سورة الکَوثَر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

این نبود کدام فرق در نصاری و اسلام است آں ہوتا تو نصرانیت اور اسلام میں کیا فرق رہ جاتا۔ وہ بھی
مردہ و ایں ہم مردہ ۔ آں قصہ و حکایت است مردہ اور یہ بھی مردہ۔ وہ بھی قصہ کہانی اور یہ بھی قصہ
ایں ہم قصہ و حکایت است اندریں صورہ فیصلہ کہانی۔ اس صورت میں فیصلہ کس طرح ہو۔ خدا تعالیٰ
چگونه شود خدا تعالی ارادہ فرماید که آن برکات نے ارادہ فرمایا ہے کہ وہ برکات سماوی کو ظاہر کرے۔ اور
سماویہ بنماید و اگر مردے مثل آں ( نبی صلی اللہ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم جیسا آدمی نہیں آتا تو ان کے
علیہ وسلم ) نمی آید چگونه بنماید ایں ہمہ کار خدا برکات کو کیسے دکھائے گا۔ یہ سب کام خدا کا ہے ہم سب
است ما بندگانیم و هیچ امید فتح و شکست نداریم اور اس کے بندے ہیں ہمیں فتح و شکست کی کوئی امید نہیں وہ
خوب میداند که کدام شوریده است بر مصلحتی کہ خوب جانتا ہے کہ کون شوریدہ سر ہے وہ اپنی مصلحت کی
خواهد کرد۔
البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۷)
خاطر جو چاہے گا کرے گا۔ ( ترجمہ از مرتب )
براہین میں ایسے الہامات موجود ہیں جن میں نبی یا رسول کا لفظ آیا ہے چنانچہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ
بِالْهُدَى اور جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ وغیرہ ۔ ان پر غور نہیں کرتے اور پھر افسوس یہ نہیں سمجھتے کہ
ختم نبوت کی مہر مسیح اسرائیلی کے آنے سے ٹوٹتی ہے یا خود محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے۔ ختم نبوت کا
انکار وہ لوگ کرتے ہیں جو مسیح اسرائیلی کو آسمان سے اتارتے ہیں اور ہمارے نزدیک تو کوئی دوسرا آیا ہی
نہیں نہ نیا نبی نہ پرانا نبی بلکہ خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی چادر دوسرے کو پہنائی گئی ہے اور وہ خود
ہی آئے ہیں ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴۴ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۲)
یہ جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا إِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ ( الكوثر (۲) اس وقت کی بات ہے کہ ایک کافر
نے کہا کہ آپ کی اولاد نہیں ہے معلوم نہیں اس نے ابتر کا لفظ بولا تھا جو اللہ تعالیٰ نے فرما یا إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ
الأبتر ( الكوثر ۴) ۔ تیرا دشمن ہی بے اولا در ہے گا۔
روحانی طور پر جو لوگ آئیں گے وہ آپ ہی کی اولاد سمجھے جائیں گے اور وہ آپ کے علوم و برکات کے
وارث ہوں گے اور اس سے حصہ پائیں گے۔ اس آیت کو مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ
رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِینَ کے ساتھ ملا کر پڑھو تو حقیقت معلوم ہو جاتی ہے۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی روحانی اولا د بھی نہیں تھی تو پھر معاذ اللہ آپ ابتر ٹھہرتے ہیں جو آپ کے اعداء کے لئے ہے اور

انا اعطينكَ الكوثر سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو روحانی اولاد کثیر دی گئی ہے پس اگر ہم یہ اعتقاد نہ رکھیں کہ
کثرت کے ساتھ آپ کی روحانی اولاد ہوئی ہے تو اس پیشگوئی کے بھی منکر ٹھہریں گے۔
یقیناً
الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
یا درکھو کہ کوئی شخص سچا مسلمان نہیں ہو سکتا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا متبع نہیں بن سکتا جب تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین یقین نہ کرلے۔ جب تک ان محدثات سے الگ نہیں ہوتا اور اپنے
