سورة الهُمَزة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آپ کا مبعوث ہونا ہی عبث ہوا۔ اور دوسری طرف خدا تعالیٰ بھی دھوکا دینے والا ٹھہرا جس نے دُعا تو یہ
سکھلائی کہ تم تمام نبیوں کے کمالات طلب کرو مگر دل میں ہرگز یہ ارادہ نہیں تھا کہ یہ کمالات دیئے جائیں
گے۔ بلکہ یہ ارادہ تھا کہ ہمیشہ کے لئے اندھا رکھا جائے گا۔
چشمه سیحی ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۸۹،۳۸۸)
اگر تمام کفار روئے زمین دعا کرنے کے لئے ایک طرف کھڑے ہوں اور ایک طرف صرف میں اکیلا
اپنے خدا کی جناب میں کسی امر کے لئے رجوع کروں تو خدا میری ہی تائید کرے گا مگر نہ اس لئے کہ سب سے
میں ہی بہتر ہوں بلکہ اس لئے کہ میں اُس کے رسول پر دلی صدق سے ایمان لایا ہوں اور جانتا ہوں کہ تمام نبوتیں
اُس پر ختم ہیں اور اُس کی شریعت خاتم الشرائع ہے مگر ایک قسم کی نبوت ختم نہیں یعنی وہ نبوت جو اُس کی کامل پیروی
سے ملتی ہے اور جو اُس کے چراغ میں سے نور لیتی ہے وہ ختم نہیں کیونکہ وہ محمدی نبوت ہے یعنی اُس کا ظل
ہے اور اُسی کے ذریعہ سے ہے اور اُسی کا مظہر ہے اور اُسی سے فیضیاب ہے۔ خدا اُس شخص کا دشمن ہے جو
قرآن شریف کو منسوخ کی طرح قرار دیتا ہے اور محمدی شریعت کے برخلاف چلتا ہے اور اپنی شریعت چلانا چاہتا
ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نہیں کرتا بلکہ آپ کچھ بنا چاہتا ہے۔ مگر خدا اُس شخص سے پیار کرتا
ہے جو اس کی کتاب قرآن شریف کو اپنا دستور العمل قرار دیتا ہے اور اُس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو در حقیقت خاتم الانبیاء سمجھتا ہے اور اس کے فیض کا اپنے تئیں محتاج جانتا ہے پس ایسا شخص خدا تعالیٰ کی
جناب میں پیارا ہو جاتا ہے اور خدا کا پیار یہ ہے کہ اُس کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اُس کو اپنے مکالمہ مخاطبہ سے
مشرف کرتا ہے اور اُس کی حمایت میں اپنے نشان ظاہر کرتا ہے اور جب اُس کی پیروی کمال کو پہنچتی ہے تو ایک
ظلی نبوت اُس کو عطا کرتا ہے جو نبوت محمدیہ کا ظل ہے یہ اس لئے کہ تا اسلام ایسے لوگوں کے وجود سے تازہ
رہے اور تا اسلام ہمیشہ مخالفوں پر غالب رہے۔ نادان آدمی جو دراصل دشمن دین ہے اس بات کو نہیں چاہتا کہ
اسلام میں سلسلہ مکالمات مخاطبات الہیہ کا جاری رہے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ اسلام بھی اور مردہ مذہبوں کی طرح
ایک مردہ مذہب ہو جائے مگر خدا نہیں چاہتا۔ نبوت اور رسالت کا لفظ خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں میری نسبت
صد ہا مرتبہ استعمال کیا ہے مگر اس لفظ سے صرف وہ مکالمات مخاطبات الہیہ مراد ہیں جو بکثرت ہیں اور غیب پر
مشتمل ہیں اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ہر ایک شخص اپنی گفتگو میں ایک اصطلاح اختیار کر سکتا ہے لِكُلِّ لیکن آن
يصطلح سوخدا کی یہ اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا نام اُس نے نبوت رکھا ہے یعنی ایسے
