سورة الواقِعَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے میرے بعد
وَسَلَّمَ لَا نَبِي بَعْدِي وَسَمَاهُ اللهُ تَعَالیٰ کوئی نبی نہیں۔ اور آپ کا نام اللہ تعالیٰ نے خاتم الانبیاء
خَاتَمَ الْأَنْبِيَاءِ فَمِنْ أَيْنَ يَظْهَرُ نَبِيُّ بَعْدَهُ رکھا ہے ۔ پھر آپ کے بعد کوئی نبی کیسے آسکتا ہے۔
( تحفہ بغداد، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه (۳۴)
( ترجمه از مرتب )
وَإِنَّ الْأَنْبِيَاءَ لَا يُنْقَلُونَ مِنْ هَذِهِ انبیاء کا اس وقت دنیا سے دار الآخرت کی طرف
الدُّنْيَا إِلى دَارِ الْآخِرَةِ إِلَّا بَعْدَ تَكْمِيلِ انتقال ہوتا ہے جب وہ اس پیغام کی تبلیغ کو مکمل کر لیتے
رِسَالَاتٍ قَدْ أُرْسِلُوا لِتَبْلِيغِهَا، وَلِكُلِّ ہیں جس کے لئے انہیں بھیجا گیا تھا۔ اور ہر زمانے کو نئی
بُرْهَةٍ مِنَ الزَّمَانِ مُنَاسَبَةٌ بِوُجُودِ نَبِي وقت سے ایک مناسبت ہوتی ہے پس اللہ تعالیٰ ہر نبی کو
فَيُرْسَلُ كُلُّ نَبِي بِرِعَايَةِ الْمُنَاسَبَاتِ مناسبت کی رعایت کے ساتھ مبعوث کرتا ہے اس کی
وَإِلَى هَذَا إِشَارَةٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى وَ لكِن طرف اللہ تعالیٰ کا یہ قول اشارہ کرتا ہے ولکن
رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ فَلَوْ لَمْ يَكُنْ رَسُولَ اللهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ ۔ اگر ہمارے رسول
لِرَسُوْلِنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكِتَابِ الله صلی اللہ علیہ وسلم کو اور خدا کی کتاب قرآن کریم کو تمام
الْقُرْآنِ مُنَاسَبَةٌ لجَمِيعِ الْأَزْمِنَةِ الأُتِيَةِ آئندہ زمانوں کے لوگوں سے علاج اور مداوات کے
وَأَهْلِهَا عِلَاجًا وَمُدَاوَاةً لَمَا أُرْسِلَ ذلِك لحاظ سے مناسبت نہ ہوتی تو ہمارے یہ عظیم نبی کریم
النَّبِيُّ الْعَظِيمُ الْكَرِيمُ لِإِصْلَاحِهِمْ لوگوں کی اصلاح اور ان کے علاج کے لئے قیامت تک
وَمُدَاوَاتِهِمْ لِلتَّوَامِ إِلى يَوْمِ الْقِيَامَةِ کے لئے نہ بھیجے جاتے ۔ پس ہمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ
فَلَا حَاجَةً لَنَا إِلَى نَبِي بَعْدَ مُحَمَّدٍ صَلَّى الله علیہ وسلم کے بعد کسی اور نبی کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَدْ أَحَاطَتْ بَرَكَاتُهُ كُلّ کی برکات تمام زمانوں پر محیط ہیں اور آپ کے فیوض
أَزْمِنَةٍ، وَفُيُوْضُهُ وَارِدَةٌ عَلَى قُلُوبِ الْأَوْلِيَاء اولیاء ، اقطاب اور محدثین بلکہ تمام مخلوق کے قلوب پر
وَالْأَقْطَابِ وَالْمُحَدِّثِينَ، بَلْ عَلَى الْخَلْقِ جاری ہیں ۔ اگر چہ وہ اس بات کا علم نہیں رکھتے کہ یہ
كُلِّهِمْ، وَإِنْ لَّمْ يَعْلَمُوا أَنَّهَا فَائِضَةٌ مِنْهُ فیوض آپ ہی کی طرف سے آرہے ہیں پس آپ کا تمام
فَلَهُ الْمِئَةُ الْعُظمى عَلَى النَّاسِ أَجْمَعِينَ لوگوں پر عظیم احسان پر عظیم احسان ہے۔ ( ترجمہ از مرتب)
(حمامة البشری، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۴۳ ، ۲۴۴)

وَأَمَّا ذِكْرُ نُزُولِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ فَمَا اور جو عیسیٰ بن مریم کے نزول کا ذکر ہے پس
كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَنْ تَحْمِلَ هَذَا الْإِسْمَ الْمَذْكُورَ فِي کسی مومن کے لئے جائز نہیں کہ احادیث میں اس
الْأَحَادِيثِ عَلَى ظَاهِرِ مَعْنَاهُ لِأَنَّهُ يُخَالِفُ نام کو ظاہر پر محمول کرے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے اس
قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ قول کے خلاف ہے کہ ہم نے محمدؐ کو کسی مرد کا باپ
رِجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ أَلا نہیں بنایا ہاں وہ اللہ کے رسول اور نبیوں کے خاتم
تَعْلَمُ أَنَّ الرَّبَّ الرَّحِيمَ الْمُتَفَضّل سلمی ہیں۔ کیا تو نہیں جانتا کہ اس محسن رب نے ہمارے
نَبِيَّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَ الْأَنْبِيَاءِ نبی کا نام خاتم الانبیاء رکھا ہے اور کسی کو مستثنیٰ نہیں کیا
بِغَيْرِ اسْتِثْنَاءِ ، وَفَسَّرَةً نَبِيِّنَا فِي قَوْلِهِ لا نَبِي اور آنحضرت نے طالبوں کے لئے بیان وار واضح سے
بَعْدِى بِبَيَانِ وَاضِح لِلطَّالِبِينَ وَلَوْ جَوَّزْنَا اس کی تفسیر یہ کی ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے
ظُهُورَ نَبِي بَعْدَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اور اگر ہم آنحضرت کے بعد کسی نبی کا ظہور جائز رکھیں
