سورة یُوسُف
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وہ خدا کی طرف بلانے والا ہے اور وہ ایک روشن چراغ ہے جو اپنی ذات میں روشن اور دوسروں کو روشنی
پہنچاتا ہے۔
تریاق القلوب ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۶۲)
وہ خدا کی طرف بلاتا تھا اور شرک سے دور کرتا تھا اور وہ ایک چراغ تھا زمین پر روشنی پھیلانے والا ۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۰۲)
ایک گاؤں میں منوا گھر تھے اور صرف ایک گھر میں چراغ جلتا تھا تب جب لوگوں کو معلوم ہوا تو وہ اپنے
اپنے چراغ لے کر آئے اور سب نے اس چراغ سے اپنے چراغ روشن کئے ۔ اسی طرح ایک روشنی سے
کثرت ہو سکتی ہے۔ اسی طرف اللہ تعالیٰ اشارہ کر کے فرماتا ہے وَدَاعِيًّا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا -
( براہین احمدیہ احمد یہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۲۵)
خدا کی طرف سے روحانی اصلاح کے لئے مقرر ہونے والے لوگ چراغ کی طرح ہوتے ہیں اسی واسطے
قرآن شریف میں آپ کا نام دَاعِيًّا إِلَى اللهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا آیا ہے دیکھو کسی اندھیرے مکان میں جہاں سو
پچاس آدمی ہوں اگر ان میں سے ایک کے پاس چراغ روشن ہو تو سب کو اس کی طرف رغبت ہوگی اور چراغ
ظلمت کو پاش پاش کر کے اجالا اور نور کر دے گا۔
اس جگہ آپ کا نام چراغ رکھنے میں ایک اور بار یک حکمت یہ ہے کہ ایک چراغ سے ہزاروں لاکھوں
چراغ روشن ہو سکتے ہیں اور اس میں کوئی نقص بھی نہیں آتا ۔ چاند سورج میں یہ بات نہیں اس سے مطلب یہ
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور اطاعت کرنے سے ہزاروں لاکھوں انسان اس مرتبہ پر پہنچیں گے
اور آپ کا فیض خاص نہیں بلکہ عام اور جاری ہوگا ۔ غرض یہ سنت اللہ ہے کہ ظلمت کی انتہا کے وقت اللہ تعالیٰ
اپنی بعض صفات کی وجہ سے کسی انسان کو اپنی طرف سے علم اور معرفت دے کر بھیجتا ہے اور اس کے کلام میں
تاثیر اور اس کی توجہ میں جذب اور اس کی دعائیں مقبول ہوتی ہیں مگر وہ انہی کو جذب کرتے ہیں اور انہی پر
منیرا ہے مگر ابو جہل نے کہاں قبول کیا ؟
ان کی تاثیرات اثر کرتی ہیں جو اس انتخاب کے لائق ہوتے ہیں دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سراجا
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ صفحه ۱۱)
وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَدَعْ اَذْهُمُ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ
وكيلا
كَفَى بِاللهِ وَكِيلًا ۔۔۔۔۔ یعنی خدا اپنے کاموں کا آپ ہی وکیل ہے کسی دوسرے کو پوچھ پوچھ کر احکام
جاری نہیں کرتا۔
سورة الاحزاب
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۸)
إِنَّ اللهَ وَ مَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا
تسليما
خدا اور اس کے سارے فرشے اس نبی کریم پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایماندار و تم بھی اس پر درود بھیجو اور
نہایت اخلاص اور محبت سے سلام کرو۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۷۱ حاشیہ نمبر ۱)
سلام بھیجو۔
اللہ اور تمام فرشتے اس کے اس نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے وے لوگو جو ایماندار ہو تم بھی اس پر درود اور
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۷)
دنیا میں کروڑ ہا ایسے پاک فطرت گزرے ہیں اور آگے بھی ہوں گے لیکن ہم نے سب سے بہتر اور سب
سے اعلیٰ اور سب سے خوب تر اس مرد خدا کو پایا ہے جس کا نام ہے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ اِنَّ اللهَ وَ
مَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ان قوموں کے بزرگوں کا
ذکر تو جانے دو جن کا حال قرآن شریف میں تفصیل سے بیان نہیں کیا گیا صرف ہم ان نبیوں کی نسبت اپنی
رائے ظاہر کرتے ہیں جن کا ذکر قرآن شریف میں ہے۔ جیسے حضرت موسیٰ ، حضرت داؤد، حضرت عیسی علیہم
السلام اور دوسرے انبیاء سو ہم خدا کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں نہ آتے اور
قرآن شریف نازل نہ ہوتا اور وہ برکات ہم بچشم خود نہ دیکھتے جو ہم نے دیکھ لئے تو ان تمام گذشتہ انبیاء کا
صدق ہم پر مشتبہ رہ جاتا کیونکہ صرف قصوں سے کوئی حقیقت حاصل نہیں ہو سکتی اور ممکن ہے کہ وہ قصے صحیح نہ
ہوں اور ممکن ہے کہ وہ تمام معجزات جو اُن کی طرف منسوب کئے گئے ہیں وہ سب مبالغات ہوں کیونکہ اب
ان کا نام و نشان نہیں بلکہ ان گذشتہ کتابوں سے تو خدا کا پتہ بھی نہیں لگتا اور یقیناً سمجھ نہیں سکتے کہ خدا بھی انسان
سے ہمکلام ہوتا ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے یہ سب قصے حقیقت کے رنگ میں آگئے ۔
اب ہم نہ قال کے طور پر بلکہ حال کے طور پر اس بات کو خوب سمجھتے ہیں کہ مکالمہ الہیہ کیا چیز ہوتا ہے اور
خدا کے نشان کس طرح ظاہر ہوتے ہیں اور کس طرح دعائیں قبول ہو جاتی ہیں اور یہ سب کچھ ہم نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے پایا اور جو کچھ قصوں کے طور پر غیر قو میں بیان کرتی ہیں وہ سب
کچھ ہم نے دیکھ لیا۔ پس ہم نے ایک ایسے نبی کا دامن پکڑا ہے جو خدا نما ہے کسی نے یہ شعر بہت ہی اچھا
ہر دوسرا
کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی
محمد عربی بادشاہ
اُسے خدا تو نہیں کہہ سکوں پہ کہتا ہوں کہ اُس کی مرتبہ دانی میں ہے خدادانی
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۰۲،۳۰۱)
ہمارے سید و مولی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی صدق و وفا د یکھئے آپ نے ہر ایک قسم کی
بد تحریک کا مقابلہ کیا ۔ طرح طرح کے مصائب و تکالیف اٹھائے لیکن پر واہ نہ کی ۔ یہی صدق و وفا تھا جس
کے باعث اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ۔ اسی لئے تو اللہ تعالیٰ نے فرما یا إِنَّ اللَّهَ وَ مَلَكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ترجمہ - اللہ تعالیٰ اور اس کے تمام فرشتے رسول پر درود
بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو تم درود و سلام بھیجو نبی پر۔ اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ رسول اکرم کے
اعمال ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی تعریف یا اوصاف کی تحدید کرنے کے لئے کوئی لفظ خاص نہ
فرمایا۔ لفظ تو مل سکتے تھے لیکن خود استعمال نہ کئے ۔ یعنی آپ کے اعمالِ صالحہ کی تعریف تحدید سے
بیروں تھی ۔ اس قسم کی آیت کسی اور نبی کی شان میں استعمال نہ کی ۔ آپ کی روح میں وہ صدق وصفا تھا
اور آپ کے اعمال خدا کی نگاہ میں اس قدر پسندیدہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے یہ حکم دیا کہ آئندہ
لوگ شکر گزاری کے طور پر درود بھیجیں ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۱،۵۰ )
اللہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ہے کہ نبی معصوم صلی اللہ علیہ وسلم آیا اور بت پرستوں سے اس نے نجات دی۔
یہی وہ راز ہے کہ یہ درجہ صرف صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان احسانوں کے معاوضہ میں ملا کہ اِنَّ اللهَ
