سورة المعَارج
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ تَرَى الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى اللهِ وُجُوهُهُمْ مُسْوَدَةٌ وُجُوهُهُمْ مُسْوَدَّةٌ أَلَيْسَ فِي
جَهَنَّمَ مَثْوَى لِلْمُتَكَبِرِينَ وَيُنَجِّى اللهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِهِمْ لَا يَمَسُّهُمُ السُّوءُ
وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔
قیامت کے دن تو دیکھے گا کہ جنہوں نے خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولا ان کے منہ کالے ہیں ۔ ( اور کیوں کالے
نہ ہوں ) کیا یہ لائق نہیں کہ متکبر لوگ جہنم میں ہی گرائے جائیں اور اللہ تعالیٰ متقیوں کو نجات دے گا اس طور
سے کہ ان کو ان کی مرادات تک پہنچائے گا ان کو برائی نہیں لگے گی اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ اب یہ آیت اُس
پہلی آیت کی گویا تفسیر کرتی ہیں کیونکہ اس میں نجات دینے کی حقیقت یہ کھولی ہے کہ وہ اپنی مرادات کو پہنچ
جائیں گے اور یہ بھی ظاہر کر دیا کہ وہ اس دن برائی کی مس سے بالکل محفوظ ہوں گے ایک ذرا تکلیف ان کو
چھوٹے گی بھی نہیں اور غم ان کے نزدیک نہیں آئے گا۔
اور اس آیت وَ إِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ( مریم : ۷۲ ) کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ دراصل مخاطب وہی
لوگ ہوں کہ جو عذاب دوزخ میں گرفتار ہوں ۔ پھر بعض ان میں سے کہ کچھ حصہ تقویٰ کا رکھتے ہیں اس
عذاب سے نجات پاویں اور دوسرے دوزخ میں ہی گرے رہیں اور یہ معنے اس حالت میں ہوں گے کہ
جب اس خطاب سے ابرار اور اختیار اور تمام مقدس اور مقرب لوگ باہر رکھے جائیں لیکن حق بات یہ ہے کہ
اللہ جل شانہ کی کلام کا منشاء وہی معنی معلوم ہوتے ہیں جو ابھی ہم لکھ چکے ہیں وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ وَإِلَيْهِ
الْمَرْجَعُ وَالْمَابُ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵۶، ۱۵۷)
وَ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَالسَّمَاتُ
مَطوِينَ بِيَمِينِهِ سُبْحْنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ
وَ السَّمَاتُ مَطْوِيتُ بِيَمِينِهِ یعنی دنیا کے فنا کے کرنے کے وقت خدا تعالیٰ آسمانوں کو اپنے رہنے ہاتھ
سے لپیٹ لے گا اب دیکھو کہ اگر شَقُّ السَّمَاوَاتِ سے در حقیقت پھاڑ نا مراد لیا جائے تو مطويات کا لفظ
اس سے مغائر اور منافی پڑے گا کیونکہ اس میں پھاڑنے کا کہیں ذکر نہیں۔ صرف لیٹنے کا ذکر ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵۲ حاشیه در حاشیه )
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللهُ ثُمَّ
نُفِخَ فِيْهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامُ يَنْظُرُونَ ۔
نفخ حقیقت میں دو قسم پر ہے ایک نفخ اضلال اور ایک نفخ ہدایت جیسا کہ اس آیت میں اس کی طرف
اشارہ ہے وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ
أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامُ يَنْظُرُونَ ۔ یہ آیتیں زوالوجوہ ہیں قیامت سے بھی تعلق رکھتی ہیں اور اس عالم سے بھی ۔
جیسا کہ آیت اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ( الحديد : ۱۸ ) اور جیسا کہ آیت فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ
م
بِقَدَرِهَا (الرعد: (۱۸) اور اس عالم کے لحاظ سے ان آیتوں کے یہ معنی ہیں کہ آخری دنوں میں دوزمانے
آئیں گے۔ ایک ضلالت کا زمانہ اور اس زمانہ میں ہر ایک زمینی اور آسمانی یعنی شقی اور سعید پر غفلت سی طاری
ہو گی مگر جس کو خدا محفوظ رکھے اور پھر دوسرا زمانہ ہدایت کا آئے گا ۔ پس ناگاہ لوگ کھڑے ہو جائیں گے اور
دیکھتے ہوں گے۔ یعنی غفلت دور ہو جائے گی اور دلوں میں معرفت داخل ہو جائے گی اور شقی اپنی شقاوت پر
متنبہ ہو جائیں گے گو ایمان نہ لاویں۔
(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۱)
وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمُ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا حَتَّى إِذَا جَاءُوهَا وَفُتِحَتْ
ابْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلامُ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَلِدِينَ )
سلم عَلَيْكُمْ طِبْتُم تم پر سلامتی ہے تم پاک نفس ہو ۔
تم پر سلام تم پاک ہو۔
( تذكرة الشهادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۷ )
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۹۷)