قول اور فعل سے آپ کو خاتم النبین نہیں مانتا کچھ نہیں۔ سعدی نے کیا اچھا کہا ہے۔
بزہد و ورع کوش و صدق و صفا ولیکن میفزائی بر مصطفیٰ
ہمارا مدعا جس کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمارے دل میں جوش ڈالا ہے یہی ہے کہ صرف صرف رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت قائم کی جائے جو ابد الآباد کے لئے خدا نے قائم کی ہے اور تمام جھوٹی نبوتوں کو پاش
پاش کر دیا جائے جو ان لوگوں نے اپنی بدعتوں کے ذریعہ قائم کی ہیں ۔ ان ساری گدیوں کو دیکھ لو اور عملی طور
پر مشاہدہ کرو کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر ہم ایمان لائے ہیں یا وہ۔
یہ ظلم اور شرارت کی بات ہے کہ ختم نبوت سے خدا تعالیٰ کا اتنا ہی منشاء قرار دیا جائے کہ منہ سے ہی
خاتم النبیین مانو اور کرتوتیں وہی کرو جو تم خود پسند کرو اور اپنی ایک الگ شریعت بنالو۔ بغدادی نماز ، معکوس
نماز وغیرہ ایجاد کی ہوئی ہے۔ کیا قرآن شریف یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل میں بھی اس کا کہیں پتہ لگتا
ہے اور ایسا ہی یا شَيخ عَبْدَ الْقَادِرِ جَيْلَانِي شَيْئًا لِلهِ " کہنا اس کا ثبوت بھی کہیں قرآن شریف سے
ملتا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تو شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وجود بھی نہ تھا پھر یہ
کس نے بتایا تھا۔ شرم کرو کیا شریعت اسلام کی پابندی اور التزام اسی کا نام ہے؟ اب خود ہی فیصلہ کرو کہ کیا
ان باتوں کو مان کر اور ایسے عمل رکھ کر تم اس قابل ہو کہ مجھے الزام دو کہ میں نے خاتم النبیین کی مہر کو توڑا ہے؟
اصل اور سچی بات یہی ہے کہ اگر تم اپنی مساجد میں بدعات کو دخل نہ دیتے اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی
سچی نبوت پر ایمان لا کر آپ کے طرز عمل اور نقش قدم کو اپنا امام بنا کر چلتے تو پھر میرے آنے ہی کی کیا
ضرورت ہوتی ۔ تمہاری ان بدعتوں اور نئی نبوتوں نے ہی خدا تعالیٰ کی غیرت کو تحریک دی کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی چادر میں ایک شخص کو مبعوث کرے جو ان جھوٹی نبوتوں کے بت کو توڑ کر نیست و نابود کرے پس
اسی کام کے لئے خدا نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۶،۵ )

خاتم النبیین کے معنی یہ ہیں کہ آپ کی مہر کے بغیر کسی کی نبوت تصدیق نہیں ہو سکتی ۔ جب مہر لگ جاتی ہے
تو وہ کاغذ سند ہو جاتا ہے اور مصدقہ سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر اور تصدیق جس
نبوت پر نہ ہو وہ صحیح نہیں ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۹)
یہ کہتے ہیں کہ خدا نے میرا نام نبی رکھا۔ یہ بالکل سچی بات ہے ۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چشمہ
افادات مانتے ہیں ۔ ایک چراغ اگر ایسا ہو جس سے کوئی دوسرا روشن نہ ہو وہ قابل تعریف نہیں ہے مگر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم ایسا نور مانتے ہیں کہ آپ سے دوسرے روشنی پاتے ہیں۔
یہ جو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا اَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ
النبین یہ بالکل درست ہے۔ خدا تعالیٰ نے آپ کی جسمانی ابوت کی نفی کی لیکن آپ کی روحانی ابوت کا استثنا
کیا ہے اگر یہ مانا جاوے جیسا کہ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ آپ کا نہ کوئی جسمانی بیٹا ہے نہ روحانی تو پھر اس