وَ مَكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا -
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات پیش آمدہ کی اگر معرفت ہو اور اس بات پر پوری اطلاع ملے کہ
اس وقت دنیا کی کیا حالت تھی اور آپ نے آکر کیا کیا تو انسان وجد میں آکر اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ کہہ
اُٹھتا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں یہ خیالی اور فرضی بات نہیں ہے قرآن شریف اور دنیا کی تاریخ اس امر کی پوری
شہادت دیتی ہے کہ نبی کریم نے کیا کیا اور نہ وہ کیا بات تھی جو آپ کے لئے مخصوصاً فرمایا گیا اِنَّ اللهَ وَ مَلكَتَهُ
يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيماً کسی دوسرے نبی کے لئے یہ صدا نہیں
آئی۔ پوری کامیابی پوری تعریف کے ساتھ یہی ایک انسان دنیا میں آیا جو محمد کہلا یا صلی اللہ علیہ وسلم ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ صفحه (۳)
قبولیت دعا کے تین ہی ذریعے ہیں اول اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران : ۳۲) ۔ دوم
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا۔ تیسرا موهبت الہی ۔
( ٹریکٹ نمبر العنوان حضرت اقدس کی ایک تقریر اور مسئلہ وحدۃ الوجود پر ایک خط صفحہ ۲۲)
لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَالْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ
لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا مَّلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا
اخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلا
جیسے روشنی میں سیہ دل چور نہیں ٹھہر سکتا ایسے ہی اس مقام میں جو تجلیات و انوار الہی کا مرکز ہو کوئی سیہ دل
خائن بہت مدت نہیں ٹھہر سکتا اسی لئے فرمایا قرآن مجید میں لا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا ( نہ پڑوس میں
رہیں گے تیرے مگر چند دن )
( بدر جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)
یہودیوں کی مقدس کتاب اور اسلام کی مقدس کتاب کی رو سے یہ عقیدہ متفق علیہ مانا گیا ہے کہ جو شخص ایسا
ہو کہ خدا کی کتابوں میں اس پر ملعون کا لفظ بولا گیا ہو۔ وہ ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت سے محروم اور
بے نصیب ہوتا ہے جیسا کہ اس آیت میں یہی اشارہ ہے مَلْعُونِينَ ، اَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَ قُتِلُوا تَقْتِيلًا
یعنی زنا کار اور زنا کاری کی اشاعت کرنے والے جو مدینہ میں ہیں یہ لعنتی ہیں یعنی ہمیشہ کے لئے خدا کی
رحمت سے رد کئے گئے اس لئے یہ اس لائق ہیں کہ جہاں ان کو پاؤ قتل کر دو۔ پس اس آیت میں اس بات کی
طرف یہ عجیب اشارہ ہے کہ لعنتی ہمیشہ کے لئے ہدایت سے محروم ہوتا ہے اور اس کی پیدائش ہی ایسی ہوتی ہے
جس پر جھوٹ اور بدکاری کا جوش غالب رہتا ہے اور اسی بنا پر قتل کرنے کا حکم ہوا کیونکہ جو قابلِ علاج نہیں اور
مرض متعدی رکھتا ہے اس کا مرنا بہتر ہے۔ تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۳۷، ۲۳۸)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ أَذَوْا مُوسَى فَبَرَّاهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ
عِنْدَ اللهِ وَجِيها
Θ
سورة الاحزاب
خدا نے اس کو ان الزامات سے بری کیا جو اس پر لگائے گئے تھے اور خدا کے نزدیک وہ وجیہ ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۱۶ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا
زبان کو صدق وصواب پر قائم رکھنے کے لئے تاکید فرمائی اور کہا قُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ایعنی وہ بات منہ پر
لاؤ جو بالکل راست اور نہایت معقولیت میں ہوا اور لغو اور فضول اور جھوٹ کا اس میں سرِ مودخل نہ ہو۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۱۰،۲۰۹ حاشیه )
اے وے لوگو جو ایمان لائے ہو خدا سے ڈرو اور وہ باتیں کیا کرو جو سچی اور راست اور حق اور حکمت پر
مبنی ہوں ۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۱)
لغو باتیں مت کیا کرو محل اور موقع کی بات کیا کرو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۷)
جب بات کرو تو حکمت اور معقولیت سے کرو اور لغو گوئی سے بچو۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۷)
إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا
وَاشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا لِيُعَذِّبَ اللَّهُ
الْمُنْفِقِينَ وَالْمُنْفِقْتِ وَ الْمُشْرِكِينَ وَ الْمُشْرِكِتِ وَ يَتُوبَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
وَالْمُؤْمِنَتِ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ۔۔۔۔۔ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولا یعنی ہم نے اپنی امانت کو
جس سے مراد عشق و محبت الہی اور مورد ابتلا ہو کر پھر پوری اطاعت کرنا ہے۔ آسمان کے تمام فرشتوں اور زمین
کی تمام مخلوقات اور پہاڑوں پر پیش کیا جو بظاہر قوی ہیکل چیزیں تھیں سوان سب چیزوں نے اس امانت کے
اُٹھانے سے انکار کر دیا اور اس کی عظمت کو دیکھ کر ڈر گئیں مگر انسان نے اس کو اٹھا لیا کیونکہ انسان میں یہ دو
خوبیاں تھیں ایک یہ کہ وہ خدائے تعالیٰ کی راہ میں اپنے نفس پر ظلم کر سکتا تھا دوسری یہ خوبی کہ وہ خدائے تعالیٰ
کی محبت میں اس درجہ تک پہنچ سکتا تھا جو غیر اللہ کو بکلی فراموش کر دے۔
( توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۷۶،۷۵ )
ظلومیت ۔۔۔ ایک نہایت قابل تعریف جو ہر انسان میں ہے جو فرشتوں کو بھی نہیں دیا گیا اور اسی کی طرف
اشارہ ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا یعنی انسان میں ظلومیت
اور جہولیت کی صفت تھی اس لئے اس نے اس امانت کو اُٹھا لیا جس کو وہی شخص اٹھا سکتا ہے جس میں اپنے نفس
کی مخالفت اور اپنے نفس پر سختی کرنے کی صفت ہو۔ غرض یہ صفت ظلومیت انسان کے مراتب سلوک کا ایک
مرکب اور اس کے مقامات قرب کے لئے ایک عظیم الشان ذریعہ اس کو عطا کیا گیا ہے جو بوجہ مجاہدات شاقہ
کے اوائل حال میں نار جہنم کی شکل پر تجلی کرتا ہے لیکن آخر نعماء جنت تک پہنچا دیتا ہے اور در حقیقت قرآن کریم
کے دوسرے مقام میں جو یہ آیت ہے وَ إِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا ثُمَّ نُنَجِّي
الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ نَذَرُ الظَّلِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا ( مریم : ۷۳) یہ بھی در حقیقت صفتِ محمودہ ظلومیت کی طرف ہی
اشارہ کرتی ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۴۲، ۱۴۳)
ظلومیت کی صفت جو مومن میں ہے یہی اس کو خدا تعالیٰ کا پیارا بنا دیتی ہے اور اسی کی برکت سے مومن
بڑے بڑے مراحل سلوک کے طے کرتا اور ناقابل برداشت تلخیاں اور طرح طرح کی دوزخوں کی جلن اور
حرقت اپنے لئے بخوشی خاطر قبول کر لیتا ہے یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جس جگہ انسان کی اعلیٰ درجہ کی مدح
بیان کی ہے اور اس کو فرشتوں پر بھی ترجیح دی ہے اس مقام میں اس کی یہی فضیلت پیش کی ہے کہ وہ ظلوم اور
