سورة المُزمّل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے اور دوسری جگہ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بى - الآية اور وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ آیت
سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی بات منوانا چاہتا ہے۔
بعض لوگ اللہ تعالیٰ پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ ہماری دعا کو قبول نہیں کرتا یا اولیاء لوگوں پر طعن کرتے ہیں
کہ ان کی فلاں دعا قبول نہیں ہوئی ۔ اصل میں وہ نادان اس قانون الہی سے نا آشنا محض ہوتے ہیں جس
انسان کو خدا سے ایسا معاملہ پڑا ہو گا وہ خوب اس قاعدہ سے آگاہ ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ نے مان لینے کے اور منوانے
کے دو نمونے پیش کئے ہیں۔ انہی کو مان لینا ایمان ہے تم ایسے نہ بنو کہ ایک ہی پہلو پر زور دو ۔ ایسا نہ ہو کہ تم خدا
کی مخالفت کر کے اس کے مقررہ قانون کو توڑنے کی کوشش کرنے والے بنو۔
الحکم جلدے نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲)
جس حالت میں اب اسلام ہے اس کا علاج اب سوائے دعا کے اور کیا ہو سکتا ہے۔ لوگ جہاد جہاد کہتے
ہیں مگر اس وقت تو جہاد حرام ہے۔ اس لئے خدا نے مجھے دُعاؤں میں وہ جوش دیا ہے۔ جیسے سمندر میں ایک
جوش ہوتا ہے چونکہ توحید کے لئے دُعا کا جوش دل میں ڈالا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ارادہ الہی بھی یہی
ہے جیسا کہ ادْعُونِي اَسْتَجِب لکھ اس کا وعدہ ہے۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱ مورخه ۳ اپریل ۱۹۰۳ صفحه ۸۱)
ہر ایک شے کی ایک اُم ہوتی ہے میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ کے جو انعامات ہیں ان کی اُم کیا ہے؟
خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ ان کی اُم اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ ہے کوئی انسان بدی سے بچ نہیں سکتا
جب تک خدا تعالیٰ کا فضل نہ ہو پس اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ فرما کر یہ جتلا دیا کہ عاصم وہی ہے اسی کی طرف تم
رجوع کرو۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۶۹)
انسان کو چاہیے کہ اپنے عیبوں کو شمار کرے اور دُعا کرے پھر اللہ تعالیٰ بچاوے تو بچ سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں مانوں گا ۔ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲۱۷)
اس سے بڑھ کر انسان کے لیے فخر نہیں کہ وہ خدا کا ہو کر رہے جو اس سے تعلق رکھتے ہیں وہ ان سے مساوات
بنالیتا ہے کیا ہے۔ کبھی ان کی مانتا ہے اور کبھی اپنی منواتا ہے ایک طرف فرماتا ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم دوسری طرف
فرماتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ ( البقرة : ۱۵۶) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک مقام دعا کا نہیں
ہوتا۔ نَبْلُوَنَّكُمْ کے موقع پر اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہنا پڑے گا۔ یہ مقام صبر اور رضا کے ہوتے ہیں

لوگ ایسے موقع پر دھوکا کھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دعا کیوں قبول نہیں ہوتی ان کا خیال ہے کہ خدا ہماری مٹھی
میں ہے جب چاہیں گے منوالیویں گے بھلا امام حسین علیہ السلام پر جو ابتلا آیا تو کیا انہوں نے دعا نہ مانگی ہوگی
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قدر بچے فوت ہوئے تو کیا آپ نے دعا نہ کی ہو گی بات یہ ہے کہ یہ مقام
صبر اور رضا کے تھے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۲۹ اکتوبر و ۸ نومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۲۱، ۳۲۲)
تقویٰ کا مرحلہ بڑا مشکل ہے اسے وہی طے کر سکتا ہے جو بالکل خدا کی مرضی پر چلے جو وہ چاہے وہ کرے۔
