سورة المُلک

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اذلِكَ خَيْرٌ نُزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الرَّقُومِ إِنَّا جَعَلْنَهَا فِتْنَةً لِلظَّلِمِينَ إِنَّهَا
شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ * طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيْطِينِ ۔
جیسا کہ قرآن شریف نے عالم آخرت میں ایمان کے پاک درختوں کو انگور اور انار اور عمدہ عمدہ میووں
سے مشابہت دی ہے اور بیان فرمایا ہے کہ اس روز وہ ان میووں کی صورت میں متمثل ہوں گے اور دکھائی
دیں گے۔ ایسا ہی بے ایمانی کے خبیث درخت کا نام عالم آخرت میں زقوم رکھا ہے جیسا کہ وہ فرماتا
ے اذلِكَ خَيْرٌ نُزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الرَّقُومِ ۔۔۔۔ الخ تم بتلاؤ کہ بہشت کے باغ اچھے ہیں یا زقوم کا درخت ۔
جو ظالموں کے لئے ایک بلا ہے۔ وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑھ میں سے نکلتا ہے یعنی تکبر اور خود بینی سے
پیدا ہوتا ہے۔ یہی دوزخ کی جڑھ ہے اس کا شگوفہ ایسا ہے جیسا کہ شیطان کا سر ۔ شیطان کے معنے ہیں ہلاک
ہونے والا ۔ یہ لفظ شیط سے نکلا ہے۔ پس حاصل کلام یہ ہے کہ اس کا کھانا ہلاک ہونا ہے۔
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۹۲)
میری نصیحت بار بار یہی ہے کہ جہاں تک ہو سکے اپنے نفسوں کا بار بار مطالعہ کرو۔ بدی کا چھوڑ دینا یہ بھی
ایک نشان ہے اور خدا ہی سے چاہو کہ وہ تمہیں توفیق دے کیونکہ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ قوئی بھی اس نے ہی
پیدا کئے ہیں۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۲ مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۱۰)
بدیوں کو چھوڑ دینا کسی کے اپنے اختیار میں نہیں اس واسطے راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر تہجد میں خدا کے حضور
دعائیں کرو۔ وہی تمہارا پیدا کرنے والا ہے ۔ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ۔ پس اور کون ہے جو ان بدیوں کو ڈور
کر کے نیکیوں کی توفیق تم کو دے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۷)
وَنَادَيْنَهُ أَنْ يَا بُرْهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۔
صوفیوں نے لکھا ہے کہ اوائل سلوک میں جو رویا یا وحی ہو اس پر توجہ نہیں کرنی چاہیے وہ اکثر اوقات اس
راہ میں روک ہو جاتی ہے۔ انسان کی اپنی خوبی اس میں تو کوئی نہیں کیونکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کا فعل ہے جو وہ کسی کو
کوئی اچھی خواب دکھا دے یا کوئی الہام کرے اس نے کیا کیا ؟ دیکھو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بہت و وحی ہوا

کا
کرتی تھی لیکن اس کا کہیں ذکر بھی نہیں کیا گیا کہ اس کو یہ الہام ہوا یہ وحی ہوئی بلکہ ذکر کیا گیا ہے تو اس بات کا
کہ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفي (النجم : ۳۸) وہ ابراہیم جس نے وفاداری کا کامل نمونہ دکھا یا یا یہ کہ آیا برهيم قد
صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ یہ بات ہے جو انسان کو حاصل کرنی چاہیے اگر یہ پیدا نہ ہو تو
پھر رو یا والہام سے کیا فائدہ؟ مومن کی نظر ہمیشہ اعمال صالحہ پر ہوتی ہے اگر اعمال صالحہ پر نظر نہ ہو تو اندیشہ
