سورة صٓ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة ص
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَعَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرٌ مِّنْهُمْ وَقَالَ الْكَفِرُونَ هُذَا سْحِرُ كَذَّابٌ ۔
انہوں نے اس بات سے تعجب کیا کہ انہیں میں سے ایک شخص ان کی طرف بھیجا گیا اور بے ایمانوں نے
کہا کہ یہ تو جادوگر کذاب ہے۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور اُن کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۲)
وَانْطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَى الهَتِكُمْ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ يُرَادُ
کہتے ہیں کہ یہ ایک منصوبہ ہے جو روپیہ جمع کرنے کے لئے بنایا گیا ہے اور اس کے معاون تنخواہیں پاتے
ہیں ۔ اب وہ شخص جو دل میں کچھ خدا تعالیٰ کا خوف رکھتا ہے سوچ لے کہ کیا یہ وہی بدظنی نہیں جو قدیم سے دلوں
کے اندھے انبیاء علیہم السلام پر کرتے آئے ہیں۔ فرعون نے حضرت موسیٰ پر بھی بدظنی کی اور اپنے لوگوں کو
مخاطب کر کے کہا کہ اس شخص کا اصل مطلب یہ ہے کہ تم لوگوں کو زمین سے بیدخل کر کے خود قابض ہو جائے
ایسا ہی یہودیوں نے حضرت عیسی کی نسبت یہی رائے قائم کی کہ یہ شخص مگار ہے اور نبوت کے بہانہ سے:
ہم
لوگوں پر حکومت کرنا چاہتا ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کفار قریش نے بھی یہی بدظنی کی
و
جیسا کہ قرآن شریف میں ان کا مقولہ یہ لکھا ہے إِنَّ هَذَا لَشَيْء مراد یعنی اس دعوے میں تو کوئی نفسانی مطلب

ہے سو ایسے اعتراض کرنے والوں پر ہم کیا افسوس کریں وہ پہلے منکرین کی عادت دکھلا رہے ہیں ۔ طالبِ حق
کی یہ عادت ہونی چاہیے کہ وہ دعوی کو غور سے دیکھے اور دلائل پر دلی انصاف سے نظر ڈالے اور وہ بات منہ پر
لاوے جو عقل اور خدا ترسی اور انصاف کا مقتضا ہے نہ یہ کہ قبل از تحقیق یہ کہنا شروع کر دے کہ یہ سب کچھ مال
کمانے کے لئے ایک مکر بنایا گیا ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۶۸)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس وقت کافر یہی رائے لگاتے تھے إِنَّ هَذَا لَشَيْء يُرَاد میاں یہ تو
دوکانداری ہے مخالف جس کو صحبت نصیب نہیں ہوتی اس کو صحیح رائے نہیں ملتی اور دُور سے رائے لگانا صحیح نہیں
ہے کیونکہ جب تک وہ پاس نہیں آتا اور حالات پر اطلاع نہیں پاتا کیوں کر صحیح رائے حاصل کر سکتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۵)
انسان کو ہلاک کرنے والی چیزوں میں سے ایک بد صحبت بھی ہے۔ دیکھوا بوجہل خود تو ہلاک ہوا مگر اور بھی
بہت سے لوگوں کو لے مرا جو اس کے پاس جا کر بیٹھا کرتے تھے اس کی صحبت اور مجلس میں بجز استہزا اور ہنسی
ٹھٹھے کے اور کوئی ذکر ہی نہ تھا یہی کہتے تھے اِنَّ هذا کشی یراد میاں یہ دو کا نداری ہے۔
اب دیکھو اور بتلاؤ کہ وہ جس کو دوکاندار اور ٹھگ کہا جاتا تھا۔ ساری دنیا میں اسی کا نور ہے یا کسی اور کا بھی۔
ابو جہل مر گیا اور اس پر لعنت کے سوا کچھ نہ رہا مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بلند کو دیکھو کہ شب و روز