جہول ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا ۔ یعنی اُس امانت کو جو
ربوبیت کا کامل ابتلا ہے جس کو فقط عبودیت کاملہ اٹھا سکتی ہے انسان نے اٹھا لیا کیونکہ وہ ظلوم اور جہول تھا یعنی
علمی سے
۔
خدا تعالیٰ کے لئے اپنے نفس پر لئے اپنے نفس پر سختی کر سکتا تھا اور غیر اللہ سے اس قدر دور ہو سکتا تھا کہ اس کی صورت علمی
بھی اس کا ذہن خالی ہو جاتا تھا۔ واضح ہو کہ ہم سخت غلطی کریں گے اگر اس جگہ ظلوم کے لفظ سے کافر اور سرکش
اور مشرک اور عدل کو چھوڑنے والا مراد لیں گے کیونکہ یہ ظلوم جہول کا لفظ اس جگہ اللہ جل شانہ نے انسان کے
لئے مقام مدح میں استعمال کیا ہے نہ مقام زم میں اور اگر نعوذ باللہ یہ مقام زم میں ہو تو اس کے یہ معنی ہوں
گے کہ سب سے بدتر انسان ہی تھا جس نے خدا تعالیٰ کی پاک امانت کو اپنے سر پر اٹھا لیا اور اس کے حکم کو مان
لیا ۔ بلکہ نعوذ باللہ یوں کہنا پڑے گا کہ سب سے زیادہ ظالم اور جاہل انبیاء اور رسول تھے جنہوں نے سب سے
پہلے اس امانت کو اٹھا لیا حالانکہ اللہ جل شانہ آپ فرماتا ہے کہ ہم نے انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا ہے
پھر وہ سب سے بدتر کیوں کر ہوا اور انبیاء کو سید العادلین قرار دیا ہے پھر وہ ظلوم وجہول دوسرے معنوں کی رو
سے کیوں کر کہلاویں۔ ماسوا اس کے ایسا خیال کرنے میں خدا تعالیٰ پر بھی اعتراض لازم آتا ہے کہ اس کی
امانت جو وہ دینی چاہتا تھا وہ کوئی خیر اور صلاحیت اور برکت کی چیز نہیں تھی بلکہ شر اور فساد کی چیز تھی کہ شریر اور
ظالم نے اس کو قبول کیا اور نیکوں نے اس کو قبول نہ کیا مگر کیا خدا تعالیٰ کی نسبت یہ بدظنی کرنا جائز ہے کہ جو چیز
اس کے چشمہ سے نکلے اور جس کا نام وہ اپنی امانت رکھے جو پھر اسی کی طرف رڈ ہونے کے لائق ہے وہ
در حقیقت نعوذ باللہ خراب اور پلید چیز ہو جس کو بجز ایسے ظلوم کے جو در حقیقت سرکش اور نافرمان اور نعمت عدل
سے بکلی بے نصیب ہے کوئی دوسرا قبول نہ کر سکے۔ افسوس کہ ایسے مکروہ خیالوں والے کچھ بھی خدا تعالیٰ کی
عظمت نگہ نہیں رکھتے وہ یہ بھی نہیں سوچتے کہ امانت اگر سراسر خیر ہے تو اس کا قبول کر لینا ظلم میں کیوں داخل
ہے اور اگر امانت خود شر اور فساد کی چیز ہے تو پھر وہ خدا تعالیٰ کی طرف کیوں منسوب کی جاتی ہے۔ کیا خدا تعالیٰ
نعوذ باللہ فساد کا مبدا ہے اور کیا جو چیز اس کے پاک چشمہ سے نکلتی ہے اس کا نام فساد اور شر رکھنا چاہیئے ؟ ظلمت
ظلمت کی طرف جاتی ہے اور نور نور کی طرف سوامانت نور تھی اور انسان ظلوم جہول بھی ان معنوں کر کے جو ہم
بیان کر چکے ہیں ایک نور ہے اس لئے نور نے نور کو قبول کر لیا۔ وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان
کامل کو وہ ملا یک میں نہیں تھا نجوم میں نہیں تھا قمر میں نہیں تھا آفتاب میں بھی نہیں تھا وہ زمین کے سمندروں
اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔ وہ لعل اور یاقوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا غرض وہ کسی چیز
ارضی اور سماوی میں نہیں تھا صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد
ہمارے سید و مولی سید الانبیاء سید الاحیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ سو وہ نور اس انسان کو دیا گیا اور
حسب مراتب اس کے تمام ہم رنگوں کو بھی یعنی ان لوگوں کو بھی جو کسی قدر وہی رنگ رکھتے ہیں اور امانت سے
مراد انسان کامل کے وہ تمام قومی اور عقل اور علم اور دل اور جان اور حواس اور خوف اور محبت اور عزت اور
