سورة القَلَم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ظلمت کے نیچے آ جاتی اور ایسی دب جاتی ہے کہ گویا اُس کا کچھ بھی وجود نہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۹۰ تا ۹۷)
محققین اہل اسلام ہرگز اس بات کے قائل نہیں کہ ملائک اپنے شخصی وجود کے ساتھ انسانوں کی طرح
پیروں سے چل کر زمین پر اترتے ہیں اور یہ خیال بداہت باطل بھی ہے۔ کیوں کہ اگر یہی ضرور ہوتا کہ
ملائک اپنی اپنی خدمات کی بجا آوری کے لئے اپنے اصل وجود کے ساتھ زمین پر اترا کرتے تو پھر ان سے
کوئی کام انجام پذیر ہونا بغایت درجہ محال تھا۔ مثلاً فرشتہ ملک الموت جو ایک سکینڈ میں ہزار ہا ایسے لوگوں کی
جانیں نکالتا ہے جو مختلف بلا دو امصار میں ایک دوسرے سے ہزاروں کوسوں کے فاصلہ پر رہتے ہیں ۔ اگر
ہریک کے لئے اس بات کا محتاج ہو کر اول پیروں سے چل کر اس کے ملک اور شہر اور گھر میں جاوے اور پھر
اتنی مشقت کے بعد جان نکالنے کا اس کو موقع ملے تو ایک سکنڈ کیا اتنی بڑی کارگزاری کے لئے تو کئی مہینے کی
مہلت بھی کافی نہیں ہو سکتی کیا یہ ممکن ہے کہ ایک شخص انسانوں کی طرح حرکت کر کے ایک طرفہ العین کے یا
اس کے کم عرصہ میں تمام جہان گھوم کر چلا آوے ہر گز نہیں بلکہ فرشتے اپنے اصلی مقامات سے جوان کے لئے
خدائے تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہیں ایک ذرہ کے برابر بھی آگے پیچھے نہیں ہوتے جیسا کہ خدائے تعالیٰ ان
کی طرف سے قرآن شریف میں فرماتا ہے وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامُ مَّعْلُومٌ وَ إِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُونَ ۔ پس اصل
بات یہ ہے کہ جس طرح آفتاب اپنے مقام پر ہے اور اُس کی گرمی و روشنی زمین پر پھیل کر اپنے خواص کے
موافق زمین کی ہر یک چیز کو فائدہ پہنچاتی ہے اسی طرح روحانیات سماویہ خواہ اُن کو یونانیوں کے خیال کے
موافق نفوس فلکیہ کہیں یا دسا تیر اور وید کی اصطلاحات کے موافق ارواح کواکب سے اُن کو نامزد کریں یا
نہایت سیدھے اور موحدانہ طریق سے ملائک اللہ کا ان کو لقب دیں۔ در حقیقت یہ عجیب مخلوقات اپنے اپنے
مقام میں مستقر اور قرار گیر ہے اور یہ حکمت کا ملہ خداوند تعالی زمین کی ہر یک مستعد چیز کو اس کے کمال مطلوب
تک پہنچانے کے لئے یہ روحانیات خدمت میں لگی ہوئی ہیں ظاہری خدمات بھی بجالاتے ہیں اور باطنی بھی ۔
جیسے ہمارے اجسام اور ہماری تمام ظاہری قوتوں پر آفتاب اور ماہتاب اور دیگر سیاروں کا اثر ہے ایسا ہی
ہمارے دل اور دماغ اور ہماری تمام روحانی قوتوں پر یہ سب ملائک ہماری مختلف استعدادوں کے موافق اپنا
اپنا اثر ڈال رہے ہیں۔ جو چیز کسی عمدہ جو ہر بننے کی اپنے اندر قابلیت رکھتی ہے وہ اگر چہ خاک کا ایک ٹکڑا ہے
یا پانی کا وہ قطرہ جو صدف میں داخل ہوتا ہے یا پانی کا وہ قطرہ جو رحم میں پڑتا ہے وہ ان ملائک اللہ کی روحانی

