سورة الفِیل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حَصَلَ لِي هَذَا الْمَقَامُ إِلَّا مِنْ أَنْوَارِ مقام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار کی شعاعوں کی
اتَّبَاعِ الْأَشِعَةِ الْمُصْطَفَوِيَّةِ، وَسُمِيْتُ پیروی سے ہی ملا ہے اور اللہ تعالیٰ نے میرا نام مجازی طور
نَبِيًّا مِنَ اللهِ عَلَى طَرِيقِ الْمَجَازِ لَا عَلی پر نبی رکھا ہے نہ کہ حقیقی طور پر ۔ پس یہاں اللہ تعالیٰ کی
وَجْهِ الْحَقِيقَةِ فَلَا تَجِيجُ هُهُنَا غَيْرَةُ اللهِ غیرت یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غیرت کے
وَلَا غَيْرَةُ رَسُولِهِ، فَإِنِّي أُرَبِّي تَحْتَ جَنَاحَ بھڑکنے کا کوئی مقام نہیں کیونکہ میری تربیت نبی کریم
النَّبِي وَقَدَمِي هَذِهِ تَحْتَ الْأَقْدَامِ صلی اللہ علیہ وسلم کے پروں کے نیچے ہوئی ہے اور میرا
النَّبَوِيَّةِ ثُمَّ مَا قُلْتُ مِنْ نَفْسِي شَيْئًا، قدم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوشِ قدم کی متابعت
بَلِ اتَّبَعْتُ مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مِنْ رَبِّي وَمَا میں ہے اور میں نے کوئی بات اپنے پاس سے نہیں کہی بلکہ
أَخَافُ بَعْدَ ذَالِكَ تَهْدِيدَ الْخَلِيقَةِ، وَكُلُّ اللہ تعالیٰ نے جو میری طرف وحی کی اور اس کی پیروی کی
أَحَدٍ يُسْأَلُ عَنْ عَمَلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا ہے اور اس کے بعد میں مخلوق کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا
يَخْفَى عَلَى اللهِ خَافِيَةٌ
اور قیامت کے دن ہر شخص اپنے عمل کے متعلق جواب دہ
(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۶۸۹،۶۸۸) ہوگا اور اللہ پر کوئی بات پوشیدہ نہیں ۔ ( ترجمہ از مرتب )
نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے
مشرف ہو۔ شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسول کا متبع نہ
ہو۔ پس ایک امتی کو ایسا نبی قرار دینے سے کوئی محذور لازم نہیں آتا بالخصوص اس حالت میں کہ وہ امتی اپنے
اس نبی متبوع سے فیض پانے والا ہو بلکہ فساد اس حالت میں لازم آتا ہے کہ اس امت کو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد ر قیامت قیامت تک مکالمات الہیہ سے بے نصیب قرار دیا جائے ۔ وہ دین ، دین نہیں ہے اور نہ وہ
و
نبی، نبی ہے جس کی متابعت سے انسان خدا تعالیٰ سے اس قدر نزدیک نہیں ہو سکتا کہ مکالماتِ الہیہ سے
مشرف ہو سکے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۰۶)
کوئی شخص اس جگہ نبی ہونے کے لفظ سے دھوکا نہ کھاوے میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ یہ وہ نبوت نہیں ہے
جو ایک مستقل نبوت کہلاتی ہے۔ کوئی مستقل نبی امتی نہیں کہلا سکتا مگر میں امتی ہوں ۔ پس یہ صرف خدا تعالیٰ کی
طرف سے ایک اعزازی نام ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے حاصل ہوا تا حضرت عیسی سے
تکمیل مشابہت ہو۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳۶۰ حاشیه )
میں مفصلہ ذیل امور کا مسلمانوں کے سامنے صاف صاف اقرار اس خانہ خدا مسجد میں کرتا ہوں کہ
میں جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا قائل ہوں اور جو شخص ختم نبوت کا منکر ہو اس کو بے دین
اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں ایسا ہی میں ملائکہ اور معجزات اور لیلتہ القدر وغیرہ کا قائل ہوں ۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۲۳۲)
یہ الزام جو میرے ذمہ لگایا جاتا ہے کہ گویا میں ایسی نبوت کا دعویٰ کرتا ہوں جس سے مجھے اسلام سے کچھ
تعلق باقی نہیں رہتا اور جس کے یہ معنی ہیں کہ میں مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نبی سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف کی
