سورة یُونس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کوشش نہ کرو۔
سورة الاحزاب
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ ء صفحه ۶)
مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۚ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ
وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا
یہ لوگ جو ایمان لائے دو قسم کے ہیں۔ پہلے تو وہ ہیں جو جاں شاری کے عہد کو پورا کر چکے اور خدا کی راہ
میں شہید ہو گئے اور دوسرے وہ لوگ ہیں جو شہادت کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ خدا کی راہ میں جانیں
دیں اور انہوں نے اپنی بات میں ذرا بھی ردو بدل نہیں کی اور اپنے عہد پر قائم رہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۳۸)
شیعہ سب وشتم تو کرتے ہیں مگر ان ( صحابہؓ ۔ ناقل ) کا کام دیکھو کہ جیسے خدا کی مرضی تھی ویسے ہی اسلام کو
پھیلا کر دکھا دیا۔ خوب جانتے تھے کہ بیویاں مریں گی ۔ بچے ذبح ہوں گے اور ہر ایک قسم کی تکلیف شدید
ہو گی مگر پھر بھی خدا کے کام سے منہ نہ پھیرا یہی فقرہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک جماعت وہ ہے کہ اپنا نخب
(ذمہ ) ادا کر ۔ دا کر چکے ہیں جیسے مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ کیسا سرٹیفیکیٹ ہے کہ بعض نے
دی گئی۔
میری راہ پر جان دی۔ ایک جان وہ ہے جس پر عیسائی بھڑک رہے ہیں اور پیچھے سے معلوم ہوا کہ وہ بھی نہیں
البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ رنومبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۳)
دنیا میں جس قدر نبیاء آئے ہیں ۔۔۔ ان میں ایک کشش ہوتی ہے جس سے لوگ ان کی طرف کھچے چلے
آتے ہیں اور جب دعا کی جاتی ہے وہ کشش کے ذریعہ سے زہریلے مادہ پر جولوگوں کے اندر ہوتا ہے اثر
کرتی ہے اور اس روحانی مریض کو تسلی اور تسکین بخشتی ہے ۔ یہ ایک ایسی بات ہے جو کہ بیان میں ہی نہیں
آسکتی ۔ اور اصل مغز شریعت کا یہی ہے کہ وہ کشش طبیعت میں پیدا ہو جاوے۔ سچی تقویٰ اور استقامت بغیر
اس صاحب کشش کی موجودگی کے پیدا نہیں ہو سکتے اور نہ اس کے سوا قوم بنتی ہے یہی کشش ہے جو کہ دلوں
میں قبولیت ڈالتی ہے اس کے بغیر ایک غلام اور نو کر بھی اپنے آقا کی خاطر خواہ فرمانبرداری نہیں کر سکتا اور اسی
کے نہ ہونے کی وجہ سے نوکر اور غلام جن پر بڑے انعام و اکرام کئے گئے ہوں آخر کار نمک حرام نکل
جاتے ہیں بادشاہوں کی ایک تعداد کثیر ایسے غلاموں کے ہاتھ سے ذبح ہوتی رہی لیکن کیا کوئی ایسی نظیر انبیاء
میں دکھلا سکتا ہے کہ کوئی نبی اپنے کسی غلام یا مرید سے قتل ہوا ہے؟ مال اور زر اور کوئی اور ذریعہ دل کو اس

طرح سے قابو نہیں کر سکتا جس طرح سے یہ کشش قابو کرتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ کیا
بات تھی کہ جس کے ہونے سے صحابہؓ نے اس قدر صدق دکھایا اور انہوں نے نہ صرف بت پرستی اور مخلوق پرستی
ہی سے منہ موڑا بلکہ در حقیقت ان کے اندر سے دنیا کی طلب ہی مسلوب ہو گئی اور وہ خدا کو دیکھنے لگ گئے ۔ وہ
نہایت سرگرمی سے خدا کی راہ میں ایسے فدا تھے کہ گویا ہر ایک ان میں ابراہیم تھا۔ انہوں نے کامل اخلاص
سے خدا کا جلال ظاہر کرنے کے لئے وہ کام کئے جس کی نظیر بعد اس کے کبھی پیدا نہیں ہوئی اور خوشی سے دین
کی راہ میں ذبح ہونا قبول کیا بلکہ بعض صحابہ نے جو ایک لخت شہادت نہ پائی تو ان کو خیال گزرا کہ شاید ہمارے
صدق میں کچھ کسر ہے جیسے کہ اس آیت میں اشارہ ہے مِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ یعنی