تَجَوَّزْنَا انْفِتَاحَ بَابِ وَحْيِ النُّبُوَّةِ بَعْدَ تو لازم آتا ہے کہ وحی نبوت کے دروازہ کا انفتاح بھی
تَغْلِيقِهَا، وَهُذَا خُلْفٌ كَمَا لَا يَخْفَى عَلَی بند ہونے کے بعد جائز خیال کریں اور یہ باطل ہے
الْمُسْلِمِينَ وَكَيْفَ يَجِيعُ نَبِي بَعْدَ رَسُولِنَا جیسا کہ مسلمانوں پر پوشیدہ نہیں اور آنحضرت کے
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدِ انْقَطَعَ الْوَحْيُ بَعْدَ بعد کوئی نبی کیوں کر آوے حالانکہ آپ کی وفات کے
وَفَاتِهِ وَخَتَمَ اللهُ بِهِ النَّبِيِّينَ أَنَعْتَقِدُ بِأَنَّ بعد وی نبوت منقطع ہوگئی ہے اور آپ کے ساتھ
عِيسَى الَّذِي أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْإِنْجِيلُ هُوَ خَاتَمُ نبیوں کو ختم کر دیا ہے۔ کیا ہم اعتقاد کرلیں کہ ہمارے
الْأَنْبِيَاءِ ، لَا رَسُولُنَا صلعم وَ قَدِ انْقَطَعَ نبی خاتم الانبیاء نہیں بلکہ عیسی جو صاحب انجیل ہے وہ
الْوَحْيُ بَعْدَ وَفَاتِهِ وَ خَتَمَ اللهُ بِهِ النَّبِيِّينَ - خاتم الانبیاء ہے ، یا ہم یہ اعتقادر خاتم الانبیاء ہے ، یا ہم یہ اعتقاد رکھیں کہ ابنِ مریم
أَنَعْتَقِدُ أَنَّ ابْنَ مَرْيَمَ يَأْتِي وَيَنْسَخُ بَعْضَ آکر قرآن کے بعض احکام کو منسوخ اور کچھ زیادہ
أَحْكَامِ الْقُرْآنِ وَيَزِيدُ بَعْضًا، فَلَا يَقْبَلُ کرے گا ۔ اور نہ جزیہ لے گا اور نہ جنگ چھوڑے گا
الْجِزْيَةَ وَلَا يَضَعُ الْحَرْبَ، وَقَدْ أَمَرَ اللهُ بِأَخْذِهَا حالانکہ اللہ کا ارشاد ہے کہ جزیہ لے لو اور جزیہ لینے
وَأَمَرَ بَوَضْعِ الْحَرْبِ بَعْدَ أَخْذِ الْجِزْيَةِ : أَلَا تَقْرَأُ کے بعد جنگ چھوڑ دو۔ کیا تو یہ آیت نہیں پڑھتا کہ
آيَةَ يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَهُمْ صَغِرُونَ ' ذلت کے ساتھ اپنے ہاتھ سے جزیہ دیویں ۔ پس
ل التوبة : ٢٩

فَكَيْفَ يَنْسَخُ الْمَسِيحُ مُحْكَمَاتِ الْفُرْقَانِ قرآن کے محکمات کو کیونکر مسیح منسوخ کرے گا۔
وَكَيْفَ يَتَصَرَّفُ فِي الْكِتَابِ الْعَزِيزِ وَيَطْمِسُ اور کتاب عزیز میں کیوں کر تصرف کر کے کچھ احکام
بَعْضَ أَحْكَامِهِ بَعْدَ تَكْمِيلِهَا : فَأَعْجَبَنِي أَنَّهُمْ کو کمیل کے بعد مٹا دے گا۔ میں تعجب کرتا ہوں کہ
يَجْعَلُونَ الْمَسِيحَ نَاسِخَ بَعْضِ أَحْكَامِ الْفُرْقَانِ وہ کیوں کر فرقان کے بعض احکام کا مسیح کو ناسخ
وَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى أَيَةِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ " بتاتے ہیں، اور اس آیت کو نہیں دیکھتے کہ آج میں
وَلَا يَتَفَكَّرُونَ أَنَّهُ لَوْ كَانَتْ لِتَكْمِيْلِ دِينِ نے تمہارے دین کو تمہارے لئے کامل کر دیا ہے،
الْإِسْلَامِ حَالَةٌ مُنْتَظَرَةٌ يُرْجى ظُهُورُهَا بَعْدَ اگر دین اسلام کی تکمیل کے لئے کوئی حالت منتظرہ
انْقِضَاءِ أُلُوفٍ مِنَ السَّنَوَاتِ، لَفَسَدَ مَعْلَى إِكْمَالِ ہوتی جو کئی ہزار سال کے گزرنے کے بعد اس کے
الدِّينِ وَالْفَرَاغِ مِنْ كَمَالِهِ بِإِنْزَالِ الْقُرْآنِ، وَلَكَانَ ظہور کی امید ہو سکتی تو قرآن کے ساتھ اکمال دین
قَوْلُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ مِنْ ہونا فاسد ہو جاتا اور خدا کا یہ کہنا کہ آج میں نے
نَوْعِ الْكَذِبِ وَخِلَافِ الْوَاقِعَةِ، بَلْ كَانَ الْوَاجِبُ تمہارے دین کو تمہارے لئے کامل کر دیا ہے
فِي هَذِهِ الصُّورَةِ أَنْ يَقُولَ الرَّبُّ تَبَارَكَ وَتَعَالیٰ جھوٹ اور خلاف واقعہ ہوجاتا بلکہ اس صورت
إِنِّي مَا أَنْزَلْتُ هَذَا الْقُرْآنَ كَامِلًا عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّی میں تو واجب تھا کہ یوں کہتا کہ میں نے محمد صلی اللہ
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلْ سَأُنْزِلُ بَعْضَ ايَاتِهِ عَلی علیہ وسلم پر قرآن کو کامل نہیں اتارا بلکہ آخر زمانہ میں
عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، فَيَوْمَئِذٍ يَكْمُلُ عیسی ابن مریم پر اس کی کچھ آیات اتاروں گا پس
الْقُرْآنُ وَمَا كَمَلَ إِلَى هَذَا الْحِينِ۔
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحه ۲۰۰ تا ۲۰۲)
اس دن قرآن کامل ہوگا اور ابھی کامل نہیں ۔
( ترجمه از مرتب )
ہے
کیا ایسا بد بخت مفتری جو خود رسالت اور نبوت کا دعویٰ کرتا ہے قرآن شریف پر ایمان رکھ رکھ سکتا ہے اور کیا
ایسا وہ شخص جو قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہے۔ اور آیت ولاكن رسُولَ اللهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ کو خدا کا کلام