اپنی مرضی نہ کرے بناوٹ سے کوئی حاصل کرنا چاہے تو ہرگز نہ ہوگا۔ اس لئے خدا کے فضل کی ضرورت ہے
اور وہ اسی طرح سے ہو سکتا ہے کہ ایک طرف تو دعا کرے اور ایک طرف کوشش کرتا رہے خدا تعالیٰ نے دعا
اور کوشش دونوں کی تاکید فرمائی ہے ۔ اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ میں تو دعا کی تاکید فرمائی ہے اور وَالَّذِینَ
جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۷۰) میں کوشش کی ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه (۳)
دوستی کا اصول یہ ہے کہ کبھی اپنی اس سے منوائے اور کبھی اس کی آپ مانے اور یہی طریق خدا نے بھی
بتلایا ہے۔ ایک جگہ تو فرماتا ہے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ کہ تم مانگو تو میں دوں گا یعنی تمہاری بات مانوں گا
اور دوسری جگہ اپنی منواتا ہے اور فرماتا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ ءٍ مِنَ الْخَوْفِ الخ ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۲ مورخه ۸ / جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۵)
اس میں شک نہیں ہے کہ انسان بعض اوقات تدبیر سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن تدبیر پر گلی بھروسہ کر ناسخت
نادانی اور جہالت ہے جب تک تدبیر کے ساتھ دعا نہ ہو کچھ نہیں اور دعا کے ساتھ تدبیر نہ ہو تو کچھ فائدہ نہیں ۔
جس کھڑکی کی راہ سے معصیت آتی ہے پہلے ضروری ہے کہ اس کھڑکی کو بند کیا جاوے پھر نفس کی کشاکش کے
لیے دعا کرتا رہے۔ اسی کے واسطے کہا ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ٧٠ )
اس میں کس قدر ہدایت تدابیر کو عمل میں لانے کے واسطے کی گئی ہیں تدابیر میں بھی خدا کو نہ چھوڑے دوسری
طرف فرماتا ہے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ ۔ پس اگر انسان پورے تقویٰ کا طالب ہے تو تد بیر کرے اور دعا
کرے۔ دونوں کو جو بجالانے کا حق ہے بجالائے تو ایسی حالت میں خدا اس پر رحم کرے گا لیکن اگر ایک
کرے گا اور دوسری کو چھوڑ دے گا تو محروم رہے گا۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۰ار مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۷ )
جَاهَدُوا فِينَا کے یہی معنے ہیں کہ حصول تقوی کے لئے حتی الوسع تدابیر کو کام میں لاوے اور پھر دوسری

جگہ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ کہہ کر بتلا دیا کہ جب تدابیر کر چکو تو پھر خدا سے دعا مانگو وہ قبول ہوگی ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
کامل ایمان ہو تو دُعا ئیں بھی قبول ہوتی ہیں اور اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُم خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے جو خلاف
نہیں ہوتا ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ )
انسان اپنی شتاب کاری اور جلد بازی کی وجہ سے محروم ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ بالکل سچا ہے
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۔ پس تم اس مانگو اور پھر مانگو اور پھر مانگو۔ جو مانگتے ہیں ان کو دیا جاتا ہے ہاں یہ ضروری
ہے کہ دُعا ہونری بک بک نہ ہو اور زبان کی لاف زنی اور چرب زبانی ہی نہ ہو۔ ایسے لوگ جنہوں نے دُعا کے
لیے استقامت اور استقلال سے کام نہیں لیا اور آداب دعا کو ملحوظ نہیں رکھا جب ان کو کچھ ہاتھ نہ آیا تو آخر وہ
دعا اور اس کے اثر سے منکر ہو گئے اور پھر رفتہ رفتہ خدا تعالیٰ سے بھی منکر ہو بیٹھے کہ اگر خدا ہوتا تو ہماری دعا کو
کیوں نہ سنتا۔ ان احمقوں کو اتنا معلوم نہیں کہ خدا تو ہے مگر تمہاری دعائیں بھی دعائیں ہوتیں، پنجابی زبان
میں ایک ضرب المثل ہے جو دعا کے مضمون کو خوب ادا کرتی ہے اور وہ یہ ہے
جو منگے سومر رہے مرے سومنگن جا
یعنی جو مانگنا چاہتا ہے اس کو ضروری ہے کہ ایک موت اپنے اوپر وارد کرے اور مانگنے کا حق اسی کا ہے جو
