سورة القِیَامَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مطہر دلوں میں جو شیطانی خیالات سے پاک کئے گئے ہیں، انسان کی پاک فطرت اور خالق کی پاک مرضی
کے موافق پاک خواہشیں پیدا ہوں گی ۔ تا انسان اپنی ظاہری اور باطنی اور بدنی اور روحانی سعادت کو پورے
پورے طور پر پالیوے اور اپنے جمیع قومی کے کامل ظہور سے کامل انسان کہلاوے کیونکہ بہشت میں داخل کرنا
انسانی نقش کے مٹا دینے کی غرض سے نہیں جیسا کہ ہمارے مخالف عیسائی و آر یہ خیال کرتے ہیں بلکہ اس غرض
سے ہے کہ تا انسانی فطرت کے نقوش ظاہر و باطناً بطور کامل چمکیں اور سب بے اعتدالیاں دور ہو کر ٹھیک
ٹھیک وہ امور جلوہ نما ہو جائیں جو انسان کے لئے بلحاظ ظاہری و باطنی خلقت اس کی کے ضروری ہیں ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور اُن کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۷۹ تا ۱ ۴۸ حاشیه )
وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَ
بَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ
جو شخص شرارت سے کچھ یاوہ گوئی کرے تو تم نیک طریق سے صلح کاری کا اس کو جواب دو تب اس خصلت
سے دشمن بھی دوست ہو جائے گا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۴۹)
اگر کوئی تجھ سے نیکی کرے تو تو اس سے زیادہ نیکی کر اور اگر تو ایسا کرے گا تو ما بین تمہارے اگر کوئی
عداوت بھی ہوگی تو وہ ایسی دوستی سے بدل جائے گی کہ گویا وہ شخص ایک دوست بھی ہے اور رشتہ دار بھی ۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۶)
یہ تعلیم اس لئے تھی کہ اگر دشمن بھی ہو تو وہ اس نرمی اور حسن سلوک سے دوست بن جاوے اور ان باتوں کو
آرام اور سکون کے ساتھ ٹن لے۔
لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۷۵)
تقویٰ کے بہت سے اجزاء ہیں ۔ تُجب ، خُود پسندی، مال حرام سے پر ہیز اور بداخلاقی سے بچنا بھی تقویٰ
ہے۔ جو شخص اچھے اخلاق ظاہر کرتا ہے۔ اس کے دشمن بھی دوست ہو جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ادفع
بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ -
اب خیال فرمائیے یہ ہدایت کیا تعلیم دیتی ہے؟ اس ہدایت میں اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہے کہ اگر مخالف گالی
دے تو اس کا جواب گالی سے نہ دو بلکہ صبر کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ تمہاری فضیلت کا قائل ہو کر خود ہی نادم
اور شرمندہ ہو گا اور یہ سزا اس سزا سے کہیں بڑھ کر ہوگی جو انتظامی طور پر تم اس کو دے سکتے ہو۔ یوں تو ایک ذرا
سا آدمی اقدام قتل تک نوبت پہنچا سکتا ہے لیکن انسانیت کا تقاضا اور تقویٰ کا منشاء یہ نہیں ہے۔ خوش اخلاقی
ایک ایسا جو ہر ہے کہ موذی سے موذی انسان پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے۔ کیا اچھا کہا ہے کہ ع
لطف کن لطف که بیگانه شود حلقه بگوش
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۸۳)
تیرا دشمن جو تجھ سے بدی کرتا ہے اس کا مقابلہ نیکی کے ساتھ کر۔ اگر تو نے ایسا کیا تو وہ تیرا ایسا دوست ہو
جائے گا کہ گو یا رشتہ دار بھی ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۹۵)
بدی کے مقابلہ میں نیکی کرنا جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دوست بن جاتا ہے اور دوست کا بھی ایسا کہ گانه
وَلِيُّ حَمِيمٌ -
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۵ مؤرخہ ۱۱ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۶ )
وَ مِنْ أَيْتِهِ الَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَ
اسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ )
تم سورج اور چاند کو بھی مت سجدہ کرو اور اُس خدا کو سجدہ کرو جس نے ان سب چیزوں کو پیدا کیا ہے اگر
حقیقی طور پر خدا کے پرستار ہو تو اسی خالق کی پرستش کرونہ مخلوق کی ۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
تم نہ سورج کی پرستش کرو اور نہ چاند کی بلکہ فقط اس ذات قدیم کی پرستش کرو جس نے ان تمام علوی و سفلی
چیزوں کو وجود بخشا ہے۔
( شحنه حق ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۶۱)
نہ سورج کو سجدہ کرو نہ چاند کو بلکہ اس خدا کو سجدہ کرو جس نے یہ تمام چیزیں سورج ، چاند ، آسمان ، آگ،
پانی وغیرہ پیدا کی ہیں۔ چاند اور سورج کا ذکر کر کے پھر بعد اس کے جمع کا صیغہ بیان کرنا اس غرض سے ہے کہ
یہ گل چیزیں جن کی غیر قو میں پرستش کرتی ہیں تم ہرگز ان کی پرستش مت کرو۔
نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۱۸)
نہ سورج کی پرستش کرو اور نہ چاند کی اور نہ کسی اور مخلوق کی ۔ اور اس کی پرستش کرو جس نے تمہیں
پیدا کیا۔
پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۵۴)
نہ تم سورج کی پرستش کرو اور نہ چاند کی بلکہ اُس ذات کی پرستش کرو کہ جو ان سب چیزوں کا پیدا کرنے
والا ہے اگر وید میں اس آیت کے ہم معنے کوئی شرتی ہوتی تو کروڑ ہا آدمی مخلوق پرستی سے ہلاک نہ ہوتے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۷۹،۷۸ )
