سورة فَاطِر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة فاطر
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَفَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَاهُ حَسَنًا فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ
يشَاءُ فَلَا تَذْهَبُ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ )
کیا ان لوگوں کے لئے جو حق کو قبول نہیں کرتے تو حسرتیں کھا کھا کر اپنی جان دے گا۔ سو قوم کی راہ میں
جان دینے کا حکیمانہ طریق یہی ہے کہ قوم کی بھلائی کے لئے قانونِ قدرت کی مفید راہوں کے موافق اپنی
جان پر سختی اُٹھاویں اور مناسب تدبیروں کے بجالانے سے اپنی جان ان پر فدا کر دیں نہ یہ کہ قوم کو سخت بلا
یا گمراہی میں دیکھ کر اور خطرناک حالت میں پا کر اپنے سر پر پتھر مار لیں یا دو تین رتی اسٹرکنیا کھا کر اس
جہاں سے رخصت ہو جائیں اور پھر گمان کریں کہ ہم نے اپنی اس حرکت بیجا سے قوم کو نجات دے دی ہے
یہ مردوں کا کام نہیں ہے زنانہ خصلتیں ہیں اور بے حوصلہ لوگوں کا ہمیشہ سے یہی طریق ہے کہ مصیبت کو
قابلِ برداشت نہ پا کر جھٹ پٹ خودکشی کی طرف دوڑتے ہیں ۔ ایسی خود کشی کی گو بعد میں کتنی ہی تاویلیں
کی جائیں مگر یہ حرکت بلا شبہ عقل اور عقلمندوں کا ننگ ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه (۴۴۹)
مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ

وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيَّاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَكْرُ
أولَئِكَ هُوَ يَبُورُ ۔
اسی رحمن کی طرف کلمات طیبہ صعود کرتے ہیں ۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۶۱ حاشیه در حاشیه )
ہمارا بھی تو یہی مذہب ہے کہ مقدس لوگوں کو موت کے بعد ایک نورانی جسم ملتا ہے اور وہی نور جو وہ ساتھ
رکھتے ہیں جسم جسم کی کی طرح طرح اُن کے لئے ہو جاتا ہے سو وہ اس کے ساتھ آسمان کی طرف اُٹھائے جاتے ہیں اسی کی
طرف اشارہ ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ یعنی پاک
روحیں جو نورانی الوجود ہیں خدائے تعالیٰ کی طرف صعود کرتی ہیں اور عمل صالح اُن کا رفع کرتا ہے یعنی جس
قدر عمل صالح ہو اُسی قدر روح کا رفع ہوتا ہے۔
اس جگہ خدائے تعالیٰ نے روح کا نام کلمہ رکھا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ در حقیقت تمام ارواح
کلمات اللہ ہی ہیں جو ایک لا یدرک بھید کے طور پر جس کی تہ تک انسان کی عقل نہیں پہنچ سکتی روحیں بن گئی
ہیں۔ اسی بناء پر اس آیت کا مضمون بھی ہے وَ كَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلى مَرْيَمَ (النساء : ۱۷۲)۔ اور چونکہ یہ سر
ربوبیت ہے اس لئے کسی کی مجال نہیں کہ اس سے بڑھ کر کچھ بول سکے کہ کلمات اللہ ہی بحکم و باذن ربی لباس
روح کا پہن لیتے ہیں اور ان میں وہ تمام طاقتیں اور قوتیں اور خاصیتیں پیدا ہو جاتی ہیں جو روحوں میں پائی جاتی
ہیں اور پھر چونکہ ارواح طیبہ فنافی اللہ ہونے کی حالت میں اپنے تمام قومی چھوڑ دیتی ہیں اور اطاعت الہی میں
فانی ہو جاتی ہیں تو گویا پھر وہ روح کی حالت سے باہر آ کر کلمۃ اللہ ہی بن جاتی ہیں جیسا کہ ابتدا میں وہ کلمتہ اللہ
تھے۔ سو کلمۃ اللہ کے نام سے ان پاک روحوں کو یاد کرنا اُن کے اعلیٰ درجہ کے کمال کی طرف اشارہ ہے سوا نہیں
نور کا لباس ملتا ہے اور اعمال صالحہ کی طاقت سے اُن کا خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے ۔ اور ہمارے
