سورة لقمَان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة لقمان
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَ إِذْ قَالَ لُقْمَنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبْنَى لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ
عَظِيمٌ
خدا کے ساتھ کسی دوسری چیز کو ہرگز شریک مت ٹھہراؤ۔ خدا کا شریک ٹھہرانا سخت ظلم ہے۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۱ حاشیه )
شرک تین قسم کا ہے اول یہ کہ عام طور پر بت پرستی ، درخت پرستی وغیرہ کی جاوے۔ یہ سب سے عام اور
موٹی قسم کا شرک ہے دوسری قسم شرک کی یہ ہے کہ اسباب پر حد سے زیادہ بھروسہ کیا جاو۔ کہ فلاں کام نہ
ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا یہ بھی شرک ہے تیسری قسم شرک کی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے وجود کے سامنے اپنے وجود
کو بھی کوئی شے سمجھا جاوے۔ موٹے شرک میں تو آج کل اس روشنی اور عقل کے زمانہ میں کوئی گرفتار نہیں ہوتا
البتہ اس مادی ترقی کے زمانہ میں شرک فی الاسباب بہت بڑھ گیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۲ صفحه ۸)
اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود و کارساز جاننا ایک نا قابل عفو گناہ ہے ۔ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ - لا
يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ ۔ یہاں شرک سے یہی مراد نہیں کہ پتھروں وغیرہ کی پرستش کی جاوے بلکہ یہ ایک
شرک ہے کہ اسباب کی پرستش کی جاوے اور معبودات دنیا پر زور دیا جاوے اسی کا نام ہی شرک ہے۔
اور معاصی کی مثال تو حقہ کی سی ہے کہ اس کے چھوڑ دینے سے کوئی دقت و مشکل کی بات نظر نہیں آتی مگر شرک
کی مثال افیم کی سی ہے کہ وہ عادت ہو جاتی ہے جس کا چھوڑ نا محال ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲۴ مورخه ۳۰ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱)
یا درکھو شرک کی کئی قسمیں ہوتی ہیں ان میں سے ایک شرک جلی کہلاتا ہے دوسرا شرک خفی ۔ شرک جلی کی
مثال تو عام طور پر یہی ہے جیسے یہ بت پرست لوگ بتوں ، درختوں یا اور اشیاء کو معبود سمجھتے ہیں اور شرک خفی یہ
ہے کہ انسان کسی شے کی تعظیم اسی طرح کرے جس طرح اللہ تعالیٰ کی کرتا ہے یا کرنی چاہیے یا کسی شے سے
اللہ تعالیٰ کی طرح محبت کرے یا اس سے خوف کرے یا اس پر توکل کرے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۷ )
وَ إِنْ جَاهَدُكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَ
صَاحِبُهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ آنَابَ إِلَى ثُمَّ إِلَى مَرْجِعُكُمْ
فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ )
اگر تجھے اس بات کی طرف بہکاویں کہ تو میرے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہر اوے تو ان کا کہا مت مان ۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۵۲۱ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
وَلَا تُصَعِرُ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ
مُخْتَالٍ فَخُورٍ
اسلام ایک وسیع مذہب ہے اس میں اسلام کا مدار نیات پر رکھتا ہے۔ بدر کی لڑائی میں ایک شخص میدانِ
جنگ میں نکلا جو اترا کر چلتا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دیکھو یہ چال بہت بری ہے کیونکہ
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے لا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا مگر اس وقت یہ چال خدا تعالیٰ کو بہت ہی پسند ہے کیونکہ
یہ اس کی راہ میں اپنی جان تک شار کرتا ہے اور اس کی نیت اعلیٰ درجہ کی ہے۔
غرض اگر نیت کا لحاظ نہ رکھا جائے تو بہت مشکل پڑتی ہے۔ اسی طرح پر ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہے اور حفظ مراتب ضروری شے ہے۔
نے فرمایا کہ جن کا تہ بند نیچے ڈھلکتا ہے وہ دوزخ میں جاویں گے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ یہ سن کر رو
پڑے کیونکہ ان کا تہ بند بھی ویسا تھا۔ آپؐ نے فرمایا کہ تو ان میں سے نہیں ہے۔ غرض نیت کو بہت بڑا دخل