بلکہ ہر وقت درود پڑھا جاتا ہے اور ۹۹ کروڑ مسلمان اس کے خادم موجود ہیں اگر اب ابو جہل پھر آتا تو آکر
دیکھتا کہ جس کو اکیلا مکہ کی گلیوں میں پھرتا دیکھتا تھا اور جس کی ایذاء دہی میں کوئی دقیقہ باقی نہ رکھتا تھا اس کے
ساتھ جب ۹۹ کروڑ انسانوں کے مجمع کو دیکھتا حیران رہ جاتا اور یہ نظارہ ہی اس کو ہلاک کر دیتا ۔ دیتا۔ یہ ہے ثبوت
آپ کی رسالت کی سچائی کا۔ اگر اللہ تعالیٰ ساتھ نہ ہوتا تو یہ کامیابی نہ ہوتی ۔ کس قدر کوششیں اور منصوبے
آپ کی عداوت اور مخالفت کے لئے کئے مگر آخر نا کام اور نامراد ہونا پڑا۔ اس ابتدائی حالت میں جب چند آدمی
آپ کے ساتھ تھے کون دیکھ سکتا تھا کہ یہ عظیم الشان انسان دُنیا میں ہوگا اور ان مخالفوں کی سازشوں سے
صحیح و سلامت بیچ کر کامیاب ہو جائے گا۔ مگر یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کی عادت اسی طرح پر ہے کہ انجام خدا کے
بندوں کا ہی ہوتا ہے قتل کی سازشیں، کفر کے فتوے مختلف قسم کی ایذائیں ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۲، ۳)

یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ یہ امر مشکل ہے کہ دنیا کا ایک ہی مذہب ہو جاوے کیونکہ خدا تعالیٰ نے یہ
بھی اپنا ایک قانون مقرر فرما دیا ہے کہ قیامت تک دنیا میں تفرقہ ضرور رہے گا چنانچہ قرآن شریف میں یہ امر
بڑی صراحت کے ساتھ موجود ہے۔ قرآن کریم سے بڑھ کر اور کوئی تعلیم کامل کیا ہوگی ۔ اس میں سب سے
بڑھ کر آیات اور برکات رکھے ہوئے ہیں جو ہر زمانہ میں تازہ اور زندہ ہیں۔ پھر اگر یہ قانونِ الہی نہ ہوتا تو
چاہیے تھا کہ دنیا کی گل قو میں اس کو قبول کر لیتیں مگر خاص زمانہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی دوسرا
فرقہ موجود تھا۔ جیسا نبی کامل تھا ویسی ہی کتاب کامل تھی۔ لیکن ابو جہل اور ابولہب وغیرہ نے کچھ فائدہ نہ اُٹھایا
اور وہ یہی کہتے رہے إِنَّ هَذَا لَشَيْ يُراد میاں یہ تو دوکانداری ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۶ )
انسان ہمیشہ تجارب سے نتیجہ نکالتا ہے اور عقلِ انسانی بھی بذریعہ تجارب کے ترقی کرتی رہتی ہے مثلاً
انسان جانتا ہے کہ آئب کے درخت کا پھل میٹھا ہوتا ہے اور بعض درخت کے پھل کڑوے ہوتے ہیں تو اس
تجربہ کثیر سے ایک فہم حاصل ہو جاوے گا کہ آئب کے پھل ضرور شیریں ہوتے ہیں اسی طرح چونکہ تجربہ آج کل
یہی ہوتا ہے کہ دنیا میں فسق و فجور اور مکر و فریب کا سلسلہ بڑھا ہوا ہے۔ اسی لئے اس کا خیال بندھ جاتا ہے
کہ ہر ایک فریبی اور مکار ہی ہے۔ سابقہ تجارب اُسے تعلیم دیتے ہیں کہ ایسا ہی ہونا چاہیے اسی وجہ سے
حسن عقیدت کی جگہ بد عقیدگی پیدا ہوتی ہے اور اسی لئے لوگ انبیاء پر بھی سوء ظن رکھتے آئے ہیں ۔ موسیٰ کی
وفات کو دو ہزار برس گزر چکے تھے تو آنحضرت صلعم مبعوث ہوئے اور اس زمانہ میں بہت سے جھوٹے
معجزے دکھانے والے اور دعویٰ کرنے والے پیدا ہوئے تھے۔ لوگوں کو اُن کا تجربہ تھا اور اسی حالت میں
یک لخت ایک صادق بھی آگیا آخر ان کو اس صادق کو بھی وہی کہنا پڑا جو ان جھوٹے مدعیوں کے حق میں کہتے
تھے یعنی إِنَّ هَذَا لَشَيْء يُرَادُ کہ یہ تو دوکانداری ہے۔ غرضیکہ انسان تجارب کے ذریعہ سے بھول رہے ہیں ۔
