سورة التّوبَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ادھر رومی غالب ہوئے اور ادھر مسلمانوں کو فتح ہوئی۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۲)
آنحضرت کے زمانہ میں ایرانی لوگ مشرک تھے اور قیصر روم جو کہ عیسائی تھا دراصل موحد تھا اور مسیح کو ابن
اللہ نہیں مانتا تھا اور جب اس کے سامنے مسیح کا وہ ذکر جو قرآن میں درج ہے پیش کیا گیا تو اس نے کہا کہ
میرے نزدیک مسیح کا درجہ اس سے ذرہ بھی زیادہ نہیں جو قرآن نے بتلایا ہے۔ حدیث میں بھی اس کی گواہی
بخاری میں موجود ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ وہی کلام ہے جو کہ توریت میں ہے اور اس کی حیثیت نبوت
سے بڑھ کر نہیں ہے۔
اسی پر یہ آیت نازل ہوئی کہ الم - غُلِبَتِ الرُّومُ - فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ ۔
فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ بَعْدُ وَ يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ۔ یعنی روم اب مغلوب
ہو گیا ہے مگر تھوڑے عرصہ میں (۹) سال میں ) پھر غالب ہوگا۔ عیسائی لوگ نہایت شرارت سے کہتے ہیں کہ
آنحضرت نے دونوں طاقتوں کا اندازہ کر لیا تھا اور پھر فراست سے یہ پیشگوئی کر دی تھی۔ ہم کہتے ہیں کہ اسی
طرح مسیح بھی بیماروں کو دیکھ کر اندازہ کر لیا کرتا تھا جو اچھے ہونے کے قابل نظر آتے تھے ان کا سلب امراض کر
دیتا ۔ اس طرح تو سارے معجزات ان کے ہاتھ سے جاتے ہیں۔ يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ۔ اس دن
مومنوں کو دو خوشیاں ہوں گی ایک تو جنگ بدر کی فتح ، دوسری روم والی پیشگوئی کے پورا ہونے کی ۔
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ے رنومبر ۱۹۰۲ ء صفحه (۱۴)
یہ بات ہر ایک وسیع المعلومات شخص پر ظاہر ہے کہ اپنے مکاشفات کے متعلق اکثر نبیوں سے بھی اجتہادی
غلطیاں ہوئی ہیں اور ان کے شاگردوں سے بھی ۔ جیسا کہ حضرت ابوبکر نے بضع کے لفظ کو جو آیت سَيَغْلِبُونَ
في بِضْعِ سِنِينَ میں داخل ہے تین برس میں محدود سمجھ لیا تھا اور یہ غلطی تھی جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان کو متنبہ کیا۔
) مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ ۷۷ )
قرآن کریم کی پیشگوئیوں کے تذکرہ پر فرمایا کہ اللہ - غُلِبَتِ الرُّوم میں کیسی عظیم الشان پیشگوئی
ہے۔ ایرانی مشرک تھے اور رومن عیسائی تھے مگر قیصر روم نے جس کا نام ہر قل ہے جیسا کہ بخاری میں درج
ہے اسلام کی عظمت کا اعتراف کیا تھا اور وہ اس طرح پر موحد ہی تھا ۔ غرض جب ایرانیوں نے رومیوں پر فتح
پائی تو کفار مکہ نے یہ سمجھ لیا کہ ہم بھی غالب ہوں گے اور مسلمان مغلوب ہو جائیں گے لیکن خدا تعالیٰ نے اس
پیشگوئی میں ان کو بتادیا کہ ایرانی پھر مغلوب ہو جائیں گے بعض نے اس پیشگوئی کو اٹکل کہا مگر انہیں یہ معلوم

نہیں کہ اس میں دو ہری پیشگوئی ہے کہ اسی دن اسلام کی بھی فتح ہو گی چنانچہ بدر کی لڑائی میں جب فتح ہوئی اسی
دن ایرانی مغلوب ہوئے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۴)
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوأَى أَنْ كَذَّبُوا بِأَيْتِ اللَّهِ وَ كَانُوا بِهَا
يَسْتَهْزِءُونَ )
انہوں نے ہمارے نشانوں کو جھٹلایا اور وہ پہلے سے ہنسی کر رہے تھے۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۱۳۷)
وَ مِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَ الْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَايَتِ لِلْعَلِمِينَ ۔
بولیوں کی تحقیق کی طرف توجہ دلانے والا بجز قرآن کریم کے اور کوئی دنیا میں ظاہر نہیں ہوا ۔ اسی پاک
کلام نے یہ فرمایا وَ مِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَ الْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ
للعالمین یعنی خدا تعالیٰ کی ہستی اور توحید کے نشانوں میں سے زمین آسمان کا پیدا کرنا بولیوں اور رنگوں کا
اختلاف ہے۔ در حقیقت خدا شناسی کے لئے یہ بڑا نشان ہیں مگر ان کے لئے جو اہل علم ہیں اب دیکھو کہ کس
قدر تحقیق السنہ کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اس کو خدا شناسی کا مدار ٹھہرا دیا ہے۔
من الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۶۳، ۱۶۴ حاشیه )
فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا
تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ )
شاید کسی کے دل میں یہ شبہ پیدا ہو کہ خدا نے اعتقاد تو حید کو سب انسانوں میں فطرتی بیان کیا ہے اور فرمایا
ہے فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللهِ الجزو نمبر ۲۱ ۔ یعنی توحید پر قائم ہونا
انسان کی فطرت میں داخل ہے جس پر انسانی پیدائش کی بنیاد ہے۔ اور نیز فرمایا اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی -
الجز و نمبر ۹ (الاعراف : ۱۷۳) یعنی ہر یک روح نے ربوبیت الہیہ کا اقرار کیا۔ کسی نے انکار نہ کیا۔ یہ بھی فطرتی