وجاہت اور جمیع نعماء روحانی و جسمانی ہیں جو خدا تعالیٰ انسان کامل کو عطا کرتا ہے اور پھر انسان کامل برطبق
آیت إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْآمُنَتِ إِلَى أَهْلِهَا ( النساء : ۵۹) ۔ اس ساری امانت کو جناب الہی کو
واپس دے دیتا ہے یعنی اس میں فانی ہو کر اس کی راہ میں وقف کر دیتا ہے۔ جیسا کہ ہم مضمون حقیقت اسلام
میں بیان کر چکے ہیں اور یہ شان اعلیٰ اور اکمل اور اتم طور پر ہمارے سید ہمارے مولیٰ ہمارے ہادی نبی امی
صادق مصدوق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھی جیسا کہ خود خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - لَا شَرِيكَ لَهُ ۚ وَ بِذلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا
أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ (الانعام : ۱۶۳ ، ۱۶۴) وَ أَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ ۚ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ
فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ (الانعام : (۱۵۴) - قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرُ
لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَ وَ اللهُ غَفُورٌ رَّحِيمُ (ال عمران : - فَقُلْ ۱۳۲) أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ (آل عمران : ۲۱ ) ۔
وَأُمِرْتُ أَنْ أَسْلِمَ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ ( المؤمن : ۶۷ ) - یعنی ان کو کہہ دے کہ میری نماز اور میری پرستش میں
جدوجہد اور میری قربانیاں اور میرا زندہ رہنا اور میرا مرنا سب خدا کے لئے اور اس کی راہ میں ہے ۔ وہی خدا
جو تمام عالموں کا رب ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں اول المسلمین
ہوں یعنی دنیا کی ابتداء سے اس کے اخیر تک میرے جیسا اور کوئی کامل انسان نہیں جو ایسا اعلیٰ درجہ کا فنافی
اللہ ہو جو خدا تعالیٰ کی ساری امانتیں اس کو واپس دینے والا ہو۔ اس آیت میں ان نادان موحدوں کا رڈ ہے جو
یہ اعتقاد رکھتے ہیں جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسرے انبیاء پر فضیلت کلی ثابت نہیں اور ضعیف
حدیثوں کو پیش کر کے کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ مجھ کو یونس بن
متی سے بھی زیادہ فضیلت دی جائے ۔ یہ نادان نہیں سمجھتے کہ اگر وہ حدیث صحیح بھی ہو تب بھی وہ بطور انکسار اور
تذلیل ہے جو ہمیشہ ہمارے سید صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی ہر ایک بات کا ایک موقع اور محل ہوتا ہے اگر کوئی
صالح اپنے خط میں احقر عباد اللہ لکھے تو اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ یہ شخص در حقیقت تمام دنیا یہاں تک کہ بت
پرستوں اور تمام فاسقوں سے بدتر ہے اور خود اقرار کرتا ہے کہ وہ احقر عباد اللہ ہے کس قدر نادانی اور شرارت
نفس ہے۔
غور سے دیکھنا چاہیئے کہ جس حالت میں اللہ جل شانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اول المسلمین رکھتا
ہے اور تمام مطیعوں اور فرمانبرداروں کا سردار ٹھہراتا ہے اور سب سے پہلے امانت کو واپس دینے والا
آنحضرت صلعم کو قرار دیتا ہے تو پھر کیا بعد اس کے کسی قرآن کریم کے ماننے والے کو گنجائش ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اعلیٰ میں کسی طرح کا جرح کر سکے ۔ خدا تعالیٰ نے آیت موصوفہ بالا میں اسلام کے
لئے کئی مراتب رکھ کر سب مدارج سے اعلیٰ درجہ وہی ٹھہرایا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت کو