سورة النّصر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کر لیا کرو۔ پہلے منع کرنا بھی حکمت رکھتا تھا کہ لوگوں کے خیالات ابھی تازہ تازہ بت پرستی سے ہٹے تھے تا وہ
پھر اسی عادت کی طرف عود نہ کریں۔ پھر جب دیکھا کہ اب ان کے ایمان کمال کو پہنچ گئے ہیں اور کسی قسم کے
شرک و بدعت کو ان کے ایمان میں راہ نہیں تو اجازت دے دی ۔ بالکل اسی طرح یہ امر ہے۔ پہلے تیرہ سو
برس اس عظمت کے واسطے نبوت کا لفظ نہ بولا اگر چہ مفتی رنگ میں صفتِ نبوت اور انوار نبوت موجود تھے اور
حق تھا کہ ان لوگوں کو نبی کہا جاوے مگر خاتم الانبیاء کی نبوت کی عظمت کے پاس کی وجہ سے وہ نام نہ دیا گیا۔
مگر اب وہ خوف نہ رہا تو آخری زمانہ میں مسیح موعود کے واسطے نبی اللہ کا لفظ فرمایا ۔ آپ کے جانشینوں اور آپ
کی امت کے خادموں پر صاف صاف نبی اللہ بولنے کے واسطے دو امور مد نظر رکھنے ضروری تھے اول عظمت
آنحضرت اور دوم عظمت اسلام ۔ سو آنحضرت کی عظمت کے پاس کی وجہ سے ان لوگوں پر ۱۳۰۰ برس تک
نبی کا لفظ نہ بولا گیا تا کہ آپ کی ختم نبوت کی ہتک نہ ہو کیونکہ اگر آپ کے بعد ہی آپ کی امت کے خلیفوں
اور صلحاء لوگوں پر نبی کا لفظ بولا جانے لگتا جیسے حضرت موسیٰ کے بعد لوگوں پر بولا جاتا رہا تو اس میں آپ کی
ختم نبوت کی ہتک تھی اور کوئی عظمت نہ تھی ۔ سو خدا نے ایسا کیا کہ اپنی حکمت اور لطف سے آپ کے بعد
۱۳۰۰ برس تک اس لفظ کو آپ کی امت پر سے اٹھا دیا تا آپ کی نبوت کی عظمت کا حق ادا ہو جاوے اور پھر
چونکہ اسلام کی عظمت چاہتی تھی کہ اس میں بھی بعض ایسے افراد ہوں جن پر آنحضرت کے بعد لفظ نبی اللہ بولا
جاوے اور تا پہلے سلسلہ سے اس کی مماثلت پوری ہو۔ آخری زمانہ میں مسیح موعود کے واسطے آپ کی زبان
سے نبی اللہ کا لفظ نکلوا دیا اور اس طرح پر نہایت حکمت اور بلاغت سے دو متضاد باتوں کو پورا کیا اور موسوی
سلسلہ کی مماثلت بھی قائم رکھی اور عظمت اور نبوت آنحضرت بھی قائم رکھی ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۹)
خاتم النبین کی آیت بتلا رہی ہے کہ جسمانی نسل کا انقطاع ہے نہ کہ روحانی نسل کا۔ اس لئے جس ذریعہ سے
وہ نبوت کی نفی کرتے ہیں اسی سے نبوت کا اثبات ثابت ہے۔ آنحضرت کی چونکہ کمال عظمت خدا تعالیٰ کو منظور
تھی اس لئے لکھ دیا کہ آئندہ نبوت آپ کی اتباع کی مہر سے ہوگی اور اگر یہ معنے ہوں کہ نبوت ختم ہے تو اس سے
خدا تعالیٰ کے فیضان کے بخل کی بو آتی ہے ہاں یہ معنے ہیں ہر ایک قسم کا کمال آنحضرت پر ختم ہوا اور پھر آئندہ
آپ کی مہر سے وہ کمال آپ کی امت کو ملا کریں گے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۹۹)
اس امت میں سابقہ مجددین اور مامورین کا نبی نہ پکارا جانا آنحضرت کی شان اور عظمت کو ثابت کرتا ہے