ہے کہ وہ مکر اللہ کے نیچے آجائے گا ۔ ہم کو تو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کریں اور اس کے لئے ضرورت ہے
اخلاص کی ، صدق و وفا کی ۔ نہ یہ کہ قیل و قال تک ہی ہماری ہمت و کوشش محدود ہو ۔ جب ہم اللہ تعالیٰ کو راضی
کرتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ بھی برکت دیتا ہے اور اپنے فیوض و برکات کے دروازے کھول دیتا ہے اور رویا اور
وحی کو القاء شیطانی سے پاک کر دیتا ہے اور اضغاث احلام سے بچا لیتا ہے۔ پس اس بات کو کبھی بھولنا نہیں
چاہیے کہ رؤیا اور الہام پر مدار صلاحیت نہیں رکھنا چاہیے۔ بہت سے آدمی دیکھے گئے ہیں کہ ان کو دیا اور الہام
ہوتے رہے لیکن انجام اچھا نہیں ہوا جو اعمالِ صالحہ کی صلاحیت پر موقوف ہے۔ اس تنگ دروازہ سے جو
صدق وفا کا دروازہ ہے گزرنا آسان نہیں ۔ ہم کبھی ان باتوں سے فخر نہیں کر سکتے کہ رؤیا یا الہام ہونے لگے
اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ رہیں اور مجاہدات سے دستکش ہور ہیں اللہ تعالیٰ اس کو پسند نہیں کرتا۔
وَفَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۸، ۱۹ مورخه ۸ تا ۱۶ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه (۱۰)
انبیاء اور رسل کو جو بڑے بڑے مقام ملتے ہیں وہ ایسی معمولی باتوں سے نہیں مل جاتے جو نرمی سے
اور آسانی سے پوری ہو جا ئیں بلکہ ان پر بھاری ابتلاء اور امتحان وارد ہوئے جن میں وہ صبر اور استقلال
کے ساتھ کامیاب ہوئے تب خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو بڑے بڑے درجات نصیب ہوئے ۔ دیکھو
حضرت ابراہیم پر کیسا بڑا ابتلاء آیا۔ اس نے اپنے ہاتھ میں چھری لی کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے اور اس چُھری
کو اپنے بیٹے کی گردن پر اپنی طرف سے پھیر دیا مگر آگے بکرا تھا۔ ابراہیم امتحان میں پاس ہوا اور خدا نے
بیٹے کو بھی بچالیا۔ تب خدا تعالیٰ ابراہیم پر خوش ہوا کہ اُس نے اپنی طرف سے کوئی فرق نہ رکھا۔ یہ خدا تعالیٰ کا
فضل تھا کہ بیٹا بچ گیا ورنہ ابراہیم نے اس کو ذبح کر دیا تھا۔ اس واسطے اس کو صادق کا خطاب ملا۔ اور توریت
میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا اے ابراہیم تو آسمان کے ستاروں کی طرف نظر کر کیا تو ان کو گن سکتا ہے۔

اسی طرح تیری اولاد بھی نہ گنی جائے گی۔ تھوڑے سے وقت کی تکلیف تھی وہ تو گزر گئی اس کے نتیجہ میں کس
قدر انعام ملا۔ آج تمام سادات اور قریش اور یہود اور دیگر اقوام اپنے آپ کو حضرت ابراہیم کا فرزند کہتے
ہیں۔ گھڑی دو گھڑی کی بات تھی وہ تو ختم ہو گئی اور اتنا بڑا انعام ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملا۔
فَاسْتَفْتِهِمُ الرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُونَ )
البدر جلدے نمبر ۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۵)
عیسائیوں کو جواب دیتے وقت بعض اوقات سخت الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں تو یہ بات بالکل صاف
ہے جب ہمارا دل بہت دُکھایا جاتا ہے اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر طرح طرح کے ناجائز حملے
کئے جاتے ہیں تو صرف متنبہ کرنے کی خاطر انہیں کی مسلمہ کتابوں سے الزامی جواب دئے جاتے ہیں ۔
ان لوگوں کو چاہیے کہ ہماری کوئی بات ایسی نکالیں جو حضرت عیسی کے متعلق ہم نے بطور الزامی جواب