یقین رکھتا ہے وہ کہہ سکتا ہے کہ میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد رسول اور نبی ہوں ۔ صاحب
انصاف طلب کو یا درکھنا چاہئے کہ اس عاجز نے کبھی اور کسی وقت حقیقی طور پر نبوت یا رسالت کا دعویٰ نہیں کیا
اور غیر حقیقی طور پر کسی لفظ کو استعمال کرنا اور لغت کے عام معنوں کے لحاظ سے اس کو بول چال میں لانا مستلزم
کفر نہیں۔ مگر میں اس کو بھی پسند نہیں کرتا کہ اس میں عام مسلمانوں کو دھو کہ لگ جانے کا احتمال ہے۔ لیکن وہ
ل المائدة : ٤

مکالمات اور مخاطبات جو اللہ جل شانہ کی طرف سے مجھ کو ملے ہیں جن میں یہ لفظ نبوت اور رسالت کا بکثرت
آیا ہے ان کو میں بوجہ مامور ہونے کے مخفی نہیں رکھ سکتا۔ لیکن بار بار کہتا ہوں کہ ان الہامات میں جو لفظ
مُرسل یا رسول یا نبی کا میری نسبت آیا ہے۔ وہ اپنے حقیقی معنوں پر مستعمل نہیں ہے۔ اور اصل حقیقت جس
کی میں علی رؤس الا شہاد گواہی دیتا ہوں یہی ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں۔ اور آپ
کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا نہ کوئی پرانا اور نہ کوئی نیا۔ وَمَنْ قَالَ بَعْدَ رَسُولِنَا وَسَيِّدِنَا إِنِّي نَبِيُّ أَوْ
رَسُولُ عَلَى وَجْهِ الْحَقِيقَةِ وَالْإِفْتِرَاءِ وَتَرَكَ الْقُرْآنَ وَأَحْكَامَ الشَّرِيعَةِ الْغَرَّاءِ فَهُوَ كَافِرُ كَذَّابٌ
غرض ہمارا مذہب یہی ہے کہ جو شخص حقیقی طور پر نبوت کا دعویٰ کرے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن
فیوض سے اپنے تئیں الگ کر کے اور اس پاک سر چشمہ سے جدا ہو کر آپ ہی براہ راست نبی اللہ بننا چاہے تو وہ
ملحد بے دین ہے اور غالباً ایسا شخص اپنا کوئی نیا کلمہ بنائے گا۔ اور عبادات میں کوئی نئی طرز پیدا کرے گا اور
احکام میں کچھ تغیر و تبدل کر دے گا۔ پس بلا شبہ وہ مسیلمہ کذاب کا بھائی ہے اور اس کے کافر ہونے میں کچھ
شک نہیں۔ ایسے خبیث کی نسبت کیوں کر کہہ سکتے ہیں کہ وہ قرآن شریف کو مانتا ہے۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۸،۲۷ حاشیہ )
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ مقدسہ ایسے صاف تھے کہ خود اس مطلب کی طرف رہبری کرتے
تھے کہ ہرگز اس پیشگوئی میں نبی اسرائیلی کا دوبارہ دنیا میں آنا مراد نہیں ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
بار بار فرمادیا تھا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور حدیث لا نبی بعدی ایسی مشہور تھی کہ کسی کو اس کی
صحت میں کلام نہ تھا اور قرآن شریف جس کا لفظ لفظ قطعی ہے اپنی آیت کریمہ وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ
النبین سے بھی اس بات کی تصدیق کرتا تھا کہ فی الحقیقت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت ختم ہو چکی
ہے۔ پھر کیوں کر ممکن تھا کہ کوئی نبی نبوت کے حقیقی معنوں کے رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
تشریف لاوے۔ اس سے تو تمام تار و پود اسلام درہم برہم ہو جاتا تھا۔ اور یہ کہنا کہ حضرت عیسیٰ نبوت سے
معطل ہو کر آئے گا۔ نہایت بے حیائی اور گستاخی کا کلمہ ہے۔ کیا خدا تعالیٰ کے مقبول اور مقرب نبی حضرت
عیسی علیہ السلام جیسے اپنی نبوت سے معطل ہو سکتے ہیں؟ پھر کون سا راہ اور طریق تھا کہ خود حضرت عیسی علیہ السلام
دوبارہ دنیا میں آتے۔ تے ۔ غرض قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام خاتم النبین رکھ
کر اور حدیث میں خود آنحضرت نے لا نبی بعدی فرما کر اس امر کا فیصلہ کر دیا تھا کہ کوئی نبی نبوت کے حقیقی

معنوں کے رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہیں آ سکتا اور پھر اس بات کو زیادہ واضح کرنے کے لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمادیا تھا کہ آنے والا مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا۔ چنانچہ صحیح بخاری
کی حدیث إِمَامُكُمْ مِنْكُمْ اور صیح مسلم کی حدیث فَأَقَكُمْ مِنْكُمْ جو عین مقام ذکر مسیح موعود میں ہے
صاف طور پر بتلا رہی ہے کہ وہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا۔
(کتاب البریہ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۱۷، ۲۱۸ حاشیه )
آجائے اور وحی نبوت شروع ہو جائے؟
مسیح ابن مریم کے دوبارہ آنے کو یہ آیت بھی روکتی ہے اور ایسا ہی یہ حدیث بھی کہ لا نَبِی بَعْدِی ۔ یہ
کیوں کر جائز ہو سکتا ہے کہ باوجود یکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں پھر کسی وقت دوسرا نبی
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۷)
( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ اپنے الہام قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ لَے
متعلق فرماتے ہیں کہ )
یہ مقام ہماری جماعت کے لئے سوچنے کا مقام ہے کیونکہ اس میں خدا وند قدیر فرماتا ہے کہ خدا کی محبت
اسی سے وابستہ ہے کہ تم کامل طور پر پیرو ہو جاؤ اور تم میں ایک ذرہ مخالفت باقی نہ رہے اور اس جگہ جو میری
نسبت کلام الہی میں رسول اور نبی کا لفظ اختیار کیا گیا ہے کہ یہ رسول اور نبی اللہ ہے یہ اطلاق مجاز اور استعارہ
کے طور پر ہے کیونکہ جو شخص خدا سے براہ راست وحی پاتا ہے اور یقینی طور پر خدا اس سے مکالمہ کرتا ہے جیسا
کہ نبیوں سے کیا اس پر رسول یا نبی کا لفظ بولنا غیر موزوں نہیں ہے بلکہ یہ نہایت فصیح استعارہ ہے اسی وجہ سے
صحیح بخاری اور صحیح مسلم اور انجیل اور دانی ایل اور دوسرے نبیوں کی کتابوں میں بھی جہاں میرا ذکر کیا گیا ہے
اربعین نمبر ۳ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۱۳ حاشیه )
وہاں میری نسبت نبی کا لفظ بولا گیا ہے۔
اگر یہ کہا جائے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو خاتم النبیین ہیں پھر آپ کے بعد اور نبی کس طرح آ سکتا
ہے۔ اس کا جواب یہی ہے کہ بے شک اس طرح سے تو کوئی نبی نیا ہو یا پرانا نہیں آ سکتا جس طرح سے آپ
لوگ حضرت عیسی علیہ السلام کو آخری زمانہ میں اُتارتے ہیں اور پھر اس حالت میں اُن کو نبی بھی مانتے ہیں
بلکہ چالیس برس تک سلسلہ وحی نبوت کا جاری رہنا اور زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ جانا آپ
لوگوں کا عقیدہ ہے۔ بے شک ایسا عقیدہ تو معصیت ہے اور آیت و لكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ اور
حديث لا نبی بعدی اس عقیدہ کے کذب صریح ہونے پر کامل شہادت ہے۔ لیکن ہم اس قسم کے عقائد کے

سخت مخالف ہیں اور ہم اس آیت پر سچا اور کامل ایمان رکھتے ہیں جو فرمایا کہ وَ لكِن رَّسُولَ اللهِ وَ خَاتَمَ
النبین اور اس آیت میں ایک پیشگوئی ہے جس کی ہمارے مخالفوں کو خبر نہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس
آیت میں فرماتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پیشگوئیوں کے دروازے قیامت تک بند کر دیئے
گئے اور ممکن نہیں کہ اب کوئی ہندو یا یہودی یا عیسائی یا کوئی رسمی مسلمان نبی کے لفظ کو اپنی نسبت ثابت کر
سکے۔ نبوت کی تمام کھڑکیاں بند کی گئیں مگر ایک کھڑ کی سیرت صدیقی کی کھلی ہے یعنی فنافی الرسول کی ۔ پس جو
شخص اس کھڑ کی کی راہ سے خدا کے پاس آتا ہے اس پر ظلی طور پر وہی نبوت کی چادر پہنائی جاتی ہے جو نبوت
محمدی کی چادر ہے ۔ اس لئے اس کا نبی ہونا غیرت کی جگہ نہیں کیونکہ وہ اپنی ذات سے نہیں بلکہ اپنے نبی کے
چشمہ سے لیتا ہے اور نہ اپنے لئے بلکہ اس کے جلال کے لئے ۔ اس لئے اس کا نام آسمان پر محمد اور احمد ہے۔
اس کے یہ معنے ہیں کہ محمد کی نبوت آخر محمد کو ہی ملی گو بروزی طور پر مگر نہ کسی اور کو۔ پس یہ آیت کہ ما كان
مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ اس کے معنے یہ ہیں کہ لَيْسَ مُحَمَّدٌ اَبَاً
أَحَدٍ مِنْ رِجَالِ الدُّنْيَا وَلكِنْ هُوَ ابْ لِرِجَالِ الْآخِرَةِ لِأَنَّهُ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا سَبِيلَ إِلَى
فَيُوضِ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ تَوَسُطِهِ غرض میری نبوت اور رسالت باعتبار محمد اور احمد ہونے کے ہے نہ میرے نفس
کے رو سے اور یہ نام بحیثیت فنافی الرسول مجھے ملا لہذا خاتم النبیین کے مفہوم میں فرق نہ آیا لیکن عیسی کے
اُترنے سے ضرور فرق آئے گا۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ نبی کے معنے لغت کے رو سے یہ ہیں کہ خدا کی طرف سے
اطلاع پا کر غیب کی خبر دینے والا ۔ پس جہاں یہ معنے صادق آئیں گے نبی کا لفظ بھی صادق آئے گا۔ اور نبی کا
رسول ہونا شرط ہے کیونکہ اگر وہ رسول نہ ہو تو پھر غیب مصفی کی خبر اس کول نہیں سکتی اور یہ آیت روکتی ہے لا يُظهر
عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ ( الجن : (۲۸) ۔ اب اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان
معنوں کے رو سے نبی سے انکار کیا جائے تو اس سے لازم آتا ہے کہ یہ عقیدہ رکھا جائے کہ یہ اُمت مکالمات و
مخاطبات الہیہ سے بے نصیب ہے کیونکہ جس کے ہاتھ پر اخبار غیبیہ منجانب اللہ ظاہر ہوں گے بالضرورت اس
پر مطابق آيت لا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبة (الجن : ۲۷) کے مفہوم نبی کا صادق آئے گا ۔ اسی طرح جو خدا تعالیٰ کی