اقرار کی طرف اشارہ ہے اور نیز فرمایا وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ الجزو نمبر ۲۷ -
(الذاریات : ۵۷ ) یعنی میں نے جن وانس کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری پرستش کریں۔ یہ بھی اسی کی طرف
اشارہ ہے کہ پرستش الہی ایک فطرتی امر ہے۔ پس جب توحید الہی اور پرستش الہی سب بنی آدم کے لئے
فطرتی امر ہوا اور کوئی آدمی سرکشی اور بے ایمانی کے لئے پیدا نہ کیا گیا تو پھر جوامور بر خلاف خدادانی و خدا ترسی
ہیں کیوں کر فطرتی امر ہو سکتے ہیں ۔
یہ شبہ صرف ایک صداقت کی غلط نہی ہے کیونکہ وہ امر جو آیات مندرجہ بالا سے ثابت ہوتا ہے وہ تو صرف
اسی قدر ہے کہ انسان کی فطرت میں رجوع الی اللہ اور اقرار وحدانیت کا تخم بویا گیا۔ یہ کہاں آیات موصوفہ میں
لکھا ہے کہ وہ تخم ہر یک فطرت میں مساوی ہے بلکہ جابجا قرآن شریف میں اسی بات کی تصریح ہے کہ وہ تخم بنی آدم
میں متفاوت المراتب ہے۔ کسی میں نہایت کم ۔ کسی میں متوسط کسی میں نہایت زیادہ۔ جیسا ایک جگہ فرمایا ہے
فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ ۚ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيرت - الجزو نمبر ۲۲ ۔ (فاطر : ۳۳) یعنی
بنی آدم کی فطرتیں مختلف ہیں۔ بعض لوگ ظالم ہیں جن کے نور فطرتی کو قوی بہیمیہ یا غضبیہ نے دبایا ہوا ہے۔
بعض درمیانی حالت میں ہیں ۔ بعض نیکی اور رجوع الی اللہ میں سبقت لے گئے ہیں ۔ اسی طرح بعض کی
نسبت فرمایا ۔ وَ اجْتَبينهم - الجزو نمبر ۷ ۔ (الانعام : ۸۸ ) اور ہم نے ان کو چن لیا یعنی وہ باعتبار اپنی فطرتی
قوتوں کے دوسروں میں سے چیدہ اور برگزیدہ تھے۔ اس لئے قابل رسالت و نبوت ٹھہرے۔ اور بعض کی
نسبت فرمايا أوليك كَالأَنْعَامِ - الجز نمبر ۹ (الاعراف : ۱۸۰ ) یعنی ایسے ہیں جیسے چار پائے اور نور فطرتی
ان کا اس قدر کم ہے کہ ان میں اور مویشی میں کچھ تھوڑا ہی فرق ہے۔ پس دیکھنا چاہئے کہ اگر چہ خدائے تعالیٰ
نے یہ بھی فرما دیا ہے کہ تخم توحید ہر ایک نفس میں موجود ہے۔ لیکن ساتھ ہی اُس کے یہ بھی کئی مقامات میں
کھول کر بتلا دیا ہے کہ وہ تخم سب میں مساوی نہیں۔ بلکہ بعض کی فطرتوں پر جذبات نفسانی ان کے ایسے
غالب آگئے ہیں کہ وہ نور کا مفقود ہو گیا ہے۔ پس ظاہر ہے کہ قوی بہیمیہ یا غضبیہ کا فطرتی ہونا وحدانیت الہی
کے فطرتی ہونے کو منافی نہیں ہے خواہ کوئی کیسا ہی ہوا پرست اور نفس امارہ کا مغلوب ہو پھر بھی کسی نہ کسی قدر
نور فطرتی اس میں پایا جاتا ہے۔ مثلاً جو شخص بوجہ غلبہ قوائے شہو یہ یا غضب یہ چوری کرتا ہے یا خون کرتا ہے یا
حرام کاری میں مبتلا ہوتا ہے تو اگر چہ یہ فعل اس کی فطرت کا مقتضا ہے لیکن بمقابلہ اُس کے نور صلاحیت جو اس
کی فطرت میں رکھا گیا ہے وہ اس کو اسی وقت جب اس سے کوئی حرکت بے جا صادر ہو جائے ملزم کرتا ہے جس

آج 10 میں سے 10 باقی