اول اس موت کو حاصل کرلے حقیقت میں اسی موت کے نیچے دعا کی حقیقت ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ دعا کے اندر قبولیت کا اثر اس وقت پیدا ہوتا ہے جب وہ انتہائی درجہ کے اضطرار تک
پہنچ جاتی ہے ۔ جب انتہائی درجہ اضطرار کا پیدا ہو جاتا ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی قبولیت
کے آثار اور سامان بھی پیدا ہو جاتے ہیں پہلے سامان آسمان پر کئے جاتے ہیں اس کے بعد وہ زمین پر اثر
دکھاتے ہیں یہ چھوٹی سی بات نہیں بلکہ ایک عظیم الشان حقیقت ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ جس کو خدائی کا جلوہ دیکھنا
ہوا سے چاہیئے کہ دعا کرے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۴ء صفحه ۶ )
ان آنکھوں سے وہ نظر نہیں آتا بلکہ دعا کی آنکھوں سے نظر آتا ہے کیونکہ اگر دعا کے قبول کرنے والے کا
پتہ نہ لگے تو جیسے لکڑی کو گھن لگ کر وہ لکھی ہو جاتی ہے ویسے ہی انسان پکار پکار کر تھک کر آخرد ہر یہ ہو جاتا ہے
ایسی دعا چاہیئے کہ اس کے ذریعہ ثابت ہو جاوے کہ اس کی ہستی برحق ہے جب اس کو یہ پتہ لگ جاوے گا تو
اس وقت وہ اصل میں صاف ہو گا۔ یہ بات اگر چہ بہت مشکل نظر آتی ہے لیکن اصل میں مشکل بھی نہیں ہے

بشر طیکہ تدبیر اور دعا دونوں سے کام لیوے۔
سورة المؤمن
البدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه (۸)
بہت
ادنی اور اعلیٰ سب حاجتیں بغیر شرم کے خدا سے مانگو کہ اصل معطی وہی ہے۔ بہت نیک وہی ہے جو بہ
دعا کرتا ہے کیونکہ اگر کسی بخیل کے دروازہ پر سوالی ہر روز جا کر سوال کرے گا تو آخر ایک دن اس کو بھی شرم
آجاوے گی ۔ پھر خدا تعالیٰ سے مانگنے والا جو بے مثل کریم ہے کیوں نہ پائے؟ پس مانگنے والا کبھی نہ کبھی ضرور
پالیتا ہے۔ نماز کا دوسرا نام دُعا بھی ہے جیسے فرما یا ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ -
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۹،۳۸ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۶ )
دوسرا طریق حقیقی پاکیزگی کے حاصل کرنے اور خاتمہ بالخیر کے لئے جو خدا تعالیٰ نے سکھایا ہے وہ دُعا
ہے اس لئے جس قدر ہو سکے دعا کرو۔ یہ طریق بھی اعلیٰ درجہ کا مجرب اور مفید ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے خود
وعدہ فرمایا ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَکھ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہارے لئے قبول کروں گا۔ دعا ہی ایک ایسی
چیز ہے جس کے ساتھ مسلمانوں کو فخر کرنا چاہیے۔ دوسری قوموں کو دعا کی کوئی قدر نہیں اور نہ انہیں اس پاک
طریق پر کوئی فخر اور ناز ہو سکتا ہے۔ بلکہ یہ فخر اور ناز صرف اسلام ہی کو ہے دوسرے مذاہب اس سے بکلی
بے بہرہ ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۳)
میں یقیناً کہتا ہوں اور اپنے تجربہ سے کہتا ہوں کہ انبیاء علیہم السلام کو اطمینان جب نصیب ہوا ہے تو
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ پر عمل کرنے سے ہی ہوا ہے۔ مجاہدات ۔ مجاہدات عجیب اکسیر ہیں ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
اس میں شک نہیں کہ جب انسان خدا تعالیٰ سے دُعا کرتا ہے تو اکثر خدا تعالیٰ اپنے بندے کی دُعا قبول کرتا
ہے لیکن بعض دفعہ خدا تعالیٰ اپنی بات منواتا ہے۔ دو دوستوں کی آپس میں دوستی کے قائم رہنے کی یہی نشانی
ہوتی ہے کہ کبھی اس نے اُس کی بات مان لی اور کبھی اُس نے اس کی بات مان لی۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہمیشہ
ایک ہی دوسرے کی بات مانتار ہے اور وہ اپنی بات کبھی نہ منوائے ۔ جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ ہمیشہ اس کی دُعا
قبول ہوتی رہے اور اسی کی خواہش پوری ہوتی رہے وہ بڑی غلطی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کاملہ سے