تربیت سے لعل اور الماس اور یا قوت اور نیلم وغیرہ یا نہایت درجہ کا آبدار اور وزنی موتی یا اعلیٰ درجہ کے دل
اور دماغ کا انسان بن جاتا ہے۔
( توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۶ تا ۶۸ )
وَمَقَامَاتُ الْمَلَائِكَةِ فِي السَّمَاوَاتِ اس میں کوئی شک نہیں کہ آسمانوں میں فرشتوں کے
ثَابِتَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا كَمَا قَالَ عَزَّ وَجَلَّ مقامات ثابت ہیں جیسا کہ اللہ عز وجل نے ان کی طرف
حِكَايَةً عَنْهُمْ وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامُ مَّعْلُومٌ سے حکایتاً بیان فرمایا ہے وَ مَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامُ مَّعْلُومٌ
وَمَا نَرَى فِي الْقُرْآنِ أَةً تُشِيرُ إِلى أَنَّهُمْ اور ہم قرآن کریم میں ایک بھی آیت ایسی نہیں پاتے جو
مقامات کو
يَتْرُكُونَ مَقَامَاتِهِمْ فِي وَقْتِ مِنَ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہو کہ فرشتے ۔ اپنے مقام
الْأَوْقَاتِ، بَلِ الْقُرْآنُ يُشِيرُ إِلى أَنَّهُمْ لَا کسی وقت چھوڑ دیتے ہیں بلکہ قرآن کریم اس بات کی
يَتْرُكُونَ مَقَامَاتِهِمُ الَّتِي تَبَّعَهُمُ اللهُ طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ ان مقامات کو جن پر اللہ تعالیٰ
عَلَيْهَا، وَمَعَ ذَلِكَ يَنْزِلُونَ إِلَى الْأَرْضِ نے ان کو قائم کیا ہے نہیں چھوڑتے اور اس کے باوجود وہ
وَيُدْرِكُونَ أَهْلَهَا بِإِذْنِ الله تعالی زمین پر اترتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے اذن سے زمین
وَيَتَبَرَّزُونَ فِي بَرَزَاتٍ كَثِيرَةٍ فَتَارَةً والوں سے ملاقات کرتے ہیں اور مختلف شکلوں میں ظاہر
يَتَمَثَّلُونَ لِلْأَنْبِيَاء فِي صُوَرِ بَنِي آدَمَ ہوتے ہیں ۔ کبھی تو وہ انبیاء کے لئے بنی آدم کی شکل میں
وَمَرَّةً يَتَرَاءُونَ كَالنُّورِ، وَكَرَّةً يَرَاهُمْ أَهْلُ ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی وہ نور کی طرح نظر آتے ہیں اور
الْكَشْفِ كَالْأَطْفَالِ وَأُخْرَى كَالْأَمَارِدِ کبھی ان کو اہل کشف بچوں اور بے ریش نو جوانوں کی
وَيَخْلُقُ لَهُمُ اللهُ فِي الْأَرْضِ أَجْسَادًا شکل میں دیکھتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے لئے زمین میں ان
جَدِيدَةً غَيْرَ أَجْسَادِهِمُ الْأَصْلِيَّةِ کے اصلی وجودوں کے علاوہ نئے وجود اپنی لطیف اور محیط
بِقُدْرَتِهِ اللَّطِيفَةِ الْمُحِيطَةِ، وَمَعَ ذَلِكَ قدرت سے پیدا کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ ہی آسمانوں
تَكُونُ لَهُمْ أَجْسَادُ فِي السَّمَاءِ ، وَهُمْ لا میں بھی ان کے اجسام ہوتے ہیں اور وہ ان سماوی اجسام
يُفَارِقُونَ أَجْسَادَهُمُ السَّمَاوِيَّةَ، وَلاَ سے علیحدہ نہیں ہوتے اور اپنے مقامات سے سے نہا نہیں ہٹتے اور
يَبْرَحُونَ مَقَامَاتِهِمْ، وَيَجِيتُونَ الْأَنْبِيَاءَ انبیاء پر اور دوسرے سب لوگوں کی طرف جن کی طرف وہ
وَكُلَّ مَنْ أُرْسِلُوا إِلَيْهِ مَعَ أَنَّهُمْ لَا بھیجے جاتے ہیں، نازل ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے اصل
يَتْرُكُونَ الْمَقَامَاتِ وَهُذَا سِرٌ مِنْ أَسْرَارِ مقامات کو نہیں چھوڑتے اور یہ بات اللہ تعالیٰ کے بھیدوں

اللهِ فَلَا تَعْجَبْ مِنْهُ أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ الله میں سے ایک بھید ہے تو اس سے تعجب نہ کر ۔ کیا تو نہیں
على كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، فَلَا تَكُنْ مِن جانتا کہ اللہ تعالیٰ ہر امر پر قادر ہے۔ پس تو جھٹلانے
الْمُكَذِّبِينَ۔
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۷۳)
والوں میں سے نہ بن ۔ ( ترجمه از مرتب )
م
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ وَ إِنَّ
جُنْدَنَا لَهُمُ الْغَلِبُونَ فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ وَ أَبْصِرُهُمْ فَسَوْفَ
يُبْصِرُونَ ۔
اور رسولوں کے حق میں پہلے سے ہماری یہ بات قرار پاچکی ہے کہ ہمیشہ نصرت اور فتح انہیں کے شامل
حال رہے گی اور ہمیشہ ہمارا ہی لشکر غالب رہے گا۔ سواُس وقت تک کہ وہ وعدہ پورا ہو ان سے مونہہ پھیرے
دیکھ لیں گے۔
رہ، اور ان کو وہ راہ دکھلا ۔ پس عنقریب وہ آپ دیکھ لیں ۔
براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۵، ۲۵۶ حاشیه )

آج 10 میں سے 10 باقی