پیروی کی کچھ حاجت نہیں رکھتا اور اپنا علیحدہ کلمہ اور علیحدہ قبلہ بناتا ہوں اور شریعت اسلام کو منسوخ کی طرح
قرار دیتا ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقتداء اور متابعت سے باہر جاتا ہوں ۔ یہ الزام هیچ ام صحیح نہیں ہے
بلکہ ایسا دعویٰ نبوت کا میرے نزدیک کفر ہے اور نہ آج سے بلکہ اپنی ہر ایک کتاب میں ہمیشہ میں یہی لکھتا آیا
ہوں کہ اس قسم کی نبوت کا مجھے کوئی دعوی نہیں اور یہ سرا سر میرے پر تہمت ہے اور جس بناء پر میں اپنے تئیں
نبی کہلاتا ہوں وہ صرف اس قدر ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی ہم کلامی سے مشرف ہوں اور وہ میرے ساتھ بکثرت
بولتا اور کلام کرتا ہے اور میری باتوں کا جواب دیتا ہے اور بہت سی غیب کی باتیں میرے پر ظاہر کرتا اور آئندہ
زمانوں کے وہ راز میرے پر کھولتا ہے کہ جب تک انسان کو اس کے ساتھ خصوصیت کا قرب نہ ہو دوسرے پر وہ
اسرار نہیں کھولتا اور انہیں امور کی کثرت کی وجہ سے اس نے میرا نام نبی رکھا ہے سو میں خدا کے حکم کے موافق
نبی ہوں اور اگر میں اس سے انکار کروں تو میرا گناہ ہوگا اور جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ہے تو میں
کیوں کر اس سے انکار کر سکتا ہوں میں اس پر قائم ہوں اس وقت تک جو اس دنیا سے گزر جاؤں مگر میں ان
معنوں سے نبی نہیں ہوں کہ گویا میں اسلام سے اپنے تئیں الگ کرتا ہوں یا اسلام کا کوئی حکم منسوخ کرتا ہوں
میری گردن اس جوئے کے نیچے ہے جو قرآن شریف نے پیش کیا اور کسی کو مجال نہیں کہ ایک نقطہ یا ایک شوشہ
قرآن شریف کا منسوخ کر سکے۔ سو میں صرف اس وجہ سے نبی کہلاتا ہوں کہ عربی اور عبرانی زبان میں نبی
کے یہ معنے ہیں کہ خدا سے الہام پا کر بکثرت پیشگوئی کرنے والا ، اور بغیر کثرت کے یہ معنی تحقیق نہیں ہو سکتے
جیسا کہ صرف ایک پیسہ سے کوئی مالدار نہیں کہلا سکتا۔ سو خدا نے اپنے کلام کے ذریعہ سے بکثرت مجھے علم غیب
عطا کیا ہے اور ہزار ہا نشان میرے ہاتھ پر ظاہر کئے ہیں اور کر رہا ہے۔ میں خودستائی سے نہیں مگر خدا کے فضل
اور اس کے وعدہ کی بناء پر کہتا ہوں کہ اگر تمام دنیا ایک طرف ہو اور ایک طرف صرف میں کھڑا کیا جاؤں اور
کوئی ایسا امر پیش کیا جائے جس سے خدا کے بندے آزمائے جاتے ہیں تو مجھے اس مقابلہ میں خدا غلبہ دے گا
اور ہر ایک پہلو کے مقابلہ میں خدا میرے ساتھ ہوگا اور ہر ایک میدان میں وہ مجھے فتح دے گا بس اسی بناء پر ا
خدا نے میرا نام نبی رکھا ہے کہ اس زمانہ میں کثرت مکالمہ مخاطب اللہ اور کثرت اطلاع بر علوم غیب صرف
مجھے ہی عطا کی گئی ہے اور جس حالت میں عام طور پر لوگوں کو خواہیں بھی آتی ہیں اور بعض کو الہام بھی ہوتا ہے
اور کسی قدر ملونی کے ساتھ علم غیب سے بھی اطلاع دی جاتی ہے مگر وہ الہام مقدار میں نہایت قلیل ہوتا ہے اور
اخبار غیبیہ بھی اس میں نہایت کم ہوتی ہیں اور باوجود کمی کے مشتبہ اور مکدر اور خیالات نفسانی سے آلودہ ہوتے
ہیں تو اس صورت میں عقلِ سلیم خود چاہتی ہے کہ جس کی وحی اور علم غیب اس کدورت اور نقصان سے پاک ہو
اس کو دوسرے معمولی انسانوں کے ساتھ نہ ملایا جائے بلکہ اس کو کسی خاص نام کے ساتھ پکارا جائے تا کہ اس
میں اور اس کے غیر میں امتیاز ہو۔ اس لئے محض مجھے امتیازی مرتبہ بخشنے کے لئے خدا نے میرا نام نبی رکھ دیا اور
یہ مجھے ایک عزت کا خطاب دیا گیا ہے تاکہ ان میں اور مجھ میں فرق ظاہر ہو جائے ۔ ان معنوں سے میں نبی
بھی ہوں اور امتی بھی تا کہ ہمارے سید و آقا کی وہ پیشگوئی پوری ہو کہ آنے والا مسیح امتی بھی ہوگا اور نبی بھی ہوگا
ور نہ حضرت عیسی جن کے دوبارہ آنے کے بارے میں ایک جھوٹی امید اور جھوٹی طمع لوگوں کو دامنگیر ہے وہ
امتی کیوں کر بن سکتے ہیں ۔ کیا آسمان سے اتر کر نئے سرے وہ مسلمان ہوں گے اور کیا اس وقت ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء نہیں رہیں گے۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۷۲۶،۷۲۵)