قرآن شریف میں دو آیتیں نازل فرمائی ہیں۔ ایک میں فرمایا ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ تم دعا مانگو میں تمہیں
جواب دوں گا۔ دوسری آیت میں فرمایا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ الخ ( البقرة : ۱۵۶) یعنی
ضرور ہے تم پر قسم قسم کے ابتلاء پڑیں اور امتحان آئیں اور آزمائشیں کی جاویں تا کہ تم انعام حاصل کرنے

کے مستحق ٹھہر و۔ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی آزمائش کرتا ہے لیکن جو لوگ استقامت اختیار کرتے ہیں خدا ان کو
ضائع نہیں ہونے دیتا۔ دُعا کے بعد کامیابی اپنی خواہش کے مطابق ہو یا مصلحتِ الہی کوئی دوسری صورت پیدا
کر دے ہر حال میں دُعا کا جواب ضرور خدا تعالیٰ کی طرف سے مل جاتا ہے ۔ ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ دُعا
کے واسطے اس کی حد تک جو ضروری ہے تضرع کی جاوے اور پھر جواب نہ ملے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۲ مورخه ۹ را گست ۱۹۰۶ ء صفحه (۳)
ہماری جماعت کو چاہیئے کہ راتوں کو رو رو کر دعائیں کرو۔ اس کا وعدہ ہے ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ ۔ عام
لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ دُعا سے مراد دنیا کی دعا ہے۔ وہ دنیا کے کیڑے ہیں۔ اس لئے اس سے پرے نہیں
جاسکتے ۔ اصل دعا دین ہی کی دعا ہے لیکن یہ مت سمجھو کہ ہم گنہگار ہیں یہ دعا کیا ہوگی اور ہماری تبدیلی کیسے
ہو سکے گی یہ غلطی ہے۔ بعض وقت انسان خطاؤں کے ساتھ ہی ان پر غالب آ سکتا ہے۔ اس لیے کہ اصل
فطرت میں پاکیزگی ہے۔ دیکھو پانی خواہ کیسا ہی گرم ہو لیکن جب وہ آگ پر ڈالا جاتا ہے تو وہ بہر حال آگ
کو بجھا دیتا ہے اس لئے کہ فطرتاً برودت اس میں ہے۔ ٹھیک اسی طرح پر انسان کی فطرت میں پاکیزگی ہے۔
ہر ایک میں یہ مادہ موجود ہے وہ پاکیزگی کہیں نہیں گئی۔ اسی طرح تمہاری طبیعتوں میں خواہ کیسے ہی جذبات ہو
رو کر دعا کرو گے تو اللہ تعالیٰ دور کر دے گا۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۱۵)
انسان خدا کے امتحان میں بہت جلد ترقی کر لیتا ہے اور وہ مدارج حاصل کر لیتا ہے جو اپنی محنت اور کوشش
سے کبھی حاصل نہیں کر سکتا اسی واسطے اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ میں اللہ تعالیٰ نے کوئی بشارت نہیں دی مگر
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ ۔۔۔۔ الآیۃ میں بڑی بڑی بشارتیں دی ہیں اور فرمایا ہے کہ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ
کی طرف سے بڑی بڑی برکتیں اور رحمتیں ہوں گی اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔ غرض یہی طریق ہے جس
سے انسان خدا کو راضی کر سکتا ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۴ مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۵)
قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَمَّا جَاءَنِي الْبَيِّنَتُ مِنْ
رَبِّي وَأُمِرْتُ أَنْ أَسْلِمَ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ )
ان کو کہہ دے کہ میری راہ یہ ہے کہ مجھے حکم ہوا ہے کہ اپنا تمام وجود خدا تعالیٰ کو سونپ دوں اور اپنے تئیں
رب العالمین کے لئے خالص کرلوں یعنی اس میں فنا ہو کر جیسا کہ وہ رب العالمین ہے میں خادم العالمین

بنوں اور ہمہ تن اُسی کا اور اُسی کی راہ کا ہو جاؤں ۔ سو میں نے اپنا تمام وجود اور جو کچھ میرا تھا خدا تعالیٰ کا
کر دیا ہے اب کچھ بھی میرا نہیں ۔ جو کچھ میرا ہے وہ سب اُس کا ہے۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۶۵)
فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ فَأَمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ
فَالَيْنَا يُرْجَعُونَ )
انصاف کی آنکھ سے دیکھنا چاہیے کہ جس طرح حضرت مسیح کے حق میں اللہ جل شانہ نے قرآن کریم میں
إنِّي مُتَوَفِّيكَ فرمایا ہے اسی طرح ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں فرمایا ہے فَأَمَّا نُرِيَنَّكَ
بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّینک یعنی دونوں جگہ مسیح کے حق میں اور ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم
کے حق میں توفی کا لفظ موجود ہے پھر کس قدر نا انصافی کی بات ہے کہ ہمارے سید و مولی کی نسبت جو توفی کا
لفظ آیا ہے تو اس جگہ تو ہم وفات کے ہی معنے کریں اور اُسی لفظ کو حضرت عیسی کی نسبت اپنے اصلی اور شائع
متعارف معنوں سے پھیر کر اور اُن متفق علیہ معنے سے جو اول سے آخر تک قرآن شریف سے ظاہر ہو رہے ہیں
انحراف کر کے اپنے دل سے کچھ اور کے اور معنے تراش لیں۔ اگر یہ الحاد اور تحریف نہیں تو اور پھر الحاد اور تحریف
کس کو کہتے ہیں؟
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۷۴)
پوری ترقی دین کی کسی نبی کی حین حیات میں نہیں ہوئی بلکہ انبیاءکا یہ کام تھا کہ انہوں نے ترقی کا کسی قدر نمونہ
دکھلا دیا اور پھر بعد ان کے ترقیاں ظہور میں آئیں جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا کے لئے اور ہر ایک
اسود اور احمر کے لئے مبعوث ہوئے تھے مگر آپ کی حیات میں احمر یعنی یورپ کی قوم کو تو اسلام سے کچھ بھی حصہ نہ
ملا، ایک بھی مسلمان نہیں ہوا۔ اور جو اسود تھے ان میں سے صرف جزیرہ عرب میں اسلام پھیلا اور مکہ کی فتح کے
بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی۔ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۶۵)
یہ مسلمان کہلاتے ہیں موحد کہلاتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو افضل الانبیاء اور خیر البشر تسلیم
کرتے ہیں۔ لیکن جب وہی لفظ توفی کا آپ پر آتا ہے تو اس کے معنی موت کرتے ہیں اور جب مسیح پر آتا
ہے تو زندہ مع جسم آسمان پر اٹھائے جاتے ہیں۔ اُن کی غیرت کو کیا ہوا؟ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی
ہتک کیوں روا رکھتے ہیں؟ کیا قرآن شریف میں نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے

نہیں آیا ؟ اور وہی لفظ مسیح کے لیے مُتَوَفِّيكَ (ال عمران (۵۶) اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸ ) میں آیا
ہے۔ پھر یہ کیا ہو گیا کہ ایک جگہ کچھ اور معنی اور ایک جگہ کچھ اور ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کمزور نبی سمجھا
ہے !!! جو انہیں زمین میں دفن کرتے ہیں اور مسیح کو آسمان پر چڑھاتے ہیں۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی محبت ہوتی تو آپ کے جلال اور شوکت کے لیے غیرت ہے تو کیوں نہیں کہہ دیتے کہ وہ بھی زندہ آسمان پر
اٹھائے گئے ہیں۔ تب میں بھی سمجھ لیتا کہ یہ مسیح کی خصوصیت نہیں ٹھہراتے مگر موجودہ حالت میں میرا دل گوارا
نہیں کر سکتا کہ میں قرآن شریف کے ایسے معنے کروں جو خود قرآن شریف اور لغت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی تفسیر کے خلاف ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک شان کا باعث ہوں ۔
میں سچ کہتا ہوں کہ جس شخص نے یہ لکھا ہے کہ جو شخص یہ کہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نہیں وہ کافر
ہے وہ سچ کہتا ہے۔
اس خصوصیت کے پیدا کرنے کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ تیس لاکھ مرتد ہو گیا۔ خدا کے واسطے اس قدر ظلم نہ کرو کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور رتبہ کو گھٹا یا جاوے۔ جو اس عقیدہ سے برا بر گھٹتی ہے کہ وہ تو زمین میں
دفن کئے گئے اور مسیح آسمان پر اٹھایا گیا مسیح ہرگز زندہ نہیں رہا۔ وہ مر گیا۔ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا
کہ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ (ال عمران : ۵۶) اور خود مسیح نے اقرار کر لیا فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸)