طرح پر معاذ اللہ یہ لوگ آپ کو ابتر ٹھیراتے ہیں مگر ایسا نہیں۔ آپ کی شان تو یہ ہے کہ اِنَّا اَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ۔ اللہ تعالیٰ نے ختم نبوت کی آیت میں فرمایا ہے کہ جسمانی طور پر
آپ آپ نہیں مگر روحانی سلسلہ آپ کا جاری ہے لیکن جبر مافات کے لئے آتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے
کہ آپ خاتم ہیں آپ کی مہر نبوت کا سلسلہ چلتا ہے۔
ہم خود بخود نہیں بن گئے خدا تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے موافق جو بنا یا وہ بن گئے یہ اس کا فعل اور فضل ہے
يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ خدا نے جو وعدے نبیوں سے کئے تھے ان کا ظہور ہوا ہے۔ براہین میں یہ الہام اس وقت سے
درج ہے وَكَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّا صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ - وَكَانَ أَمْرُ اللهِ مَفْعُولًا ۔ وغیرہ اس قسم کے بیسیوں
الہام ہیں جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی ارادہ فرمایا ہوا تھا۔ اس میں ہمارا کچھ تصرف نہیں ۔
کیا جس وقت اللہ تعالیٰ نے نبیوں سے یہ وعدے فرمائے ہم حاضر تھے۔ جس طرح خدا تعالیٰ مرسل بھیجتا ہے
اسی طرح اس نے یہاں اپنے وعدہ کو پورا کیا۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحہ ۱۱،۱۰)
ختم نبوت بھی ایک عجیب علمی سلسلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ختم نبوت کو بھی قائم رکھتا ہے اور اسی کے استفاد سے
ایک سلسلہ جاری کرتا ہے۔ یہ تو ایک علمی بات ہے مگر کجا یہ کہ اس سلسلہ کو الٹ پلٹ کر دوسرے نبی کو لایا
جاوے حالانکہ خدا تعالیٰ کی حکمت اور ارادہ نہیں چاہتا کہ کوئی دوسرا نبی آوے قطع نظر اس کے کہ وہ شریعت
رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔ خواہ شریعت نہ بھی رکھتا ہو تب بھی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی دوسرا نبی

آپ کے سوا اور آپ کے استفادہ سے الگ ہو کر نہیں آسکتا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
جسمانی طور پر جس قدر ترقیات آج تک ہوئی ہیں کیا وہ پہلے زمانوں میں تھیں؟ اسی طرح روحانی
ترقیات کا سلسلہ ہے کہ وہ ہوتے ہوتے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوا۔ خاتم النبیین کے یہی معنے ہیں۔
البدر جلد ا نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۰)
ختم نبوت پر محی الدین ابن عربی کا یہی مذہب ہے کہ تشریعی نبوت ختم ہو چکی ورنہ ان کے نزد یک مکالمہ
الہی اور نبوت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اس میں علماء کو بہت غلطی لگی ہے۔ خود قرآن میں البین جس پر ال
پڑا ہے موجود ہے۔ اس سے مراد یہی ہے کہ جو نبوت نئی شریعت لانے والی تھی وہ اب ختم ہو گئی ہے ہاں اگر
کوئی شخص نئی شریعت کا دعوی کرے تو کافر ہے اور اگر سرے سے مکالمہ الہی سے انکار کیا جاوے تو پھر اسلام تو
ایک مردہ مذہب ہوگا اور اس میں اور دوسرے مذاہب میں کوئی فرق نہ رہے گا کیونکہ مکالمہ کے بعد اور کوئی
ایسی بات نہیں رہتی کہ وہ ہو تو اسے نبی کہا جاوے نبوت کی علامت مکالمہ ہے لیکن اب اہلِ اسلام نے جو یہ
اپنا مذہب قرار دیا ہے کہ اب مکالمہ کا دروازہ بند ہے اس سے تو یہ ظاہر ہے کہ خدا کا بڑا قہر اسی امت پر ہے اور
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحة :۷،۶) کی دعا یک بڑا دھوکہ ہوگی ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴۲)
ختم نبوت کے یہی معنے ہیں کہ نبوت کی ساری خوبیاں اور کمالات تجھ پر ختم ہو گئے اور آئندہ کے لئے