طرف سے بھیجا جائے گا اسی کو ہم رسول کہیں گے ۔ فرق درمیان یہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
قیامت تک ایسا نبی کوئی نہیں جس پر جدید شریعت نازل ہو یا جس کو بغیر توسط آنجناب اور ایسی فنافی الرسول کی
حالت کے جو آسمان پر اس کا نام محمد اور احمد رکھا جائے یونہی نبوت کا لقب عنایت کیا جائے وَمَنِ ادعی

فَقَدْ كَفَرَ ۔ اس میں اصل بھید یہی ہے کہ خاتم النبیین کا مفہوم تقاضا کرتا ہے کہ جب تک کوئی پردہ مغایرت کا
باقی ہے اس وقت تک اگر کوئی نبی کہلائے گا تو گویا اس مہر کوتوڑنے والا ہوگا جو خاتم النبین پر ہے لیکن اگر کوئی
شخص اُسی خاتم النبین میں ایسا گم ہو کہ بباعث نہایت اتحاد اور نفی غیریت کے اسی کا نام پالیا ہو اور صاف
آئینہ کی طرح محمدی چہرہ کا اس میں انعکاس ہو گیا ہو تو وہ بغیر مہر توڑنے کے نبی کہلائے گا کیونکہ وہ محمد ہے گو
ظلی طور پر ۔ پس با وجود اس شخص کے دعوی نبوت کے جس کا نام ظلی طور پر محمد اور احمد رکھا گیا پھر بھی سیدنا محمد
خاتم النبیین ہی رہا کیونکہ یہ محمد ثانی اسی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر اور اس کا نام ہے مگر عیسی بغیر مہر توڑنے کے
آ نہیں سکتا ۔
ایک غلطی کا ازالہ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۷ تا ۲۰۹)
نبوت کے معنے اظہا ر امر غیب ہے اور نبی ایک لفظ ہے جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے یعنی عبرانی میں
اسی لفظ کو نابی کہتے ہیں اور یہ لفظ نابا سے مشتق ہے جس کے یہ معنے ہیں خدا سے خبر پا کر پیشگوئی کرنا اور نبی کے
لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے یہ صرت موہبت ہے جس کے ذریعہ سے امور غیبیہ کھلتے ہیں ۔
ایک غلطی کا ازالہ ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰،۲۰۹)
ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پا کر
اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے۔ اس
طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا
ہے سو اب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا۔ اور میرا یہ قول کہ ”من نیستم
رسول و نیاورده ام کتاب اس کے معنے صرف اس قدر ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں ۔ ہاں یہ بات
بھی یاد یا د رکھنی چاہیے اور ہر گز فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ میں باوجود نبی اور رسول کے لفظ کے ساتھ پکارے
جانے کے خدا کی طرف سے اطلاع دیا گیا ہوں کہ یہ تمام فیوض بلا واسطہ میرے پر نہیں ہیں بلکہ آسمان پر
ایک پاک وجود ہے جس کا روحانی افاضہ میرے شامل حال ہے یعنی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اس واسطہ کو
ملحوظ رکھ کر اور اس میں ہو کر اور اس کے نام محمد اور احمد سے مسٹمی ہو کر میں رسول بھی ہوں اور نبی بھی ہوں یعنی
بھیجا گیا بھی اور خدا سے غیب کی خبریں پانے والا بھی ۔ اور اس طور سے خاتم النبین کی مہر محفوظ رہی کیونکہ
میں نے انعکاسی اور ظلی طور پر محبت کے آئینہ کے ذریعہ سے وہی نام پایا۔ اگر کوئی شخص اس وحی الہی پر
ناراض ہو کہ کیوں خدا تعالیٰ نے میرا نام نبی اور رسول رکھا ہے تو یہ اس کی حماقت ہے کیونکہ میرے نبی اور

رسول ہونے سے خدا کی مہر نہیں ٹوٹتی ۔
سورة الاحزاب
ایک غلطی کا ازالہ ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۱،۲۱۰)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو درحقیقت خاتم النبین تھے مجھے رسول اور نبی کے لفظ سے پکارے
جانا کوئی اعتراض کی بات نہیں۔ اور نہ اس سے مہر ختمیت ٹوٹتی ہے کیونکہ میں بارہا بتلا چکا ہوں کہ میں بموجب
آیت وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم ( الجمعة : (۴) بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں اور خدا نے
آج سے سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی
وجود قرار دیا ہے پس اس طور سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے میں میری نبوت سے کوئی
تزلزل نہیں آیا کیونکہ ظل اپنے اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا اور چونکہ میں ظلی طور پر محمد ہوں صلی اللہ علیہ وسلم پس
اس طور سے خاتم النبیین کی مہر نہیں ٹوٹی کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت محمد تک ہی محدود در ہی یعنی بہر حال
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی نبی رہا نہ اور کوئی یعنی جبکہ میں بروزی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور بروزی
