سورة الفَلَق
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہ ہو یہ زمین کا کیڑا ہے۔
سورة سبا
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه (۳)
وَ مَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَ لَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا
روپوور
يعلمون ۔
ہم ایسے نبی کے وارث ہیں جو رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ اور كَافَةً لِلنَّاسِ کے لئے رسول ہو کر آیا ۔ جس کی
کتاب کا خدا محافظ اور جس کے حقائق معارف سب سے بڑھ کر ہیں پھر ان معارف اور حقائق کو پانے والا
کیوں کم ہے؟
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱)
قُلْ لَكُمْ مِيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ )
تمہارے لئے ٹھیک ٹھیک ایک برس کی میعاد ہے نہ اس سے تم تاخیر کر سکو گے نہ تقدیم ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه (۴۴۳)
یوم سے مراد اس جگہ برس ہے چنانچہ بائبل میں بھی یہ محاورہ پایا جاتا ہے سو پورے برس کے بعد بدر کی
لڑائی کا عذاب مکہ والوں پر نازل ہوا جو پہلی لڑائی تھی ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۳ حاشیه )
وَ إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ أَيْتُنَا بَيِّنَتِ قَالُوا مَا هُذَا إِلَّا رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يَصُدَّكُمْ عَمَّا
كَانَ يَعْبُدُ ابَاؤُكُمْ وَقَالُوا مَا هُذَا إِلَّا افْكَ مُفْتَرَى ، وَ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا
لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ إِنْ هُذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ۔
قرآن شریف کی اعلیٰ درجہ کی تاثیروں کو بھی دیکھئے کہ کسی قوت سے اس نے وحدانیت الہی کو اپنے سچے
متبعین کے دلوں میں بھرا ہے اور کس عجیب طور سے اس کی عالیشان تعلیموں نے صد ہا سالوں کی عادات راسخہ
اور ملکات ردیہ کا قلع و قمع کر کے اور ایسی رسوم قدیمہ کو کہ جو طبیعت ثانی کی طرح ہو گئیں تھیں دلوں کے رگ و
ریشہ سے اُٹھا کر وحدانیت الہی کا شربت عذب کروڑ ہا لوگوں کو پلا دیا ہے۔ وہی ہے جس نے اپنا کار نمایاں
اور نہایت عمدہ اور دیر پانتائج دکھلا کر اپنی بے نظیر تاثیر کی دو بدو شہادت سے بڑے بڑے معاندوں سے اپنی
لاثانی فضیلتوں کا اقرار کرایا یہاں تک کہ سخت بے ایمانوں اور سرکشوں کے دلوں پر بھی اس کا اس قدر اثر پڑا
کہ جس کو انہوں نے قرآن شریف کی عظمت شان کا ایک ثبوت سمجھا اور بے ایمانی پر اصرار کرتے کرتے آخر
اس قدر نہیں بھی کہنا پڑا کہ اِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ -
(براہین احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۱۳، ۲۱۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِيُّ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ
عقل اس بات پر قطع واجب کرتی ہے کہ آئندہ بھی کسی نوع کا تغیر اور تبدل قرآن شریف میں واقع ہونا
ممتنع اور محال ہے اور مسلمانوں کا پھر شرک اختیار کرنا اس جہت سے ممتنعات میں سے ہے کہ خدا تعالیٰ نے
اس بارے میں بھی پیشینگوئی کر کے آپ فرما دیا ہے مَا يُبْدِى الْبَاطِلُ وَ مَا يُعِيدُ یعنی شرک اور مخلوق پرستی
جس قدر دور ہو چکی ہے پھر وہ نہ اپنی کوئی نئی شاخ نکالے گی اور نہ اسی پہلی حالت پر عود کرے گی ۔سواس
پیشین گوئی کی صداقت بھی اظہر من الشمس ہے کیونکہ باجود منقضی ہونے زمانہ دراز کے اب تک ان قوموں
اور ان ملکوں میں کہ جن سے مخلوق پرستی معدوم کی گئی تھی پھر شرک اور بت پرستی نے توحید کی جگہ نہیں لی اور
آئندہ بھی عقل اس پیشین گوئی کی سچائی پر کامل یقین رکھتی ہے کیونکہ جب اوائل ایام میں کہ مسلمانوں کی
تعداد بھی قلیل تھی تعلیم توحید میں کچھ تزلزل واقع نہیں ہوا بلکہ روز بروز ترقی ہوتی گئی تو اب کہ جماعت اس
موحد قوم کی بیس کروڑ سے بھی کچھ زیادہ ہے کیوں کر تزلزل ممکن ہے۔ علاوہ اس کے زمانہ بھی وہ آگیا ہے کہ
مشرکین کی طبیعتیں یہ باعث متواتر استماع تعلیم فرقانی اور دائمی صحبت اہل توحید کے کچھ کچھ تو حید کی طرف میل
کرتی جاتی ہیں۔ جدھر دیکھو دلائل وحدانیت کے بہادر سپاہیوں کی طرح شرک کے خیالی اور وہمی برجوں پر
گولہ اندازی کر رہے ہیں اور توحید کے قدرتی جوش نے مشرکوں کے دلوں پر ایک ہلچل ڈال رکھی ہے اور مخلوق
پرستی کی عمارت کا بود ا ہونا عالی خیال لوگوں پر ظاہر ہوتا جاتا ہے اور وحدانیت الہی کی پرزور بندوقیں شرک کے
بدنما جھونپڑوں کو اڑاتی جاتی ہیں ۔ پس ان تمام آثار سے ظاہر ہے کہ اب اندھیرا شرک کا ان اگلے دنوں کی
طرح پھیلنا کہ جب تمام دنیا نے مصنوع چیزوں کی ٹانگ صانع کی ذات اور صفات میں پھنسا رکھی تھی ممتنع اور
محال ہے اور جب کہ فرقانِ مجید کے اصول حقہ کا محرف اور مبدل ہو جانا یا پھر ساتھ اس کے تمام خلقت پر
تاریکی شرک اور مخلوق پرستی کا بھی چھا جانا عند العقل محال اور ممتنع ہوا تو نئی شریعت اور نئے الہام کے نازل