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۴ ء صفحه ۳)
وَ اقْصِدُ فِي مَشْيِكَ وَ اغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ إِنَّ أَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوتُ
الْحَمِيرِ
ہمارا مطلب و مدعا یہ ہے کہ ایسے امور کی موشگافی اور تہ بینی کی امید سے اپنی عقلوں اور فکروں کو آوارہ
مت کرو جو تمہاری بساط سے باہر ہیں ۔ کیا یہ سچ نہیں کہ بہتیرے ایسے لوگ ہیں کہ نا جائز فکروں میں پڑ کر اپنی
اس معین اور مقرر وسعت سے جو قدرت نے ان کو دے رکھی ہے باہر چلے جاتے ہیں اور اپنی محدود د عقل
سے
کل کائنات کے عمیق در عمیق رازوں کو حل کرنا چاہتے ہیں ۔ سو یہ افراط ہے جیسے بکلی تحقیق و تفتیش سے منہ پھیر
لینا تفریط ہے ۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَ اقْصِدُ فِي مَشْيِكَ یعنی اپنی چال میں توسط اختیار کر۔ نہ ایسا فکر کو
مد کر لینا چاہیے کہ جو ہزار ہا نکات و لطائف اللہیات قابل دریافت ہیں ان کی تحصیل سے محروم رہ جائیں
اور نہ اس قدر تیزی کرنی چاہیے کہ ان فکروں میں پڑ جائیں کہ خدائے تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے اور یا اس
منجمد
نے اس قدر ارواح اور اجسام کس طرح بنالئے ہیں اور یا اُس نے کیوں کر اکیلا ہونے کی حالت میں اس قدر
وسیع عالم بنا ڈالا ہے ۔
(سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۶۶، ۱۶۷)
خود نبی صلعم نے بوحی الہی استنباط احکام قرآن کر کے قرآن ہی سے یہ مسائل زائدہ لئے ہیں جس حالت
میں قرآن کریم صاف ظاہر کرتا ہے کہ کل خبائث حرام کئے گئے تو کیا آپ کے نزدیک درندے اور گدھے
طیبات میں سے ہیں؟ جن کے حرام کرنے کے لئے کسی حدیث کی واقعی طور پر ضرورت تھی۔ گدھے کی
مذمت خود اللہ جل شانہ فرماتا ہے اِنَّ اَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ ۔ پھر جو اس کی نظر میں کسی وجہ سے
منکر اور مکروہ اور خبائث میں داخل ہے وہ کس طرح حلال ہو جاتا ؟ اور تمام درندے بد بو سے بھرے ہوئے
ہوتے ہیں۔ چڑیا گھر میں جا کر دیکھو کہ شیر اور بھیڑیا اور چیتا وغیرہ اس قدر بد بور کھتے ہیں کہ پاس کھڑا ہونا
مشکل ہوتا ہے۔ پھر اگر یہ خبائث میں داخل نہیں ہیں تو اور کیا ہیں؟
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۰۶)
نہ بہت اونچا بولا کرونہ بہت نیچا در میان کو نگاہ رکھو یعنی باستثناء وقت ضرورت کے چلنے میں بھی نہ بہت تیز
چلو اور نہ بہت آہستہ۔ درمیان کو نگاہ رکھو۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۷)
إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا
تَدْرِي نَفْسٌ مَا ذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَتِي أَرْضِ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ
عَلِيمٌ خَبِيرٌ
ایک آریہ صاحب نے ۔۔۔۔ بصورت اعتراض پیش کیا تھا کہ لڑکا لڑکی کے پیدا ہونے کی شناخت دائیوں
کو بھی ہوتی ہے یعنی دائیاں بھی معلوم کر سکتی ہیں کہ لڑکا پیدا ہوگا یا لڑکی ۔ واضح رہے کہ ایسا اعتراض کرنا
معترض صاحب کی سراسر حیلہ سازی وحق پوشی ہے کیونکہ اول تو کوئی وائی ایسا دعوی نہیں کر سکتی بلکہ ایک حاذق
طبیب بھی ایسا دعویٰ ہرگز نہیں کر سکتا کہ اس امر میں میری رائے قطعی اور یقینی ہے جس میں تخلف کا امکان
نہیں صرف ایک اٹکل ہوتی ہے کہ جو بار ہا خطا جاتی ہے۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۹۹)
عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ پر حضرت اقدس نے فرمایا ۔ )
ہے۔ وہ وہی
یہ بات واقعی ہے اور قرآن کریم سے بھی ثابت ہے کہ ساعت سے اس جگہ مراد یہودیوں کی تباہی کا زمانہ
وہ وہی زمانہ تھا اور جس ساعت کے یہ لوگ منتظر ہیں اس کا تو ابھی تک کہیں پتہ بھی نہیں ہے۔ ایک پہلو
سے اول مسیح کے وقت یہودیوں نے بدبختی لے لی اور دوسرے وقت میں نصاری نے بد بختی کا حصہ لے لیا۔
مسلمانوں نے بھی پوری مشابہت یہود سے کر لی ۔ اگر ان کی سلطنت یا اختیار ہوتا تو ہمارے ساتھ بھی مسیح والا
معاملہ کرتے۔
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۱)