سورة سَبَإ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة سبأ
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَ لَقَدْ أَتَيْنَا دَاوُدَ مِنَّا فَضْلًا يُجِبَالُ اَوْبِى مَعَهُ وَالطَّيْرَ وَ النَّا لَهُ الْحَدِيدَ
اے پہاڑو اور اے پرندو میرے اس بندہ کے ساتھ وجد اور رقت سے میری یاد کرو۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۹۳)
تدابیر مشہودہ سے الگ ہو کر جو فعل ہوتا ہے اس میں اعجازی رنگ ہوتا ہے۔ معجزات جن باتوں میں صادر
ہوتے ہیں ان میں سے بہت سے افعال ایسے ہوتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی ان میں شریک ہوتے ہیں مگر
نبی ان تدابیر اور اسباب سے الگ ہو کر وہی فعل کرتا ہے اس لئے وہ معجزہ ہوتا ہے اور یہی بات یہاں سلیمان
کے قصہ میں ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کیا لوگ قصائد نہ کہتے تھے؟ کہتے تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو کلام فصیح و بلیغ پیش کیا تو وہ جوڑ توڑ کا نتیجہ نہ تھا بلکہ وحی سے تھا۔ اس لئے معجزہ تھا کہ درمیان اسباب
عادیہ نہ تھے۔ آپ نے کوئی تعلیم نہ پائی تھی اور بدوں کوشش کے وہ کلام آپ نے پیش کیا۔ غرض اسی طرح پر
لوہا نرم کرنے کا معجزہ ہے کہ اس میں اسباب عادیہ نہ تھے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے اور معنی بھی ہوں
مشکلات صعب سے بھی مراد لو ہا ہوتا ہے۔ وہ حضرت سلیمان پر آسان ہو گئیں مگر اصل اعجاز کا کسی حال میں
ہم انکار نہیں کرتے ورنہ اگر خدا تعالیٰ کی ان قدرتوں پر ایمان نہ ہو تو پھر خدا کو کیا مانا ہم اس کو خارق عادت

نہیں مان سکتے جو قرآن شریف کے بیان کردہ قانون قدرت کے خلاف ہو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
يَعْمَلُونَ لَهُ مَا يَشَاءُ مِنْ مَّحَارِيْبَ وَ تَمَاثِيلَ وَ جِفَانِ كَالْجَوَابِ وَقُدُورٍ رَسِيتِ
اعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا وَقَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ
الله
بعض خام خیال کو تاہ فہم لوگوں نے سمجھ رکھا ہے کہ ہر ایک آدمی کو جہنم میں ضرور جانا ہوگا یہ غلط ہے ہاں اس
میں شک نہیں کہ تھوڑے ہیں جو جہنم کی سزا سے بالکل محفوظ ہیں اور یہ تعجب کی بات نہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
قَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ -
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۳ مورخه ۱۶ استمبر ۱۹۰۰ء صفحه (۶)
خوش قسمت وہی انسان ہے جو ایسے مردانِ خدا کے پاس رہ کر ( جن کو اللہ تعالیٰ اپنے وقت پر بھیجتا ہے )
اس غرض اور مقصد کو حاصل کرلے جس کے لئے وہ آتے ہیں ۔ ایسے لوگ اگر چہ تھوڑے ہوتے ہیں لیکن
ہوتے ضرور ہیں ۔ وَ قَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ ۔ اگر تھوڑے نہ ہوتے تو پھر بے قدری ہو جاتی ۔ یہی وجہ
ہے کہ سونا چاندی ، لو ہے اور ٹین کی طرح عام نہیں ہے۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۱۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۵)
خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے قَلِيلٌ مِنْ عِبَادِيَ الشَّکُور کہ شاکر اور سمجھدار بندے ہمیشہ کم
ہوتے ہیں جو کہ حقیقی طور پر قرآن پر چلنے والے ہیں اور خدا تعالیٰ نے ان کو اپنی محبت اور تقویٰ عطا کیا ہے۔
وہ خواہ قلیل ہوں مگر اصل میں وہی سواد اعظم ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۲)
اللہ تعالیٰ کثرت اور تعداد کے رعب میں نہیں آتا قَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ ۔ دیکھو حضرت نوٹ کے
وقت کس قدر مخلوق غرق آب ہوئی اور ان کے بالمقابل جو لوگ بچ گئے ان کی تعداد کس قدر تھی ۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۱۷ مورخہ ۲۶ اپریل ۱۹۰۶ صفحه (۲)
فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ
فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ ۔
سلیمان کی موت پر دلالت کرنے والا کوئی امر نہ تھا ۔ یہ ساری شرارت گو یا دابۃ الارض کی تھی کہ اس نے
عصا کھا لیا اور وہ گر پڑا خدا تعالیٰ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ سچ ہے۔ یہ قصے اور داستانیں نہیں ہیں بلکہ یہ حقائق

دم
اور معارف ہیں۔ اسلام راستی کا عصا تھا جو اپنے سہارے کھڑا تھا اور اس کے سامنے کوئی آریہ، ہندو، عیسائی
دم نہ مار سکتا تھا لیکن جب سے یہ دابۃ الارض پیدا ہوئے اور انہوں نے قرآن کو چھوڑ کر موضوع روایتوں پر
اپنا انحصار رکھا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہر طرف سے اسلام پر حملے ہونے شروع ہو گئے ۔ دابۃ الارض کے معنے
اصل میں یہ ہیں کہ ایک دیمک ہوتی ہے جس میں کوئی خیر نہیں جو لکڑی اور مٹی وغیرہ کو کھا جاتی ہے۔ اس میں فنا
کا مادہ ہے اور اچھی چیز کو فنا کرنا چاہتی ہے اس میں آتشی مادہ ہے۔ اب اس کا مطلب یہ ہے کہ دابۃ الارض
اس وقت کے علماء ہیں جو جھوٹے معنے کرتے ہیں اور اسلام پر جھوٹے الزام لگاتے ہیں ۔۔۔۔ غرض عصائے
اسلام جس کے ساتھ اسلام کی شوکت اور رعب تھا اور جس کے ساتھ امن اور سلامتی تھی اس دابۃ الارض نے
گرادیا ہے۔ پس جیسے وہ دابۃ الارض تھا یہ اس سے بدتر ہیں ۔ اس سے تو صرف ملک میں فتنہ پڑا تھا مگر ان
سے دین میں فساد پیدا ہوا اور ایک لاکھ سے زائد لوگ مرتد ہو گئے ۔ ۔۔۔۔ یہ بات بہت درست ہے کہ اسلام
اپنی ذات میں کامل ، بے عیب اور پاک مذہب ہے لیکن نادان دوست اچھا نہیں ہوتا اس دابۃ الارض
نے اسلام کو نادان دوست بن کر جو صدمہ اور نقصان پہنچایا ہے اس کی تلافی بہت ہی مشکل ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۵)
یہ مسلمان دابۃ الارض ہیں اور اس لئے اس کے مخالف ہیں جو آسمان سے آتا ہے۔ جو زمینی بات کرتا ہے
وہ دابۃ الارض ہے۔ خدا تعالیٰ نے ایسا ہی فرمایا تھا۔ روحانی امور کو وہی دریافت کرتے ہیں جن میں مناسبت
ہو چونکہ ان میں مناسبت نہ تھی اس لئے انہوں نے عصائے دین کو کھا لیا جیسے سلیمان کے عصا کو کھا لیا تھا۔ اور
اس سے آگے قرآن شریف میں لکھا ہے کہ جب جنوں کو یہ پتہ لگا تو انہوں نے سرکشی اختیار کی ۔ اسی طرح پر
عیسائی قوم نے جب اسلام کی یہ حالت دیکھی یعنی اس دابتہ الارض نے اس عصاء راستی کو کمزور کر دیا تو ان
قوموں کو اس پر وار کرنے کا موقع دے دیا۔ جن وہ ہے جو چھپ کر وار کرے اور پیار کے رنگ میں دشمنی
کرتے ہیں وہی پیار جو حوا سے آکر نحاش نے کیا تھا۔ اس پیار کا انجام وہی ہونا چاہیے جو ابتداء میں ہوا۔ آدم
پر اسی سے مصیبت آئی۔ اس وقت گویا وہ خدا سے بڑھ کر خیر خواہ ہو گیا ۔ اسی طرح پر یہ بھی وہی حیات ابدی
پیش کرتے ہیں جو شیطان نے کی تھی اس لئے قرآن شریف نے اول اور آخر کو اسی پر ختم کیا۔ اس میں سر یہ تھا
کہ تا بتا یا جاوے کہ ایک آدم آخر میں بھی آنے والا ہے۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۶ )
دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ قرآن شریف سے یہ بھی ثابت ہے کہ جب تک انسان میں روحانیت پیدا

آج 10 میں سے 10 باقی