کمالات نبوت کا باب بند ہو گیا کہ کوئی نبی مستقل طور پر نہ آئے گا۔
نبی عربی اور عبرانی دونوں زبانوں میں مشترک لفظ ہے جس کے معنے ہیں خدا سے خبر پانے والا اور
پیشگوئی کرنے والا جو لوگ براہ راست خدا سے مکالمہ کرتے اور اس سے خبریں پاتے تھے وہ نبی کہلاتے تھے
اور یہ گویا اصطلاح ہوگئی تھی ۔ مگر اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس کو بند کر دیا
ہے اور مہر لگا دی ہے کہ کوئی نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ جب تک آپ کی امت
میں داخل نہ ہو اور آپ کے فیض سے مستفیض نہ ہو وہ خدا سے مکالمہ کا شرف نہیں پا سکتا جب تک آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں داخل نہ ہو۔ اگر کوئی ایسا ہے کہ وہ بدوں اس امت میں داخل ہونے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض پانے کے بغیر کوئی شرف مکالمہ الہی حاصل کر سکتا ہے تو اسے میرے

سامنے پیش کرو۔
یہی ایک آیت زبردست دلیل ہے اس امر پر جو ہم کہتے کہ حضرت عیسی دوبارہ نہیں آویں گے بلکہ آنے
والا اس امت میں سے ہوگا۔ کیونکہ وہ نبی ہوں گے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شخص نبوت کا
فیضان حاصل کر سکتا ہی نہیں جب تک وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے استفاضہ نہ کرے جو صاف لفظوں
میں یہ ہے کہ آپ کی امت میں داخل نہ ہو ۔ اب خاتم النبین والی آیت تو صریح روکتی ہے پھر وہ کس طرح
آسکتے ہیں ۔ یا ان کو نبوت سے معزول کرو اور ان کی یہ ہتک اور بے عزتی روا رکھو اور یا یہ کہ پھر ماننا پڑے گا
کہ آنے والا سی امت میں سے ہوگا ۔
نبی کی اصطلاح مستقل نبی پر بولی جاتی ہے مگر اب خاتم النبیین کے بعد یہ مستقل نبوت رہی ہی نہیں ۔ اسی
لئے کہا ہے ۔
خارقے کز ولی مسموع است معجزه آں نبی متبوع است
اس بات کو خوب غور سے یا د رکھو کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور حضرت
عیسی علیہ السلام کو نبوت کا شرف پہلے سے حاصل ہے تو کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ پھر آئیں اور اپنی نبوت کو کھو دیں ۔
یہ آیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مستقل نبی کو روکتی ہے البتہ یہ امر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان
کو بڑھانے والا ہے کہ ایک شخص آپ ہی کی امت سے آپ ہی کے فیض سے وہ درجہ حاصل کرتا ہے جو ایک
وقت مستقل نبی کو حاصل ہو سکتا تھا لیکن اگر وہ خود ہی آئیں تو پھر صاف ظاہر ہے کہ پھر اس خاتم الانبیاء والی
آیت کی تکذیب لازم آتی ہے اور خاتم الانبیاء حضرت مسیح ٹھہریں گے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آنا
بالکل غیر مستقل ٹھہر جاوے گا کیونکہ آپ پہلے بھی آئے اور ایک عرصہ کے بعد آپ رخصت ہو گئے اور حضرت
مسیح آپ سے پہلے بھی رہے اور آخر پر بھی وہی رہے۔ غرض اس عقیدہ کے ماننے سے کہ خود ہی حضرت مسیح
آنے والے ہیں بہت سے مفاسد پیدا ہوتے ہیں اور ختم نبوت کا انکار کرنا پڑتا ہے جو کفر ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۳ صفحه ۳، ۴)
وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ کے معنے ہی ان کے نزدیک یہی ہیں کہ الہام کا دروازہ آپ کے
بعد ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا اور آپ کے بعد آپ کی امت سے یہ برکت کہ کسی کو مکالمات اور مخاطبات
ہوں بالکل اُٹھ گئی مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ہر صدی اس امر کی منتظر ہوتی ہے کہ اس امت میں سے چند افراد یا

آج 10 میں سے 10 باقی