سورة الجنّ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے صادق اور کاذب کا معاملہ باہم مشتبہ ہو جائے گا۔ اور اگر یہ رسول سچا ہے تو اس کی بعض وعید کی پیشگوئیاں
ضرور وقوع میں آئیں گی ۔ پس اس آیت میں جو بعض کا لفظ ہے صریح طور پر اس میں یہ اشارہ ہے کہ سچا رسول
جو وعید کی پیشگوئیاں یعنی عذاب کی پیشگوئیاں کرتا ہے تو یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ سب کی سب ظہور میں
آجائیں ہاں یہ ضروری ہے کہ بعض ان میں سے ظہور میں آجائیں جیسا کہ یہ آیت فرما رہی ہے يُصبكم
بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ -
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۹۷)
ورود
یہ مسئلہ مسلم ہے کہ وعید یعنی عذاب کی پیشگوئیوں میں کسی شرط کی بھی ضرورت نہیں وہ ٹل سکتی ہیں کیونکہ وہ
مجرم کے لئے ایک عذاب دینے کا وعدہ ہے اور خدا حقیقی بادشاہ ہے وہ کسی کی تو بہ اور استغفار سے اپنے عذاب
کو معاف کر سکتا ہے جیسا کہ یونس نبی کی قوم کو معاف کر دیا اسی پر تمام نبیوں کا اتفاق ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
آپ فرماتا ہے وَ إِنْ تَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ یعنی اگر
یہ نبی جھوٹا ہے تو جھوٹ بولنے کا عذاب اس پر نازل ہوگا اور اگر سچا ہے تو بعض عذاب جن کا وہ وعدہ دیتا ہے تم
پر وارد ہو جائیں گے۔
اب دیکھو خدا نے بعض کا لفظ اس جگہ استعمال کیا نہ کل کا جس کے یہ معنی ہیں کہ جس قدر عذاب کی اس نبی
نے پیشگوئیاں کی ہیں اُن میں بعض تو ضرور پوری ہو جائیں گی ۔ گو بعض معرض التوا میں رہ جائیں گی ۔ پس
نص قرآنی سے یہ ثابت ہے کہ عذاب کی پیشگوئی کا پورا ہونا ضروری نہیں ہاں اس آیت سے یہ سمجھا جاتا ہے
که مفتری کسی طرح عذاب سے بچ نہیں سکتا۔ کیونکہ اس کے لئے یہ قطعی حکم ہے کہ وَ إِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ
گن به پس اگر مفتری کے لئے کوئی عذاب کی پیشگوئی ہو تو وہ مل نہیں سکتی۔
ج
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۶۷، ۵۶۸ )
اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَ إِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ
بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ یعنی اگر یہ نبی کا ذب ہے تو خود تباہ ہو جائے گا اور اگر صادق ہے تو بعض پیشگوئیاں
وعید کی اس کی تم پر پوری ہو جائیں گی اس جگہ یہ نہیں فرمایا کہ گل پوری ہو جائیں گی ۔ پس اس جگہ صاف طور پر
خدا نے فرمادیا ہے کہ وعید کی تمام پیشگوئیوں کا پورا ہونا ضروری نہیں بلکہ بعض ٹل بھی سکتی ہیں اور اگر ایسا ارادہ
نہ ہوتا تو خدا تعالیٰ یہ فرما تا وَ إِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ كُلُّ الَّذِي يَعِدُكُم مگر ایسا نہیں فرمایا ۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۳ حاشیه )

یقیناً سمجھو کہ خدا کے مُرسل ان نشانات اور تائیدات سے شناخت کئے جاتے ہیں۔ جو خدا تعالیٰ ان کے
لئے دکھاتا اور اُن کی نصرت کرتا ہے۔ میں اپنے قول میں سچا ہوں ۔ اور خدا تعالیٰ جو دلوں کو دیکھتا ہے وہ
میرے دل کے حالات سے واقف اور خبردار ہے۔ کیا تم اتنا بھی نہیں کہہ سکتے جو آل فرعون کے ایک آدمی
نے کہا تھا اِنْ تَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ تَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ کیا تم یہ یقین
نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ جھوٹوں کا سب سے زیادہ دشمن ہے۔ تم سب مل کر جو مجھ پر حملہ کرو۔ خدا کا غضب
اس سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔ پھر اس کے غضب سے کون بچا سکتا ہے۔ یہ آیت جو میں نے پڑھی ہے اس
میں یہ نکتہ بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ وعید کی پیشگوئیاں بعض پوری کر دے گا۔ گل نہیں کہا۔ اس میں حکمت
کیا ہے؟ حکمت یہی ہے کہ وعید کی پیشگوئیاں مشروط ہوتی ہیں ۔ وہ تو بہ، استغفار اور رجوع الی الحق سے مل بھی
جایا کرتی ہیں ۔
پیشگوئی دو قسم کی ہوتی ہے ایک وعدہ کی ۔ جیسے فرمایا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ (النور : ۵۶) اہل سنت
مانتے ہیں کہ اس قسم کی پیشگوئیوں میں تخلف نہیں ہوتا کیونکہ خدا تعالیٰ کریم ہے۔ لیکن وعید کی پیشگوئیوں میں وہ
ڈرا کر بخش بھی دیتا ہے اس لئے کہ وہ رحیم ہے۔ بڑا نادان اور اسلام سے دُور پڑا ہوا ہے وہ شخص جو کہتا ہے
وعید کی سب پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔ وہ قرآن کریم کو چھوڑتا ہے۔ اس لئے کہ قرآن شریف تو کہتا ہے
يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ -
افسوس ہے بہت سے لوگ مولوی کہلاتے ہیں مگر انہیں نہ قرآن کی خبر ہے نہ حدیث کی نہ سنت انبیاء کی ۔
صرف بغض کی جھاگ ہوتی ہے۔ اس لئے وہ دھوکا دیتے ہیں ۔ یا د رکھو الْكَرِيمُ إِذَا وَعَدَ وَفی رحیم کا تقاضا
یہی ہے کہ قابل سز ا ٹھہرا کر معاف کر دیتا ہے اور یہ تو انسان کی بھی فطرت میں ہے کہ وہ معاف کر دیتا ہے۔
ایک مرتبہ میرے سامنے ایک شخص نے بناوٹی شہادت دی۔ اس پر جرم ثابت تھا وہ مقدمہ ایک انگریز کے
پاس تھا۔ اُسے اتفاق چٹھی آگئی کہ کسی دُور دراز جگہ پر اس کی تبدیلی ہوگئی ہے۔ وہ غمگین ان ہوا۔ جو مجرم تھا وہ
بوڑھا آدمی تھا۔ منشی سے کہا کہ یہ تو قید خانہ ہی میں مر جاوے گا۔ اُس نے بھی کہا کہ حضور بال بچہ دار ہے۔ اس
پر وہ انگریز بولا کہ اب مثل مرتب ہو چکی ہے۔ اب ہو کیا سکتا ہے۔ پھر کہا کہ اچھا اس مثل کو چاک کر دو ۔ اب
غور کرو کہ انگریز کو تو رحم آسکتا ہے خدا کو نہیں آتا ؟
پھر اس بات پر بھی غور کرو کہ صدقہ اور خیرات کیوں جاری ہے اور ہر قوم میں اس کا رواج ہے ۔ فطرتاً

انسان مصیبت اور بلا کے وقت صدقہ دینا چاہتا ہے اور خیرات کرتا ہے۔ اور کہتے ہیں کہ بکرے دو۔ کپڑے
۔ اگر اس کے ذریعہ سے ردِ بلا نہیں ہوتا تو پھر اضطراراً انسان کیوں ایسا کرتا ہے؟ نہیں رد بلا
دو۔ یہ دو وہ دو۔
رو۔
ہوتا ہے۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر کے اتفاق سے یہ بات ثابت ہے۔ اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ صرف
مسلمانوں ہی کا مذہب نہیں بلکہ یہودیوں ۔ عیسائیوں اور ہندوؤں کا بھی یہ مذہب ہے اور میری سمجھ میں
روئے زمین پر کوئی اس امر کا منکر ہی نہیں جبکہ یہ بات ہے تو صاف کھل گیا کہ وہ ارادہ الہی ٹل جاتا ہے۔
پیشگوئی اور ارادہ الہی میں صرف یہ فرق ہوتا ہے کہ پیشگوئی کی اطلاع نبی کو دی جاتی ہے۔ اور ارادہ الہی
پر کسی کو اطلاع نہیں ہوتی ۔ اور وہ مخفی رہتا ہے۔ اگر وہی ارادہ الہی نبی کی معرفت ظاہر کر دیا جاتا تو وہ پیشگوئی
ہوتی۔ اگر پیشگوئی نہیں مل سکتی تو پھر ارادہ الہی بھی صدقہ خیرات سے نہیں مل سکتا۔ لیکن یہ بالکل غلط ہے۔
چونکہ وعید کی پیشگوئیاں ٹل جاتی ہیں ۔ اس لئے فرمایا اِنْ تَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ اب
اللہ تعالیٰ خود گواہی دیتا ہے کہ بعض پیشگوئیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی ٹل گئیں ۔ اگر میری کسی پیشگوئی
پر ایسا اعتراض کیا جاتا ہے تو مجھے اس کا جواب دو۔ اگر اس امر میں میری تکذیب کرو گے تو میری نہیں بلکہ اللہ
تعالیٰ کی تکذیب کرنے والے ٹھہرو گے۔ میں بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ یہ کل اہل سنت جماعت اور کل دنیا
کا مسلم مسئلہ ہے کہ تضرع سے عذاب کا وعدہ مل جایا کرتا ہے۔ کیا حضرت یونس علیہ السلام کی نظیر بھی تمہیں
بھول گئی ہے؟ حضرت یونس کی قوم سے جو عذاب ٹل گیا تھا اس کی وجہ کیا تھی ؟ در منشور وغیرہ کو دیکھو اور بائبل
میں یونہ نبی کی کتاب موجود ہے۔ اس عذاب کا قطعی وعدہ تھا مگر حضرت یونس کی قوم نے عذاب کے آثار دیکھ
کر توبہ کی اور اس کی طرف رجوع کیا۔ خدا تعالیٰ نے اس کو بخش دیا اور عذاب ٹل گیا ۔ اُدھر حضرت یونس یوم
مقررہ پر عذاب کے منتظر تھے۔ لوگوں سے خبریں پوچھتے تھے۔ ایک زمیندار سے پوچھا کہ نینوہ کا کیا حال
ہے؟ اُس نے کہا کہ اچھا حال ہے۔ تو حضرت یونس پر بہت غم طاری ہوا۔ اور انہوں نے کہا لن ارجع إلى
قَوْمِي كَذَّابًا یعنی میں اپنی قوم کی طرف کذاب کہلا کر نہیں جاؤں گا ۔ اب اس نظیر کے ہوتے ہوئے اور
قرآن شریف کی زبردست شہادت کی موجودگی میں میری کسی ایسی پیشگوئی پر جو پہلے ہی سے شرطی تھی اعتراض
کرنا تقویٰ کے خلاف ہے۔ متقی کی یہ شان نہیں کہ بغیر سوچے سمجھے منہ سے بات نکال دے اور تکذیب کو آمادہ
ہو جاوے۔
حضرت یونس کا قصہ نہایت دردناک اور عبرت بخش ہے۔ اور وہ کتابوں میں لکھا ہوا ہے اُسے غور سے

پڑھو۔ یہاں تک کہ وہ دریا میں گرائے گئے ۔ اور مچھلی کے پیٹ میں گئے۔ تب تو بہ منظور ہوئی ۔ یہ سزا اور
عتاب حضرت یونس پر کیوں ہوا؟ اس لئے کہ انہوں نے خدا کو قادر نہ سمجھا کہ وہ وعید کو ٹال دیتا ہے۔ پھر تم
لوگ کیوں میرے متعلق جلدی کرتے ہو؟ اور میری تکذیب کے لئے ساری نبوتوں کو جھٹلاتے ہو؟
لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۷۶ تا ۲۷۹)
خدا کے راستبازوں اور ماموروں کے مقابلہ میں ہر قسم کی کوششیں ان کو کمزور کرنے کے لئے کی جاتی ہیں
لیکن خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ وہ ساری کوششیں خاک میں مل جاتی ہیں۔ ایسے موقع پر بعض شریف الطبع
اور سعید لوگ بھی ہوتی ہیں جو کہہ دیتے ہیں اِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ ۚ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمْ بَعْضُ
الَّذِي يَعِدُكُمْ -
صادق کا صدق خود اس کے لئے زبردست ثبوت اور دلیل ہوتا ہے اور کاذب کا کذب ہی اس کو ہلاک
کر دیتا ہے۔ پس ان لوگوں کو میری مخالفت سے پہلے کم از کم اتنا ہی سوچ لینا چاہیے تھا کہ خدا تعالیٰ کی کتاب
میں یہ ایک راہ راست باز کی شناخت کی رکھی ہے مگر افسوس تو یہ ہے کہ یہ لوگ قرآن پڑھتے ہیں مگر ان کے
حلق سے نیچے نہیں اترتا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۲)
جو کام نفاق طبعی اور دُنیا کی گندی زندگی کے ساتھ ہوں گے وہ خود ہی اس زہر سے ہلاک ہو جائیں گے۔
کاذب کبھی کبھی کامیاب ہو سکتا ہے؟ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ کذاب کی ہلاکت کے واسطے
اس کا کذب ہی کافی ہے۔ لیکن جو کام اللہ تعالیٰ کے جلال اور اس کے رسول کی برکات کے اظہار اور ثبوت
کے لئے ہوں اور خود اللہ تعالیٰ کے اپنے یہ ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہو تو پھر اس کی حفاظت تو خود فرشتے کرتے ہیں ۔
کون ہے؟ جو اس کو تلف کر سکے؟
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۵ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۱)
إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ يَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ
ہمارا قانونِ قدرت یہی ہے کہ ہم اپنے پیغمبروں اور ایمان داروں کو دُنیا اور آخرت میں مدد دیا
کرتے ہیں ۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۵۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
اللہ تعالیٰ کا وعدہ کہ إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنیا ایک یقینی اور حتمی وعدہ ہے میں
کہتا ہوں کہ بھلا اگر خدا کسی کے دل میں مدد کا خیال نہ ڈالے تو کوئی کیوں کر مدد کر سکتا ہے۔ اصل بات یہی

ہے کہ حقیقی معاون و ناصر وہی پاک ذات ہے جس کی شان ہے نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ الْوَكِيلُ وَنِعْمَ النَّصِيرُ
ریویو آف ریلیجنز جلد ۳ نمبر ۱ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۸)
لَخَلْقُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا
روپوور
يعلمون)
حدیثوں پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دراصل دجال شیطان کا نام ہے پھر جس گروہ سے شیطان اپنا
کام لے گا اُس گروہ کا نام بھی استعارہ کے طور پر دجال رکھا گیا کیونکہ وہ اُس کے اعضاء کی طرح ہے۔
قرآن شریف میں جو یہ آیت ہے لَخَلْقُ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ یعنی انسانوں کی
صنعتوں سے خدا کی صنعتیں بہت بڑی ہیں یہ اشارہ ان انسانوں کی طرف ہے جن کی نسبت لکھا گیا تھا کہ وہ
آخری زمانہ میں بڑی بڑی صنعتیں ایجاد کریں گے اور خدائی کاموں میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اور مفسرین نے
لکھا ہے کہ اس جگہ انسانوں سے مراد دجال ہے اور یہ قول دلیل اس بات پر ہے کہ دجال معہود ایک شخص نہیں
ہے ورنہ ناس کا نام اُس پر اطلاق نہ پاتا۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ ناس کا لفظ صرف گروہ پر بولا جاتا
ہے سو جو گروہ شیطان کے وساوس کے نیچے چلتا ہے وہ دجال کے نام سے موسوم ہوتا ہے۔ اسی کی طرف
قرآن شریف کی اس ترتیب کا اشارہ ہے کہ وہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة : ٢) سے شروع کیا گیا اور
اس آیت پر ختم کیا گیا ہے۔ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (الناس : ۷،۶) پس
لفظ ناس سے مراد اس جگہ بھی دجال ہے۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۹۶)
واضح رہے کہ قرآن شریف میں الناس کا لفظ بمعنی دجال معہود بھی آتا ہے اور جس جگہ ان معنوں کو قرینہ
قویہ متعین کرے تو پھر اور معنے کرنا معصیت ہے چنانچہ قرآن شریف کے ایک اور مقام میں الناس کے معنے
دجال ہی لکھا ہے اور وہ یہ ہے لَخَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ ۔ یعنی جو کچھ آسمانوں اور
زمین کی بناوٹ میں اسرار اور عجائبات پر ہیں دجال معہود کی طبائع کی بناوٹ اس کے برابر نہیں۔ یعنی گو وہ
لوگ اسرار زمین و آسمان کے معلوم کرنے میں کتنی ہی جانکا ہی کریں اور کیسی ہی طبع وقا دلاویں پھر بھی ان کی
طبیعتیں ان اسرار کے انتہا تک پہنچ نہیں سکتیں ۔ یادر ہے کہ اس جگہ بھی مفسرین نے الناس سے مراد دجال
معہود ہی لیا ہے دیکھو تفسیر معالم وغیرہ اور قرینہ تو یہ اس پر یہ ہے کہ لکھا ہے کہ دجال معہود اپنی ایجادوں اور

صنعتوں سے خدا تعالیٰ کے کاموں پر ہاتھ ڈالے گا اور اس طرح پر خُدائی کا دعویٰ کرے گا اور اس بات کا
سخت حریص ہوگا کہ خدائی باتیں جیسے بارش برسانا اور پھل لگانا اور انسان وغیرہ حیوانات کی نسل جاری رکھنا
اور سفر اور حضر اور صحت کے سامان فوق العادت طور پر انسان کے لئے مہیا کرنا ان تمام باتوں میں قادر مطلق
کی طرح کار روائیاں کرے اور سب کچھ اس کے قبضہ قدرت میں ہو جائے اور کوئی بات اس کے آگے
انہونی نہ رہے اور اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے اور خلاصہ مطلب آیت یہ ہے کہ زمین آسمان میں
جس قدر اسرار رکھے گئے ہیں جن کو دجال بذریعہ علم طبعی اپنی قدرت میں کرنا چاہتا ہے وہ اسرار اُس کے
اندازه جودت طبع اور م طبع اور مبلغ علم سے بڑھ کر ہیں۔ اور جیسا کہ آیت ممدوحہ میں النّاس کے لفظ سے سے دجال مراد
ہے۔ ایسا ہی آیت أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : 111) میں بھی النّاس کے لفظ سے دجال ہی مراد ہے۔
کیونکہ تقابل کے قرینہ سے اس آیت کے یہ معنے معلوم ہوتے ہیں کہ كُنْتُمْ خَيْرَ النَّاسِ اخْرِجَتْ لِشَرِ
النَّاسِ ۔ اور شر الناس سے بلا شبہ گروہ دجال مراد ہے کیونکہ حدیث نبوی سے ثابت ہے کہ آدم سے
قیامت تک شرانگیزی میں دجال کی مانند نہ کوئی ہوا اور نہ ہوگا اور یہ ایک ایسی محکم اور قطعی دلیل ہے کہ جس کے
دونوں حصے یقینی اور قطعی اور عقائد مسلمہ میں سے ہیں۔ یعنی جیسا کہ کسی مسلمان کو اس بات سے انکار نہیں کہ یہ
امت خیر الامم ہے اسی طرح اس بات سے بھی انکار نہیں کہ گروہ دجال شر الناس ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۲۱،۱۲۰)
وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي
سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَخِرِينَ
استجابت دعا کا مسئلہ در حقیقت دعا کے مسئلہ کی ایک فرع ہے اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس شخص نے
اصل کو سمجھا ہوا نہیں ہوتا اس کو فرع کے سمجھنے میں پیچیدگیاں واقع ہوتی ہیں اور دھو کے لگتے ہیں ۔۔۔ اور دعا ۔
کی ماہیت یہ ہے کہ ایک سعید بندہ اور اس کے رب میں ایک تعلق مجاذبہ ہے یعنی پہلے خدا تعالیٰ کی رحمانیت
بندہ کو اپنی طرف کھینچتی ہے پھر بندہ کے صدق کی کششوں سے خدا تعالیٰ اس سے نزدیک ہو جاتا ہے اور دعا
کی حالت میں وہ تعلق ایک خاص مقام پر پہنچ کر اپنے خواص عجیبہ پیدا کرتا ہے سوجس وقت بندہ کسی سخت
مشکل میں مبتلا ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف کامل یقین اور کامل امید اور کامل محبت اور کامل وفاداری اور کامل ہمت

کے ساتھ جھکتا ہے اور نہایت درجہ کا بیدار ہو کر غفلت کے پردوں کو چیرتا ہوا فنا کے میدانوں میں آگے سے
آگے نکل جاتا ہے پھر آگے کیا دیکھتا ہے کہ بارگاہ الوہیت ہے اور اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں تب اس کی
روح اس آستانہ پر سر رکھ دیتی ہے اور قوت جذب جو اس کے اندر رکھی گئی ہے وہ خدا تعالیٰ کی عنایات کو اپنی
طرف کھینچتی ہے تب اللہ جلنشا نہ اس کام کے پورا کرنے کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اس دعا کا اثر ان تمام
مبادی اسباب پر ڈالتا ہے جن سے ایسے اسباب پیدا ہوتے ہیں جو اس مطلب کے حاصل ہونے کے لئے
ضروری ہیں ۔ مثلاً اگر بارش کے لئے دعا ہے تو بعد استجابت دعا کے وہ اسباب طبعیہ جو بارش کے لئے ضروری
ہوتے ہیں اس دعا کے اثر سے پیدا کئے جاتے ہیں۔ اور اگر قحط کے لئے بد دعا ہے تو قادر مطلق مخالفانہ اسباب
کو پیدا کر دیتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ بات ارباب کشف اور کمال کے نزدیک بڑے بڑے تجارب سے ثابت
ہو چکی ہے کہ کامل کی دعا میں ایک قوت تکوین پیدا ہو جاتی ہے۔ یعنی باذنہ تعالیٰ وہ دعا عالم سفلی اور علوی میں
تصرف کرتی ہے اور عناصر اور اجرام فلکی اور انسانوں کے دلوں کو اس طرف لے آتی ہے جو طرف مؤید
مطلوب ہے۔ خدا تعالیٰ کی پاک کتابوں میں اس کی نظیریں کچھ کم نہیں ہیں بلکہ اعجاز کی بعض اقسام کی حقیقت
بھی در اصل استجابت دعا ہی ہے اور جس قدر ہزاروں معجزات انبیا سے ظہور میں آئے ہیں یا جو کچھ کہ اولیائے
کرام ان دنوں تک عجائب کرامات دکھلاتے رہے اس کا اصل اور منبع یہی دُعا ہے اور اکثر دعاؤں کے اثر سے
ہی طرح طرح کے خوارق قدرت قادر کا تماشا دکھلا رہے ہیں وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا
گزرا کہ لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے ۔ اور
آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے ۔ اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے ۔ اور دُنیا میں یکدفعہ ایک
ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا ۔ اور نہ کسی کان نے سنا۔ کچھ جانتے ہو کہ وہ
کیا تھا ؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دُعائیں ہی تھیں جنہوں نے دُنیا میں شور مچا دیا۔ اور
وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اُس اُمی بیکس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ وَ سَلَّم
وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَآلِهِ بِعَدَدِ هَيْهِ وَغَيْهِ وَحُزْنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَ انْزِلُ عَلَيْهِ أَنْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبْدِ
اور میں اپنے ذاتی تجربہ سے بھی دیکھ رہا ہوں کہ دُعاؤں کی تاثیر آب و آتش کی تاثیر سے بڑھ کر ہے۔ بلکہ
اسباب طبعیہ کے سلسلہ میں کوئی چیز ایسی عظیم التاثیر نہیں جیسی کہ دُعا ہے۔
اور اگر یہ شبہ ہو کہ بعض دعائیں خطا جاتی ہیں اور اُن کا کچھ اثر معلوم نہیں ہوتا تو میں کہتا ہوں کہ یہی حال

دواؤں کا بھی ہے ۔ کیا دواؤں نے موت کا دروازہ بند کر دیا ہے؟ یا اُن کا خطا جانا غیر ممکن ہے؟ مگر کیا با وجود
اس بات کے کوئی اُن کی تاثیر سے انکار کر سکتا ہے؟ یہ سچ ہے کہ ہر ایک امر پر تقدیر محیط ہو رہی ہے۔ مگر تقدیر
نے علوم کو ضائع اور بے حرمت نہیں کیا اور نہ اسباب کو بے اعتبار کر کے دکھلایا۔ بلکہ اگر غور کر کے دیکھو تو یہ
جسمانی اور روحانی اسباب بھی تقدیر سے باہر نہیں ہیں ۔ مثلاً اگر ایک بیمار کی تقدیر نیک ہو تو اسباب علاج
پورے طور میسر آجاتے ہیں اور جسم کی حالت بھی ایسے درجہ پر ہوتی ہے کہ وہ ان سے نفع اٹھانے کے لئے
مستعد ہوتا ہے۔ تب دوانشانہ کی طرح جا کر اثر کرتی ہے۔ یہی قاعدہ دعا کا بھی ہے۔ یعنی دُعا کے لئے بھی
تمام اسباب و شرائط قبولیت اُسی جگہ جمع ہوتے ہیں جہاں ارادہ الہی اُس کے قبول کرنے کا ہے ۔ خدا تعالیٰ
نے اپنے نظام جسمانی نظام جسمانی اور روحانی کو ایک ہی سلسلہ مؤثرات اور متاثرات میں باندھ رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔
یہ دعا جو آیت ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ میں بطور امر کے بجالانے کے لئے فرمائی گئی ہے۔ اس سے مراد
معمولی دُعا ئیں نہیں ہیں ۔ بلکہ وہ عبادت ہے جو انسان پر فرض کی گئی ہے کیونکہ امر کا صیغہ یہاں فرضیت پر
دلالت کرتا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ گل دُعائیں فرض میں داخل نہیں ہیں ۔ بلکہ بعض جگہ اللہ جل شانہ نے
صابرین کی تعریف کی ہے جو انا للہ پر ہی کفایت کرتے ہیں ۔ اور اس دُعا کی فرضیت پر بڑا قرینہ یہ ہے کہ
صرف امر پر ہی کفایت نہیں کی گئی بلکہ اس کو عبادت کے لفظ سے یاد کر کے بحالت نافرمانی عذاب جہنم کی
و عید اس کے ساتھ لگا دی گئی ہے۔
اور ظاہر ہے کہ دوسری دعاؤں میں یہ وعید نہیں ۔ بلکہ بعض اوقات انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو دعا مانگنے
پر زجر و توبیخ کی گئی ہے چنانچہ إِنِّي أَعِظُكَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْجُهِلِينَ (هود : ۴۷) اس پر شاہد ہے اس سے
صاف ظاہر ہے کہ اگر ہر دعا عبادت ہوتی تو حضرت نوح علیہ السلام کو لا تسكن (هود : ۴۷ ) کا تازیانہ
کیوں لگایا جاتا ! اور بعض اوقات اولیا اور انبیا دعا کرنے کو سوء ادب سمجھتے رہے ہیں اور صلحاء نے ایسی
دُعاؤں میں استفتاء قلب پر عمل کیا ہے یعنی اگر مصیبت کے وقت دل نے دُعا کرنے کا فتویٰ دیا تو دُعا کی
طرف متوجہ ہوئے اور اگر صبر کے لئے فتویٰ دیا تو پھر صبر کیا اور دُعا سے منہ پھیر لیا ۔ ماسوا اس کے اللہ تعالیٰ
نے دوسری دُعاؤں میں قبول کرنے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ صاف فرمادیا ہے کہ چاہوں تو قبول کروں اور
چاہوں تو رڈ کروں جیسا کہ یہ آیت قرآن کی صاف بتلا رہی ہے اور وہ یہ ہے بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا
تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ (الانعام : ۴۲) سورۃ الانعام الجزء نمبرے اور اگر ہم تنزلا مان بھی لیں کہ اس مقام

میں لفظ اُدْعُو سے عام طور پر دُعا ہی مراد ہے تو ہم اس بات کے ماننے سے چارہ نہیں دیکھتے کہ یہاں دُعا
سے وہ دُعا مُراد ہے جو جميع شرائط ہو۔ اور تمام شرائط کو جمع کر لینا انسان کے اختیار میں نہیں جب تک توفیق
از لی یا ور نہ ہو اور یہ بھی یادر ہے کہ دُعا کرنے میں صرف تضرع کافی نہیں ہے۔ بلکہ تقویٰ اور طہارت اور
راست گوئی اور کامل یقین اور کامل محبت اور کامل توجہ اور یہ کہ جو شخص اپنے لئے دُعا کرتا ہے یا جس کے لئے
دُعا کی گئی ہے اُس کی دنیا اور آخرت کے لئے اس بات کا حاصل ہونا خلاف مصلحت الہی بھی نہ ہو۔ کیونکہ
بسا اوقات دُعا میں اور شرائط تو سب جمع ہو جاتے ہیں ۔ مگر جس چیز کو مانگا گیا ہے وہ عند اللہ سائل کے لئے
خلاف مصلحت الہی ہوتی ہے۔ اور اس کے پورے کرنے میں خیر نہیں ہوتی ۔ مثلاً اگر کسی ماں کا پیارا بچہ
بہت الحاح اور رونے سے یہ چاہے کہ وہ آگ کا ٹکڑا یا سانپ کا بچہ اس کے ہاتھ میں پکڑا دے۔ یا ایک
زہر جو بظاہر خوبصورت معلوم ہوتی ہے اس کو کھلا دے تو یہ سوال اس بچہ کا ہرگز اُس کی ماں پورا نہیں کرے
گی ۔ اور اگر پورا کر دیوے اور اتفاقاً بچہ کی جان بچ جاوے لیکن کوئی عضو اس کا بے کار ہو جاوے تو بلوغ
کے بعد وہ بچہ اپنی اس احمق والدہ کا سخت شاکی ہوگا اور بجز اس کے اور بھی کئی شرائط ہیں کہ جب تک وہ تمام
جمع نہ ہوں اُسوقت تک دُعا کو دعا نہیں کہہ سکتے ۔ اور جب تک کسی دُعا میں پوری روحانیت داخل نہ ہو اور
جس کے لئے دعا کی گئی ہے اور جو دُعا کرتا ہے ان میں استعداد قریبہ پیدا نہ ہو تب تک توقع اثر دعا امید
موہوم ہے۔ اور جب تک ارادہ الہی قبولیت دعا کے متعلق نہیں ہوتا تب تک یہ تمام شرائط جمع نہیں ہوتیں ۔
اور ہمتیں پوری توجہ سے قاصر رہتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ ایک مومن کی دُعائیں اپنے اندر اثر رکھتی ہیں اور
آفات کے دُور ہونے اور مرادات کے حاصل ہونے کا موجب ہو جاتی ہیں کیونکہ اگر موجب نہیں ہو سکتیں تو
پھر کیا وجہ کہ قیامت میں موجب ہو جائیں گی ۔ سوچو اور خوب سوچو کہ اگر در حقیقت دعا ایک بے تاثیر چیز
ہے اور دنیا میں کسی آفت کے دور ہونے کا موجب نہیں ہو سکتی تو کیا وجہ کہ قیامت کو موجب ہو جائے گی ؟ یہ
بات تو نہایت صاف ہے کہ اگر ہماری دُعاؤں میں آفات سے بچنے کے لئے درحقیت کوئی تاثیر ہے تو وہ
تاثیر اس دنیا میں بھی ظاہر ہونی چاہیئے تا ہمارا یقین بڑھے اور امید بڑھے اور تا آخرت کی نجات کے لئے ہم
زیادہ سرگرمی سے دُعائیں کریں ۔ اور اگر در حقیقت دُعا کچھ چیز نہیں صرف پیشانی کا نوشتہ پیش آنا ہے تو
جیسا دنیا کی آفات کے لئے ۔۔۔۔۔ دُعا عبث ہے اسی طرح آخرت کے لئے بھی عبث ہوگی اور اس پر اُمید رکھنا
طمع خام ۔۔۔۔۔۔ دعا منجمله اسباب عادیہ کے ہے۔ جس پر ایک لاکھ سے زیادہ نبی اور کئی کروڑ ولی گواہی دیتا

آج 10 میں سے 10 باقی