سورة العَصر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بار بار طلاق دینے سے ہمدردی کے طور پر منع کرتے تھے ۔ یہ تو وہ باتیں ہیں جو ہم نے قرآن اور حدیث میں
سے لکھی ہیں لیکن اگر کوئی اس کے برخلاف مدعی ہے تو ہماری کتب موصوف سے اپنے دعوی کو ثابت کرے
ور نہ بے ایمان اور خیانت پیشہ ہے اور یہ بات جو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے نکاح پڑھ دیا اس ۔ پڑھ دیا اس کے معنے یہ
ہیں کہ یہ نکاح میری مرضی کے موافق ہے اور میں نے ہی چاہا ہے کہ ایسا ہو تا مومنوں پر حرج باقی نہ رہے۔
یہ معنے تو نہیں کہ اب زینب کی خلاف مرضی اس پر قبضہ کر لو ظاہر ہے کہ نکاح پڑھنے والے کا یہ منصب تو
نہیں ہوتا کہ کسی عورت کو اس کے خلاف مرضی کے مرد کے حوالہ کر دیوے بلکہ وہ تو نکاح پڑھنے میں ان کی
مرضی کا تابع ہوتا ہے سو خدا تعالیٰ کا نکاح یہی ہے کہ زینب کے دل کو اس کی طرف جھکا دیا اور آپ کو فر ما دیا
کہ ایسا کرنا ہوگا تا امت پر حرج نہ رہے۔ اب بھی اگر کوئی باز نہ آوے تو ہمیں قرآن اور بخاری اور مسلم سے
اپنے دعوے کا ثبوت دکھلاوے کیونکہ ہمارے دین کا تمام مدار قرآن شریف پر ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ
حدیث قرآن کی مفسر ہے اور جو قول ان دونوں کے مخالف ہو وہ مردود اور شیطانی قول ہے۔ یوں تو
تہمت لگا نا سہل ہے مثلا اگر کسی آریہ کو کوئی کہے کہ تیری والدہ کا تیرے والد سے اصل نکاح نہیں ہوا جبراً اس کو
پکڑ لائے تھے اور اس پر کوئی اطمینان بخش ثبوت نہ دے اور مخالفانہ ثبوت کو قبول نہ کرے تو ایسے بد ذات کا
کیا علاج ہے۔ ایسا ہی وہ شخص بھی اس سے کچھ کم بدذات نہیں جو مقدس اور راستبازوں پر بے ثبوت تہمت
لگاتا ہے۔ ایماندار آدمی کا یہ شیوہ ہونا چاہیے کہ پہلے ان کتابوں کا صحیح صحیح حوالہ دے جو مقبول ہوں اور پھر
اعتراض کرے ورنہ ناحق کسی مقدس کی بے عزتی کر کے اپنی ناپا کی فطرت کی ظاہر نہ کرے۔
وسلم کی
حديد
( آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۵ تا ۶۳ )
متبنی کی مطلقہ سے مطلقہ سے نکاح کرنا زنا نہیں ۔ صرف منہ کی بات سے نہ کوئی بیٹا بن سکتا ہے اور نہ کوئی باپ بن سکتا
ہے اور نہ ماں بن سکتی ہے مثلاً اگر کوئی عیسائی غصہ میں آکر اپنی بیوی کو ماں کہہ دے تو کیا وہ اس پر حرام
ہو جائے گی اور طلاق واقع ہو جائے گی بلکہ وہ بدستور اسی ماں سے مجامعت کرتا رہے گا۔ پس جس شخص نے یہ
کہا کہ طلاق بغیر زنا کے نہیں ہو سکتی اس نے خود قبول کر لیا کہ صرف اپنے منہ سے کسی کو ماں یا باپ یا بیٹا کہہ
دینا کچھ چیز نہیں ورنہ وہ ضرور کہہ دیتا کہ ماں کہنے سے طلاق پڑ جاتی ہے مگر شاید کہ مسیح کو وہ عقل نہ تھی جو فتح
مسیح کو ہے۔ اب تم پر فرض ہے کہ اس بات کا ثبوت انجیل میں سے دو کہ اپنی عورت کو ماں کہنے سے طلاق
پڑ جاتی ہے یا یہ کہ اپنے مسیح کی تعلیم کو ناقص مان لو یا یہ ثبوت دو کہ بائبل کی رو سے متبنی فی الحقیقت بیٹا ہو جاتا
اور بیٹے کی طرح وارث ہو جاتا ہے۔
( نور القرآن نمبر ۲ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۸۹،۳۸۸)
الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسُلَتِ اللهِ وَ يَخْشَونَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ وَكَفَى
بِاللهِ حَسِيبًا
اللہ تعالیٰ کے سچے پیغمبر جو اس کے پیغام پہنچاتے ہیں وہ پیغام رسانی میں کسی سے نہیں ڈرتے۔
(جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۳۵)
وہ ایمان دار بھی ہیں کہ بہادری سے دین کی راہ میں اپنی جانیں دے دیتے ہیں اور کسی سے نہیں
ڈرتے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۷۶)
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ وَ
كَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
اگر یہ عذر پیش ہو کہ باب نبوت مسدود ہے اور وحی جو انبیاء پر نازل ہوتی ہے اس پر مہر لگ چکی ہے۔
میں کہتا ہوں کہ نہ من کل الوجوہ باب نبوت مسدود ہوا ہے اور نہ ہر یک طور سے وحی پر مہر لگائی گئی ہے بلکہ
جزئی طور پر وحی اور نبوت کا اس امت مرحومہ کے لئے ہمیشہ دروازہ کھلا ہے مگر اس بات کو بحضور دل یا د رکھنا
چاہیے کہ یہ نبوت جس کا ہمیشہ کے لئے سلسلہ جاری رہے گا نبوت تامہ نہیں ہیں بلکہ جیسا کہ میں ابھی بیان کر
چکا ہوں وہ صرف ایک جزئی نبوت ہے جو دوسرے لفظوں میں محدثیت کے اسم سے موسوم ہے جو انسانِ کامل
کی اقتداء سے ملتی ہے جو تجمع جمیع کمالات نبوت تامہ ہے یعنی ذات ستودہ صفات حضرت سیدنا ومولانا
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰)
فَاعْلَمْ أَرْشَدَكَ اللهُ تَعَالَى أَنَّ النَّبِي پس جان لے اللہ تعالیٰ تجھے ہدایت دے کہ نبی
مُحَدَّثُ وَالْمُحَدَّثُ نَبِيُّ بِاعْتِبَارِ حُصُولِ نَوْعٍ محدث ہوتا ہے اور محدث نبوت کی انواع میں سے
مِنْ أَنْوَاعِ النُّبُوَّتِ وَ قَدْ قَالَ رَسُولُ الله ایک نوع کے حصول کی وجہ سے نبی ہے اور رسول کریم
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّتِ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب نبوت میں سے
إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ أَنْ لَمْ يَبْقَ مِنْ أَنْوَاعِ صرف اس کی ایک نوع باقی رہ گئی ہے اور وہ رؤیا
النُّبُوَّتِ إِلَّا نَوْعٌ وَاحِدٌ وَهِيَ الْمُبَشِّرَاتُ صادقہ اور مکاشفات صحیحہ کی اقسام میں سے مبشرات ہیں
مِنْ أَقْسَامِ الرُّؤْيَا الصَّادِقَةِ وَالْمُكَاشَفَاتِ اور وہ وحی ہے جو خاص خاص اولیاء پر نازل ہوتی ہے اور
الصَّحِيحَةِ وَ الْوَحْيُ الَّذِي يَنْزِلُ عَلی وہ وہ نور ہے جو دردمند قوم کے دلوں پر اپنی تجلی فرماتا
خَوَاصِ الْأَوْلِيَاءِ وَالنُّورُ الَّذِي يَتَجَلَّى عَلی ہے۔ پس اے کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنے والے
قُلُوبِ قَوْمٍ مُوْجَعٍ فَانْظُرْ أَيُّهَا النَّاقِدُ ور بصیرت رکھنے والے سن کیا اس سے یہ سمجھا جاسکتا ہے
الْبَصِيرُ أَيُفهَمُ مِنْ هَذَا سَدُّ بَابِ النُّبُوَّةِ که باب نبوت کلی طور پر بند ہے بلکہ حدیث اس بات پر
عَلى وَجْهِ كُلِّي بَلِ الْحَدِيثُ يَدُلُّ عَلَى أَنَّ دلالت کرتی ہے کہ ایسی نبوت کاملہ جو وحی شریعت کی
النُّبُوَّةَ التَّامَّةَ الْحَامِلَةَ لِوَحْيِ الشَّرِيعَةِ قَدِ حامل ہو وہ منقطع ہو چکی ہے لیکن ایسی نبوت جس
الْقَطَعَتْ وَلكِنَّ النُّبُوَّةَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا إِلَّا میں صرف مبشرات ہوں وہ قیامت تک باقی ہے وہ کبھی
الْمُبَشِّرَاتُ فَهِيَ بَاقِيَةُ إِلى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لا منقطع نہیں ہوگی اور تجھے اس بات کا علم ہے اور تو نے
انْقِطَاعَ لَهَا أَبَدًا وَ قَدْ عَلِمْتَ وَ قَرَأْتَ فِي کتبِ حدیث میں بھی یہ پڑھا ہے کہ رویا صالحہ نبوت