خدا تعالیٰ کے بندوں کی معرفت کا ہونا یہ خدا کا خاص فضل ہے ۔ وہی معرفت دے تو پتہ لگتا ہے۔ دُعا بہت
کرے دُعا کے سوا چارہ نہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱)
مَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاقُ ۔
یہ تو ایک بناوٹ ہے۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۰۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)

یہ تو ضرور تمام افترا ہے۔
سورة ص
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۱ صفحه ۵۵)
وَخُذْ بِيَدِكَ ضِعْثًا فَاضْرِبُ بِهِ وَلَا تَحْنَثُ إِنَّا وَجَدُ لَهُ صَابِرًا نِعْمَ الْعَبْدُ
إِنَّهُ أَوَّابٌ
محترم العمل صاحب کے اس استفسار پر کہ اگر مذکورہ آیت کے وہ معنی کئے جائیں جو عام مفسروں نے
کتے ہیں تو شرع میں حیلوں کا باب گھل جائے گا۔ حضور نے فرمایا)
چونکہ حضرت ایوب کی بیوی بڑی نیک، خدمت گزار تھی اور آپ بھی متقی صابر تھے اس لئے اللہ تعالیٰ
نے تخفیف کر دی اور ایسی تدبیر سمجھا دی جس سے قسم بھی پوری ہو جائے اور ضر ربھی نہ پہنچے۔ اگر کوئی حیلہ
اللہ تعالیٰ سمجھائے تو وہ شرع میں جائز ہے کیونکہ وہ بھی اسی راہ سے آیا جس سے شرع آئی۔ اس لئے کوئی
جرح کی بات نہیں ۔
بدر جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه (۶)
وَاذْكُرُ عِبْدَنَا ابْراهِيمَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ أُولِي الْأَيْدِى وَالْأَبْصَارِ
خدائے تعالیٰ نے مسلمانوں کو صرف عقل ہی کے عطیہ سے مشرف نہیں فرمایا بلکہ الہام کی روشنی اور نور بھی
اس کے ساتھ مرحمت فرمایا ہے انہیں ان راہوں پر نہیں چلنا چاہیے جو خشک منطقی اور فلاسفر چلانا چاہتے ہیں ۔
ایسے لوگوں پر لسانی قوت غالب ہوتی ہے اور روحانی قوئی بہت ضعیف ہوتے ہیں۔ دیکھو قرآن شریف
میں خدائے تعالیٰ اپنے بندوں کی تعریف میں اُولِی الْأَيْدِی وَ الْأَبْصَارِ فرماتا ہے کہیں أُولِي الْأَلْسِنَةِ نہیں
فرمایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدائے تعالیٰ کو وہی لوگ پسند ہیں جو بصر اور بصیرت سے خدا کے کام اور کلام کو
دیکھتے ہیں اور پھر اُس پر عمل کرتے ہیں اور یہ ساری باتیں بجز تزکیۂ نفس اور تطہیر قوائے باطنیہ کے ہرگز حاصل
نہیں ہو سکتیں۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۷۳)
اگر چہ فیصلہ دعاؤں سے ہی ہونے والا ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ دلائل کو چھوڑ دیا جاوے۔ نہیں دلائل
کا سلسلہ بھی برابر رکھنا چاہیے اور قلم کو روکنا نہیں چاہیے۔ نبیوں کو خدا تعالیٰ نے اسی لئے لئے أُولِي الْأَيْدِي وَ
الأَبْصَارِ کہا ہے کیونکہ وہ ہاتھوں سے کام لیتے ہیں۔ پس چاہیے کہ تمہارے ہاتھ اور قلم نہ رکیں اس سے
ثواب ہوتا ہے۔ جہاں تک بیان اور لسان سے کام لے سکو کام لئے جاؤ اور جو جو باتیں تائید دین کے لئے

سمجھ میں آتی جاویں انہیں پیش کئے جاؤ وہ کسی نہ کسی کو فائدہ پہنچائیں گی۔
سورة ص
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۶ )
انبیاء علیہم السلام کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے أُولِي الْأَيْدِي وَ الْأَبْصَارِ جس کے یہ معنی ہیں کہ وہ کام