رنگ میں تمام کمالات محمد ی مع نبوت محمد یہ کے میرے آئینہ ظلیت میں منعکس ہیں تو پھر کون سا الگ انسان
ہوا جس نے علیحدہ طور پر نبوت کا دعویٰ کیا۔
ایک غلطی کا ازالہ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۲)
ئے گا اور وہ
اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام پاک میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی کے باپ ہونے کی نفی کی ہے لیکن
بروز کی خبر دی ہے۔ اگر بروز هیچ نہ ہوتا تو پھر آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمُ میں اُس موعود کے رفیق آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کیوں ٹھہرتے اور نفی بروز سے اس آیت کی تکذیب لازم آتی ہے جسمانی خیال کے
لوگوں نے کبھی اُس موعود کو حسن کی اولاد بنایا اور کبھی حسین کی اور کبھی عباس کی لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا صرف یہ مقصود تھا کہ وہ فرزندوں کی طرح اس کا وارث ہوگا ، اس کے نام کا وارث ، اس کے خلق کا وارث ،
اس کے علم کا وارث ، اس کی روحانیت کا وارث اور ہر ایک پہلو سے اپنے اندر اس کی تصویر دکھلائے
اپنی طرف سے نہیں بلکہ سب کچھ اس سے لے گا اور اس میں فنا ہو کر اس کے چہرہ کو دکھائے گا۔ پس جیسا کہ
خلی طور پر اُس کا نام لے گا ، اُس کا خلق لے گا ، اُس کا علم لے گا ایسا ہی اس کا نبی لقب بھی لے گا کیونکہ بروزی
تصویر پوری نہیں ہو سکتی جب تک کہ یہ تصویر ہر ایک پہلو سے اپنے اصل کے کمال اپنے اندر نہ رکھتی ہو۔ پس
چونکہ نبوت بھی نبی میں ایک کمال ہے اس لئے ضروری ہے کہ تصویر بروزی میں وہ کمال بھی نمودار ہو۔ تمام نبی
اس بات کو مانتے چلے آئے ہیں کہ وجود بروزی اپنے اصل کی پوری تصویر ہوتی ہے یہاں تک کہ نام بھی ایک
ہو جاتا ہے۔ پس اس صورت میں ظاہر ہے کہ جس طرح بروزی طور پر محمد اور احمد نام رکھے جانے سے دو محمد اور

دو احمد نہیں ہو گئے اسی طرح بروزی طور پر نبی یا رسول کہنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ خاتم النبیین کی مہر ٹوٹ گئی
کیونکہ وجود بروزی کوئی الگ وجود نہیں۔ اس طرح پر تو محمد کے نام کی نبوت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک ہی محدود
رہی ۔ تمام انبیاء علیہم السلام کا اس پر اتفاق ہے کہ بروز میں دوئی نہیں ہوتی کیونکہ بروز کا مقام اس مضمون کا
مصداق ہوتا ہے کہ
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
تا کس نہ گوید بعد زیں
من دیگرم تو دیگری
لیکن اگر حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئے تو بغیر خاتم النبیین کی مہر توڑنے کے کیوں کر دنیا میں آسکتے
ہیں۔ غرض خاتم النبیین کا لفظ ایک الہی مہر ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر لگ گئی ہے اب ممکن نہیں
کہ کبھی یہ مہر ٹوٹ جائے ہاں یہ ممکن ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ دنیا میں بروزی رنگ
میں آجائیں اور بروزی رنگ میں اور کمالات کے ساتھ اپنی نبوت کا بھی اظہار کریں اور یہ بروز خدا تعالیٰ کی طرف
سے ایک قرار یافتہ عہد تھا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : ۴) اور
انبیاء کو اپنے بروز پر غیرت نہیں ہوتی کیونکہ وہ انہی کی صورت اور انہی کا نقش ہے لیکن دوسرے پر ضرور غیرت
ہوتی ہے دیکھو حضرت موسیٰ نے معراج کی رات جب دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے مقام سے
آگے نکل گئے تو کیوں کر رو رو کر اپنی غیرت ظاہر کی۔ تو پھر جس حالت میں خدا تو فرمائے کہ تیرے بعد کوئی اور
نبی نہیں آئے گا اور پھر اپنے فرمودہ کے برخلاف عیسی کو بھیج دے تو پھر کس قدر یہ فعل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی دلآزاری کا موجب ہوگا۔ غرض بروزی رنگ کی نبوت سے ختم نبوت میں فرق نہیں آتا اور نہ مہر ٹوٹتی ہے
لیکن کسی کسی دوسرے نبی کے آنے سے اسلام کی بیخ کنی ہو جاتی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس میں
سخت اہانت ہے ہے ہے کہ کہ عظیم الشان کام دجال کشی کا عیسیٰ سے ہوا نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اور آیت کریمہ و
لكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّن نعوذ باللہ اس سے جھوٹی ٹھہرتی ہے۔ اور اس آیت میں ایک پیشگوئی مخفی
ہے اور وہ یہ کہ اب نبوت پر قیامت تک مہر لگ گئی ہے اور بجز بروزی وجود کے جو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا وجود ہے کسی میں یہ طاقت نہیں جو کھلے کھلے طور پر نبیوں کی طرح خدا سے کوئی علم غیب پاوے اور چونکہ وہ
بروز محمدی جو قدیم سے موعود تھا وہ میں ہوں اس لئے بروزی رنگ کی نبوت مجھے عطا کی گئی اور اس نبوت کے
