سورة التّحْریم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تجھے سلامتی ہے یہ رب رحیم نے فرمایا ہے۔ (حقیقة المهدی ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۴۶)
تم سب پر اس خدا کا سلام جو رحیم ہے۔
وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ )
اے مجرمو آج تم الگ ہو جاؤ۔
حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه (۹۴)
( تذکرۃ الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۹)
وَ مَنْ تُعَمِّرُهُ نُنَكِسُهُ فِي الْخَلْقِ أَفَلَا يَعْقِلُونَ )
جس کو ہم زیادہ عمر دیتے ہیں تو اس کی پیدائش کو الٹا دیتے ہیں یعنی انسانیت کی طاقتیں اور قوتیں اس سے
دور ہو جاتی ہیں۔ حواس میں اس کے فرق آجاتا ہے۔ عقل اس کی زائل ہو جاتی ہے۔ اب اگر مسیح ابن مریم کی
نسبت فرض کیا جائے کہ اب تک جسم خاکی کے ساتھ زندہ ہیں تو یہ ماننا پڑے گا کہ ایک مدت دراز سے ان کی
انسانیت کے قومی میں بکلی فرق آ گیا ہوگا اور یہ حالت خودموت کو چاہتی ہے اور یقینی طور پر ماننا پڑتا ہے کہ
مدت سے وہ مر گئے ہوں گے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۲۹)
آیت وَ مَنْ تُعَمِّرُهُ نُنَكِسُهُ فِي الْخَلْقِ سے حضرت عیسی کی موت ثابت ہوتی ہے کیونکہ جبکہ بموجب
تصریح اس آیت کے ایک شخص جونو ۹۰ ے یا سو برس تک پہنچ گیا ہو اس کی پیدائش اس قدر اُلٹا دی جاتی ہے
که تمام حواس ظاہریہ و باطنیہ قریب الفقدان یا مفقود ہو جاتے ہیں تو پھر وہ جو دو ہزار برس سے اب تک جیتا
ہے اس کے حواس کا کیا حال ہوگا اور ایسی حالت میں وہ اگر زندہ بھی ہوا تو کون سی خدمت دے گا۔ اس
آیت میں کوئی استثناء موجود نہیں ہے اور ہمیں نہیں چاہیے کہ بغیر خدا تعالیٰ کے بیان کے آپ ہی ایک استثناء
فرض کر لیں ۔ ہاں اگر نص صریح سے ثابت ہو کہ حضرت عیسی علیہ السلام با وجود جسمانی حیات کے جسمانی
تحلیلوں اور تنزل حالات اور فقدان قوئی سے منزہ ہیں تو وہ نص پیش کریں۔
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۸۶)
وَ مِنْكُمْ مَنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا یعنی تم پر دو ہی حالتیں وارد
ہوتی ہیں ایک یہ کہ بعض تم میں سے قبل از پیرانہ سالی فوت ہو جاتے ہیں اور بعض ارزل العمر تک پہنچتے ہیں
یہاں تک کہ صاحب علم ہونے کے بعد محض نادان ہو جاتے ہیں ۔ اب اگر خلاف اس نص صریح کے کسی کی

نسبت یہ دعویٰ کیا جائے کہ باوجود اس کے عمر طبعی سے صدہا حصے زیادہ اس پر زمانہ گزر گیا مگر وہ نہ مرا اور نہ
ارذل عمر تک پہنچا اور نہ ایک ذرہ امتداد زمانہ نے اس پر اثر کیا تو ظاہر ہے کہ ان تمام امور کا اس شخص کے ذمہ
ثبوت ہوگا جو ایسا دعوے کرتا ہے یا ایسا عقیدہ رکھتا ہے کیونکہ قرآن کریم نے تو کسی جگہ انسانوں کے لئے یہ
ظاہر نہیں فرمایا کہ بعض انسان ایسے بھی ہیں جو معمولی انسانی عمر سے صد ہا درجہ زیادہ زندگی بسر کرتے ہیں اور
زمانہ ان پر اثر کر کے ان کو ارذل عمر تک نہیں پہنچاتا اور تنگسهُ فِي الْخَلق کا مصداق نہیں ٹھیرتا ۔ پس جبکہ یہ
عقیدہ ہمارے آقا و مولیٰ کی عام تعلیم سے صریح مخالف ہے تو صاف ظاہر ہے کہ جو شخص اس کا مدعی ہو ثبوت