مکالمات جن میں اکثر غیب کی خبریں دی گئی ہیں اور لعنت ہے اُس شخص پر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
فیض سے علیحدہ ہو کر نبوت کا دعوی کرے مگر یہ نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ہے نہ کوئی نئی نبوت
اور اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ اسلام کی حقانیت دنیا پر ظاہر کی جائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی
دکھلائی جائے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۱،۳۳۹)
ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ حقیقی اور واقعی طور پر تو یہ امر ہے کہ ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم الانبیاء ہیں اور آنجناب کے بعد مستقل طور پر کوئی نبوت نہیں اور نہ کوئی شریعت ہے اور اگر کوئی ایسا دعویٰ
کرے تو بلا شبہ وہ بے دین اور مردود ہے لیکن خدا تعالیٰ نے ابتدا سے ارادہ کیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے کمالات متعدیہ کے اظہار اور اثبات کے لئے کسی شخص کو آنجناب کی پیروی اور متابعت کی وجہ سے وہ
مرتبہ کثرت مکالمات اور مخاطبات الہیہ بخشے کہ جو اُس کے وجود میں عکسی طور پر نبوت کا رنگ پیدا کر دے سو
اس طور سے خدا نے میرا نام انبی رکھا یعنی نبوت محمد یہ میرے آئینہ نفس میں منعکس ہوگئی اور ظلی طور پر نہ اصلی
طور پر مجھے یہ نام دیا گیا تا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کا کامل نمونہ ٹھہروں ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۰ حاشیه )
نبی کے لفظ سے اس زمانہ کے لئے صرف خدا تعالیٰ کی یہ مراد ہے کہ کوئی شخص کامل طور پر شرف مکالمہ اور
مخاطبہ الہیہ حاصل کرے اور تجدید دین کے لئے مامور ہو۔ یہ نہیں کہ وہ کوئی دوسری شریعت لاوے کیونکہ
شریعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی پر نبی کے لفظ کا اطلاق
بھی جائز نہیں جب تک اس کو امتی بھی نہ کہا جائے جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک انعام اُس نے آنحضرت
کی پیروی سے پایا ہے نہ براہِ راست۔
تجلیات الہیہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۱ حاشیه )
اب بحر محمدی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہو سکتا
ہے مگر وہی جو پہلے امتی ہو۔ پس اسی بنا پر میں اُمتی بھی ہوں اور نبی بھی۔ اور میری نبوت یعنی مکالمہ مخاطبہ
الہیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا ایک ظل ہے اور بجز اس کے میری نبوت کچھ بھی نہیں وہی نبوت
محمد یہ ہے جو مجھ میں ظاہر ہوئی ہے۔ اور چونکہ میں محض ظل ہوں اور امتی ہوں اس لئے آنجناب کی اس سے
کچھ کسر شان نہیں۔ اور یہ مکالمہ الہیہ جو مجھ سے ہوتا ہے یقینی ہے۔ اگر میں ایک دم کے لئے بھی اس میں شک
کروں تو کافر ہو جاؤں اور میری آخرت تباہ ہو جائے ۔ وہ کلام جو میرے پر نازل ہوا یقینی اور قطعی ہے۔ اور
