرے اور حق
طلبی کی سچی تڑپ اور پیاس اپنے اندر پیدا کرے۔ معلومات کے وسیع کرنے کی جو سبیل اللہ تعالیٰ نے بنائی
ہیں ان پر کار بند ہو۔ خدا بھی بے نیاز ہو جاتا ہے اس شخص سے جو خدا سے لا پروائی کرتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۴ مئی ۱۹۰۸ء صفحه ۲،۱)
اپنے نفس کی تبدیلی کے واسطے سعی کرو۔ نماز میں دعائیں مانگو ۔ صدقہ خیرات سے اور دوسرے ہر ہرط طرح
کے حیلہ سے ۔ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا میں شامل ہو جاؤ۔ جس طرح بیمار طبیب کے پاس جاتا ، دوائی کھاتا،
مسہل لیتا ، خون نکلوا تا، ٹکور کرواتا اور شفا حاصل کرنے کے واسطے ہر طرح کی تدبیر کرتا ہے۔ اسی طرح اپنی
روحانی بیماریوں کو دور کرنے کے واسطے ہر طرح کی کوشش کرو۔ صرف زبان سے نہیں بلکہ مجاہدہ کے جس قدر
طریق خدا تعالیٰ نے فرمائے ہیں وہ سب بجالاؤ۔ ( بدر جلد نمبر ۳۴ مورخه ۸ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه (۴)
یہ جو فرمایا کہ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی ہمارے راہ کے مجاہد راستہ پاویں گے اس

آج 10 میں سے 10 باقی