کے ذمہ ہے۔ غرض حسب تعلیم قرآنی عمر طبعی کے اندر اندر مر جانا اور زمانہ کے اثر سے عمر کے مختلف حصوں
میں گونا گوں تغیرات کا لحاظ ہونا یہاں تک کہ بشرط زندگی ارذل عمر تک پہنچنا یہ ایک فطرتی اور اصلی امر ہے جو
اسی
انسان کی فطرت کو لگا ہوا ہے جس کے بیان میں قرآن بھرا ہوا ہے۔
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۰، ۱۶۱)
أَوَ لَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْنَهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ وَضَرَبَ
لَنَا مَثَلًا وَ نَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي
انْشَاهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ
الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا اَنْتُمْ مِنْهُ تُوقِدُونَ أَوَ لَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمُوتِ وَالْأَرْضَ
بِقْدِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلْقُ الْعَلِيمُ ۔
کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اس کو ایک قطرہ پانی سے پیدا کیا جو رحم میں ڈلا گیا تھا پھر وہ ایک
جھگڑنے والا آدمی بن گیا۔ ہمارے لئے باتیں بنانے لگا اور اپنی پیدائش بھول گیا اور کہنے لگا کہ یہ کیوں کر
ممکن ہے کہ جبکہ ہڈیاں بھی سلامت نہیں رہیں گی تو پھر انسان نئے سرے سے زندہ ہوگا ۔ ایسی قدرت والا
کون ہے جو اس کو زندہ کرے گا ان کو کہہ وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے اس کو پیدا کیا تھا اور وہ ہر ایک
قسم سے اور ہر ایک راہ سے زندہ کرنا جانتا ہے ۔۔۔۔ سو ان آیات میں اللہ جل شانہ نے فرمادیا ہے کہ خدا
کے آگے کوئی چیز انہونی نہیں جس نے ایک قطرۂ حقیر سے انسان کو پیدا کیا۔ کیا وہ دوسری مرتبہ پیدا

کرنے سے عاجز ہے۔
سورة يس
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۰۷)
قَالَ مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ - قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَاهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ
یعنی انسان کہتا ہے کہ ایسی ہڈیوں کو کون نئے سرے زندہ کرے گا جو سڑ گل گئی ہوں ۔ ان کو کہہ دے وہی زندہ
کرے گا جس نے پہلی دفعہ پیدا کیا تھا اور وہ ہر یک طور سے پیدا کرنا جانتا ہے۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳۳)
ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ خدا خلق اسباب نہیں کرتا مگر بعض اسباب ایسے ہوتے ہیں کہ نظر آتے ہیں اور
بعض اسباب نظر نہیں آتے غرض یہ ہے کہ خدا کے افعال گوناگوں ہیں ۔ خدائے تعالیٰ کی قدرت کبھی درماندہ
نہیں ہوتی اور وہ نہیں تھکتا وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ -
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۹۰)
اپنے ذاتی تجربہ سے دیکھا گیا ہے کہ ایک شیریں طعام یا کسی قسم کا میوہ یا شربت غیب سے نظر کے
سامنے آگیا ہے اور وہ ایک غیبی ہاتھ سے منہ میں پڑتا جاتا ہے اور زبان کی قوت ذائقہ اس کے لذیذ طعم
سے لذت اُٹھاتی جاتی ہے اور دوسرے لوگوں سے باتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حواس ظاہری بخوبی اپنا