مقابل پر اب تمام دنیا بے دست و پا ہے کیونکہ نبوت پر مہر ہے۔ ایک بروز محمدی جمیع کمالات محمد یہ کے ساتھ

آخری زمانہ کے لئے مقدر تھا سو وہ ظاہر ہو گیا اب بجز اس کھڑکی کے اور کوئی کھڑ کی نبوت کے چشمہ سے پانی
لینے کے لئے باقی نہیں۔ خلاصہ کلام یہ کہ بروزی طور کی نبوت اور رسالت سے ختمیت کی مہر نہیں ٹوٹتی اور
حضرت عیسی کے نزول کا خیال جو ستلزم تکذیب آیت وَ لكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ہے وہ ختمیت کی
مہر کو توڑتا ہے اور اس فضول اور خلاف عقیدہ کا تو قرآن شریف میں نشان نہیں اور کیوں کر ہو سکتا کہ وہ آیت
ممدوحہ بالا کے صریح بر خلاف ہے لیکن ایک بروزی نبی اور رسول کا آنا قرآن شریف سے ثابت ہو رہا ہے
جیسا کہ آیت وَآخَرِينَ مِنْهُم سے ظاہر ہے۔ ایک غلطی کا ازالہ ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۳ تا ۲۱۶)
اس نکتہ کو یا درکھو کہ میں رسول اور نبی نہیں ہوں ۔ یعنی باعتبار نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے۔
اور میں رسول اور نبی ہوں یعنی باعتبار ظلیت کاملہ کے میں وہ آئینہ ہوں جس میں محمدی شکل اور محمد ی نبوت کا
کامل انعکاس ہے۔ اگر میں کوئی علیحدہ شخص نبوت کا دعویٰ کرنے والا ہوتا تو خدا تعالیٰ میرا نام محمد اور احمد اور
مصطفی اور مجتبی نہ رکھتا اور نہ خاتم الانبیاء کی طرح خاتم الاولیاء کا مجھ کو خطاب دیا جاتا بلکہ میں کسی علیحدہ نام سے
آتا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے ہر ایک بات میں وجود محمدی میں مجھے داخل کر دیا یہاں تک کہ یہ بھی نہ چاہا کہ یہ کہا
جائے کہ میرا کوئی الگ نام ہو یا کوئی الگ قبر ہو کیونکہ ظل اپنے اصل سے الگ ہو ہی نہیں سکتا اور ایسا کیوں کہا
گیا اس میں راز یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اُس نے خاتم الانبیاء ٹھیرایا ہے اور
پھر دونوں سلسلوں کا تقابل پورا کرنے کے لئے یہ ضروری تھا کہ موسوی مسیح کے مقابل پر محمدی مسیح بھی شان
نبوت کے ساتھ آوے تا اس نبوت عالیہ کی کسر شان نہ ہو اس لئے خدا تعالیٰ نے میرے وجود کو ایک کامل
ظلیت کے ساتھ پیدا کیا اور ظلی طور پر نبوت محمدی اس میں رکھ دی تا ایک معنے سے مجھ پر نبی اللہ کا لفظ صادق
آوے اور دوسرے معنوں سے ختم نبوت محفوظ رہے۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۸۱، ۳۸۲ حاشیه )
قرآن نے تو امام حسین کو رتبہ ابنیت کا بھی نہیں دیا بلکہ نام تک مذکور نہیں اُن سے تو زید ہی اچھا رہا جس کا
نام قرآن شریف میں موجود ہے ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا کہنا قرآن شریف کے نص صریح
کے برخلاف ہے جیسا کہ آیت مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا اَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ سے سمجھا جاتا ہے اور ظاہر ہے کہ
حضرت امام حسین رجال میں سے تھے عورتوں میں سے تو نہیں تھے حق تو یہ ہے کہ اس آیت نے اس تعلق کو جو
امام حسین کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بوجہ پسر دختر ہونے کے تھا نہایت ہی ناچیز کر دیا ہے تو پھر اس قدر

اُن کو آسمان پر چڑھانا کہ وہ جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی افضل ہیں۔ یہ قرآن شریف پر بھی تقدم
ہے ہر ایک کو فضیلت وہ دینی چاہیئے کہ قرآن سے ثابت ہے قرآن تو ان کی امنیت کی بھی نفی کرتا ہے مگر یہاں
حضرات شیعہ تمام انبیاء کا انہیں کو شفیع ٹھہراتے ہیں یہ کیسی فضولی ہے یہ قول کس قدر حیا سے دُور ہے کہ تمام
انبیاء علیہم السلام امام حسین کے ہی طفیلی ہیں اگر وہ نہ ہوتے تو تمام نبیوں کا نجات پانا مشکل بلکہ غیرممکن تھا۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۲۳، ۴۲۴)
قرآن شریف پر شریعت ختم ہو گئی مگر وحی ختم نہیں ہوئی کیونکہ وہ سچے دین کی جان ہے جس دین میں
وحی الہی کا سلسلہ جاری نہیں وہ دین مردہ ہے اور خداس کے ساتھ نہیں۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۴ حاشیه )
یادر ہے کہ ہمارا یہ ایمان ہے کہ آخری کتاب اور آخری شریعت قرآن ہے اور بعد اس کے قیامت تک
ان معنوں سے کوئی نبی نہیں ہے جو صاحب شریعت ہو یا بلا واسطہ متابعت آنحضرت صلعم وحی پا سکتا ہو بلکہ
قیامت تک یہ دروازہ بند ہے اور متابعت نبوی سے نعمت وحی حاصل کرنے کے لئے قیامت تک دروازے
کھلے ہیں ۔ وہ وحی جو اتباع کا نتیجہ ہے کبھی منقطع نہیں ہوگی مگر نبوت شریعت والی یا نبوت مستقلہ منقطع ہو چکی