بعض تو شہید ہو چکے تھے اور بعض منتظر تھے کہ کب شہادت نصیب ہو۔ اب دیکھنا چاہیے کہ کیا ان لوگوں کو
دوسروں کی طرح حوائج نہ تھے اور اولاد کی محبت اور دوسرے تعلقات نہ تھے؟ مگر اس کشش نے ان کو ایسا
مستانہ بنادیا تھا کہ دین کو ہر ایک شے پر مقدم کیا ہوا تھا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲۵ استمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۸۱، ۳۸۲)
اہلِ اسلام میں اب صرف الفاظ پرستی رہ گئی ہے اور وہ انقلاب جسے خدا چاہتا ہے وہ بھول گئے ہیں اس
لئے انہوں نے تو بہ کو بھی الفاظ تک محدود کر دیا ہے لیکن قرآن شریف کا منشاء یہ ہے کہ نفس کی قربانی پیش کی
جاوے مَنْ قَضَى نَحْبَۂ دلالت کرتا ہے کہ وہ تو بہ یہ ہے جو انہوں نے کی اور مَنْ يَنْتَظِرُ بتلاتا ہے کہ وہ یہ
تو بہ ہے جو انہوں نے کر کے دکھلائی ہے اور وہ منتظر ہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۲۹ راکتو بر و ۸ رنومبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۲۲)
صحابہ کرام کی وہ پاک جماعت تھی جو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کبھی الگ نہیں ہوئے اور وہ آپ کی
راہ میں جان دینے سے بھی دریغ نہ کرتے تھے بلکہ دریغ نہیں کیا ۔ ان کی نسبت آیا ہے مِنْهُم مَّنْ قَضَى
نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ یعنی بعض اپنا حق ادا کر چکے اور بعض منتظر ہیں کہ ہم بھی اس راہ میں مارے
جاویں۔ اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر و عظمت معلوم ہوتی ہے۔ مگر یہاں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے روشن ثبوت ہیں ۔ اب کوئی شخص
ان ثبوتوں کو ضائع کرتا ہے تو وہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو ضائع کرنا چاہتا ہے۔ پس وہی شخص
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی قدر کر سکتا ہے جو صحابہ کرام کی قدر کرتا ہے جو صحابہ کرام کی قدر نہیں کرتا وہ

ہرگز ہرگز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر نہیں کرتا ۔ وہ اس دعوی میں جھوٹا ہے اگر کہے کہ میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہوں کیونکہ یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو اور پھر
صحابہ سے دشمنی ۔
الحکم جلد ۸ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۲)
قرآن شریف نے صحابہ کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا ہے مِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ
ينتظر یعنی بعض صحابہ میں سے ایسے ہیں جو اپنی جان دے چکے ہیں اور بعض ابھی منتظر ہیں جب تک اس
مقام پر انسان نہیں پہنچتا با مراد نہیں ہو سکتا۔ البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۸ و ۱۶ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه (۱۰)
خدا کے مرسلین اور مامورین کبھی بزدل نہیں ہوا کرتے بلکہ سچے مومن بھی بزدل نہیں ہوتے بزدلی ایمان
کی کمزوری کی نشانی ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم پر مصیبتوں نے بار بار حملے کئے مگر انہوں نے کبھی بزدلی نہیں
دکھائی ۔ خدا تعالیٰ ان کی نسبت فرماتا ہے مِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا
یعنی جس ایمان پر انہوں نے کمر ہمت باندھی تھی اس کو بعض نے تو نبھا دیا اور بعض منتظر ہیں کہ کب موقع ملے
اور سرخرو ہوں اور انہوں نے کبھی کم ہمتی اور بزدلی نہیں دکھائی ۔
( بدر جلد نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه (۶)