اپنا کام دے رہے ہیں اور یہ شربت یا میوہ بھی کھایا جا رہا ہے اور اس کی لذت اور حلاوت بھی ایسی ہی کھلے
کھلے طور پر معلوم ہوتی ہے بلکہ وہ لذت اس لذت سے نہایت الطف ہوتی ہے اور یہ ہرگز نہیں کہ وہ وہم ہوتا
ہے یا صرف بے بنیاد تخیلات ہوتے ہیں بلکہ واقعی طور پر وہ خدا جس کی شان بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیمٌ ہے ایک قسم
کے خلق کا تماشہ دکھا دیتا ہے ۔ پس جبکہ اس قسم کے خلق اور پیدائش کا دنیا میں ہی نمونہ دکھائی دیتا ہے اور
ہر یک زمانہ کے عارف اس کے بارے میں گواہی دیتے چلے آئے ہیں تو پھر وہ تمثلی خلق اور پیدائش جو
آخرت میں ہوگی اور میزان اعمال نظر آئے گی اور پل صراط نظر آئے گا اور ایسا ہی بہت سے اور امور روحانی
تشکل کے ساتھ نظر آئیں گے اس سے کیوں عقلمند تعجب کرے۔ کیا جس نے یہ سلسلہ تمثلی خلق اور پیدائش کا
دنیا میں ہی عارفوں کو دکھا دیا ہے اس کی قدرت سے یہ بعید ہے کہ وہ آخرت میں بھی دکھاوے بلکہ ان
متمثلات کو عالم آخرت سے نہایت مناسبت ہے کیونکہ جس حالت میں اس عالم میں جو کمال انقطاع کا
تجلی گاہ نہیں ہے تیمثلی پیدائش تزکیہ یافتہ لوگوں پر ظاہر ہو جاتی ہے تو پھر عالم آخرت میں ( جو ) اکمل اور اتم
الحکم جلدی نمبر ۲۲ مورخہ ۱۷ رجون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱)
انقطاع کا مقام ہے کیوں نظر نہ آوے۔
کیا وہ جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اس بات پر قادر نہیں کہ ان تمام چیزوں کی مانند اور

چیزیں بھی پیدا کرے۔ بیشک قادر ہے اور وہ خلاق علیم ہے یعنی خالقیت : ہے اور وہ خلاق علیم ہے یعنی خالقیت میں وہ کامل ہے اور ہر ایک طور
سے پیدا کرنا جانتا ہے۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۰۱)
إِنَّمَا أَمْرَةً إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ۔
اگر یہ اعتراض پیش ہو کہ قرآن کریم میں جو خدا تعالیٰ نے کئی بار فرمایا ہے کہ ہم نے چھ دن میں زمین و
آسمان کو پیدا کیا تو یہ امر ضعف پر دلالت کرتا ہے کیونکہ معاً اس کے ارادہ کے ساتھ ہی سب کچھ ہو جانا لازم
ہے جیسا کہ وہ آپ ہی فرماتا ہے اِنَّمَا أَمْرُةَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُون یعنی جب خدا تعالیٰ
ایک چیز کے ہونے کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کا امرایسی قوت اور طاقت اور قدرت اپنے اندر رکھتا ہے کہ وہ اس
چیز جو اس کے علم میں ایک علمی وجود رکھتا ہے فقط یہ کہتا ہے کہ ہو تو ہو جاتی ہے۔
اس وہم کا جواب یہ ہے کہ قدرت اور طاقت کا مفہوم اس بات کو مستلزم نہیں کہ وہ چیز خواہ نخواہ بلا توقف ہو
جائے اور نہ ارادہ کے مفہوم میں ضروری طور پر یہ بات داخل ہے کہ جس چیز کا ارادہ کیا گیا ہے وہ اسی وقت ہو
جائے بلکہ اسی حالت میں ایک قدرت اور ایک ارادہ کو کامل قدرت اور کامل ارادہ کہا جائے گا جبکہ وہ ایک
فاعل کے اصل منشاء کے موافق جلد یا دیر کے ساتھ جیسا کہ منشاء ہو ظہور میں آوے مثلاً چلنے میں کامل قدرت
اس شخص کی نہیں کہہ سکتے کہ جلد جلد وہ چل سکتا ہے اور آہستہ آہستہ چلنے سے وہ عاجز ہے بلکہ اس شخص کو کاملا ص کو کامل القدرت
کہیں گے کہ جو دونو طور جلد اور دیر میں قدرت رکھتا ہو۔ یا مثلاً ایک شخص ہمیشہ اپنے ہاتھ کو لمبا تھ کو لمبا رکھتا ہے اور اکٹھا