ہے وَلَا سَبِيلَ إِلَيْهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ وَمَنْ قَالَ إِنِّي لَسْتُ مِنْ أُمَّةٍ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
وَادَّعَى أَنَّهُ نَبِيُّ صَاحِبُ الشَّرِيعَةِ أَوْ مِنْ دُونِ الشَّرِيعَةِ وَلَيْسَ مِنَ الْأُمَّةِ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ رَجُلٍ
غَمَرَهُ السَّيْلُ الْمُنْهَمِرُ فَالْقَاهُ وَرَاءَهُ وَلَمْ يُغَادِرُ حَتَّى مَاتَ ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے
جس جگہ یہ وعدہ فرمایا ہے کہ آنحضرت صلعم خاتم الانبیاء ہیں اُسی جگہ یہ اشارہ بھی فرمادیا ہے کہ آنجناب اپنی
روحانیت کی رو سے اُن صلحاء کے حق میں باپ کے حکم میں ہیں جن کی بذریعہ متابعت تکمیل نفوس کی جاتی ہے
اور وحی الہی اور شرف مکالمات کا ان کو بخشا جاتا ہے۔ جیسا کہ وہ جل شانہ قرآن شریف میں فرماتا ہے
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّن یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تمہارے مردوں میں سے کسی کا باپ نہیں ہے مگر وہ رسول اللہ ہے اور خاتم الانبیاء ہے۔ اب ظاہر ہے کہ
لاکن کا لفظ زبان عرب میں استدراک کے لئے آتا ہے یعنی تدارک مافات کے لئے ۔ سو اس آیت کے پہلے
حصہ میں جو ا مرفوت شدہ قرار دیا گیا تھا یعنی جس کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے نفی کی گئی تھی وہ
جسمانی طور سے کسی مرد کا باپ ہونا تھا۔ سول کین کے لفظ کے ساتھ ایسے فوت شدہ امر کا اِس طرح تدارک کیا

گیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء ٹھہرایا گیا جس کے یہ معنی ہیں کہ آپ کے بعد براہ راست
فیوض نبوت منقطع ہو گئے ۔ اور اب کمال نبوت صرف اُسی شخص کو ملے گا جو اپنے اعمال پر اتباع نبوی کی مہر
رکھتا ہوگا اور اس طرح پر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا اور آپ کا وارث ہوگا۔ غرض اس آیت میں ایک
طور سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے باپ ہونے کی نفی کی گئی اور دوسرے طور سے باپ ہونے کا اثبات
بھی کیا گیا تا وہ اعتراض جس کا ذکر آیت إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ( الكوثر : ۴ ) میں ہے دور کیا جائے ۔
ماحصل اِس آیت کا یہ ہوا کہ نبوت کو بغیر شریعت ہو۔ اس طرح پر تو منقطع ہے کہ کوئی شخص براہِ راست
مقام نبوت حاصل کر سکے لیکن اس طرح پر ممتنع نہیں کہ وہ نبوت چراغ نبوت محمدیہ سے مکتسب اور مستفاض
ہو یعنی ایسا صاحب کمال ایک جہت سے تو امتی ہو اور دوسری جہت سے بوجہ اکتساب انوار محمد یہ نبوت کے
کمالات بھی اپنے اندر رکھتا ہو اور اگر اس طور سے بھی تکمیل نفوس مستعدہ اُمت کی نفی کی جائے تو اس سے
نعوذ باللہ آنحضرت صلعم دونوں طور سے ابتر ٹھہرتے ہیں نہ جسمانی طور پر کوئی فرزند نہ روحانی طور پر کوئی فرزند
اور معترض سچا ٹھہرتا ہے جو آنحضرت صلعم کا نام ابتر رکھتا ہے۔
اب جبکہ یہ بات طے پا چکی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت مستقلہ جو براہ راست ملتی ہے۔
اس کا دروازہ قیامت تک بند ہے اور جب تک کوئی امتی ہونے کی حقیقت اپنے اندر نہیں رکھتا اور
حضرت محمد کی غلامی کی طرف منسوب نہیں تب تک وہ کسی طور سے آنحضرت صلعم کے بعد ظاہر نہیں ہو سکتا۔
ریویو بر مباحثہ بٹالوی چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۱۳ تا ۲۱۵)
إِنَّا مُسْلِمُونَ نُؤْمِنُ بِكِتَابِ ہم مسلمان ہیں اور ہم خدا تعالیٰ کی کتاب فرقان مجید پر ایمان
اللهِ الْفُرْقَانِ۔ وَنُؤْمِنُ بِأَنَّ سَيِّدَنا لاتے ہیں اور یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے آقا محمد رسول اللہ
مُحَمَّدًا نَبِيُّهُ وَ رَسُولُهُ، وَأَنَّهُ جَاءَ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے نبی اور اس کے رسول ہیں اور یہ کہ
بِخَيْرِ الْأَدْيَانِ۔ وَنُؤْمِنُ بِأَنَّهُ خَاتَمُ آپ بہترین دین لے کر آئے اور اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہیں
الْأَنْبِيَاء لَا نَبِي بَعْدَهُ إِلَّا الَّذِی کہ آپ خاتم الانبیاء ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں مگر وہی جس
رُبِّي مِنْ فَيْضِهِ وَأَظْهَرَهُ وَعْدُهُ۔ وَلِلہ کی تربیت آپ کے فیضان سے ہوئی ہو اور جس کا ظہور آپ کی
مُكَالَمَاتٌ وَ مُخَاطَبَاتٌ مَعَ أَوْلِيَائِهِ پیشگوئی کے مطابق ہوا اور اللہ تعالی اس امت کے اولیاء کو اپنے
فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَإِنَّهُمْ يُعْطَوْنَ مكالمات اور مخاطبات سے مشرف کرتا ہے اور انہیں انبیاء کے

آج 10 میں سے 10 باقی