کے لکھی ہو اور وہ انجیل میں موجود نہ ہو ۔ آخر یہ تو ہم سے نہیں ہو سکتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین من
کر چپ رہیں اور اس قسم کے جواب تو خود قرآن مجید میں پائے جاتے ہیں جیسے لکھا ہے الكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ
الأنثى (النجم : ٢٢) فَاسْتَفْتِهِمُ الرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُونَ وه لوگ فرشتوں کو خدا تعالیٰ کی بیٹیاں کہتے
تھے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تمہارے بیٹے اور ہماری بیٹیاں؟
غرض الزامی رنگ کے جواب دینا تو طریق مناظرہ ہے ورنہ ہم حضرت عیسیٰ کو خدا تعالیٰ کا رسول اور ایک
مقبول اور برگزیدہ انسان سمجھتے ہیں اور جن لوگوں کا دل صاف نہیں اُن کا فیصلہ ہم خدا پر چھوڑتے ہیں ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۴)
وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامُ مَّعْلُومٌ وَ إِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُونَ )
ایک یہ اعتراض ہے کہ قرآن کریم کے بعض اشارات اور ایسا ہی بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ
بعض ایام میں جبرائیل کے اترنے میں کسی قدر توقف بھی وقوع میں آئی ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ایام بعثت میں یہ بھی اتفاق ہوا ہے کہ بعض اوقات کئی دن تک جبرائیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
نازل نہیں ہوا۔ اگر حضرت جبرائیل ہمیشہ اور ہر وقت قرین دائمی آنحضرت صلعم تھے اور روح القدس کا اثر

ہمیشہ کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود پر جاری و ساری تھا تو پھر توقف نزول کے کیا معنے ہیں ۔
اما الجواب پس واضح ہو کہ ایسا خیال کرنا کہ روح القدس کبھی انبیاء کو خالی چھوڑ کر آسمان پر چڑھ جاتا ہے
صرف ایک دھوکہ ہے کہ جو بوجہ غلط فہمی نزول اور صعود کے معنوں کے دلوں میں متمکن ہو گیا ہے۔ پوشیدہ نہ
رہے کہ نزول کے یہ معنے ہرگز نہیں ہیں کہ کوئی فرشتہ آسمان سے اپنا مقام اور مقر چھوڑ کر زمین پر نازل
ہو جاتا ہے ایسے معنے تو صریح نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے مخالف ہیں چنانچہ فتح البیان میں ابن جریر سے
بروایت عائشہ رضی اللہ عنہا یہ حدیث مروی ہے قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا فِي
السَّمَاءِ مَوْضَعُ قَدَمٍ إِلَّا عَلَيْهِ مَلَكَ سَاجِدٌ أَوْ قَائِمٌ وَ ذَالِكَ قَوْلُ الْمَلَائِكَةِ وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ
مَقَامُ مَّعْلُومٌ یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
آسمان پر ایک قدم کی بھی ایسی جگہ خالی نہیں جس میں کوئی فرشتہ ساجد یا قائم نہ ہو اور یہی معنے اس آیت کے
ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک شخص ایک مقام معلوم یعنی ثابت شدہ رکھتا ہے جس سے ایک قدم او پر یا نیچے نہیں
آ سکتا۔ اب دیکھو اس حدیث سے صاف طور پر ثابت ہو گیا کہ فرشتے اپنے مقامات کو نہیں چھوڑتے اور کبھی
ایسا اتفاق نہیں ہوتا کہ ایک قدم کی جگہ بھی آسمان پر خالی نظر آوے۔۔۔ یہ بات نہایت احتیاط سے اپنے
حافظہ میں رکھ لینی چاہئے کہ مقربوں کا روح القدس کی تاثیر سے علیحدہ ہونا ایک دم کے لئے بھی ممکن نہیں
کیونکہ اُن کی نئی زندگی کی روح یہی روح القدس ہے پھر وہ اپنی روح سے کیوں کر علیحدہ ہو سکتے ہیں ۔ اور