کرنے کی طاقت نہیں یا کھڑا رہتا ہے اور بیٹھے کی طاقت نہیں تو ان سب صورتوں میں ہم اس کو قوی قرار نہیں
دیں گے بلکہ بیمار اور معلول کہیں گے ۔ غرض قدرت اسی وقت کامل طور پر متحقق ہو سکتی ہے کہ جبکہ دونوں شق
سرعت اور بطو پر قدرت ہو اگر ایک شق پر قدرت ہو تو وہ قدرت نہیں بلکہ عجز اور ناتوانی ہے تعجب کہ ہمارے
مخالف خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت کو بھی نہیں دیکھتے کہ دنیا میں اپنے قضاء قدر کو جلد بھی نازل کرتا ہے اور دیر
سے بھی۔ ہاں یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ صفات قہر یہ اکثر جلدی کے رنگ میں ظہور پذیر ہوتے ہیں اور صفات
لطیفہ دیر اور توقف کے پیرا یہ میں ۔ مثلاً انسان نو مہینے پیٹ میں رہ کر اپنے کمال وجود کو پہنچتا ہے اور مرنے کے
لئے کچھ بھی دیر کی ضرورت نہیں مثلاً انسان اپنے مرنے کے وقت صرف ایک ہی ہیضہ کا دست یا تھوڑا سا پانی
قے کے طور پر نکال کر راہی ملک بقا ہو جاتا ہے اور وہ بدن جس کی سالہائے دراز میں ظاہری اور باطنی تکمیل

ہوئی تھی ایک ہی دم میں اس کو چھوڑ کر رخصت ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ یہ بات کھول کر یاد دلانا ضروری ہے کہ
ارادۂ کاملہ بھی قدرت کاملہ کی طرح دونوں شقوں سرعت اور بطوء کو چاہتا ہے مثلاً ہم جیسا یہ ارادہ کر سکتے ہیں
کہ ابھی یہ بات ہو جائے ایسا ہی یہ بھی ارادہ کر سکتے ہیں کہ دس برس کے بعد ہو۔ مثلاً ریل اور تار اور صدہا
کلیں جواب نکل رہی ہیں بیشک ابتداء سے خدا تعالیٰ کے ارادہ اور علم میں تھیں لیکن ہرا ہا برس تک ان کا ظہور
نہ ہوا اور وہ ارادہ تو ابتداء ہی سے تھا مگر مخفی چلا آیا اور اپنے وقت پر ظاہر ہوا اور جب وقت آیا تو خدا تعالیٰ نے
ایک قوم کو ان فکروں اور سوچوں میں لگا دیا اور ان کی مدد کی۔ یہاں تک کہ وہ اپنی تدبیروں میں کامیاب
ہو گئے ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۶۰ تا ۷۱ ا حاشیه در حاشیه )
حکم اس کا اس سے زیادہ نہیں کہ جب کسی چیز کے ہونے کا ارادہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہو پس ساتھ ہی وہ
ہو جاتی ہے۔
(جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۰۱)
اس کے حکم کی یہ شان ہے کہ جب کسی چیز کے ہونے کا ارادہ کرتا ہے تو صرف یہی کہتا ہے کہ ہو پس وہ چیز
پیدا ہو جاتی ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۰۷)
جب ایک کام کو چاہتا ہے تو کہتا ہے کہ ہو جا تو فی الفور وہ کام ہو جاتا ہے۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۸)
خدا کا حکم اس طرح پر ہوتا ہے کہ جب وہ کسی چیز کو کہتا ہے کہ ہو تو وہ ہو جاتی ہے۔ اس سے یہ نہ سمجھنا
چاہیے کہ فی الفور بلا توقف ہو جاتی ہے کیونکہ آیت میں فی الفور کا لفظ نہیں ہے بلکہ آیت اطلاق پر دلالت کرتی
ہے جس سے یہ مطلب ہے کہ چاہے تو خدا تعالیٰ اس امر کو جلدی سے کر دے اور چاہے تو اس میں دیر ڈال
دے جیسا کہ خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت میں بھی یہی مشہود محسوس ہے کہ بعض امور جلدی سے ہو جاتے ہیں
ہے۔
اور بعض دیر سے ظہور میں آتے ہیں ۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۲۲)