كُتُبِ الْحَدِيثِ أَنَّ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةَ جُزْء من یعنی نبوت تامہ کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ پس جب رؤیا
سِتَّةِ وَارْبَعِينَ جُزْءً مِنَ النُّبُوَّةِ أَى مِن صادقہ کو یہ مرتبہ حاصل ہے تو پھر وہ کلام کتنا عظیم ہوگا جو
النُّبُوَّةِ التَّامَّةِ فَلَمَّا كَانَ لِلرُّؤْيَا نَصِيبًا مِنْ خدا تعالیٰ کی طرف سے محدثین کے قلوب پر نازل کیا
هَذِهِ الْمَرْتَبَةِ فَكَيْفَ الْكَلَامُ الَّذِي يُوحَى جاتا ہے۔ پس جان لے اللہ تعالیٰ تیری مدد فرمائے کہ
مِنَ اللهِ تَعَالَى إِلى قُلُوبِ الْمُحَدِّثِينَ ہمارے کلام کا ماحصل یہ ہے کہ نبوت جزئیہ کے
فَاعْلَمْ أَيَّدَكَ اللهُ أَنَّ حَاصِل كَلَامِنَا آن دروازے ہمیشہ کے لئے کھلے ہیں اور اس نوع میں وہ
أَبْوَابَ النُّبُوَّةِ الْجُزْئِيَّةِ مَفْتُوحَةٌ أَبَدًا وَلَيْسَ مبشرات اور منذرات آتی ہیں جو امور غیبیہ پر
فِي هَذَا النَّوْعِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ أَوِ الْمُنْذِرَاتُ مشتمل ہوتی ہیں یا لطائف قرآنی اور علوم لدنی سے
مِنَ الْأُمُورِ الْمُغِيبَةِ أَوِ اللَّطَائِفِ الْقُرْآنِيَّةِ ان کا تعلق ہوتا ہے لیکن نبوت تامہ کاملہ تامہ جو وحی
وَالْعُلُومِ اللَّدُنِيَّةِ وَأَمَّا النُّبُوَّةُ الَّتِي تَامَّةٌ کے تمام کمالات کی جامع ہے ہم اس کے منقطع ہونے
كَامِلَةٌ جَامِعَةٌ لِجَمِيعِ كَمَالَاتِ الْوَحْيِ فَقَدْ پر اس دن سے ایمان لاتے ہیں جب سے یہ آیت
آمَنَّا بِانْقِطَاعِهَا مِنْ يَوْمٍ نَزَلَ فِيهِ مَا كَانَ قرآنی نازل ہوئی مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّنْ
مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ -
اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ
توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰ ، ۶۱ )
( ترجمه از مرتب )
کیوں کر ممکن تھا کہ خاتم النبین کے بعد کوئی اور نبی اسی مفہوم تام اور کامل کے ساتھ جو نبوت تامہ کی شرائط
میں سے ہے آسکتا ۔ کیا یہ ضروری نہیں کہ ایسے نبی کی نبوت تامہ کے لوازم جو وحی اور نزول جبرئیل ہے اس کے
وجود کے ساتھ لازم ہونی چاہیے کیونکہ حسب تصریح قرآن کریم رسول اسی کو کہتے ہیں جس نے احکام و عقائد
دین جبرئیل کے ذریعہ سے حاصل کئے ہوں لیکن وحی نبوت پر تو تیرہ سو برس سے مہر لگ گئی ہے کیا یہ مہر اس
وقت ٹوٹ جائے گی اور اگر کہو کہ مسیح ابن مریم نبوت تامہ سے معزول کر کے بھیجا جائے گا تو اس سزا کی کوئی وجہ
بھی تو ہونی چاہیے۔ بعض کہتے ہیں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بے استحقاق معبود قرار دیا گیا تھا سو خدائے تعالیٰ
نے چاہا کہ اس کی سزا میں نبوت سے اس کو الگ کر دیا جائے اور وہ زمین پر آکر دوسروں کے پیرو بنیں اوروں
کے پیچھے نماز پڑھیں اور امام اعظم کی طرح صرف اجتہاد سے کام لیں اور حنفی الطریق ہو کر حنفی مذہب کی تائ تائید
کریں لیکن یہ جواب معقول نہیں ہے خدائے تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس الزام سے ان کو بری کر دیا ہے
اور ان کی نبوت کو ایک دائمی نبوت قرار دیا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸۷)
خاتم النبیین کے بعد مسیح ابن مریم رسول کا آنا فساد عظیم کا موجب ہے۔اس سے یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ
وحی نبوت کا سلسلہ پھر جاری ہو جائے گا اور یا یہ قبول کرنا پڑے گا کہ خدائے تعالیٰ مسیح ابن مریم کو لوازم نبوت
سے الگ کر کے اور محض ایک امتی بنا کر بھیجے گا اور یہ دونوں صورتیں ممتنع ہیں ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۹۳)
خاتم النبین ہونا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی دوسرے نبی کے آنے سے مانع ہے۔ ہاں ایسا نبی جو
مشکوۃ نبوت محمد یہ سے نور حاصل کرتا ہے اور نبوت تامہ نہیں رکھتا جس کو دوسرے لفظوں میں محدث بھی کہتے
ہیں وہ اس تحدید سے باہر ہے کیونکہ وہ باعث اتباع اور فنافی الرسول ہونے کے جناب ختم المرسلین کے وجود
میں ہی داخل ہے جیسے جز کل میں داخل ہوتی ہے ۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۱۱،۴۱۰)
اگر چہ ایک ہی دفعہ وحی کا نزول فرض کیا جائے اور صرف ایک ہی فقرہ حضرت جبرئیل لاویں اور پھر چپ
ہو جاویں یہ امر بھی ختم نبوت کا منافی ہے کیونکہ جب ختمیت کی مہر ہی ٹوٹ گئی اور وحی رسالت پھر نازل ہونی
شروع ہوگئی تو پھر تھوڑا یا بہت نازل ہونا برابر ہے۔ ہر یک دانا سمجھ سکتا ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ صادق الوعد
ہے اور جو آیت خاتم النبین میں وعدہ دیا گیا ہے اور جو حدیثوں میں بتصریح بیان کیا گیا ہے کہ اب جبرئیل بعد
وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ کے لئے وحی نبوت کے لانے سے منع کیا گیا ہے۔ یہ تمام باتیں سچ اور
صحیح ہیں تو پھر کوئی شخص بحیثیت رسالت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہر گز نہیں آسکتا۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۱۱، ۴۱۲)
کے ساتھ زمین
مین پر
یہ بات مستلزم محال ہے کہ خاتم النبیین کے بعد پھر جبرئیل علیہ السلام کی وحی رسالت کے۔
آمد ورفت شروع ہو جائے اور ایک نئی کتاب اللہ کو مضمون میں قرآن شریف سے تو ار د رکھتی ہو پیدا ہو جائے
اور جوامر مستلزم محال ہو وہ محال ہوتا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه (۴۱۴)
محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں ہے مگر وہ رسول اللہ ہے اور ختم کرنے والا ہے نبیوں کا۔
یہ آیت بھی صاف دلالت کر رہی ہے کہ بعد ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی رسول دنیا میں نہیں آئے گا۔
پس اس سے بھی بکمال وضاحت ثابت ہے کہ مسیح ابن مریم رسول اللہ دنیا میں آنہیں سکتا کیونکہ مسیح ابن مریم
رسول ہے اور رسول کی حقیقت اور ماہیت میں یہ امر داخل ہے کہ دینی علوم کو بذریعہ جبرئیل حاصل کرے اور
ابھی ثابت ہو چکا ہے کہ اب وحی رسالت تا قیامت منقطع ہے۔ اس سے ضروری طور پر یہ ماننا پڑتا ہے کہ مسیح
ابنِ مریم ہر گز نہیں آئے گا اور یہ امر خود مستلزم اس بات کو ہے کہ وہ مر گیا۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۱، ۴۳۲)
قرآن کریم بعد خاتم النبین کے کسی رسول کا آنا جائز نہیں رکھتا خواہ وہ نیا رسول ہو یا پرانا ہو کیونکہ رسول کو
علم و دین بتوسط جبرئیل جبرئیل ملتا ہے اور باب نزول جبرائیل به پیرایہ وحی رسالت مسدود ہے اور یہ بات خود ممتنع ہے
کہ دنیا میں رسول تو آوے مگر سلسلہ وحی رسالت نہ ہو۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۱۱)