جس علیحدگی کا ذکر احادیث اور بعض اشارات قرآن کریم میں پایا جاتا ہے اُس سے مراد صرف ایک قسم کی
محلی ہے کہ بعض اوقات بوجہ مصالح الہی اُس قسم کی تجلی میں کبھی دیر ہو گئی ہے اور اصطلاح قرآن کریم میں
اکثر نزول سے مراد وہی تجلی ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۸۸ تا ۹۱)
حال کے اکثر ملا ۔۔۔ اِس بات کے وہ ہرگز قائل نہیں ہیں کہ ہر یک انسان کو دو قرین دیے گئے ہیں
ایک داعی الی الخیر جو روح القدس ہے اور ایک داعی الی الشتر جو شیطان ہے بلکہ اُن کا تو یہ قول ہے کہ صرف
ایک ہی قرین دیا گیا ہے جو داعی الی الشر ہے اور انسان کی ایمانی بیخ کنی کے لئے ہر وقت اُس کے ساتھ رہتا
ہے اور خدا تعالیٰ کو یہ بات بہت پیاری معلوم ہوئی کہ انسان کا شیطان کو دن رات کا مصاحب بنا کر اور انسان
کے خون اور رگ وریشہ میں شیطان کو دخل بخش کر بہت جلد انسان کو تباہی میں ڈال دیوے اور جبرائیل جس کا
دوسرا نام روح القدس بھی ہے ہرگز عام انسانوں کے لئے بلکہ اولیاء کے لئے بھی داعی الی الخیر مقررنہیں کیا۔ وہ

سب لوگ صرف شیطان کے پنجہ میں چھوڑے گئے ہاں انبیاء پر روح القدس نازل ہوتا ہے مگر وہ بھی صرف
ایک دم یا بہت ہی تھوڑے عرصہ کے لئے اور پھر آسمان پر جبرائیل چڑھ جاتا ہے اور ان کو خالی چھوڑ دیتا ہے
بلکہ بسا اوقات چالیس چالیس روز بلکہ اس سے بھی زیادہ روح القدس یا یوں کہو کہ جبرائیل کی ملاقات سے
انبیاء محروم رہتے ہیں مگر دوسرا قرین جو شیطان ہے وہ تو نعوذ باللہ ان کا ساتھ ایک دم بھی نہیں چھوڑتا گو آخر کو
مسلمان ہی ہو جائے ۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ لوگ محجوب اور حقائق قرآن کریم سے غافل اور بے نصیب ہیں اور کھلے طور
پر ان کا یہ عقیدہ بھی نہیں بلکہ نادانی اور قلت تدبّر اور پھر اس عاجز کے ساتھ بخل اور کینہ ورزی کی وجہ سے اس
بلا میں پڑ گئے ہیں کیونکہ اس عاجز کے مقابل پر جن راہوں پر یہ لوگ چلے اُن راہوں میں یہ آفات موجود
تھیں اس لئے نادانستہ اُن میں پھنس گئے جیسا کہ ایک پرندہ نا دانستہ کسی دانہ کی طمع سے ایک جال میں پھنس
جاتا ہے۔ بات یہ ہے کہ جب ان لوگوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ ضرور جبرائیل اور ملک الموت اور
دوسرے فرشتے اپنے اصلی وجود کے ساتھ ہی زمین پر نازل ہوتے ہیں اور پھر تھوڑی دیر رہ کر آسمان پر چلے
جاتے ہیں ۔ جب آسمان سے اُترتے ہیں تو آسمان اُن کے وجود سے خالی رہ جاتا ہے اور پھر جب زمین سے
آسمان کی طرف پرواز کرتے ہیں تو زمین اُن کے وجود سے خالی رہ جاتی ہے تو صد ہا اعتراض قرآن اور
حدیث اور عقل کے اُن پر وارد ہوئے چنانچہ منجملہ ان بلاؤں کے جو ان کے اس عقیدہ کے لازم حال ہو گئیں
ایک یہ بھی بلا ہے جو خدا تعالیٰ کے روحانی انتظام کا عدل اور رحم جاتا رہا اور کفار اور تمام مخالفین کو اسلام پر یہ
اعتراض کرنے کے لئے موقعہ ملا کہ یہ کیسی سخت دلی اور خلاف رحم بات ہے کہ خدا تعالیٰ شیطان اور اُس کی
ذریت کو انسان کی اغوا کے لئے ہمیشہ اور ہر دم کے لئے اُس کا قرین اور مصاحب مقرر کرے تا وہ اُس کے
ایمان کی بیخ کنی کے فکر میں رہیں اور ہر وقت اُس کے خون اور اُس کے دل اور دماغ اور رگ وریشہ میں اور
آنکھوں اور کانوں میں گھس کر طرح طرح کے وساوس ڈالتے رہیں۔ اور ہدایت کرنے کا ایسا قرین جو ہر دم