کرنے والے اور دیکھ بھال کر ان راہوں کی طرف بلاتے تھے جن پر خدا تعالیٰ نے انہیں قائم کیا تھا اور وہ
تصورات کے پیچھے لگنے والے اور خیالی آدمی نہ تھے وہ عملی آدمی تھے اور علی وجہ البصیرت حق کی طرف
بلاتے تھے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۴ مورخه ۷ ارستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۹۰۸)
هذَا ذِكرُ وَ إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَابِ جَنَّتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَهُمُ
الأبواب۔
رفع تمام تمام انبیاء اور رسل اور مومنوں میں عام ہے ۔ مرنے کے بعد ہر ایک مومن کا رفع ہوتا ہے۔ چنانچہ
آیت هُذَا ذِكْرٌ وَ إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَاب - جَنَّتِ عَدْنٍ مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ میں اس رفع کی
طرف اشارہ ہے لیکن کا فر کا رفع نہیں ہوتا چنانچہ آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ اس کی طرف اشارہ
کرتی ہے۔
لیکچر سیالکوٹ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۱۷)
مُفَتَحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ یعنی مومنوں کے لئے آسمانوں کے دروازے کھولے جائیں گے۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰)
حضرت عیسیٰ کے رفع کو رفع جسمانی ٹھہرانا سراسر ہٹ دھرمی اور حماقت ہے بلکہ یہ وہی رفع ہے جو ہر ایک
مومن کے لئے وعدہ الہی کے موافق موت کے بعد ہونا ضروری ہے اور کافر کے لئے حکم ہے کہ لا تُفتح
لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ (الاعراف: ۴۱) یعنی ان کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے یعنی
ان کا رفع نہیں ہوگا جیسا کہ دوسری جگہ فرماتا ہے مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ ۔ پس سیدھی بات کو الٹا دینا تقویٰ
اور طہارت کے برخلاف اور ایک طور سے تحریف کلام الہی ہے۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۵)
پاک لوگ دوسرے جسم کے ساتھ آسمان پر جا سکتے ہیں جیسا کہ تمام نبیوں اور رسولوں اور مومنوں کی
روحیں وفات کے بعد آسمان پر جاتی ہیں اور انہیں کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ ۔ یعنی

مومنوں کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ اگر صرف روحیں ہوتیں تو اُن کے
لئے لھم کی ضمیر نہ آتی ۔ پس یہ قرینہ قویہ اس بات پر ہے کہ بعد موت جو مومنوں کا رفع ہوتا ہے وہ مع جسم ہوتا
ہے مگر یہ جسم خاکی نہیں ہے بلکہ مومن کی روح کو ایک اور جسم ملتا ہے جو پاک اور نورانی ہوتا ہے اور اس دکھ اور
عیب سے محفوظ ہوتا ہے جو عنصری جسم کے لوازم میں سے ہے یعنی وہ ارضی غذاؤں کا محتاج نہیں ہوتا ۔ اور نہ
زمینی پانی کا حاجت مند ہوتا ہے اور وہ تمام لوگ جن کو خدا تعالیٰ کی ہمسائیگی میں جگہ دی جاتی ہے ایسا ہی جسم
پاتے ہیں ۔ اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ نے بھی وفات کے بعد ایسا ہی جسم پایا تھ ایسا ہی جسم پایا تھا اور اسی جسم کے
ساتھ وہ خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے تھے۔ (براہین احمد یہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۰۱٬۴۰۰)
اگر مسیح کے صعود إلى السماء سے یہ غرض تھی کہ وہ اس لعنت سے بچ رہیں تو اس رفع کے لئے ضروری
ہے کہ پہلے موت ہو کیونکہ یہ رفع وہ ہے جو قرب الہی کا مفہوم ہے اور بعد موت ملتا ہے اسی لئے إِنِّي مُتَوَفِّيكَ
وَ رَافِعُكَ إِلَى (ال عمران : ۵۶ ) کہا گیا اور یہ وہی رفع ہے جو ارجعي إلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ( الفجر : ٢٩)
میں خدا نے بیان فرمایا ہے اور مُفَتَّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ سے پایا جاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
یہ خوب یادر ہے کہ ہم حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان پر روح بلا جسم ہر گز نہیں مانتے ۔ ہم مانتے ہیں کہ
وہ وہاں جسم ہی کے ساتھ ہیں ۔ ہاں فرق اتنا ہے کہ یہ لوگ جسم عنصری کہتے ہیں اور میں کہتا ہوں کہ وہ جسم
و ہی جسم ہے جو دوسرے رسولوں کو دیا گیا۔ دوزخیوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ
السَّمَاءِ (الاعراف : (۴۱) یعنی کافروں کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جاویں گے اور مومنوں
کے لئے فرماتا ہے مُفَتَحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ ۔ اب ان آیات میں لھم کا لفظ اجسام کو چاہتا ہے تو کیا یہ سب
کے سب پھر اسی جسم عنصری کے ساتھ جاتے ہیں؟ نہیں۔ ایسا نہیں۔ جسم تو ہوتے ہیں مگر وہ وہ جسم ہیں جو
مرنے کے بعد دیئے جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۹،۸)
سچی بات یہی ہے کہ مسلمانوں اور یہود کا متفقہ اور مسلم اعتقاد اس پر ہے کہ خدا کے نیک بندوں کا بعد
وفات در رفع روحانی ہوا کرتا ہے اور یہی قابل بڑائی بات ہے رفع جسمانی کے یہ نہ قائل ہیں اور نہ کوئی اس
میں فضیلت مد نظر ہے چنانچہ قرآن شریف بھی اسی اصولوں کو یوں بیان فرماتا ہے کہ مُفَتَّحَةً لَّهُمُ
الأبواب یعنی جو خدا کے نزدیک متقی اور برگزیدہ انسان ہوتے ہیں خدا ان کے لئے آسمانی رحمت کے

دروازے کھول دیتا ہے اور ان کا رفع روحانی بعد الموت کیا جاتا ہے اور ان کے مقابل میں جو لوگ بدکار
اور خدا سے دُور ہوتے ہیں اور ان کو خدا سے کوئی تعلق صدق و اخلاص نہیں ہوتا ان کے واسطے آسمانی
دروازے نہیں کھولے جاتے جیسا کہ فرما یا لا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۲)
الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ (الاعراف : ۴۱)
وَقَالُوا مَا لَنَا لَا نَرَى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْأَشْرَارِ
ہمیں کیا ہو گیا کہ دوزخ میں ہمیں وہ لوگ نظر نہیں آتے جنہیں ہم شریر سمجھتے تھے۔ دنیا نے ہمیشہ خدا کے
ماموروں سے دُشمنی کی۔ کیونکہ دُنیا سے پیار کرنا اور خدا کے مرسلوں سے پیار کرنا ہرگز ایک جگہ جمع نہیں
لیکچر سیالکوٹ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۱۸)
ہو سکتا۔
دوزخی یا بہشتی ہونے کی اصل حقیقت تو مرنے کے بعد ہر ایک کو معلوم ہو گی جس وقت بعض بصد حسرت
دوزخ میں پڑے ہوئے کہیں گے ۔ مَا لَنَا لا نَرَى رِجَالًا كُنَّا نَعْدُّ هُمْ مِّنَ الْأَشْرَارِ
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۰۲)
إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ طِينٍ فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيهِ
مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ فَسَجَدَ الْمَلَيكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ إِلَّا إِبْلِيسَ
اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ ۔
فَتَفَكَّرُ فِي آيَةٍ فَقَعُوا لَهُ سُجِدِينَ وَتَدَبَّرُ سو عقلمندوں کی طرح لفظ فَقَعُوا لَهُ سُجِدِينَ
كَأُولِي النُّهى، وَفَكَّرْ فِي لَفْظِ خَلَقْتُ بِيَدَی میں غور کر اور پھر اس لفظ میں غور کر جو خَلَقْتُ بیدائی اور
وَلَفْظِ سَوَيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحِي وَأَلْفَاظِ سَوَيْتُ اور نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِی ہے اور دوسرے
أُخْرى، لِيَظْهَرَ عَلَيْكَ جَلَالَةُ آدَمَ وَشَأْنُهُ لفظوں کو بھی سوچ تا کہ تیرے پر حضرت آدم کی شان
الْأَعْلَى فَإِنَّ مَنْطُوقَ الْآيَةِ يَكُلُّ عَلَى أَنَّ اعلیٰ ظاہر ہو کیونکہ منطوق آیت کا دلالت کرتا ہے کہ
رُوحَ اللَّهِ نَزَلَ فِي آدَمَ بِنُزُولٍ أَجْلى، حَتَّى روح الله آدم میں اترا تھا اور وہ اتر نا بہت روشن تھا
جَعَلَهُ مَسْجُودَ الْمَلَائِكَةِ وَمَظْهَرَ تَجَلِّيَاتٍ یہاں تک کہ آدم ملائکہ کا سجدہ گاہ ٹھہرا اور تجلیات عظمی

وَأَقْرَبَ إِلَى اللهِ الْأَغْلَى، وَأَعْلَمَ وَأَفْضَلَ مِنْ کا مظہر بنا اور خدائے غنی سے بہت قریب ہوا اور
الْمَلَائِكَةِ أَجْمَعِينَ، وَخَلِيفَةَ اللهِ عَلَى الْأَرْضِينَ افضل ٹھہرا۔ اور خدا تعالیٰ کا خلیفہ بنا۔
(نور الحق حصہ اول، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۳۵، ۱۳۶ )
( ترجمہ اصل کتاب سے )
یاد کر وہ وقت کہ جب تیرے خدا نے (جس کا تو مظہر اتم ہے ) فرشتوں کو کہا کہ میں مٹی سے ایک انسان
پیدا کرنے والا ہوں سو جب میں اس کو کمال اعتدال پر پیدا کرلوں اور اپنی روح میں سے اس میں پھونک
دوں تو تم اُس کے لئے سجدہ میں گرو یعنی کمال انکسار سے اُس کی خدمت میں مشغول ہو جاؤ اور ایسی
خدمت گزاری میں جھک جاؤ کہ گویا تم اسے سجدہ کر رہے ہو پس سارے کے سارے فرشتے انسان مکمل کے
آگے سجدہ میں گر پڑے مگر شیطان، جو اس سعادت سے محروم رہ گیا۔ جاننا چاہیئے کہ یہ سجدہ کا حکم اُس وقت
سے متعلق نہیں ہے کہ جب حضرت آدم پیدا کئے گئے بلکہ یہ علیحدہ ملائک کو حکم کیا گیا کہ جب کوئی انسان اپنی
حقیقی انسانیت کے مرتبہ تک پہنچے اور اعتدال انسانی اس کو حاصل ہو جائے اور خدائے تعالیٰ کی روح اس میں
سکونت اختیار کرے تو تم اس کامل کے آگے سجدہ میں گرا کر ویعنی آسمانی انوار کے ساتھ اُس پر اتر و اور اُس پر
صلوۃ بھیجو سو یہ اس قدیم قانون کی طرف اشارہ ہے جو خدائے تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کے ساتھ ہمیشہ
جاری رکھتا ہے جب کوئی شخص کسی زمانہ میں اعتدال روحانی حاصل کر لیتا ہے اور خدائے تعالیٰ کی روح اُس کے
اندر آباد ہوتی ہے یعنی اپنے نفس سے فانی ہو کر بقا باللہ کا درجہ حاصل کرتا ہے تو ایک خاص طور پر نزول ملائکہ کا
اُس پر شروع ہو جاتا ہے اگر چہ سلوک کے ابتدائی حالات میں بھی ملائک اس کی نصرت اور خدمت میں لگے
ہوئے ہوتے ہیں لیکن یہ نزول ایسا اتم اور اکمل ہوتا ہے کہ سجدہ کا حکم رکھتا ہے اور سجدہ کے لفظ سے خدائے
تعالیٰ نے یہ ظاہر کر دیا کہ ملائکہ انسان کامل سے افضل نہیں ہیں بلکہ وہ شاہی خادموں کی طرح سجدات تعظیم
انسان کامل کے آگے بجالا رہے ہیں ۔
( توضیح مرام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۷۶ ۷۷ )
جب میں نے اس کا قالب بنا لیا اور تجلیات کے تمام مظاہر درست کر لئے اور اپنی روح اس میں پھونک
دی تو تم سب لوگ اس کے لئے زمین پر سجدہ کرتے ہوئے گر جاؤ ۔ سو اس آیت میں یہی اشارہ ہے کہ جب
اعمال کا پورا قالب تیار ہو جاتا ہے تو اس قالب میں وہ روح چمک اٹھتی ہے۔ جس کو خدا تعالیٰ اپنی ذات کی
طرف منسوب کرتا ہے۔ کیونکہ دنیوی زندگی کے فنا کے بعد وہ قالب تیار ہوتا ہے اس لئے الہی روشنی جو پہلے
دھیمی تھی یکدفعہ بھڑک اٹھتی ہے۔ اور واجب ہوتا ہے کہ خدا کی ایسی شان کو دیکھ کر ہر ایک سجدہ کرے اور اس

کی طرف کھینچا جائے ۔ سو ہر ایک اس نور کو دیکھ کر سجدہ کرتا ہے۔ اور طبعاً اس طرف آتا ہے بجز ابلیس کے جو
تاریکی سے دوستی رکھتا ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۲۲)
قَالَ يَابْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ اَسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنْتَ
مِنَ الْعَالِينَ
خدا نے آدم کو جمعہ کے دن عصر کے وقت بنایا کیونکہ اس کو منظور تھا کہ آدم کو جلال اور جمال کا جامع
بناوے جیسا کہ اسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ خَلَقْتُ بیدی یعنی آدم کو میں نے اپنے دونوں
ہاتھوں سے پیدا کیا ہے۔ ظاہر ہے کہ خدا کے ہاتھ انسان کی طرح نہیں ہیں ۔ پس دونوں ہاتھ سے مراد جمالی
اور جلالی تحقی ہے۔ پس اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ آدم کو جلا لی اور جمالی تجلی کا جامع پیدا کیا گیا ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۸۱، ۲۸۲ حاشیه )
ایک علو تو اس رنگ میں ہوتا ہے جیسے کہ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ (الضحی : ۱۲) اور ایک علو شیطان کا
ہوتا ہے جیسے آبی وَاسْتَكْبَر اور اس کے بارہ میں ہے اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِین یہ اس سے سوال ہے کہ تیراعلو
تکبر کے رنگ میں ہے یا واقعی ہے۔ خدا تعالیٰ کے بندوں کے واسطے بھی اعلیٰ کا لفظ آیا ہے اور ہمیشہ آتا ہے
جیسے اِنَّكَ اَنْتَ الاعلیٰ مگر یہ تو انکسار سے ہوتا ہے اور وہ تکبر سے ملا ہوا ہوتا ہے۔
البدر جلد اول نمبر امورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه (۴)
قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ
یا د رکھو تکبر شیطان سے آیا ہے اور شیطان بنا دیتا ہے جب تک انسان اس سے دور نہ ہو یہ قبول حق اور
فیضانِ الوہیت کی راہ میں روک ہو جاتا ہے کسی طرح سے بھی تکبر نہیں کرنا چاہیے نہ علم کے لحاظ سے نہ دولت
کے لحاظ سے نہ وجاہت کے لحاظ سے نہ ذات اور خاندان اور حسب نسب کی وجہ سے کیونکہ زیادہ تر انہی باتوں
سے یہ تکبر پیدا ہوتا ہے اور جب تک انسان ان گھمنڈوں سے اپنے آپ کو پاک صاف نہ کرے گا اس وقت تک
وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک برگزیدہ نہیں ہو سکتا اور وہ معرفت جو جذبات کے موادرڈ یہ کو جلا دیتی ہے اس کو عطا نہیں
ہوتی کیونکہ یہ شیطان کا حصہ ہے اس کو اللہ تعالی پسند نہیں کرتا شیطان نے بھی تکبر کیا تھا اور آدم سے اپنے آپ

کو بہتر سمجھا اور کہہ دیا انا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِین اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ خدا تعالیٰ
کے حضور سے مردود ہو گیا اور آدم لغزش پر ( چونکہ اسے معرفت دی گئی تھی ) اپنی کمزوری کا اعتراف کرنے لگا
اور خدا تعالیٰ کے فضل کا وارث ہوا۔ وہ جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا اس لئے دُعا
کی رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخُسِرِينَ (الاعراف : (۲۴) یہی وہ سر
ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کو کہا گیا کہ اے نیک استاد ، تو انہوں نے کہا کہ تو مجھے نیک کیوں کہتا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۲)
لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ )
شیطان کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ میں جہنم کو تجھ سے اور اُن لوگوں سے جو تیری پیروی کریں گے بھروں
گا۔ دیکھئے اس آیت سے صاف طور پر کھل گیا اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء نہیں ہے کہ خواہ نخواہ لوگوں کو جبر کے طور پر
جہنم میں ڈالے بلکہ جو لوگ اپنی بداعمالیوں سے جہنم کے لائق ٹھہریں ان کو جہنم میں گرایا جاوے گا۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۳)
قُلْ مَا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَ مَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ ۔
اولیاء اللہ کی بھی ایسی ہی حالت ہوتی ہے کہ اُن میں تکلفات نہیں ہوتے بلکہ وہ بہت ہی سادہ اور صاف
دل لوگ ہوتے ہیں ۔ ان کے لباس اور دوسرے امور میں کسی قسم کی بناوٹ اور تصنع نہیں ہوتا مگر اس وقت
اگر پیر زادوں اور مشائخوں کو دیکھا جاوے تو ان میں بڑے بڑے تکلفات پائے جاتے ہیں ان کا کوئی قول
اور فعل ایسا نہ پاؤ گے جو تکلف سے خالی ہو گو یا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ امت محمد یہ ہی میں سے نہیں ہیں ان کی
کوئی اور ہی شریعت ہے ان کی پوشاک دیکھو تو اس میں خاص قسم کا تکلف ہوگا نشت برخاست اور ہر قسم کی
حرکات میں ایک تکلف یہاں تک کہ لوگوں سے ملنے جلنے اور کلام میں بھی ایک تکلف ہوتا ہے۔ ان کی خاموشی
محض تکلف سے ہوتی ہے گویا ہر قسم کی تاثیرات کو وہ تکلف ہی سے وابستہ سمجھتے ہیں۔ برخلاف اس کے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ شان ہے وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ اور ایسا ہی دوسرے تمام انبیاء ورسل جو وقتاً
فوقتاً آئے وہ نہایت سادگی سے کلام کرتے اور اپنی زندگی بسر کرتے تھے۔ اُن کے قول و فعل میں کوئی تکلف

اور بناوٹ نہ ہوتی تھی مگر ان کے چلنے پھرنے اور بولنے میں تکلف ہوتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی
اپنی شریعت جُدا ہے جو اسلام سے الگ اور مخالف ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی