سورة المؤمن
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة المؤمن
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غَافِرِ الذَّنْبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّولِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ
الْمَصِيرُ
خدا تعالیٰ کا تو بہ سے گناہ بخشا اس آیت سے ثابت ہے ۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۱۰ )
يَوْمَ هُمْ يُرِزُونَ لَا يَخْفَى عَلَى اللهِ مِنْهُمْ شَيْءٍ لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ
الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ
کامل جزا بجز تجلی مالکیت تامہ کے کہ جو ہدم بنیان اسباب کو مستلزم ہے ظہور میں نہیں آ سکتی۔ چنانچہ اسی
کی طرف دوسری جگہ بھی اشارہ فرما کر کہا ہے لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ۔ یعنی اس دن
ربو بیت الہیہ بغیر توسط اسباب عادیہ کے اپنی تجلی آپ دکھائے گی ۔ اور یہی مشہود اور محسوس ہوگا کہ بجز قوت عظمی
اور قدرت کاملہ حضرت باری تعالیٰ کے اور سب ہیچ ہیں ۔ تب سارا آرام و سرور اور سب جزا اور پاداش
بنظر صاف و صریح خدا ہی کی طرف سے دکھلائی دے گا اور کوئی پردہ اور حجاب درمیان نہیں رہے گا اور کسی قسم
کے شک کی گنجائش نہیں رہے گی تب جنہوں نے اس کے لئے اپنے تئیں منقطع کر لیا تھا وہ اپنے تئیں ایک
کامل سعادت میں دیکھیں گے کہ جو ان کے جسم اور جان اور ظاہر اور باطن پر محیط ہو جائے گی اور کوئی حصہ
وجود ان کے کا ایسا نہیں ہوگا کہ جو اس سعادت عظمی کے پانے سے بے نصیب رہا ہو۔
(براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۵۴، ۴۵۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
خدا تعالیٰ اپنی قہری تجلی سے ہر یک چیز کو معدوم کر کے اپنی وحدانیت اور یگانگت دکھلائے گا۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۵۴ حاشیه )
وَ قَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ * مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيْمَانَهُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ
رَبِّيَ اللهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَتِ مِنْ رَبِّكُمْ وَإِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ
يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ
كَذَّابٌ
خدا تعالیٰ ایک مفتری کی پیشگوئی کو جو ایک جھوٹے دعوی کے لئے بطور شاہد صدق بیان کی گئی ہرگز سچی
نہیں کر سکتا۔ وجہ یہ کہ اس میں خلق اللہ کو دھو کہ لگتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ خود مدعی صادق کے لئے یہ
علامت قرار دے کر فرماتا ہے وَ إِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ ۔۔۔۔۔۔ خدا تعالیٰ صاف
فرماتا ہے کہ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ سوچ کر دیکھو کہ اس کے یہی معنی ہیں جو شخص اپنے
دعوئی میں کا ذب ہو اس کی پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوتی ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۲۲)
اگر یہ صحیح ہے کہ خدا صادق کا حامی ہوتا ہے اور اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے نہ افتراؤں کو تو اس اصول کو ماننا ایک
منصف کے لئے ضروری ہوگا کہ جو پیشگوئی خدا کے نام پر کی جائے اور وہ پوری ہو جائے تو وہ خدا کی طرف سے
ہے۔ اور اگر اس اصول کو نہ مانا جائے تو خدا کی ساری کتابیں بے دلیل رہ جائیں گی اور ان کی سچائی پر یقین
کرنے کی راہیں بند ہو جائیں گی۔ اسی کی طرف خدا تعالیٰ اشارہ فرماتا ہے اور کہتا ہے وَ إِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ
ورود
بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ یعنی صادق کی یہ نشانی ہے کہ اس کی بعض پیشگوئیاں پوری ہو جاتی ہیں۔ بعض کی شرط اس
لئے لگا دی کہ وعید کی پیشگوئیوں میں رجوع اور توبہ کی حالت میں عذاب کا تخلف جائز ہے گو کوئی بھی شرط نہ ہو۔
پس ممکن ہے کہ بعض عذاب کی پیشگوئیاں ملتوی رکھی جائیں اور اپنی میعاد کے اندر پوری نہ ہوں۔ جیسا کہ یونس
کی قوم کے لئے ہوا۔ غرض خدا کے نام پر جو پیشگوئی پوری ہو جائے اس کی نسبت شک کرنا اور اس کو اتفاق پر
محمول کر دینا گویا خدا تعالیٰ کے دینی انتظام پر ایک حملہ ہے اور نبوت کی تمام عمارت کو گرانے کا ارادہ ہے۔
( استفتاء ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۱۲)
اگر یہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ اس پر پڑے گا اور اگر یہ سچا ہے تو تم اس کی ان بعض پیشگوئیوں سے بچ
نہیں سکتے جو تمہاری نسبت وہ وعدہ کرے۔ خدا ایسے شخص کو فتح اور کامیابی کی راہ نہیں دکھلاتا جو فضول گو اور
کذاب ہو۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ا ا صفحه ۶۴ )
اگر یہ نبی جھوٹا ہے تو اپنے جھوٹ سے ہلاک ہو جائے گا اور اگر سچا ہے تو ضرور ہے کہ کچھ عذاب تم بھی
چکھو کیونکہ زیادتی کرنے والے خواہ افترا کریں خواہ تکذیب کریں خدا سے مدد نہیں پائیں گے۔ اب دیکھو
اس سے زیادہ تصریح کیا ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں بار بار فرماتا ہے کہ مفتری اسی دنیا میں
ہلاک ہو گا بلکہ خدا کے سچے نبیوں اور مامورین کے لئے سب سے پہلی یہی دلیل ہے کہ وہ اپنے کام کی تکمیل
کر کے مرتے ہیں ۔ اور ان کو اشاعت دین کے لئے مہلت دی جاتی ہے۔
اربعین ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۴۳۴)
اگر یہ جھوٹا ہوگا تو تمہارے دیکھتے دیکھتے تباہ ہو جائے گا اور اس کا جھوٹ ہی اس کو ہلاک کر دے گا لیکن
اگر سچا ہے تو پھر بعض تم میں سے اس کی پیشگوئیوں کا نشانہ بنیں گے اور اس کے دیکھتے دیکھتے اس دارالفنا سے
کوچ کریں گے۔
( تحفة الندوه ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۹۶)
قرآن شریف نے بعض کے لفظ سے جتلا دیا کہ وعید کی پیشگوئی کے لئے بعض کا نمونہ کافی ہے۔
(تحفۃ الندوه، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۹۸)
اگر یہ رسول سچا ہے تو اس کی بعض پیشگوئیاں جو تمہارے حق میں ہیں پوری ہوں گی یعنی پیشگوئی کا پورا ہونا
سچائی کی نشانی ہے۔
نشان آسمانی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۹۴ حاشیه )
اگر یہ رسول جھوٹا ہے تو خود تباہ ہو جائے گا لیکن اگر سچا ہے تو تمہاری نسبت جو عذاب
کئے گئے ہیں وہ پورے ہوں گے۔
کے بعض وعدے
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۶۰)
بعض کا لفظ اس لئے اختیار کیا گیا کہ وعید کی پیشگوئیوں میں یہ ضروری نہیں کہ وہ سب کی سب پوری
ہو جائیں بلکہ بعض کا انجام معافی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۶۰ حاشیه )
اگر یہ نبی جھوٹا ہے تو خود تباہ ہو جائے گا کیونکہ خدا کذاب کے کام کو انجام تک نہیں پہنچا تا وجہ یہ کہ اس