ظاہر بین علما اپنے محدود خیالات کی وجہ سے کلمات طیبہ سے مراد محض عقائد یا اذکار و اشغال رکھتے ہیں اور اعمال
صالحہ سے مراد بھی اذکار و خیرات وغیرہ ہیں ۔ تو گویا وہ اس تاویل سے علت اور معلول کو ایک کر دیتے ہیں ۔
اگر چہ کلمات طیبہ بھی خدائے تعالیٰ کی طرف ہی رجوع کرتے ہیں لیکن عارفوں کے لئے یہ بطنی معنے ہیں جن پر
قرآن کریم کے دقیق اشارات مشتمل ہیں ۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۳ تا ۳۴۳)

اور پاک کلمے اس کی طرف چڑھتے ہیں ۔
سورة فاطر
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۶۸)
میں اپنی جماعت کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ ضرورت ہے اعمالِ صالحہ کی ۔ خدا تعالیٰ کے حضور ا اگر کوئی چیز
جاسکتی ہے تو وہ یہی اعمالِ صالحہ ہیں إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ صفحه ۲، ۳)
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَ إِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَى حِمْلِهَا لَا يُعْمَلْ مِنْهُ
شَيْءٍ وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبى إِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمُ بِالْغَيْبِ وَ أَقَامُوا
الصَّلوةَ وَمَنْ تَزَكَّى فَإِنَّمَا يَتَزَكَّى لِنَفْسِهِ وَ إِلَى اللهِ الْمَصِيرُ
حدیث ہے جو بخاری کے صفحہ ۱۷۲ میں ہے کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ زخم کاری عنہ زخم کاری سے مجروح ہوئے
تو صہیب رضی اللہ عنہ روتے ہوئے ان کے پاس گئے کہ ہائے میرے بھائی ۔ ہائے میرے دوست ۔
عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اے صہیب مجھ پر تو روتا ہے کیا تجھے یاد نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ میت پر اس کے اہل کے رونے سے عذاب کیا جاتا ہے۔ پھر جب حضرت عمر وفات پاگئے تو ابن عباس
کہتے ہیں کہ میں نے یہ سب حال حدیث پیش کرنے کا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو سنایا تو انہوں نے کہا کہ
خدا عمر پر رحم کرے بخدا کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا بیان نہیں فرمایا کہ مومن پر اس کے اہل کے
رض
۔
رض
رونے سے عذاب کیا جاتا ہے اور فرمایا کہ تمہارے لئے قرآن کافی ہے۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے لا تزر
وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخرى - یعنی حضرت عائشہ صدیقہ نے باوجود محدود علم کے فقط اس لئے قسم کھائی کہ اگر اس
حدیث کے ایسے معنے کئے جائیں کہ خواہ مخواہ ہر ایک میت اس کے اہل کے رونے سے معذب ہوتی ہے تو یہ
حدیث قرآن کے مخالف اور معارض ٹھہرے گی۔ اور جو حدیث قرآن کے مخالف ہو وہ قبول کے لائق نہیں ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۰۹ حاشیه )
صحیح بخاری کی کتاب الجنائز صفحہ ۱۷۲ میں صاف لکھا ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ نے حدیث إِنَّ الْمَيِّتَ
يُعَذِّبُ بِبَعْضِ بُكَاءِ أَهْلِهِ کو قرآن کریم کی اس آیت سے کہ لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى معارض و مخالف
پا کر حدیث کی یہ تاویل کر دی کہ یہ مومنوں کے متعلق نہیں بلکہ کفار کے متعلق ہے جو متعلقین کے جزع فزع پر
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۹ )
راضی تھے بلکہ وصیت کر جاتے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی