سورة المَائدة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة ليس
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لیس
اے سردار !
وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۱۰)
قرآن حکمت سے پر ہے۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۶۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
میں نے قرآن کے لفظ میں غور کی تب مجھ پر کھلا کہ اس مبارک لفظ میں ایک زبردست پیشگوئی ہے وہ یہ ہے
کہ یہی قرآن یعنی پڑھنے کے لائق کتاب ہے اور ایک زمانہ میں تو اور بھی زیادہ یہی پڑھنے کے قابل کتاب ہوگی
جبکہ اور کتابیں بھی پڑھنے میں اس کے ساتھ شریک کی جائیں گی۔ اس وقت اسلام کی عزت بچانے کے لئے اور
بطلان کا استیصال کرنے کے لئے یہی ایک کتاب پڑھنے کے قابل ہوگی اور دیگر کتابیں قطعاً چھوڑ دینے کے
لائق ہوں گی ۔ فرقان کے بھی یہی معنے ہیں یعنی یہی ایک کتاب حق و باطل میں فرق کرنے والی ٹھہرے گی اور کوئی
حدیث کی یا اور کوئی کتاب اس حیثیت اور پایہ کی نہ ہوگی ۔۔۔۔ اب سب کتابیں چھوڑ دو اور رات دن کتاب اللہ ہی
کو پڑھو۔۔۔۔۔ بڑا بے ایمان ہے وہ شخص جو قرآن کریم کی طرف التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر ہی رات
دن جھکار ہے۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ قرآن کریم کے شغل اور تدبر میں جان و دل سے مصروف ہو جائیں اور

حدیثوں کے شغل کو ترک کر دیں۔ بڑے تاسف کا مقام ہے کہ قرآن کریم کا وہ اعتنا اور تدارس نہیں کیا جاتا جو
احادیث کا کیا جاتا ہے۔ اس وقت قرآن کریم کا حربہ ہاتھ میں لو تو تمہاری فتح ہے۔ اس نور کے آگے کوئی ظلمت
ٹھہر نہ سکے گی۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ ۱ راکتوبر ۱۹۰۰ صفحه ۵)
انسانی فطرت کا پورا اور کامل عکس صرف قرآن شریف ہی ہے۔ اگر قرآن نہ بھی آیا ہوتا جب بھی اسی تعلیم
کے مطابق انسان سے سوال کیا جاتا کیونکہ یہ ایسی تعلیم ہے جو فطرتوں میں مرکوز اور قانون قدرت کے ہر صفحہ
میں مشہود ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )
إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ )
تو خدا کا مرسل ہے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۱۰)
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَا انْذِرَا بَاؤُهُمْ فَهُمْ غَفِلُونَ ۔
تا تو ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے بے خبر گزر گئے ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۶۱ )
تجھ کو ہم نے اس لئے بھیجا ہے ۔۔۔۔۔ تا تو لوگوں کو کہ غفلت کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں حق کی طرف
توجہ دلاوے اور ان کو خبر دار کرے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۵۱)
تا تو ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادوں کو کسی نے نہیں ڈرایا سو وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔
براہینِ احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۶۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۴)
تا تو ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے ۔
اربعین، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۵۶،۳۵۵)
تا تو ان کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۰۹ حاشیه )
تا تو ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۹۳)

إِنَّا نَحْنُ نُحْيِ الْمَوْتَى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَاثَارَهُمْ وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَهُ فِي إِمَامٍ
مُّبِينٍ
الله)
ہم قرآن کے ساتھ مردوں کو زندہ کر رہے ہیں ۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۲۵)
قَالُوا طَائِرُكُمْ مَعَكُمْ اَبِنْ ذُكِّرْتُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُسْرِفُونَ )
قِيلَ طَائِرُ كُمْ مَّعَكُمْ أَئِنْ ذُكِّرْتُمْ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا اگر تم کو یاد
بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ ۔
الهدى والتبصرة لمن يرى ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۰۳)
دلایا جائے بلکہ تم حد سے نکلنے والے لوگ ہو۔
( ترجمہ اصل کتاب سے )
قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يُلَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ * بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ
الْمُكْرَمِينَ ۔
مقدس بندوں کے لئے وفات پانا اور بہشت میں داخل ہونا ایک ہی حکم میں ہے کیونکہ برطبق آیت قبیل
ادْخُلِ الْجَنَّةَ وَادْخُلِي جَنَّتِی وہ بلا توقف بہشت میں داخل کئے جاتے ہیں ۔
( توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۴، ۵۵ )
مومن کو فوت ہونے کے بعد بلا توقف بہشت میں جگہ ملتی ہے جیسا کہ ان آیات سے ظاہر ہو رہا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۱)
اس قسم کی آیتیں قرآن شریف میں بکثرت ہیں کہ بجر دموت کے ہر ایک انسان اپنے اعمال کی جزا د یکھ
لیتا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ ایک بہشتی کے بارے میں خبر دیتا ہے اور فرماتا ہے قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ یعنی اس کو کہا
گیا کہ تو بہشت میں داخل ہو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۰۸)
وَ إِنَّا لَا نَقُولُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ بَعْدَ ہم یہ نہیں کہتے کہ اہلِ جنت دنیا سے دار الآخرت کی
انْتِقَالِهِمْ إِلَى دَارِ الْآخِرَةِ يُحْبَسُونَ فِي طرف انتقال کے بعد قیامت تک کے لئے جنت سے ایک

مَكَانٍ بَعِيدٍ مِنَ الْجَنَّةِ إِلَى يَوْمِ دور کی جگہ میں روک لئے جاتے ہیں اور اور قیامت سے قبل
الْقِيَامَةِ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَبْلَ سوائے شہداء کے کوئی شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا یہ بات
الْقِيَامَةِ إِلَّا الشُّهَدَاءُ ، كَلَّا بَلِ ہرگز درست نہیں بلکہ ہمارے عقیدہ کے مطابق انبیاء سب
الْأَنْبِيَاءُ عِنْدَنَا أَوَّلُ الدَّاخِلِينَ سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے ہیں۔ کیا وہ مومن جو
أَيَظُنُ الْمُؤْمِنُ الَّذِي يُحِبُّ الله اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہو یہ گمان کر سکتا ہے
وَرَسُولَهُ أَنَّ النَّبِيِّينَ وَالصَّدِيقِينَ کہ نبی اور صدیق یوم بعث تک جنت سے دور رکھے جائیں