محدث نبی بالقوہ ہوتا ہے اور اگر باب نبوت مسدود نہ ہوتا تو ہر یک محدث اپنے وجود میں قوت اور
استعداد نبی ہو جانے کی رکھتا تھا اور اسی قوت اور استعداد کے لحاظ سے محدث کا حمل نبی پر جائز ہے یعنی کہہ
سکتے ہیں کہ الْمُحَدَّثُ نبی جیسا کہ کہہ سکتے ہیں کہ الْعِنَبُ خَمْرُ نَظرًا عَلَى الْقُوَّةِ وَالْإِسْتِعْدَادِ وَمَثَلُ
هُذَا الْحَمْلِ شَائِعٌ مُتَعَارَفُ فِي عِبَارَاتِ الْقَوْمِ وَقَدْ جَرَتِ الْمُحَاوَرَاتُ عَلَى ذَالِكَ كَمَا لَا يَخْفَى
عَلَى كُلِّ ذَكِيْ عَالِمٍ مُطَّلِع عَلَى كُتُبِ الْأَدَبِ وَالْكَلَامِ وَالتَّصَوُّف اور اس حمل کی طرف اشارہ ہے جو
اللہ جل شانہ نے اس قراءت کو جو وَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِي وَلَا مُحَدَّت ہے مختصر کر کے قراءت
ثانی میں صرف یہ الفاظ کافی قرار دیے کہ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِي -
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۳۹،۲۳۸)
مَا كَانَ اللهُ أَنْ يُرْسِلَ نَبِيًّا بَعْدَ اللہ تعالیٰ ہمارے نبی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے
نَبِيِّنَا خَاتَمِ النَّبِيِّينَ وَ مَا كَانَ أَن بعد کوئی نبی نہیں بھیجے گا نہ سلسلہ نبوت کے منقطع ہونے
يُحْدِثَ سِلْسِلَةَ النُّبُوَّةِ ثَانِيًّا بَعْدَ کے بعد اسے دوبارہ جاری کرے گا اور نہ ایسا ہوسکتا ہے
انْقِطَاعِهَا وَ يَنْسَخَ بَعْضَ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ کہ وہ قرآن کریم کے بعض احکام کو منسوخ کرے یا ان
وَ يَزِيدَ عَلَيْهَا وَ يُخْلِفَ وَعْدَهُ وَ يَنْسی میں اضافہ کرے اور اپنے وعدہ کی خلاف ورزی
الْمَالَهُ الْفُرْقَانَ وَ يُحْدِثَ الْفِتَنَ فِي کرے اور بھول جائے کہ وہ قرآن مجید کو کامل کر چکا ہے
الدِّينِ الْمَتِيْنِ أَلَّا تَقْرَءُ وَنَ فِي أَحَادِيثِ اور دینِ متین میں فتنے پیدا ہونے کی راہ کھول دے۔ کیا
الْمُصْطَفَى سَلَّمَ اللهُ عَلَيْهِ وَ صَلَّى أَن تم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث نہیں پڑھتے کہ
الْمَسِيحَ يَكُونُ أَحَدًا مِّنْ أُمَّتِهِ وَيَتَّبِعُ آنے والا مسیح آپ کی ہی امت کا ایک فرد ہوگا اور آپ
جَمِيعَ أَحْكَامِ مِلَّتِهِ وَيُصَلِّي مَعَ الْمُصَلِّينَ کے دین کے تمام احکام کی اتباع کرے گا اور مسلمانوں
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۳۷۷) کے طریق پر نماز ادا کرے گا۔ ( ترجمہ از مرتب )
قرآن کریم میں ایک جگہ رسل کے لفظ کے ساتھ بھی مسیح موعود کی طرف اشارہ ہے لیکن یہ سوال کہ ان ہی
الفاظ کے ساتھ جو احادیث میں آئے ہیں کیوں قرآن میں ذکر نہیں کیا گیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ تا پڑھنے
والوں کو دھوکا نہ لگ جاوے کہ مسیح موعود سے مراد در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام ہی ہیں جن پر انجیل نازل
ہوئی تھی اور ایسا ہی دجال سے کوئی خاص مفسد مراد ہے سو خدا تعالیٰ نے فرقان حمید میں ان تمام شبہات کو دور
کر دیا۔ اس طرح پر کہ اول نہایت تصریح اور توضیح سے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کی خبر دی جیسا کہ
آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ (المائدة : (۱۱۸) سے ظاہر ہے اور پھر ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کا خاتم الانبیاء ہونا بھی ظاہر کر دیا جیسا کہ فرمایا وَ الكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ -
(شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۱)
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم محض اُمیوں کے لئے نہیں بھیجے گئے بلکہ ہر یک رتبہ اور طبقہ کے انسان اُن کی اُمت
میں داخل ہیں۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف : ۱۵۹ )
پس اس آیت سے ثابت ہے کہ قرآن کریم ہر یک استعداد کی تکمیل کے لئے نازل ہوا ہے اور در حقیقت
آیت وَلَكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِین میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے۔
(کرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۶۱ )
جیسا کہ یہ عقیدہ حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان پر چڑھنے کا قرآن شریف کے بیان سے مخالف ہے
ایسا ہی اُن کے آسمان سے اُترنے کا عقیدہ بھی قرآن کے بیان سے منافات کلی رکھتا ہے کیونکہ قرآن شریف
جیسا کہ آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : (۱۱۸) اور آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران : ۱۴۵ ) میں
حضرت عیسی کو مار چکا ہے۔ ایسا ہی آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : ۴) اور آیت وَلكِنْ رَسُولَ
اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِین میں صریح نبوت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کر چکا ہے اور صریح لفظوں میں فرما
چکا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الابنیاء ہیں جیسا کہ فرمایا ہے وَلكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ۔
لیکن وہ لوگ جو حضرت عیسی علیہ السلام کو دوبارہ دنیا میں واپس لاتے ہیں اُن کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ بدستور اپنی
نبوت کے ساتھ دنیا میں آئیں گے اور برابر پینتالیس برس تک اُن پر جبرئیل علیہ السلام وحی نبوت لے کر
نازل ہوتا رہے گا۔ اب بتلاؤ کہ اُن کے عقیدہ کے موافق ختم نبوت اور ختم وحی نبوت کہاں باقی رہا بلکہ ماننا پڑا
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۱۷۳، ۱۷۴)
کہ خاتم الانبیاء حضرت عیسیٰ ہیں ۔
إِذَا كَانَ نَبِيُّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں
خَاتَمَ الْأَنْبِيَاءِ فَلَا شَكَ أَنَّهُ مَنْ آمَنَ تو وہ شخص جو اس مسیح کے نزول کو مانتا ہے جو بنی اسرائیل کا
بِنُزُولِ الْمَسِيحِ الَّذِي هُوَ نَبِيٌّ مِنْ بَنِی ایک نبی ہے تو بے شک وہ خاتم النبیین کی نص کا
إِسْرَائِيلَ فَقَدْ كَفَرَ بِخَاتَمِ النَّبِيِّينَ فَيا منکر ہو گیا ۔ پس افسوس ہے ان لوگوں پر جو یہ کہتے کہ
حَسْرَةً عَلَى قَوْمٍ يَقُولُونَ إِنَّ الْمَسِيحَ عِيسَى رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مسیح عیسیٰ
بْنَ مَرْيَمَ نَازِلُ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللهِ بن مریم نازل ہوگا۔ نیز وہ یہ کہتے ہیں کہ وہ آکر قرآن
وَيَقُولُونَ إِنَّهُ يَجِينُ وَيَنْسَخُ مِنْ بَعْضِ کریم کے بعض احکام کو منسوخ کرے گا اور بعض پر
أَحْكَامِ الْفُرْقَانِ وَيَزِيدُ عَلَيْهَا وَيَنْزِلُ عَلَيْهِ اضافے کرے گا اور اس پر چالیس سال تک وحی
الْوَحْيُ أَرْبَعِينَ سَنَةً وَهُوَ خَاتَمُ الْمُرْسَلِينَ نازل ہوتی رہے گی اور وہ خاتم المرسلین ہوگا حالانکہ