سورة الکافِرون

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خیر الامہ کی بجائے شر الامم ہوئی یہ امت ۔ جب اس کو اللہ تعالیٰ سے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی نصیب
نہ ہوا تو یہ تو كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الانعام: ۱۸۰ ) ہوئی اور بہائم سیرت اسے کہنا چاہیے نہ یہ کہ خیر الامم ۔
اور پھر سورۃ فاتحہ کی دعا بھی لغو جاتی ہے۔ اس میں جو لکھا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ۷۶) تو سمجھنا چاہیے کہ ان پہلوں کے پلاؤ زردے مانگنے کی دعا سکھائی ہے! اور
ان کی جسمانی لذات اور انعامات کے مورث ہونے کی خواہش کی گئی ہے؟ ہرگز نہیں۔ اور اگر یہی معنے ہیں تو
باقی رہ بھی کیا گیا جس سے اسلام کا علو ثابت ہووے۔ اس طرح تو ماننا پڑے گا کہ نعوذ باللہ آنحضرت کی قوت
قدسی کچھ بھی نہ تھی اور آپ محضرت موسیٰ سے مرتبہ میں گرے ہوئے تھے کہ ان کے بعد تو ان کی امت میں سے
سینکڑوں نبی آئے مگر آپ کی امت سے خدا تعالیٰ کو نفرت ہے کہ ان میں سے کسی ایک کے ساتھ مکالمہ بھی نہ کیا
کیونکہ جس کے ساتھ محبت ہوتی ہے آخر اس سے کلام تو کیا ہی جاتا ہے۔
نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا سلسلہ جاری ہے مگر آپ میں سے ہو کر اور آپ کی مہر
سے۔ اور فیضان کا سلسلہ جاری ہے کہ ہزاروں اس امت سے مکالمات اور مخاطبات کے شرف سے مشرف
ہوئے اور انبیاء کے خصائص ان میں موجود ہوتے رہے ہیں۔ سینکڑوں بڑے بڑے بزرگ گزرے ہیں
جنہوں نے ایسے دعوے کئے چنانچہ حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ ہی کی ایک کتاب فتوح الغیب کو ہی
دیکھ لو ورنہ اللہ تعالیٰ جو فرماتا ہے کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلى ( بني اسرائيل : ۷۳)
اگر خدا نے خود ہی اس امت کو ائمی بنایا تھا تو عجب ہے خود ہی اسے اعمی بنایا اور خود ہی اعمیٰ کے واسطے زجر اور
تو پیچ ہے کہ آخرت میں بھی اعمی ہوگی ۔ اس امت بیچاری کے کیا اختیار ۔ اس کی مثال تو ایسی ہے کہ ایک شخص
کسی کو کہے کہ اگر تو اس مکان سے گر جاوے گا تو تجھے قید کر دیا جاوے گا مگر پھر خود ہی اسے دھکا دے دے۔
گویا نبوت کا سلسلہ بند کر کے فرمایا کہ تجھے مکالمات اور مخاطبات سے بے بہرہ کیا گیا اور تو بہائم کی طرح
زندگی بسر کرنے کے واسطے بنائی گئی اور دوسری طرف کہتا ہے کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ
اعلی ۔ اب بتاؤ کہ اس تناقض کا کیا جواب ہے؟ ایک طرف تو کہا کہ خیر امت اور دوسری جگہ کہہ دیا کہ تو ائمی
ہے۔ آخرت میں بھی اعمی ہوگی نعوذ باللہ۔ کیسے غلط عقیدے بنائے گئے ہیں ۔
اور اگر کوئی باہر سے اس کی اصلاح کے واسطے آگیا تو بھی مشکل ۔ اس امت کے نبی کی ہتک شان اور قوم
کی بھی ناک کٹی ہوئی کہ اس میں گویا کوئی بھی اس قابل نہیں کہ اصلاح کرنے کے قابل ہو سکے اور کسی کو یہ