يُبْعَدُونَ عَنِ الْجَنَّةِ إِلَى يَوْمِ الْبَعْثِ گے اور اس کی راحت بخش ہوا کو نہیں پائیں گے لیکن شہداء
وَلَا يَجِدُونَ مِنْهَا رَائِحِةً، وَأَمَّا الشُّهَدَاءُ بلا توقف جنت میں داخل ہوں گے اور ہمیشہ اس میں رہتے
فَيَدْخُلُونَهَا مِنْ غَيْرِ مُكْثٍ خَالِدِينَ چلے جائیں گے؟
فَاعْلَمْ يَا أَخِي أَنَّ هَذِهِ الْعَقِيدَةَ اے میرے بھائی ! جان لے کہ یہ عقیدہ ردی اور فاسد ہے
رَدِينَةٌ فَاسِدَةً وَمَمْلُوةٌ مِنْ سُوءٍ اور بے ادبی سے پر ہے۔ کیا تو نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
الْأَدَبِ أَمَا قَرَأْتَ مَا قَالَ رَسُولُ کی یہ حدیث نہیں پڑھی کہ جنت میری قبر کے نیچے ہے۔ نیز
الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْجَنَّةَ آپ نے فرمایا کہ مومن کی قبر جنت کے باغیچوں میں سے
تَحْتَ قَبْرِی وَقَالَ إِنَّ قَبْرَ الْمُؤْمِنِ ایک بانچہ ہے اور خدائے عزوجل نے قرآن کریم میں فرمایا
رَوْضَةٌ مِّنْ مِنْ رَوْضَاتِ الْجَنَّةِ، وَقَالَ بِ يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ ۔۔۔۔ ل يعنى
عَزَّ وَ جَلَّ فِي كِتَابِهِ الْمُحْكَمِ يَايَتُهَا اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ اس حال میں کہ تو
النَّفْسُ الْمُطْمَينَةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً ایسے پسند کرنے والا بھی ہے اور اس کا پسندیدہ بھی۔ پھر تیرا رب إِلَى
مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلی تجھے کہتا ہے کہ آمیرے خاص بندوں میں داخل ہو جا اور آمیری
جنت میں بھی داخل ہو جا ۔ اسی طرح ایک اور جگہ قرآن کریم
جَنَّتِي وَقَالَ فِي مَقَامٍ أَخَرَ قِيلَ
ادْخُلِ الْجَنَّةَ ۔
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحه ۲۴۹)
میں فرماتا ہے اسے کہا گیا کہ تو بہشت میں داخل ہو جا۔
( ترجمه از مرتب )
ہر ایک شخص جو طیب اور طاہر مومنوں میں سے مرے وہ بھی بلا توقف بہشت میں داخل ہو جائے اور یہی
بات حق ہے جیسا کہ قرآن شریف کے دوسرے مقامات میں بھی اس کی تشریح ہے منجملہ ان کے ایک وہ مقام
ل الفجر : ۲۸ تا ۳۱

( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۸۷، ۳۸۸)
ہے جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ یعنی کہا گیا کہ تو بہشت میں داخل ہو جا۔
يحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ )
اے حسرت بندوں پر کہ ایسا کوئی نبی نہیں آتا جس سے وہ ٹھٹھا نہ کریں۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۴۲)
کوئی نبی نہیں جس سے ٹھٹھا نہیں کیا گیا۔ پس ضرور تھا کہ مسیح موعود سے بھی ٹھٹھا کیا جاتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ پس خدا کی طرف سے یہ
نشانی ہے کہ ہر ایک نبی سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے مگر ایسا آدمی جو تمام لوگوں کے رو برو آسمان سے اترے اور
فرشتے بھی اس کے ساتھ ہوں اس سے کون ٹھٹھا کرے گا۔ پس اس دلیل سے بھی عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ
مسیح موعود کا آسمان سے اتر نا محض جھوٹا خیال ہے۔ (تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۶ ، ۶۷ )
اگر مجھ سے ٹھٹھا کیا گیا تو یہ نئی بات نہیں ۔ دنیا میں کوئی رسول نہیں آیا جس سے ٹھٹھا نہیں کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ یعنی بندوں پر افسوس کہ کوئی
رسول ان کے پاس ایسا نہیں آیا جس سے انہوں نے ٹھٹھا نہیں کیا۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۴)
کوئی ایسا رسول نہیں آیا جس سے جاہل آدمیوں نے ٹھٹھا نہیں کیا ۔ دیکھنا تو یہ چاہیے کہ کیا ٹھٹھا کرنے
میں وہ حق بجانب تھے یا محض شیطنت اور شرارت تھی ۔ (حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۵۲)
اللہ تعالیٰ نے جو اس میں تما کے ساتھ حصر کیا ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جو سچا ہے اس کے ساتھ
ہنسی اور ٹھٹھا ضرور کیا جاتا ہے اگر یہ نہ کیا جائے تو خدا کا کلام صادق نہیں ٹھہرتا ۔ صادق کی یہ بھی ایک نشانی
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۱ مورخہ ۱۷ اگست ۱۹۰۱ء صفحه ۶ )
ٹھہری۔
معاصرت بھی رتبہ کو گھٹا دیتی ہے اس لئے حضرت مسیح کہتے ہیں کہ نبی بے عزت نہیں ہوتا مگر اپنے وطن
میں ۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ان کو اہلِ وطن سے کیا کیا تکلیفیں اور صدمے اُٹھانے پڑے تھے۔ اور یہ
انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ایک سنت چلی آتی ہے ہم اس سے الگ کیوں کر ہو سکتے ہیں اس لئے ہم کو جو کچھ
اپنے مخالفوں سے سننا پڑا یہ اسی سنت کے موافق ہے ۔ يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا

بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ -
سورة يس
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۱)
مذاق ، تمسخر صحت نیت میں فرق ڈالتا ہے اور ماموروں کے لئے تو یہ سنت چلی آئی ہے کہ لوگ ان پر ہنسی
اور ٹھٹھا کرتے ہیں مگر حسرت ہنسی کرنے والوں ہی پر رہ جاتی ہے چنانچہ قرآن شریف میں فرمایا ہے یحسرةً
عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ - نا واقف انسان نہیں جانتا کہ اصل حقیقت کیا
ہے وہ ہنسی اور مذاق میں ایک بات کو اڑانا چاہتا ہے مگر تقویٰ ہے جو اسے راہِ حق کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۷ مورخہ ۲۱ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۳)
گورنمنٹ کا ادنی چپراسی وصول لگان کے واسطے آجاوے کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرتا اور اگر کرے تو
گورنمنٹ کا باغی ٹھیرتا ہے اور سزا پاتا ہے مگر خدائی گورنمنٹ کی لوگ پروانہیں کرتے۔ خدا سے آنے والے
لاریب غربت کے لباس میں ہوتے ہیں ۔ لوگ ان کو حقارت اور تمسخر سے دیکھتے ہیں ۔ مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ ۔ اللہ تعالیٰ سچا ہے وہ جھوٹ نہیں کہتا
کہ آدم سے لے کر اخیر تک جتنے بھی نبی آئے ہیں ان تمام سے ہنسی ٹھٹھا کیا گیا ہے مگر جب وقت گزر جاتا ہے
پھر لگتے ہیں تعریفیں کرنے ۔۔۔۔ اسی منہاج پر مجھے بھی تمام پنجاب اور ہندوستان کے علماء نے کافر ، دجال،
فاسق ، فاجر وغیرہ کے خطاب دیتے ہیں۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۳ مورخه ۱۴ رمئی ۱۹۰۸ صفحه ۴)
ان لوگوں نے کوئی ہمیں ہی یہ گالیاں نہیں دیں بلکہ یہ معاملہ تمام انبیاء کے ساتھ اسی طرح چلا آیا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کذاب، ساحر ، مجنون ، مفتری وغیرہ الفاظ سے یاد کیا گیا تھا اور انجیل کھول کر
دیکھو تو معلوم ہوگا کہ حضرت عیسی سے بھی ایسا ہی برتاؤ کیا گیا۔ حضرت موسی کو بھی گالیاں دی گئی تھیں ۔ اصل
میں تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُم والی بات ہے ۔ اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ
إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ کوئی بھی ایسا سچا نبی نہیں آیا کہ آتے ہی اس کی عزت کی گئی ہو۔ ہم کیوں کرسنت
اللہ سے باہر ہو سکتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۸ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه (۴)
وَالْقَمَرَ قَدَّرُ لَهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ لَا الشَّمْسُ يَنْبَغِي
لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا الَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ )
بعض نیم ملا میرے پر اعتراض کر کے کہتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ خوشخبری دے

رکھی ہے کہ تم میں تیس دجال آئیں گے اور ہر ایک ان میں سے نبوت کا دعوی کرے گا۔ اس کا جواب یہی ہے
کہ اے نادانوں بد نصیبو ۔ کیا تمہاری قسمت میں تیس دجال ہی لکھے ہوئے تھے۔ چودھویں صدی کا خمس بھی
گزرنے پر ہے اور خلافت کے چاند نے اپنے کمال کی چودہ منزلیں پوری کر لیں جس کی طرف آیت وَ الْقَمَرَ
قَدَّرُ لَهُ مَنَازِلَ بھی اشارہ کرتی ہے اور دنیا ختم ہونے لگی مگر تم لوگوں کے دجال ابھی ختم ہونے میں نہیں آتے
شاید تمہاری موت تک تمہارے ساتھ رہیں گے۔
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۱۵ حاشیه )
نواب صدیق الحسن خان نے لکھا ہے کہ نزول مسیح میں کوئی شخص چودھویں صدی سے آگے نہیں بڑھتا
( یعنی جس قدر مکاشفات اور اخبار ہیں وہ تمام چودھویں صدی تک کی خبر دیتی ہیں ) ترقی قمر بھی ۱۴ تک ہی
معلوم ہوتی ہے جیسے قرآن شریف میں ہے وَالْقَمَرَ قَدَّرُ لَهُ مَنَازِلَ حَتَّى عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ -
( البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۳۹)
سورج کو یہ طاقت نہیں کہ چاند کی جگہ پہنچ جائے اور نہ رات دن پر سبقت کر سکتی ہے۔ کوئی ستارہ اپنے
فلک مقرری سے آگے پیچھے نہیں ہو سکتا ۔
(براہین احمد یہ چہار تخصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
لله
آج کل کے علم ہیئت کے محققین جو یورپ کے فلاسفر ہیں جس طرز سے آسمانوں کے وجود کی نسبت خیال
رکھتے ہیں در حقیقت وہ خیال قرآن کریم کے مخالف نہیں کیونکہ قرآن کریم نے اگر چہ آسمانوں کو نرا پول تو نہیں
ٹھہرایا لیکن اس سماوی مادہ کا جو پول کے اندر بھرا ہوا ہے صلب اور کثیف اور متعسر الخرق مادہ بھی قرار نہیں دیا
بلکہ ہوا یا پانی کی طرح نرم اور کثیف مادہ قرار دیا جس میں ستارے تیرتے ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے جو
اللہ جل شانہ فرماتا ہے محل فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ ہاں یونانیوں نے آسمانوں کو اجسام کثیفہ تسلیم کیا ہوا ہے اور
پیاز کے چھلکوں کی طرح تہ بتہ ان کو مانا ہے اور آخری تہ کا آسمان جو تمام تہوں پر محیط ہو رہا ہے جمیع مخلوقات کا
انتہا قرار دیا ہے جس کو وہ فلک الافلاک اور محمد دبھی کہتے ہیں جو ان کے زعم میں معہ تین اور آسمانوں کے جن کا
نام مدیر اور جوز ہر اور مائل ہے مشرق سے مغرب کی طرف گردش کرتا ہے اور باقی آسمان مغرب سے مشرق
کی طرف گھومتے ہیں اور ان کے گمان میں فلک محدد معمورہ عالم کا منتہا ہے جس کے پیچھے خلا ملا نہیں ۔ گویا
خدا تعالیٰ نے اپنے ممالک مقبوضہ کی ایک دیوار کھینچی ہوئی ہے جس کا ماورا کچھ بھی نہیں نہ خلا نہ ملا۔

یونانیوں کی اس رائے پر جس قدر اعتراض وارد ہوتے ہیں وہ پوشیدہ نہیں نہ صرف قیاسی طور پر بلکہ تجربہ
بھی ان کا مکذب ہے جس حالت میں آج کل کے آلات دوربین نہایت دور کے ستاروں کا بھی پتہ لگاتے
جاتے ہیں اور چاند اور سورج کو ایسا دکھا دیتے ہیں کہ گویا وہ پانچ چار کوس پر ہیں تو پھر تعجب کا مقام ہے کہ
باوجود یکہ آسمان یونانیوں کے زعم میں ایک کثیف جو ہر ہے اور ایسا کثیف جو قابل خرق والتیام نہیں اور اس
قدر بڑا کہ گویا چاند اور سورج کو اس کی ضخامت کے ساتھ کچھ بھی نسبت نہیں ۔ پھر بھی وہ ان دور بین آلات
سے نظر نہیں آسکا۔ اگر دور کے آسمان نظر نہیں آتے تھے تو سماء الدنیا جو سب سے قریب ہے ضرور نظر آ جانا
چاہئے تھا پس کچھ شک نہیں کہ جو یونانیوں نے عالم بالا کی تصویر دکھائی ہے وہ صحیح نہیں اور اس قدر اس پر
اعتراض پیدا ہوتے ہیں کہ جن سے مخلصی حاصل کرنا ممکن ہی نہیں لیکن قرآن کریم نے جو سماوات کی حقیقت
بیان کی ہے وہ نہایت صحیح اور درست ہے جس کے ماننے کے بغیر انسان کو کچھ بن نہیں پڑتا اور اس کی مخالفت
میں جو کچھ بیان کیا جائے وہ سراسر نا واقعی یا تعصب پر مبنی ہو گا ۔ قرآن کریم نہ آسمانوں کو یونانی حکماء کی طرح
طبقات کثیفہ ٹھہراتا ہے اور نہ بعض نادانوں کے خیال کے موافق نرا پول جس میں کچھ بھی نہیں۔ چنانچہ شق اول
کی معقولی طور پر غلطی ظاہر ہے جس کی نسبت ہم ابھی بیان کر چکے ہیں۔ اور شق دوم یعنی یہ کہ آسمان کچھ بھی
وجود مادی نہیں رکھتا نرا پول ہے استقرا کی رو سے سراسر غلط ثابت ہوتا ہے کیونکہ اگر ہم اس فضا کی نسبت جو
چمکتے ہوئے ستاروں تک ہمیں نظر آتا ہے بذریعہ اپنے تجارب استقرائیہ کے تحقیقات کرنا چاہیں تو صاف
ثابت ہوتا ہے کہ سنت اللہ یا قانون قدرت یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے کسی فضا کو محض خالی نہیں رکھا چنانچہ جو
شخص غبارہ میں بیٹھ کر ہوا کے طبقات کو چیرتا چلا جاتا ہے وہ شہادت دے
ہے کہ جس قدر وہ اوپر کو چڑھا
اس نے کسی حصہ فضا کو خالی نہیں پایا پس یہ استقر اہمیں اس بات کے سمجھنے کے لئے بہت مدد دے سکتا ہے کہ
اگر چہ یونانیوں کی طرح آسمان کی حد بست نا جائز ہے مگر یہ بھی تو درست نہیں ہے کہ آسمانوں سے مراد صرف
ایک خالی فضا اور پول ہے جس میں کوئی مخلوق مادہ نہیں ہم جہاں تک ہمارے تجارب رویت رسائی رکھتے ہیں
کوئی مجرد پول مشاہدہ نہیں کرتے پھر کیوں کر خلاف اپنی مستمر استقرا کے حکم کر سکتے ہیں کہ ان مملو فضاؤں سے
آگے چل کر ایسے فضا بھی ہیں جو بالکل خالی ہیں ۔ کیا بر خلاف ثابت شدہ استقراء کے اس وہم کا کچھ بھی ثبوت
ہے ایک ذرا بھی نہیں۔ پھر کیوں کر ایک بے بنیا دو ہم کو قبول کیا جائے اور مان لیا جائے ۔ ہم کیوں کر ایک قطعی
ثبوت کو بغیر کسی مخالفانہ اور غالب ثبوت کے چھوڑ سکتے ہیں اور علاوہ اس کے اللہ جل شانہ کی اس میں کسرشان

آج 10 میں سے 10 باقی