جیسا کہ آفتاب اور اس کی روشنی کو دیکھ کر کوئی شک نہیں کر سکتا کہ یہ آفتاب اور یہ اس کی روشنی ہے ایسا ہی میں
اس کلام میں بھی شک نہیں کر سکتا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر نازل ہوتا ہے اور میں اس پر ایسا ہی
ایمان لاتا ہوں جیسا کہ خدا کی کتاب پر ۔ یہ تو ممکن ہے کہ کلام الہی کے معنے کرنے میں بعض مواضع میں ایک
وقت تک مجھ سے خطا ہو جائے۔ مگر یہ ممکن نہیں کہ میں شک کروں کہ وہ خدا کا کلام نہیں ۔ اور چونکہ میرے
نزدیک نبی اُسی کو کہتے ہیں جس پر خدا کا کلام یقینی وقطعی بکثرت نازل ہو جو غیب پر مشتمل ہو اس لئے خدا نے
میرا نام نبی رکھا مگر بغیر شریعت کے۔ شریعت کا حامل قیامت تک قرآن شریف ہے۔
تجلیات الہیہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۲)
وَإِنْ قَالَ قَائِلٌ كَيْفَ يَكُونُ نَبِي مِنْ اگر کوئی یہ کہے کہ اس امت میں نبی کیسے آسکتا ہے
هُذِهِ الْأُمَّةِ وَقَدْ خَتَمَ اللهُ عَلَى النُّبُوَّةِ؟ جب کہ اللہ نے نبوت پر مہر لگا دی ہے تو اس کا جواب یہ
فَالْجَوَابُ إِنَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَا سَمى هذا ہے کہ اللہ عز وجل نے آنے والے موعود کا نام نبی
الرَّجُلَ نَبِيًّا إِلَّا لِإِثْبَاتِ كَمَالِ نُبُوَّةِ ہمارے آقا خیر البشر کی نبوت کے کمال کو ثابت کرنے
سَيِّدِنَا خَيْرِ الْبَرِيَّةِ، فَإِنَّ ثُبُوتَ كَمَالِ کے لئے رکھا ہے کیونکہ آپ کا کمال امت کے کمال کے
النَّبِيِّ لَا يَتَحَقَّقُ إِلَّا بِثُبُوتِ كَمَالِ الْأُمَّةِ، بغیر ثابت نہیں ہوسکتا۔ اس کے سوا کمال کا دعویٰ محض
وَمِنْ دُونِ ذَالِكَ ادْعَاء مَحْضُ لَا دَلِيْلَ دعوی ہی ہے جس پر عقلمندوں کے نزدیک کوئی دلیل نہیں
عَلَيْهِ عِنْدَ أَهْلِ الْفِطْنَةِ، وَلَا مَعْنَى لِخَتْم اور کسی فرد پر نبوت کے ختم ہونے کے معنے اس کے سوا
النُّبُوَّةِ عَلَى فَرْدٍ مِنْ غَيْرِ أَنْ تُخْتَتَم اور کچھ نہیں ہوتے کہ اس پر کمالات نبوت ختم ہو گئے
كَمَالَاتُ النُّبُوَّةِ عَلَى ذَالِكَ الْفَرْدِ، وَمِن ہیں اور بڑے بڑے کمالات میں سے نبی کا بڑا کمال
الْكَمَالَاتِ الْعُظمى كَمَالُ النَّبِيِّ في اس کی قوت افاضہ ہے جو امت میں پائے جانے والے
الْإِفَاضَةِ، وَهُوَ لَا يَثْبُتُ مِنْ غَيْرِ نَمُوذَج نمونہ کے بغیر ثابت نہیں ہوسکتی ۔ اس کے ساتھ ہی
يُوجَدُ فِي الْأُمَّةِ ثُمَّ مَعَ ذَالِكَ ذَكَرْتُ غَيْرَ میں نے کئی دفعہ اس بات کا ذکر کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
مَرَّةٍ أَنَّ اللهَ مَا أَرَادَ مِنْ نُّبُوَّتِي إِلَّا كَثُرَةَ نزدیک میری نبوت سے مراد صرف کثرت مکالمہ مخاطبہ
الْمُكَالَمَةِ وَالْمُخَاطَبَةِ، وَهُوَ مُسَلَّم عِنْدَ ہے اور یہ بات اکابر اہلِ سنت کے نزدیک بھی مسلم ہے
أَكَابِرٍ أَهْلِ السُّنَّةِ فَالتَّزَاعُ لَيْسَ إِلَّا پس نزاع صرف لفظی ہی ہے ۔ اے ارباب عقل و خرد!
يزَاعًا لفظيًّا۔ فَلَا تَسْتَعْجِلُوا يَا أَهْلِ جلد بازی سے کام نہ لو ۔ اگر کوئی شخص اس کے خلاف
الْعَقْلِ وَالْفِطْنَةِ، وَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى مَنِ ادَّعَى کچھ بھی دعویٰ کرے تو اس پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے اور
خِلَافَ ذَالِكَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ، وَمَعَهَا لَعْنَةُ اسی طرح خدا تعالیٰ کی لعنت کے ساتھ ہی فرشتوں اور
سب لوگوں کی بھی لعنت ہے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
النَّاسِ وَالْمَلَائِكَةِ
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۳۷ حاشیہ )
وَالنُّبُوَّةُ قَدِ انْقَطَعَتْ بَعْدَ نَبِيِّنَا صَلَّى نبوت ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پرختم
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَا كِتَابَ بَعْدَ الْفُرْقَانِ ہوگئی اور قرآن کریم کے سوا ہماری کوئی کتاب نہیں ۔ جو
الَّذِي هُوَ خَيْرُ الصُّحُفِ السَّابِقَةِ، وَلَا سب سابقہ کتب میں سے بہتر ہے اور شریعت محمدیہ کے
شَرِيعَةَ بَعْدَ الشَّرِيعَةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ، بَيْد أَنِّي سوا ہماری کوئی شریعت نہیں ۔ ہاں بے شک آنحضرت
سمِيتُ نَبِيًّا عَلى لِسَانِ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ، صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے میرا نام نبی رکھا گیا ہے
وَذَالِكَ أَمْرُ ظِلَى مِنْ بَرَكَاتِ الْمَتَابَعَةِ، اور یہ آپ کی کامل پیروی کی برکات میں سے ایک ظلی
وَمَا أَرَى فِي نَفْسِي خَيْرًا، وَوَجَدتُ كُلَّ مَا امر ہے ۔ میں اپنے نفس میں کوئی خوبی نہیں پاتا اور جو
وَجَدْتُ مِنْ هَذِهِ النَّفْسِ الْمُقَدَّسَةِ وَمَا کچھ بھی میں نے پایا ہے وہ اس مقدس ذات سے پایا
عَلَى اللَّهُ مِنْ نُّبُوَّتِي إِلَّا كَثْرَةَ الْمُكَالَمَةِ ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک میری نبوت سے مراد
وَالْمُخَاطَبَةِ، وَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى مَنْ أَرَادَ فَوْقَ صرف کثرت مکالمہ و مخاطبہ ہے اور جو اس سے زیادہ کا
ذَالِكَ، أَوْ حَسِبَ نَفْسَهُ شَيْئًا، أَوْ أَخْرَجَ دعویٰ کرے یا اپنے نفس کو کچھ اہمیت دے یا اپنی گردن
عُنُقَهُ مِنَ الرِّبْقَةِ النَّبَوِيَّةِ، وَإِنَّ رَسُولَنَا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے : کے جوئے سے نکال دے
خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، وَعَلَيْهِ انْقَطَعَتْ سِلْسِلَةُ اس پر خدا کی لعنت ہے اور ہمارے رسول کریم صلی اللہ
الْمُرْسَلِينَ۔ فَلَيْسَ حَتَّى أَحَدٍ أَنْ يَدَّعى عليه وسلم خاتم النبیین ہیں اور ان پر رسولوں کا سلسلہ ختم
النُّبُوَّةَ بَعْدَ رَسُولِنَا الْمُصْطَفَى عَلَی ہو گیا ہے اور کسی کے لئے یہ جائز نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
الطَّرِيقَةِ الْمُسْتَقِلَّةِ، وَمَا بَقِيَ بَعْدَهُ إِلَّا علیہ وسلم کے بعد نبوت مستقلہ کا دعویٰ کرے اب صرف
كَثْرَةُ الْمُكَالَمَةِ، وَهُوَ بِشَرْطِ الْإِتِّبَاعِ لا کثرتِ مکالمہ باقی ہے اور وہ بھی اتباع نبوی کے ساتھ
بِغَيْرِ مُتَابَعَةِ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ وَوَاللهِ مَا مشروط ہے اس کے سوا نہیں۔ اور اللہ کی قسم ! مجھے یہ