جس کا فخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی ہے موسی کو ہر گز نہیں ہے کیونکہ جب موسیٰ کے بعد نبی کہلانے والے
بار بار آئے اور صدہا ہزار ہا آئے تو اس سے موسی کی کسر شان ہوئی کہ جو خطاب ان کا تھا وہی اوروں کو
کثرت سے ملا۔ موسی کے بارے میں خاتم النبیین کا لفظ استعمال نہیں ہو مگر آنحضرت کے حق میں ہوا ہے
اس لئے خدا نے اس امت میں یوں کیا کہ بہت سے ایسے پیدا کئے جن کو شرف مکالمہ تو دیا مگر آنحضرت کی
شان اور عظمت کے لحاظ سے لفظ نبی کا ان کے حق میں نہ رکھا لیکن اگر اس امت میں کوئی بھی نبی نہ پکارا جاتا
تو مماثلت موسوی کا پہلو بہت ناقص ٹھہرتا اور من وجہ امتِ موسوی کو ایک فضیلت ہو جاتی اس لئے یہ خطاب
آنحضرت نے خود اپنی زبانِ مبارک سے ایک شخص کو دے دیا جس نے مسیح ابن مریم ہو کر دنیا میں آنا تھا
کیونکہ اس جگہ دو پہلو مد نظر تھے ایک ختم نبوت کا ، اسے اس طرح نبھایا کہ جو نبی کے لفظ کی کثرت موسوی
سلسلہ میں تھی اسے اڑا دیا ۔ دوسری مشابہت اسے اس طرح سے پورا کیا کہ ایک کو نبی کا خطاب دے دیا۔
تکمیل مشابہت کے لئے اس لفظ کا ہونا ضروری تھا سو پورا ہو گیا اور جو مصلحت یہاں میں نظر تھی وہ موسوی سلسلہ
میں نہیں تھی کیونکہ موسی خاتم نبوت نہیں تھے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۲)
نبوت کے معنے مکالمہ کے ہیں جو غیب کی خبر دیوے وہ نبی ہے۔ اگر آئندہ نبوت کو باطل قرار دو گے تو پھر
یہ امت خیر امت نہ رہے گی بلکہ کالانعام ہوگی۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۹۹) ۱
خدا جس سے پیار کرتا ہے تو اس سے بلا مکالمہ نہیں رہتا ۔ آنحضرت کی اتباع سے جب انسان کو خدا پیار
کرنے لگتا ہے تو اس سے کلام کرتا ہے، غیب کی خبریں اس پر ظاہر کرتا ہے۔ اسی کا نام نبوت ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۱۳)
نبوت کا لفظ ہمارے الہامات میں دو شرطیں رکھتا ہے اول یہ اس کے ساتھ شریعت نہیں ہے اور دوسرے
یہ کہ بواسطہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۷ ۱ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲)
ہم اگر نبی کا لفظ اپنے لئے استعمال کرتے ہیں تو ہم ہمیشہ وہ مفہوم لیتے ہیں جو کہ ختم نبوت کا مخل نہیں ہے
اور جب اس کی نفی کرتے ہیں تو وہ معنی مراد ہوتے ہیں جو ختم نبوت کے مخل ہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۱۷)
معرفت تام انبیاؤں کو سوائے وحی کے حاصل نہیں ہو سکتی ۔ جس غرض کے لئے انسان اسلام قبول کرتا
ہے اس کا مغز یہی ہے کہ اس کی اتباع سے وحی ملے ۔ اور پھر اگر وحی منقطع ہوئی مانی بھی جاوے تو

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی منقطع ہوئی نہ اس کے اخلال و آثار بھی منقطع ہوئے ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ صفحه ۳۵۸)
خوب یا درکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں یعنی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نئی
شریعت نئی کتاب نہ آئے گی ۔ نئے احکام نہ آئیں گے۔ یہی کتاب اور یہی احکام رہیں گے۔ جو الفاظ میری
کتاب میں نبی یا رسول کے میری نسبت پائے جاتے ہیں اس میں ہرگز یہ منشاء نہیں ہے کہ کوئی نئی شریعت یا
نئے احکام سکھائے جاویں بلکہ منشاء یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی ضرورت حقہ کے وقت کسی کو مامور کرتا ہے تو ان
معنوں سے کہ مکالمات الہیہ کا شرف اس کو دیتا ہے اور غیب کی خبریں اس کو دیتا ہے اس پر نبی کا لفظ بولا جاتا
ہے اور وہ مامور نبی کا خطاب پاتا ہے یہ معنی نہیں ہیں کہ نئی شریعت دیتا ہے یا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
شریعت کو نعوذ باللہ منسوخ کرتا ہے بلکہ یہ جو کچھ اسے ملتا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی سچی اور کامل
اتباع سے ملتا ہے اور بغیر اس کے مل سکتا ہی نہیں۔ الحکم جلد ۸ نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه (۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو سب انبیاء علیہم السلام سے افضل اور بہتر تھے یہاں تک کہ آپ پر سلسلہ نبوت
اللہ تعالیٰ نے ختم کر دیا یعنی تمام کمالات نبوت آپ پر طبعی طور پر ختم ہو گئے ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۵)
کہتے ہیں کہ یہ دروازہ مکالمات و مخاطبات کا اس وجہ سے بند ہو گیا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِینَ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
چونکہ خاتم النبین ہیں اس لئے آپ کے بعد یہ فیض اور فضل بند ہو گیا مگر ان کی عقل اور علم پر افسوس آتا ہے کہ یہ
نادان اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ اگر ختم نبوت کے ساتھ ہی اگر معرفت اور بصیرت کے دروازے بھی بند ہو گئے تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( معاذ اللہ ) خاتم النبیین تو کجا نبی بھی ثابت نہ ہوں گے کیونکہ نبی کی آمد اور بعثت تو
اس غرض کے لئے ہوتی ہے تا کہ اللہ تعالیٰ پر ایک یقین اور بصیرت پیدا ہو اور ایسا ایمان ہو جو لذیذ ہو۔ اللہ تعالیٰ
کے تصرفات اور اس کی قدرتوں اور صفات کی تجلی کو انسان مشاہدہ کرے۔ اور اس کا ذریعہ بھی مکالمات و
مخاطبات اور خوارق عادات ہیں لیکن جب یہ دروازہ ہی بند ہو گیا تو پھر اس بعثت سے فائدہ کیا ہوا ؟
میں بڑے افسوس سے کہتا ہوں کہ ان لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہرگز ہر گز قدر نہیں کی اور
آپ کی شان عالی کو بالکل نہیں سمجھا اور نہ اس قسم کے بیہودہ خیالات یہ نہ تراشتے ۔ اس آیت کے اگر یہ معنے

آج 10 میں سے 10 باقی