قرآن کے وقت استعداد میں معقولیت کا رنگ پکڑ گئی تھیں اور توریت کے وقت وحشیانہ حالت تھی ۔ آدم
سے لے کر زمانہ ترقی کرتا گیا تھا اور قرآن کے وقت دائرہ کی طرح پورا ہو گیا ۔ حدیث میں ہے زمانہ مستندیر
ہو گیا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ
ضرورتیں نبوت کا انجن ہیں ظلمانی راتیں اس نور کوکھینچتی ہیں جو دنیا کو تاریکی سے نجات دے اس ضرورت کے
موافق نبوت کا سلسلہ شروع ہوا اور جب قرآن کے زمانہ تک پہنچا تو مکمل ہو گیا۔ اب سب ضرورتیں پوری
ہو گئیں۔ اس سے لازم آیا کہ آپ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء تھے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۸۷)
در اصل بات یہ ہے کہ چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود سے انبیاء علیہم السلام کو ایسی ہی
نسبت ہے جیسی کہ ہلال کو بدر سے ہوتی ہے۔ ہلال کا وجود ایک تاریکی میں ہوتا ہے لیکن جب وہ اپنے کمال کو
پہنچ کر بدر بن جاتا ہے تو وہ بدر اپنی پہلی حالت ہلال کا مثبت اور مصدق ہو جاتا ہے ۔ پس یقیناً سمجھو کہ اگر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ آتے تو پہلے نبی اور ان کی نبوتوں کے پہلو مخفی رہتے ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۸۹۹ء صفحہ ۷)
ختم نبوت کو یوں سمجھ سکتے ہیں کہ جہاں تک دلائل اور معرفت طبعی طور پر ختم ہو جاتے ہیں وہ وہی حد ہے
جس کو ختم نبوت کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ملحدوں کی طرح نکتہ چینی کرنا بے ایمانوں کا کام
ہے۔ ہر بات میں بینات ہوتے ہیں اور ان کا سمجھنا معرفتِ کاملہ اور نورِ بصر پر موقوف ہے۔ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے ایمان اور عرفان کی تکمیل ہوئی ۔ دوسری قوموں کو روشنی پہنچی۔ کسی اور
قوم کو بین اور روشن شریعت نہیں ملی اگر ملتی تو کیا وہ عرب پر اپنا کچھ بھی اثر نہ ڈال سکتی۔ عرب سے وہ آفتاب
نکلا کہ اس نے ہر قوم کو روشن کیا اور ہر بستی پر اپنا نور ڈالا ۔ یہ قرآن کریم ہی کو فخر حاصل ہے کہ وہ توحید اور نبوت
کے مسئلہ میں کل دنیا کے مذاہب پر فتحیاب ہو سکتا ہے۔ یہ فخر کا مقام ہے کہ ایسی کتاب مسلمانوں کو ملی ہے۔
جو لوگ حملہ کرتے ہیں اور تعلیم و ہدایت اسلام پر معترض ہوتے ہیں وہ بالکل کور باطنی اور بے ایمانی سے
بولتے ہیں۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۸۹۹ صفحه (۸)
خاتم النبیین کے بڑے معنے یہی ہیں کہ نبوت کے امور کو آدم علیہ السلام سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر ختم کیا۔ یہ تو موٹے اور ظاہر معنے ہیں۔ دوسرے یہ معنے ہیں کہ کمالات نبوت کا دائرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر ختم ہو گیا۔ یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ قرآن نے ناقص باتوں کا کمال کیا اور نبوت ختم ہو گئی اس لئے الیوم
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کا مصداق اسلام ہو گیا۔ غرض یہ نشانات نبوت ہیں ان کی کیفیت اور کنہ پر بحث کرنے
کی کوئی ضرورت نہیں۔ اصول صاف اور روشن ہیں اور وہ ثابت شدہ صداقتیں کہلاتی ہیں ۔ ان باتوں میں
پڑنا مومن کو ضروری نہیں ایمان لانا ضروری ہے اگر کوئی مخالف اعتراض کرے تو ہم اس کو روک سکتے ہیں ۔
اگر وہ بند نہ ہو تو ہم اس کو کہہ سکتے ہیں کہ پہلے اپنے جز کی مسائل کا ثبوت دے۔ الغرض مہر نبوت آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانِ نبوت میں سے ایک نشان ہے جس پر ایمان لانا ہر مسلمان مومن کو ضروری ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۸۹۹ صفحه ۹،۸)
ہمیں اللہ تعالیٰ نے وہ نبی دیا جو خاتم المومنین ، خاتم العارفین اور خاتم النبین ہے اور اسی طرح وہ کتاب
اس پر نازل کی جو جامع الکتب اور خاتم الکتب ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو خاتم النبین ہیں اور آپ پر