انسان کے ساتھ رہ سکے ایک بھی انسان کو نہ دیا جائے ۔ یہ اعتراض در حقیقت اُن کے عقیدہ مذکورہ بالا سے
پیدا ہوتا ہے ہے کیونکہ ایک طرف تو یہ لوگ بموجب آیت وَمَا مِنَّا إِلا لَهُ مَقَامُ مَّعْلُومٌ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ
حضرت جبرائیل اور عزرائیل یعنی ملک الموت کا مقام آسمان پر مقرر ہے جس مقام سے وہ نہ ایک بالشت
نیچے اُتر سکتے ہیں نہ ایک بالشت او پر چڑھ سکتے ہیں اور پھر باوجود اس کے اُن کا زمین پر اپنے اصلی وجود کے

ساتھ آنا بھی ضروری خیال کرتے ہیں اور ایسا ہی پھر آسمان پر اُن کا اپنے اصلی وجود کے ساتھ چڑھ جانا بھی
اپنے زعم میں یقینی اعتقاد رکھتے ہیں اور اگر کوئی اصلی وجود کے ساتھ اتر نے یا چڑھنے سے انکار کرے تو وہ اُن
کے نزدیک کافر ہے ان عجیب مسلمانوں کے عقیدہ کو یہ بلا لازم پڑی ہوئی ہے کہ وہ اعتدالی نظام جس کا ہم
ابھی ذکر کر چکے ہیں یعنی بد قرین کے مقابل پر نیک قرین کا دائمی طور پر انسان کے ساتھ رہنا ایسے اعتقاد سے
بالکل درہم برہم ہو جاتا ہے اور صرف شیطان ہی دائمی مصاحب انسان کا رہ جاتا ہے کیونکہ اگر فرشتہ روح
القدس کسی پر مسافر کی طرح نازل بھی ہوا تو بموجب ان کے عقیدہ کے ایک دم یا کسی اور بہت تھوڑے عرصہ
کے لئے آیا اور پھر اپنے اصلی وطن آسمان کی طرف پرواز کر گیا اور انسان کو گو وہ کیسا ہی نیک ہو شیطان کی
صحبت میں چھوڑ گیا۔ کیا یہ ایسا اعتقاد نہیں جس سے اسلام کو سخت دھبہ لگے کیا خداوند کریم و رحیم کی نسبت یہ
تجویز کرنا جائز ہے کہ وہ انسان کی تباہی کو بہ نسبت اُس کے ہدایت پانے کے زیادہ چاہتا ہے نعوذ باللہ ہرگز
نہیں نابینا آدمی قرآن کریم کی تعلیم کو سمجھتا نہیں اس لئے اپنی نادانی کا الزام اس پر لگا دیتا ہے۔ یہ تمام بلائیں
جن سے نکلنا کسی طور سے ان علماء کے لئے ممکن نہیں اسی وجہ سے ان کو پیش آ گئیں کہ انہوں نے یہ خیال کیا
کہ ملا یک اپنے اصلی وجود کے ساتھ زمین پر نازل ہوتے ہیں اور پھر یہ بھی ضروری عقیدہ تھا کہ وہ بلا توقف
آسمان پر چڑھ بھی جاتے ہیں ۔ ان دونوں غلط عقیدوں کے لحاظ سے یہ لوگ اس شکنجہ میں آ گئے کہ اپنے لئے
یہ تیسر اعقیدہ بھی تراش لیا کہ بئس القرین کے مقابل پر کوئی ایسا نعم القرین انسان کو نہیں دیا گیا جو ہر وقت اس
کے ساتھ ہی رہے۔ پس اس عقیدہ کے تراشنے سے قرآنی تعلیم پر انہوں نے سخت تہمت لگائی اور بداندیش
مخالفوں کو حملہ کرنے کا موقعہ دے دیا۔ اگر یہ لوگ اس بات کو قبول کر لیتے کہ کوئی فرشتہ بذات خود ہرگز نازل
نہیں ہوتا بلکہ اپنے ظلی وجود سے نازل ہوتا ہے جس کے تمثل کی اس کو طاقت دی گئی ہے جیسا کہ دحیہ کلبی کی
شکل پر حضرت جبرائیل متمثل ہو کر ظاہر ہوتے تھے اور جیسا کہ حضرت مریم کے لئے فرشتہ متمثل ہوا تو کوئی
اعتراض پیدا نہ ہوتا اور دوام نعم القرین پر کوئی شخص جرح نہ کر سکتا اور تعجب تو یہ ہے کہ ایسا خیال کرنے میں
قرآن کریم اور احادیث صحیحہ سے بالکل یہ لوگ مخالف ہیں قرآن کریم ایک طرف تو ملا یک کے قرار اور
ثبات کی جگہ آسمان کو قرار دے رہا ہے اور ایک طرف یہ بھی بڑے زور سے بیان فرما رہا ہے کہ روح القدس
کامل مومنوں کو تائید کے لئے دائمی طور پر عطا کیا جاتا ہے اور اُن سے الگ نہیں ہوتا گوہر یک شخص اپنے
فطرتی نور کی وجہ سے کچھ نہ کچھ روح القدس کی چمک اپنے اندر رکھتا ہے مگر وہ چمک عام لوگوں میں شیطانی

آج 10 میں سے 10 باقی