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۳ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه (۳)
توفی کے معنے موت بھی قرآن مجید ہی سے ثابت ہے کیونکہ یہی لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی آیا
ہے جیسا کہ فرمایا فَأَمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فلما
تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸) کہا ہے جس کے معنے موت ہی ہیں ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۶ صفحه (۴)
توفی کا لفظ کوئی نرالا اور نیا لفظ نہ تھا اس کے معنے تمام لغت عرب میں خواہ وہ کسی نے لکھی ہوں موت کے
کئے ہیں ۔ پھر انہوں نے مع جسم آسمان پر اُٹھانے کے معنے آپ ہی کیوں بنا لئے ۔ ہم کو افسوس نہ ہوتا
اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی اس لفظ کے یہی معنے کر لیتے کیونکہ یہی لفظ آپ کے لیے بھی تو
قرآن شریف میں آیا ہے جیسا کہ فرمایا ہے فَأَمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ اب بتاؤ کہ اگر
اس لفظ کے معنے مع جسم آسمان پر اُٹھانا ہی ہیں تو کیا ہمارا حق نہیں کہ آپ کے لئے بھی یہی معنے کریں۔ کیا وجہ

ہے کہ وہ نبی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہزار ہا درجہ کمتر ہے اس کے لئے جب یہ لفظ بولا جاوے تو
اس کے من گھڑت معنے کر کے زندہ آسمان پر لے جاویں لیکن جب سید الاولین والآخرین کے لیے یہ لفظ
آوے تو اس کے معنے بجرموت کے اور کچھ نہ کریں۔ حالانکہ آپ کی زندگی ایسی ثابت ہے کہ کسی اور نبی کی
ثابت نہیں اور اس لئے ہم زور اور دعولٰی سے یہ بات پیش کرتے ہیں کہ اگر کوئی نبی زندہ ہے تو وہ ہمارے نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۷ ارفروری ۱۹۰۶ صفحه ۳) ا
خدا کی شہادت سب سے پہلے زیادہ معتبر ہے خدا کا پاک کلام قرآن شریف ہمارے پاس موجود ہے ۔
مسائل مختلفہ میں فیصلہ کرنے اور حق پانے کے واسطے مسلمانوں کو اول قرآن شریف ہی کی طرف رجوع کرنا
چاہئیے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات ابدی کی کوئی دلیل اگر ان کے پاس ہے تو ان کو چاہیے کہ قرآن کریم
کی کوئی آیت پیش کریں۔
مگر قرآن شریف میں جب ہم اس غرض کے لئے غور کرتے ہیں تو ہمیں تو ان کے حق میں خدا کا یہی کلام
ملتا ہے کہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ (ال عمران : ۵۶ ) - فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي ( المائدة : ۱۱۸) اب جائے غور ہے کہ آیا یہ لفظ
قرآن شریف میں کسی اور نبی کے حق میں بھی آیا ہے یا کہ نہیں ؟ سو ہم صاف بتاتے ہیں کہ اور انبیاء
اور ہمارے سید و مولد رسید و مولی محمد مجتبی احمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بھی یہی لفظ توفی کا استعمال ہوا ہے جہاں
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ اور پھر حضرت یوسف علیہ السلام کے
حق میں بھی یہی لفظ نظر آتا ہے تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ (یوسف : ۱۰۲) اب ہم پوچھتے ہیں
کہ ہمیں کوئی اس خصوصیت کی وجہ تو بتادے کہ کیوں یہ لفظ اور انبیاء پر تو موت کے معنوں میں وارد ہوتا ہے
اور کیوں حضرت عیسی کے حق میں آوے تو اس لفظ کی یہ خاصیت بدل جاتی ہے اور یہ لفظ موت کے معنے نہیں
دیتا۔ ان کو چاہئیے کہ تعصب کو الگ کر کے ایک گھڑی بھر کے لئے حق جو ہو کر اس میں غور کریں۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۶ مورخه ۶ را گست ۱۹۰۸ ء صفحه ۴)
توفی کا لفظ بجز وفات کے جسم عنصری سے آسمان پر چڑھ جانے کے ہرگز قرآن شریف سے کوئی ثابت
نہ کر سکے گا ۔ دیکھو یہی لفظ توفی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں قرآن شریف نے بولا ہے فَاما
نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ اور حضرت یوسف علیہ السلام کے بارے میں بھی یہی لفظ توفی
ہی آیا ہے تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ ( يوسف : ۱۰۲) اب جائے غور ہے کہ اوروں کے واسطے

تو یہی لفظ موت پر دلالت کرے مگر حضرت عیسی کے حق میں اگر آجاوے تو اس میں کچھ ایسی تاثیر پیدا
ہو جاتی ہے کہ اس کے معنے بجائے موت کے جسم عنصری سے آسمان پر چڑھ جانے کے ہو جاتے ہیں۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۶)
دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں صاف یہ لفظ ہیں اِمَا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ
تتوفینک ۔ پھر حضرت یوسف کے متعلق بھی قرآن شریف میں یہی توفی کا لفظ وارد ہے اور اس کے معنے بجز
موت اور ہرگز نہیں ہیں۔ دیکھو تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ (یوسف : ۱۰۲) ۔ یہ حضرت یوسف
کی دعا ہے تو کیا اس کے بھی یہی معنی ہیں کہ اے خدا مجھے زندہ مع جسم عنصری آسمان پر اٹھالے اور پہلے صلحاء
کے ساتھ شامل کر دے جو کہ زندہ آسمان پر موجود ہیں ۔ تَعَالَى اللهُ عَمَّا يَصِفُونَ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۷ ۴ مورخہ ۱۴ اگست ۱۹۰۸ء صفحه ۳)
قرآن شریف میں صرف لفظ توفی ہی کو لے کر اس کو دیکھ لو کہ بھلا کسی مقام پر اس کے معنے بجز موت کے
کچھ اور بھی ہیں یا مع جسم عنصری کے آسمان پر اٹھائے جانے کے ہیں؟ یہی توفی کا لفظ ہے جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ آیت کریمہ اِنَّمَا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ
تتوفيتك غور کر کے دیکھ لو۔ پھر یہی توفی کا لفظ ہے جو حضرت یوسف کے حق میں وارد ہے۔ پھر ہمیں سمجھ نہیں
آتا که بر خلاف نص قرآنی کے اور تمام انبیاء کے کیوں حضرت عیسیٰ کو یہ خصوصیت دی جاتی ہے۔
کتب احادیث میں قریباً تین سو مرتبہ یہی لفظ توفی کا آیا ہے مگر کہیں بھی بجسد عنصری آسمان پر اٹھائے
جانے کے معنے نہیں ہیں۔ جہاں دیکھو یہ لفظ موت ہی کے معنوں میں وارد ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۲ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ )
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَ مِنْهُم مَّنْ لَّمْ
نَقْصُصُ عَلَيْكَ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَنْ يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ فَإِذَا جَاءَ أَمْرُ
اللهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ )
جس قدر دنیا میں نبی گزرے ہیں بعض کا اُن میں سے ہم نے قرآن شریف میں ذکر کیا ہے اور بعض کا
ذکر نہیں کیا۔ اس قول سے مطلب یہ ہے کہ تا مسلمان حسن ظن سے کام لیں اور دُنیا کے ہر ایک حصہ کے نبی کو

جو گزر چکے ہیں عزت اور تعظیم سے دیکھیں اور بار بار قرآن شریف میں یہی ذکر کیا گیا ہے۔ گیا ہے۔ اس سے مقصود
مسلمانوں کو یہ سبق دینا ہے کہ وہ دُنیا کے کسی حصہ کے ایسے نبی کی کسر شان نہ کریں جو ایک کثیر قوم نے اُس کو
بجا
قبول کر لیا تھا۔ یہ اصول نہایت ہی پیارا اور دلکش اصول ہے اور مسلمان اس کے ساتھ جس قدر فخر کریں وہ
ہے کیونکہ دوسری قو میں بوجہ اس کے کہ اس اصول کی پابند نہیں دُنیا کے اور انبیاء کی نسبت جو گزر چکے ہیں جن
کی قبولیت کروڑ ہا لوگوں میں پھیل چکی ہے ادنی ادنی اختلاف کی وجہ سے زبان درازی کے لئے طیار ہو جاتی
ہیں۔ خاص کر ہمارے مقدس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تو گندی گالیاں دیتے ہیں وہ صرف زبان سے تو صلح صلح
کرتے ہیں مگر اسی زبان کو تلوار کی طرح کھینچ کر ہمارے اُس پیارے نبی پر چلاتے ہیں جس کے قدموں کے
نیچے ہماری جانیں ہیں ۔ ہم لوگ عجیب مظلوم ہیں کہ ہم تو قرآن شریف کی تعلیم کے موافق دنیا کے ہر ایک نبی کو
جو مقبول الا نام گزرے ہیں عزت اور تعظیم کی راہ سے دیکھتے ہیں اور اُن پر ایمان لاتے ہیں مگر ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت جو کچھ ہمارے مخالف کہتے ہیں اور لکھتے ہیں اُس کو تمام زمانہ جانتا ہے۔ ہم اس
بات کا اعلان کرنا اور اپنے اس اقرار کو تمام دنیا میں شائع کرنا اپنی ایک سعادت سمجھتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور دوسرے نبی سب کے سب پاک اور بزرگ اور خدا کے برگزیدہ تھے۔ ایسا ہی
خدا نے جن بزرگوں کے ذریعہ سے پاک ہدایتیں آریہ ورت میں نازل کیں اور نیز بعد میں آنے والے جو
آریوں کے مقدس بزرگ تھے جیسا کہ راجہ رامچندر اور کرشن یہ سب کے سب مقدس لوگ تھے اور ان میں
سے تھے جن پر خدا کا فضل ہوتا ہے۔ مگر ہم اس شکایت کے لئے کس کے آگے رو دیں اور کس سے ہم اس
بات کا انصاف طلب کریں کہ دوسری قو میں ہم سے یہ معاملہ نہیں کرتیں۔
دیکھو یہ کیسی پیاری تعلیم ہے جو دنیا میں صلح کی بنیاد ڈالتی ہے اور تمام قوموں کو ایک قوم کی طرح بنانا چاہتی
ہے یعنی یہ کہ دوسری قوموں کے بزرگوں کو عزت سے یاد کرو اور اس بات کو کون نہیں جانتا کہ سخت دشمنی کی
جڑھ ان نبیوں اور رسولوں کی تحقیر ہے جن کو ہر ایک قوم کے کروڑ ہا انسانوں نے قبول کر لیا ہے جو شخص کسی نبی کی
تحقیر کرتا ہے یا تحقیر کرنے والے کا دوست اور حامی ہے اور پھر وہ اس قوم سے صلح چاہتا ہے جو اُس نبی پر دل و جان
سے قربان ہے وہ ایسا مورکھ اور نادان ہے کہ جہالت اور نادانی میں دنیا میں کوئی اس کی نظیر نہیں ایک شخص جو
کسی کے باپ کو گندی گالیاں دیتا ہے اور پھر چاہتا ہے کہ اُس کا بیٹا اس سے خوش ہو یہ کیوں کر ہو سکتا ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۸۲، ۳۸۳)

زردشت نبی تھا یا نہیں؟ اس کے جواب میں فرمایا : )
ہم تو یہی کہیں گے کہ آمَنْتُ بِاللهِ وَ رُسُلِہ خدا کے گل رسولوں پر ہمارا ایمان ہے مگر اللہ کریم نے ان
سب کے نام اور حالات سے ہمیں آگاہی نہیں دی جیسے فرمایا وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَنْ
قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصُ عَلَيْكَ اتنے کروڑ مخلوقات پیدا ہوتی رہی اور کروڑ ہا لوگ
مختلف ممالک میں آبادر ہے۔ یہ تو ہو نہیں سکتا کہ خدا نے ان کو یونہی چھوڑ دیا ہو اور کسی نبی کے ذریعہ سے ان
پر اتمام حجت نہ کی ہو ۔ آخران میں رسول آتے ہیں رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ بھی انہیں میں سے ایک رسول
ہوں مگر ان کی تعلیم کا صحیح صحیح پتہ اب نہیں لگ سکتا ۔ کیونکہ زمانہ دراز گزر جانے سے تحریف لفظی اور معنوی
کے سبب بعض باتیں کچھ کا کچھ بن گئی ہیں۔ حقیقی طور پر محفوظ رہنے کا وعدہ تو صرف قرآن مجید کے لئے ہی
ہے مومن کو سوء ظن کی نسبت نیک ظن کی طرف زیادہ جانا چاہئیے قرآن مجید میں وَ إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا
نَذِيرٌ (فاطر : ۲۵) لکھا ہے۔ اس لئے ہو سکتا ہے کہ وہ بھی ایک رسول ہوں ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحه ۵)
ہر ایک قوم میں نبی آئے ہیں یہ بات الگ ہے کہ ان کے نام ہمیں معلوم نہ ہوں ۔ مِنْهُم مَّنْ قَصَصْنَا
عَلَيْكَ وَمِنْهُم مَّنْ لَّمْ نَقْصُصُ عَلَيْكَ لمبے زمانے گزر جانے کی وجہ سے لوگ ان تعلیمات کو بھول کر کچھ
اور کا اور ہی ان کی طرف منسوب کرنے لگ جاتے ہیں ۔ (الحکم جلد ۱۲ نمبر ۷ ۱ مورخہ ۶ / مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ )
سورۃ نور میں بھی ذکر فرمایا گیا ہے کہ سلسلہ محمد یہ موسویہ سلسلہ کا مثیل ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے درمیانی انبیاء کا ذکر قرآن شریف نے نہیں کیا تم نَقْصُصُ کہہ دیا۔ یہاں بھی
سلسلہ محمد یہ میں درمیانی خلفاء کا نام نہیں لیا۔ جیسے وہاں ابتداء اور انتہا بتائی یہاں بھی یہ بتا دیا کہ ابتداء مثیل
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ء صفحہ ۶)
موسیٰ سے ہوگی اور انتہاء مثیل عیسی پر۔

آج 10 میں سے 10 باقی