خدا تعالیٰ نے صحابہؓ کی تعریف میں کیا خوب فرمایا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ
عَلَيْهِ ۚ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ مومنوں میں ایسے مرد ہیں جنہوں نے اس وعدہ کو
سچا کر دکھا یا جو انہوں نے خدا کے ساتھ کیا تھا۔ سوان میں سے بعض اپنی جانیں دے چکے اور بعض جانیں
دینے کو طیار بیٹھے ہیں۔ صحابہؓ کی تعریف میں قرآن شریف سے آیات اکٹھی کی جائیں تو اس سے بڑھ کر کوئی
اسوہ حسنہ نہیں ۔
( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)
صحابہ یہ چاہتے تھے کہ خدا تعالیٰ کو راضی کریں خواہ اس راہ میں کیسی ہی سختیاں اور تکلیفیں اُٹھانی پڑیں۔
اگر کوئی مصائب اور مشکلات میں نہ پڑتا اور اسے دیر ہوتی تو وہ روتا اور چلاتا تھا۔ وہ سمجھ چکے تھے کہ ان
ابتلاؤں کے نیچے خدا تعالیٰ کی رضا کا پروانہ اور خزا نہ مخفی ہے۔
ه
ہر بلاکیں قوم راحق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است
رض
قرآن شریف ان کی تع ان کی تعریف سے بھرا ہوا ہے اسے کھول کر دیکھو۔ صحابہ کی زندگی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی صداقت کا عملی ثبوت تھا۔ صحابہ جس مقام پر پہنچے تھے اس کو قرآن شریف میں اس طرح پر بیان فرمایا

بِ مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ یعنی بعض ان میں سے شہادت پاچکے اور انہوں نے گویا ہے
اصل مقصود حاصل کر لیا اور بعض اس انتظار میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ شہادت نصیب ہو۔ صحابہؓ دنیا کی طرف
نہیں جھکے اور عمریں لمبی ہوں اور اس قدر مال و دولت ملے اور یوں بے فکری اور عیش کے سامان ہوں میں
جب صحابہؓ کے اس نمونہ کو دیکھتا ہوں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی اور کمال فیضان کا بے اختیار
اقرار کرنا پڑتا ہے کہ کس طرح پر آپ نے ان کی کایا پلٹ دی اور انہیں بالکل رو بخدا کر دیا۔ (اللَّهُمَّ صَلِ
على مُحَمَّدٍ وَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَ سَلَّمْ ) - الحکم جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۴)
صحابہ کے دلی ارادے اور نفسانی جذبات بالکل دور ہو گئے تھے۔ ان کا اپنا کچھ رہا ہی نہیں تھا۔ کوئی
خواہش تھی نہ آرزو بجز اس کے کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو اور اس لئے وہ خدا کی راہ میں بکریوں کی طرح ذبح
ہو گئے ۔ قرآن شریف ان کی اس حالت کے متعلق فرماتا ہے مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ
يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا -
یہ حالت انسان کے اندر پیدا ہو جانا آسان بات نہیں کہ وہ خدا کی راہ میں جان دینے کو آمادہ ہو جاوے
مگر صحابہ کی حالت بتاتی ہے کہ انہوں نے اس فرض کو ادا کیا۔ جب انہیں حکم ہوا کہ اس راہ میں جان دے
دو پھر وہ دنیا کی طرف نہیں جھکے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۶ صفحه ۴) ا
یہ امر سنت اللہ کے خلاف ہے کہ پھونک مار کر ولی بنا دیا جاوے۔ اگر یہی سنت ہوتی تو پھر آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے اور اپنے جاں نثار صحابہ کو پھونک مار کر ہی ولی بنا دیتے ۔ ان کو امتحان میں ڈلوا کر
ان کے سر نہ کٹواتے اور خدا تعالیٰ ان کی نسبت یہ نہ فرما تا مِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَ
مَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا ۔ پس جب دنیا بغیر مشکلات اور محنت کے ہاتھ نہیں آتی تو عجب بیوقوف ہے وہ انسان جو
دین کو حلوائے بے دود سمجھتا ہے۔ یہ تو سچ ہے کہ دین سہل ہے مگر ہر نعمت مشقت کو چاہتی ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۱ مورخه ۷ ارجون ۱۹۰۶ ء صفحه ۳)
صحابہ کی جو تکمیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی وہ اس سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ان کی نسبت
فرماتا ہے مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ اور پھر ان کی نسبت رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا
عَنْهُ (التوبة : ١٠٠) فرمایا۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۷ موخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحہ ۴)
صحابہؓ کے زمانہ پرا پر اگر غور کیا جاوے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے ابتدا سے فیصلہ کر لیا ہوا تھا کہ اگر

خدا کی راہ میں جان دینی پڑ جائے تو پھر دے دیں گے۔ انہوں نے تو خدا کی راہ میں مرنے کو قبول کیا ہوا تھا
جتنے صحابہ جنگوں میں جاتے تھے کچھ تو شہید ہو جاتے تھے اور کچھ واپس آجاتے تھے اور جو شہید ہو جاتے
تھے ان کے اقرباء پھر ان سے خوش ہوتے تھے کہ انہوں نے خدا کی راہ میں جان دی اور جو بچے آتے تھے وہ
اس انتظار میں رہتے تھے اور شا کی رہتے کہ شاید ہم میں کوئی کمی رہ گئی جو ہم جنگ میں شہید نہیں ہوئے اور وہ
اپنے ارادوں کو مضبوط رکھتے تھے اور خدا کے لئے جان دینے کو تیار رہتے تھے جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مِن
الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا
بَدَّلُوا تَبْدِيلًا -
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۷ صفحه ۹)
آنحضرت صلعم کے صحابہ ایک لاکھ سے متجاوز تھے میرا ایمان ہے کہ ان میں سے کسی کا سے کسی کا بھی ملونی والا ایمان
نہ تھا۔ ایک بھی ان میں سے ایسا نہ تھا جو کچھ دین کے لئے ہو اور کچھ دنیا کے لئے بلکہ وہ سب کے سب خدا کی
راہ میں جان دینے کے لئے تیار تھے جیسے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ
ينتَظِرُ -
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۵ مورخه ۳۰ استمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ )
وَ قَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ الصَّلوةَ وَآتِينَ
الزَّکٰوةَ وَأَطِعْنَ اللهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ
الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا
إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُم تطهير ا یعنی اے اہل بیت خدا تمہیں
ایک امتحان کے ذریعہ سے پاک کرنا چاہتا ہے جیسا کہ حق ہے پاک کرنے کا۔
مجموعه اشتہارات جلد ۱۰ صفحه ۷۱۷)
جہاں یہ آیت ہے وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں ہی کا ذکر ہے۔ سارے مفسر اس پر متفق
ہیں کہ اللہ تعالیٰ امہات المؤمنین کی صفت اس جگہ بیان فرماتا ہے۔ دوسری جگہ فرمایا ہے الطیبت
لِلطَّيِّبِينَ ( النور : (۲۷) یہ آیت چاہتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والے طیبات ہوں۔ ہاں
اس میں صرف بیبیاں ہی شامل نہیں بلکہ آپ کے گھر کی رہنے والی ساری عورتیں شامل ہیں اور اس لئے اس

میں بنت بھی داخل ہو سکتی ہے بلکہ ہے اور جب فاطمہ رضی اللہ عنہا داخل ہوئیں تو حسنین بھی داخل ہوئے ۔
پس اس سے زیادہ یہ آیت وسیع نہیں ہو سکتی تھی۔ جتنی وسیع ہوسکتی تھی ہم نے کر دی کیونکہ قرآن شریف ازواج
کو مخاطب کرتا ہے اور بعض احادیث نے حضرت فاطمہ اور حسنین کو مطہرین میں داخل کیا ہے۔ پس ہم نے
دونو کو یکجا جمع کر لیا۔
شیعہ نے ازواج مطہرات کو سب وشتم سے یاد کیا ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ کو معلوم تھا کہ یہ لوگ ایسا
کریں گے۔ اس لئے قبل از وقت ان کی براءت کر دی۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخہ ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء ۱۹۰ ء صفحه (۹)
اہلِ بیت جو ایک پاک گروہ اور بڑا عظیم الشان گھرانا تھا اس کے پاک کرنے کے واسطے بھی اللہ نے خود
فرمایا کہ إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا میں ہی نا پا کی اور نجاست
کو دور کروں گا اور خود ہی ان کو پاک کیا تو بھلا اور کون ہے جو خود بخود پاک صاف ہونے کی توفیق رکھتا ہو پس
لازمی ہے کہ اس سے دعا کرتے رہو اور اسی کے آستانہ پر گرے رہو ساری توفیقیں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۹)
اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم سے اے اہلِ بیت ناپاکی دور کر دے اور تم کو بالکل پاک کر دے ۔
الحکم جلدا انمبر ۴ مورخہ ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۷)
إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمْتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَالْقُنِتِينَ وَالْقُنِتْتِ
وَالصُّدِقِينَ وَالصُّدِقْتِ وَ الصَّبِرِينَ وَالصُّبْرَاتِ وَ الْخَشِعِينَ وَ الْخَشِعَتِ وَ
الْمُتَصَدِقِينَ وَالْمُتَصَدِّقْتِ وَالصَّابِمِينَ وَالصَّمْتِ وَالْحَفِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَفِظْتِ
وَاللكِرِينَ اللهَ كَثِيرًا وَ الذَّكِرْتِ أَعَدَّ اللهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا
وَالصُّدِقِينَ وَالصَّدِقتِ ۔۔۔۔۔۔ سچے مرد اور سچی عورتیں بڑے بڑے اجر پائیں گے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۱)
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ
الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَلًا مُّبِينًا
کسی مومن یا مومنہ کو جائز نہیں ہے کہ جب خدا اور اس کا رسول کوئی حکم کرے تو ان کو اس حکم کے رد

کرنے میں اختیار ہو اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ حق سے بہت دور جا پڑا ہے یعنی
نجات سے بے نصیب رہا کیونکہ نجات اہلِ حق کے لئے ہے۔ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۲۹)
وَ إِذْ تَقُولُ لِلَّذِى اَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِ وَ انْعَمْتَ عَلَيْهِ أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَ
اتَّقِ اللهَ وَتُخْفِي فِي نَفْسِكَ مَا اللَّهُ مُبْدِيْهِ وَ تَخْشَى النَّاسَ وَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ
تَخْشُهُ فَلَمَّا قَضَى زَيْدٌ مِنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ
في ازْوَاجِ اَدْعِيَا بِهِمْ إِذَا قَضَوا مِنْهُنَّ وَطَرًا وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولًا
جو لوگ متبنی کرتے ہیں ان کا یہ دعوئی سراسر لغو اور باطل ہے کہ وہ حقیقت میں بیٹا ہو جاتا ہے اور
بیٹوں کے تمام احکام اس کے متعلق ہوتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ قانونِ قدرت اس بیہودہ دعوے کو رد کرتا ہے اس
لئے کہ جس کا نطفہ ہوتا ہے اسی کے اعضاء میں سے بچہ کے اعضاء حصہ لیتے ہیں اسی کے قومی کے مشابہ اس
کے قومی ہوتے ہیں اور اگر وہ انگریزوں کی طرح سفید رنگ رکھتا ہے تو یہ بھی اس سفیدی سے حصہ لیتا ہے اگر
وہ حبشی ہے تو اس کو بھی اس سیاہی کا بخرہ ملتا ہے اگر وہ آتشک زدہ ہے تو یہ بیچارہ بھی اسی بلا میں پھنس جاتا ہے۔
غرض جس کا حقیقت میں نطفہ ہے اسی کے آثار بچہ میں ظاہر ہوتے ہیں جیسے گیہوں سے گیہوں پیدا ہوتی ہے
اور چنے سے چنا نکلتا ہے۔ پس اس صورت میں ایک کے نطفہ کو اس کے غیر کا بیٹا قرار دینا واقعات صحیحہ کے
مخالف ہے۔ ظاہر ہے کہ صرف منہ کے دعوے سے واقعات حقیقیہ بدل نہیں سکتے ۔ مثلاً اگر کوئی کہے کہ میں ۔
نے سم الفار کے ایک ٹکڑہ کو طبا شیر کا ٹکڑہ سمجھ لیا تو وہ اس کے کہنے سے طبا شیر نہیں ہو جائے گا اور اگر وہ اس وہم
کی بناء پر اسے کھائے گا تو ضرور مرے گا۔ جس حالت میں خدا نے زید کو بکر کے نطفہ سے پیدا کر کے بکر کا بیٹا
بنا دیا تو پھر کسی انسان کی فضول گوئی سے وہ خالد کا بیٹا نہیں بن سکتا ۔ اور اگر بکر اور خالد ایک مکان میں اکٹھے
بیٹھے ہوں اور اس وقت حکم حاکم پہنچے کہ زید جس کا حقیقت میں بیٹا ہے اس کو پھانسی دیا جائے تو اس وقت خالد
فی الفور عذر کر دے گا کہ زید حقیقت میں بکر کا بیٹا ہے میرا اس سے کچھ تعلق نہیں ۔ یہ ظاہر ہے کہ کسی شخص کے دو
باپ تو نہیں ہو سکتے پس اگر مستثنی بنانے والا حقیقت میں باپ ہو گیا ہے تو یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ اصلی باپ کس
دلیل سے لا دعویٰ کیا گیا ہے۔
۔

غرض اس سے زیادہ کوئی بات بھی بیہودہ نہیں کہ خدا کی بنائی ہوئی حقیقتوں کو بدل ڈالنے کا قصد کریں۔
اب جاننا چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں پہلے ہی یہ حکم فرمادیا تھا کہ تم پر صرف ان بیٹوں کی عورتیں حرام
ہیں جو تمہارے صلبی بیٹے ہیں جیسا کہ یہ آیت ہے وَ حَلَا بِلُ ابْنَا بِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمُ (النساء : ۲۴)
یعنی تم پہ فقط ان بیٹوں کی جو رواں حرام ہیں جو تمہاری پشت اور تمہارے نطفہ سے ہوں پھر جبکہ پہلے سے یہی
قانون تعلیم قرآنی میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہو چکا ہے اور یہ زینب کا قصہ ایک مدت بعد اس کے ظہور
میں آیا۔ تو اب ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ قرآن نے یہ فیصلہ اسی قانون کے مطابق کیا جو اس سے پہلے منضبط ہو چکا
تھا۔ قرآن کھولو اور دیکھو کہ زینب کا قصہ آخری حصہ قرآن میں ہے مگر یہ قانون کہ مستثنی کی جو روحرام نہیں
ہو سکتی یہ پہلے حصہ میں ہی موجود ہے اور اس وقت کا یہ قانون ہے کہ جب زینب کا زید سے ابھی نکاح بھی
نہیں ہوا تھا۔ تم آپ ہی قرآن شریف کو کھول کر ان دونوں مقاموں کو دیکھ لو ۔۔۔۔ اور دوسری جز جس پر
اعتراض کی بنیاد رکھی گئی ہے یہ ہے کہ زینب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول نہیں کیا تھا صرف زبر دستی
خدا تعالیٰ نے حکم دے دیا۔ اس کے جواب میں ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ یہ ایک نہایت بدذاتی کا افترا ہے جس
کا ہماری کتابوں میں نام و نشان نہیں۔ اگر سچے ہیں تو قرآن یا حدیث میں سے دکھلا دیں۔ کیسی بے ایمان قوم
ہے کہ جھوٹ بولنے سے شرم نہیں کرتی ۔ اگر افتر انہیں تو ہمیں بتلا دیں کہاں لکھا ہے۔ کیا قرآن شریف میں یا
بخاری اور مسلم میں ۔ قرآن شریف کے بعد بالاستقلال وثوق کے لائق ہماری دوہی کتابیں ہیں ایک بخاری
اور ایک مسلم - سوقرآن یا بخاری اور مسلم سے اس بات کا ثبوت دیں کہ وہ نکاح زینب کے خلاف مرضی پڑھا
گیا تھا۔ ظاہر ہے کہ جس حالت میں زینب زید سے جو آنحضرت کا غلام آزاد تھا راضی نہ تھی اور اسی بناء پرزید
نے تنگ آکر طلاق دی تھی اور زینب نے خود آنحضرت کے گھر میں ہی پرورش پائی تھی اور آنحضرت کے
اقارب میں سے اور ممنون منت تھی تو زینب کے لئے اس سے بہتر اور کون سی مراد اور کون سی فخر کی جگہ تھی کہ
غلام کی قید سے نکل کر اس شاہ عالم کے نکاح میں آوے جو خدا کا پیغمبر اور خاتم الانبیاء اور ظاہری بادشاہت
اور ملک داری میں بھی دنیا کے تمام بادشاہوں کا سرتاج تھا جس کے رعب سے قیصر اور کسری کا پتے تھے۔
دیکھو تمہارے ہندوستان کے راجوں نے محض فخر حاصل کرنے کے لئے مغلیہ خاندان کے بادشاہوں کو باوجود
ہندو ہونے کے لڑکیاں دیں اور آپ درخواستیں دے کر اور تمنا کر کے اس سعادت کو حاصل کیا اور اپنے مذہبی
قوانین کی بھی کچھ رعایت نہ رکھی بلکہ اپنے گھروں میں ان لڑکیوں کو قرآن شریف پڑھایا اور اسلام کا طریق

بادشاہ
سکھایا اور مسلمان بنا کر بھیجا حالانکہ یہ تمام بادشاہ اس عالیشان جناب کے آگے بیچ تھے جس کے آگے دنیا کے
اہ جھکے ہوئے تھے۔ کیا کوئی عقل قبول کر سکتی ہے کہ ایک ایسی عورت جو اس ذلت سے تنگ آگئی تھی جو اس
کا خاوند ایک غلام آزادہ کردہ ہے وہ اس غلام سے آزاد ہونے بعد اس شہنشاہ کو قبول نہ کرے جس کے
پاؤں پر دنیا کے بادشاہ گرتے تھے بلکہ دیکھ کر رعب کو برداشت نہیں کر سکتے تھے چنانچہ لکھا ہے کہ ایک مرتبہ
ایک ملک کا بادشاہ گرفتا ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو پیش کیا گیا اور وہ ڈر کر بید کی طرح کا نپتا تھا ۔
آپ نے فرمایا کہ اس قدر خوف مت کر ۔ میں کیا ہوں ایک بڑھیا کا بیٹا ہوں جو باسی گوشت کھایا کرتی تھی ۔
سو ایسا خاوند جو دنیا کا بھی بادشاہ اور آخرت کا بھی بادشاہ ہو وہ اگر فخر کی جگہ نہیں تو اور کون ہو سکتا ہے اور زینب
وہ تھی جس کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کے ساتھ آپ کی شادی کی تھی اور آپ کی دست پروردہ تھیں
اور ایک یتیم لڑکی آپ کے عزیزوں میں سے تھی جس کو آپ نے پالا تھا وہ دیکھتی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی بیویاں عزت کے تخت پر بیٹھی ہیں اور میں ایک غلام کی جو رو ہوں اسی وجہ سے دن رات تکرار رہتا تھا
اور قرآن شریف بیان فرماتا ہے کہ آنحضرت اس رشتہ سے طبعاً نفرت رکھتے تھے اور روز کی لڑائی دیکھ کر
جانتے تھے کہ اس کا انجام ایک دن طلاق ہے۔ چونکہ یہ آیتیں پہلے سے وارد ہو چکی تھیں کہ منہ بولا بیٹا دراصل
بیٹا نہیں ہو سکتا تھا اس لئے آنحضرت کی فراست اس بات کو جانتی تھی کہ اگر زید نے طلاق دے دی تو غالباً
خدا تعالیٰ مجھے اس رشتہ کے لئے حکم کرے گا تا لوگوں کے لئے نمونہ قائم کرے چنانچہ ایسا ہی ہوا اور یہ قصہ
قرآن شریف میں بعینہ درج ہے۔
پھر پلید طبع لوگوں نے جن کی بد ذاتی ہمیشہ افترا کرنے کی خواہش رکھتی ہے خلاف واقعہ یہ باتیں بنائیں
کہ آنحضرت خود زینب کے خواہشمند ہوئے حالانکہ زینب کچھ دور سے نہیں تھی کوئی ایسی عورت نہیں تھی جس کو
آنحضرت نے کبھی نہ دیکھا ہو۔ یہ زینب وہی تو تھی جو آنحضرت کے گھر میں آپ کی آنکھوں کے آگے جوان
ہوئی اور آپ نے خود نہ کسی اور نے اس کا نکاح اپنے غلام آزاد کردہ سے کر دیا اور یہ نکاح اس کو اور اس کے
بھائی کو اوائل میں نامنظور تھا اور آپ نے بہت کوشش کی یہاں تک کہ وہ راضی ہوگئی ۔ ناراضگی کی یہی وجہ تھی
کہ زید غلام آزاد کردہ تھا۔ پھر یہ کس قدر بے ایمانی اور بعد ذاتی ہے جو واقعاتِ صحیحہ کو چھوڑ کر افترا کئے
جائیں ۔ قرآن موجود بخاری مسلم ہے نکالو کہاں سے یہ بات نکلتی ہے کہ آنحضرت زینب کے نکاح کو خود
اپنے لئے چاہتے تھے۔ کیا آپ نے زید کو کہا تھا کہ تو طلاق دے دے تا میرے نکاح میں آوے بلکہ آپ تو

آج 10 میں سے 10 باقی