جب وہ ایک بات کو چاہتا ہے تو کہتا ہے کہ ہو پس وہ بات ہو جاتی ہے۔
( تذكرة الشهادتين ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶)
اور جب خدا کسی چیز کو چاہتا ہے کہ ہو جائے تو اسے کہتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے۔
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۲۰۸)
انسان ایسی ایسی مصیبتوں اور مشکلات میں گرفتار ہوتا ہے کہ ٹکریں مارتا پھرتا ہے اور ایسا سرگردان ہوتا
ہے کہ کچھ پتہ نہیں لگتا۔ ہزاروں آرزوئیں اور تمنائیں ایسی ہوتی ہیں کہ پوری ہونے میں نہیں آتیں ۔ کیا

خدا تعالیٰ کے ارادے بھی اس قسم کے ہوتے ہیں کہ پورے نہ ہوں ۔ اس کی شان تو یہ ہے اِذا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ
يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ -
ہمارا
ا حکم تو اتنے میں ہی نافذ ہو جاتا ہے کہ جب ہم ایک چیز کا ارادہ کرتے ہیں۔ تو ہم اس چیز کا
ہو جا تو وہ چیز ہو جاتی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۸)
چیز کو کہتے ہیں
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۳۳۷)
روح کی لذت اس وقت ملتی ہے جب انسان گداز ہو کر پانی کی طرح بہنا شروع ہوتا ہے اور خوف و
خشیت سے بہہ نکلتا ہے۔ اس مقام پر وہ کلمہ بنتا ہے اور اِنَّمَا أَمْرُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ
کا مفہوم اس میں کام کرنے لگتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۰ مورخه ۷ ار مارچ ۱۹۰۱ صفحه ۱)
جس شخص کا یہ ایمان نہ ہو کہ إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُون میں سچ سچ کہتا ہوں کہ
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ ء صفحه (۳)
اس نے خدا تعالیٰ کو نہیں پہچانا۔
خدا تعالیٰ پر کوئی امر مشکل نہیں بلکہ اس کی تو شان ہے اِنَّمَا أَمْرُةَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ
(الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۷ اگست ۱۹۰۲ صفحه ۸)
بودو
فیلون
جو چیز علل اور اسباب سے پیدا ہوتی ہے وہ خلق ہے اور جو محض گن سے ہو وہ امر ہے چنانچہ فرمایا ہے
إِنَّمَا أَمْرُةَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ عالم امر میں کبھی توقف نہیں ہوتا۔ خلق سلسلہ علل و معلول
کا محتاج ہے جیسے انسان کے بچہ پیدا ہونے کے لئے نطفہ ہو پھر دوسرے مراتب طبعی اور طبابت کے قواعد کے
نیچے ہوتا ہے۔
گے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)
فَسُبْحْنَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ )
پس وہ ذات پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر ایک چیز کی بادشاہی ہے اور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۰۱)
پس وہ ذات پاک ہے جس کی ہر ایک چیز پر بادشاہی ہے اور تم سب اسی کی طرف رجوع کرو گے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۰۷)
جو کچھ ہے خدا کے ہاتھ میں ہے جو چاہے کرتا ہے بیدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ -
اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)

آج 10 میں سے 10 باقی