إِنَّ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي ايْتِنَالَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا أَفَمَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ خَيْرٌ أَمْ
مَنْ يَأْتِي مِنَّا يَوْمَ الْقِيمَةِ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
جب انسان بہت تعلق خدا کے ساتھ پیدا کرتا ہے اور سب طرح سے اسی کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنِّي غَفَرْتُ لَک یعنی جو تیری مرضی ہو کئے جا میں نے تجھے سب کچھ بخش
دیا۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانک کر دیکھا اور فرمایا اعْمَلُوا
ما شفتم یعنی جو چاہو سو کئے جاؤ۔ پس یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ تو بڑا مہربان اور رحیم ہے۔ اور بہت رحم سے
معاملہ کرتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۹ مورخہ ۷ راگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۲۵)
سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ موت انسان پر وارد ہو جاتی ہے تو سب عبادتیں ساقط
ہو جاتی ہیں اور پھر خود ہی سوال کرتے ہیں کی کیا انسان اباحتی ہو جاتا ہے اور سب کچھ اس کے لیے جائز ہو جاتا
ہے؟ پھر آپ ہی جواب دیا ہے کہ یہ بات نہیں کہ وہ اباحتی ہو جاتا ہے بلکہ بات اصل یہ ہے کہ عبادت کے
انتقال اس سے دور ہو جاتے ہیں اور پھر تکلف اور تصنع سے کوئی عبادت وہ نہیں کرتا بلکہ عبادت ایک شیریں اور
لذید غذا کی طرح ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی نافرمانی اور مخالف اس سے ہو سکتی ہی نہیں اور خدا تعالیٰ کا ذکر
اس کے لئے لذت بخش اور آرام دہ ہوتا ہے یہی وہ مقام ہے جہاں کہا جاتا ہے اِعْمَلُوا مَا شِئْتُم اس کے
یہ معنے نہیں ہوتے کہ نواہی کی اجازت ہو جاتی ہے نہیں بلکہ وہ خود ہی نہیں کر سکتا اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ
کوئی خصی ہو اور اس کو کہا جاوے کہ تو جو مرضی ہے کہ وہ کیا کر سکتا ہے؟ اس سے فسق و فجور مراد لینا کمال درجہ
کی بے حیائی اور حماقت ہے یہ تو اعلیٰ درجہ کا مقام ہے جہاں کشف حقائق ہوتا ہے صوفی کہتے ہیں اسی کے
کمال پر الہام ہوتا ہے اس کی رضا اللہ تعالیٰ کی رضا ہو جاتی ہے اس وقت اسے یہ حکم ملتا ہے۔
پس اثقال عبادت اس سے دور ہو کر عبادت اس کے لیے غذا شریں کا کام دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ
هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ (البقرة : ۲۶) فرمایا گیا ہے۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۳ ء صفحه ۴)
صوفی کہتے ہیں جب تک محبت ذاتی نہ ہو جاوے ایسی محبت کہ بہشت اور دوزخ پر بھی نظر نہ ہو اس وقت
جاتا
تک کامل نہیں ہوتا اس سے پہلے اس کا خدا بہشت اور دوزخ ہوتے ہیں لیکن جب وہ اس مقام پر پہنچ
ہے تو پھر اس کے لئے اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ کا حکم ہوتا ہے کیونکہ ان کی رضا خدا کی رضا ہوتی ہے جب تک یہ
حال نہ ہو اندیشہ ہوتا ہے کہ نیکی ضائع نہ ہو جاوے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۴، ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل ۱۰ رمئی ۱۹۰۴ء صفحه (۲)
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ وَ إِنَّهُ لَكِتُبُ عَزِيزٌ لَا يَأْتِيهِ
الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ
اور وہ ایک ایسی کتاب ہے کہ جو ہمیشہ باطل کی آمیزش سے منزہ رہے گی اور کوئی باطل اس کا مقابلہ نہیں
کر سکا اور نہ آئندہ کسی زمانہ میں مقابلہ کرے گا یعنی اس کی کامل صداقتیں کہ جو ہر یک باطل سے منزہ ہیں
تمام باطل پرستوں کو کہ جو پہلے اس سے پیدا ہوئے یا آئندہ کبھی پیدا ہوں ملزم اور لاجواب کرتی رہیں گی اور
کوئی مخالفانہ خیال اس کے سامنے تاب مقاومت نہیں لائے گا۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۴۷ حاشیہ نمبر ۱۱)
ایک ذرہ باطل کا اس میں دخل نہیں نہ آگے سے اور نہ پیچھے سے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۴)
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ
جو شخص اچھا کام کرے سواس کے لئے اور جو بڑا کرے وہ اس کے لئے ۔
( جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۱)
سَنُرِيهِمُ ايْتِنَا فِي الْآفَاقِ وَ فِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمُ أَنَّهُ الْحَقُّ أَوَ
لَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
عنقریب ہم ان کو معمورہ عالم کے کناروں تک نشان دکھلائیں گے اور خود انہیں میں ہمارے نشان ظاہر ہوں
گے یہاں تک کہ حق ان پر گھل جائے گا۔ (براہین احمد یہ چہار حص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۴۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
ہم عنقریب اُن کو اپنے نشان دکھلائیں گے۔ ان کے ملک کے ارد گرد میں اور خودان میں بھی یہاں تک کہ
اُن پر کھل جائے گا کہ یہ نبی سچا ہے۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور اُن کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۴۳)