شرف مکالمہ عطا نہیں کیا جا سکتا اور اس پر بس نہیں بلکہ آنحضرت پر اعتراض آتا ہے کہ ایسے بڑے نبی ہو کر
ان کی امت ایسی کمزور اور گئی گزری ہے ۔ ایسا نہیں ۔ بلکہ بات یوں ہے کہ آنحضرت کے بعد بھی آپ کی
امت میں نبوت ہے اور نبی ہیں مگر لفظ نبی کا بوجہ عظمت نبوت استعمال نہیں کیا جاتا لیکن برکات اور فیوض
موجود ہیں ۔
ا
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۸)
اگر غور سے دیکھا جاوے تو ہمارے نبی کریم کو آپ کے بعد کسی دوسرے کے نبی نہ کہلانے سے شوکت
ہے اور حضرت موسیٰ کے بعد اور لوگوں کے بھی نبی کہلانے سے ان کی کسر شان ۔ کیونکہ حضرت موسیٰ بھی ایک
نبی تھے اور ان کے بعد ہزاروں اور نبی بھی آئے تو ان کی نبوت کی خصوصیت اور عظمت کوئی نہیں ثابت ہوتی
برعکس اس کے آنحضرت کی ایک عظمت اور آپ کی نبوت کے لفظ کا پاس اور ادب کیا گیا ہے کہ آپ کے بعد
کسی دوسرے کو اس نام سے کسی طرح بھی شریک نہ کیا گیا۔ اگر چہ آنحضرت کی امت میں بھی ہزاروں
بزرگ نبوت کے نور سے منور تھے اور ہزاروں کو انوار نبوت کا حصہ عطا ہوتا رہا ہے اور اب بھی ہوتا ہے مگر
چونکہ آنحضرت کا نام خاتم الانبیاء رکھا گیا تھا اس لئے خدا نے نہ چاہا کہ کسی دوسرے کو بھی یہ نام دے کر آپ
کی کسر شان کی جاوے۔ آنحضرت کی امت میں سے ہزار ہا انسانوں کو نبوت کا درجہ ملا اور نبوت کے آثار
اور برکات ان کے اندر موجزن تھے مگر نبی کا نام ان پر صرف شانِ نبوت آنحضرت اور سدِ باب نبوت کی
خاطر ان کو اس نام سے ظاہراً ملقب نہ کیا گیا مگر دوسری طرف چونکہ آنحضرت کے فیوض اور روحانی برکات کا
دروازہ بند بھی نہ کیا گیا تھا اور نبوت کے انوار جاری بھی تھے جیسا کہ ولكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ سے
نکلتا ہے کہ آنحضرت کی مہر اور اذن سے اور آپ کے نور سے نور نبوت جاری بھی ہے اور یہ سلسلہ بند بھی
نہیں ہوا۔ یہ کہ یہ بھی ضروری تھا کہ اسے ظاہراً بھی شائع کیا جاوے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اس طرح سے دونوں امور کا
لحاظ نہایت حکمت اور کمال لطافت سے رکھ لیا گیا۔ ادھر یہ کہ آنحضرت کی کسر شان بھی نہ ہو اور ادھر موسوی
سلسلہ سے مماثلت بھی پوری ہو جاوے۔ تیرہ سو برس تک نبوت کے لفظ کا اطلاق تو آپ کی نبوت کی عظمت
کے پاس سے نہ کیا اور اس کے بعد اب مدت دراز کے گزرنے سے لوگوں کے چونکہ اعتقاد اس امر پر پختہ
ہو گئے تھے کہ آنحضرت ہی خاتم الانبیاء ہیں اور اب اگر کسی دوسرے کا نام نبی رکھا جاوے تو اس سے
آنحضرت کی شان میں کوئی فرق بھی نہیں آتا اس واسطے اب نبوت کا لفظ مسیح کے لئے ظاہراً بھی بول دیا۔ یہ
ٹھیک اسی طرح سے ہے جیسے آپ نے پہلے فرمایا تھا کہ قبروں کی زیارت نہ کیا کرو اور پھر فرما دیا کہ اچھا اب

آج 10 میں سے 10 باقی