سورة المُرسَلات
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اسے محسوس کرتا ہے گویا کہ حواسِ خمسہ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اپنی باتیں اظہار کرتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم رمئی ۱۹۰۳ء صفحه (۱۱۴)
کشف کیا ہے یہ رویا کا ایک اعلیٰ مقام اور مرتبہ ہے۔ اس کی ابتدائی حالت کہ جس میں غیبت جس ہوتی
ہے صرف اس کو خواب (رویا) کہتے ہیں جسم بالکل معطل بیکار ہوتا ہے اور حواس کا ظاہری فعل بالکل ساکت
ہوتا ہے لیکن کشف میں دوسرے حواس کی غیبت نہیں ہوتی ۔ بیداری کے عالم میں انسان وہ کچھ دیکھتا ہے جو
کہ وہ نیند کی حالت میں حواس کے معطل ہونے کے عالم میں دیکھتا تھا۔ کشف اسے کہتے ہیں کہ انسان پر
بیداری کے عالم میں ایک ایسی ربودگی طاری ہو کہ وہ سب کچھ جانتا بھی ہو اور حواس خمسہ اس کے کام بھی کر
رہے ہوں اور ایک ایسی ہوا چلے کہ نئے حواس اُسے مل جاویں جن سے وہ عالم غیب کے نظارے دیکھ لے۔
وہ حواس مختلف طور سے ملتے ہیں ۔ کبھی بھر میں کبھی شامہ سونگھنے میں کبھی سمع میں ، شامہ میں اس طرح جیسے کہ
حضرت یوسف کے والد نے کہا لاجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ تُفَنِّدُونِ (یوسف : ۹۵) ( کہ مجھے یوسف کی
خوشبو آتی ہے اگر تم یہ نہ کہو کہ بوڑھا بہک گیا ) اس سے مراد وہی نئے حواس ہیں جو کہ یعقوب کو اس وقت
حاصل ہوئے اور انہوں نے معلوم کیا کہ یوسف زندہ موجود ہے اور ملنے والا ہے۔ اس خوشبو کو دوسرے پاس
والے نہ سونگھ سکے کیونکہ اُن کو وہ حواس نہ ملے تھے جو کہ یعقوب کو ملے ۔ جیسے گڑ سے شکر بنتی ہے اور شکر سے
کھانڈ اور کھانڈ سے اور دوسری شیرینیاں لطیف در لطیف بنتی ہیں۔ ایسے ہی رؤیا کی حالت ترقی کرتی کرتی
کشف کا رنگ اختیار کرتی ہے اور جب وہ بہت صفائی پر آجاوے تو اس کا نام کشف ہوتا ہے۔
لیکن وحی ایسی شئے ہے جو کہ اس سے بدرجہا بڑھ کر صاف ہے اور اس کے حاصل ہونے کے لیے
مسلمان ہونا ضروری ہے۔ کشف تو ایک ہندو کو بھی ہو سکتا ہے بلکہ ایک دہر یہ بھی جو خدا کو نہ مانتا ہو وہ بھی اس
میں کچھ نہ کچھ کمال حاصل کر لیتا ہے۔ لیکن وحی سوائے مسلمان کے دوسرے کو نہیں ہو سکتی۔ یہ اسی اُمت کا
حصہ ہے۔ کیونکہ کشف تو ایک فطرتی خاصہ انسان کا ہے اور ریاضت سے یہ حاصل ہو سکتا ہے خواہ کوئی کرے
کیونکہ فطرتی امر ہے جیسے جیسے کوئی اس میں مشق اور محنت کرے گا۔ ویسے ویسے اس پر اس کی حالتیں طاری
ہوں گی اور ہر ایک نیک و بد کو ر ڈ یا کا ہونا اس امر پر دلیل ہے۔ دیکھا ہو گا کہ سچی خوا ہیں بعض فاسق و فاجر
لوگوں کو بھی آ جاتی ہیں ۔ پس جیسے اُن کو سچی خوابیں آتی ہیں ویسے ہی زیادہ مشق سے کشف بھی ان کو ہو سکتے
ہیں ۔ حتی کہ حیوان بھی صاحب کشف ہو سکتا ہے لیکن الہام یعنی وحی الہی ایسی شے ہے کہ جب تک خدا سے
پوری صلح نہ ہو اور اس کی اطاعت کے لیے اس نے گردن نہ رکھ دی ہو تب تک وہ کسی کو حاصل نہیں ہو سکتی ۔
خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلائِكَةُ
الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ( حم السجدة : ۳۱) یہ اسی امر کی طرف
اشارہ ہے۔ نزول وحی کا صرف اُن کے ساتھ وابستہ ہے جو کہ خدا کی راہ میں مستقیم ہیں اور وہ صرف مسلمان ہی
ہیں ۔ وحی ہی وہ شئے ہے کہ جس سے انا الموجود کی آواز کان میں آ کر ہر ایک شک اور شبہ سے ایمان کو
نجات دیتی ہے اور بغیر جس کے مرتبہ یقین کامل کا انسان کو حاصل نہیں ہو سکتا۔ لیکن کشف میں یہ آواز کبھی نہیں
سنائی دیتی اور یہی وجہ ہے کہ صاحب کشف ایک دہر یہ بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن صاحب وحی کبھی دہر یہ نہیں ہوگا۔
البدر جلد ۴ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
جس جگہ صفوت و عصمت و تبتل و محبت کامل و تام و حزن و در دو شوق وخوف ہے اس جگہ انو اروحی کے کامل
تجلیات بغیر آمیزش کسی نوع کی ظلمت کے وارد ہوتے رہتے ہیں اور آفتاب کی طرح چمکتے ہوئے نظر آتے رہتے
ہیں اور جس جگہ یہ مرتبہ کمال تام کا نہیں اس جگہ وحی بھی اس عالی مرتبہ سے متنزل ہوتی ہے۔ غرض وحی الہی
ایک ایسا آئینہ ہے جس میں خدائے تعالیٰ کی صفات کمالیہ کا چہرہ حسب صفائی باطن نبی منزل علیہ کے نظر آتا
ہے اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پاک باطنی و انشراح صدری و عصمت و حیا و صدق و صفا و توکل و وفا
در عشق الہی کے تمام لوازم میں سب انبیاء سے بڑھ کر اور سب سے افضل واعلیٰ واکمل وارفع و اعلی واصفا تھے
اس لئے خدائے جل شانہ نے ان کو عطر کمالات خاصہ سے سب سے زیادہ معطر کیا اور وہ سینہ اور دل جو تمام
اولین و آخرین کے سینہ و دل سے فراخ تر و پاک تر و معصوم تر و روشن تر و عاشق تر تھا وہ اسی لائق ٹھہرا کہ اس پر
ایسی وحی نازل ہو کہ جو تمام اولین و آخرین کی وحیوں سے اقوئی واکمل و ارفع واتم ہوکر صفات الہیہ کے
دکھلانے کے لئے ایک نہایت صاف اور کشادہ اور وسیع آئینہ ہو۔
اور
(سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ اے حاشیہ )
عقل انسانی اگر ایک ثابت شدہ صداقت کو اپنے فہم اور ادراک سے بالا تر نہ سمجھے تو وہ صداقت صرف اس
وجہ سے رد کرنے کے لائق نہیں ٹھہرے گی کہ عقل اس کی حقیقت تک نہیں پہنچتی ۔ دنیا میں بہتیرے ایسے
خواص نباتات و جمادات و حیوانات میں پائے جاتے ہیں کہ وہ تجارب صحیحہ کے ذریعہ سے ثابت ہیں۔ ہیں مگر عقل
انسان کے مافوق ہیں یعنی عقل اُن کی حقیقت تک پہنچ نہیں سکتی اور ان کی حقیقت بتلا نہیں سکتی۔ پس ایسا ہی وہ
وحی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتی اور پاک دلوں تک وہ علوم پہنچاتی ہے جو بشری طاقتوں سے
بلند تر ہیں پھر جبکہ یہ حال ہے کہ عقل بجائے خود کوئی چیز نہیں بلکہ ثابت شدہ صداقتوں کے ذریعہ سے
قدر و منزلت پیدا کرتی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ وحی سماوی ایک ثابت شدہ صداقت ہے جو اپنے اندر اعجازی
قوت رکھتی ہے اور علوم غیبیہ پر مشتمل ہوتی ہے اور ہم اس دعوی کے ثابت کرنے کے ذمہ وار ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۳۸ ، ۲۳۹ حاشیه )
خدا کے الہام میں یہ ضروری ہے کہ جس طرح ایک دوست دوسرے دوست سے مل کر باہم ہمکلام ہوتا
ہے اسی طرح رب اور اس کے بندہ میں ہمکلامی واقع ہو اور جب یہ کسی امر میں سوال کرے تو اس کے جواب
میں ایک کلام لذیذ فصیح خدائے تعالیٰ کی طرف سے سنے جس میں اپنے نفس اور فکر اور غور کا کچھ بھی دخل نہ ہو
اور وہ مکالمہ اور مخاطبہ اس کے لئے موہبت ہو جائے تو وہ خدا کا کلام ہے اور ایسا بندہ خدا کی جناب میں عزیز
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۴۰،۴۳۹)
ہے۔
کبھی نبی کی وحی خبر واحد کی طرح ہوتی ہے اور مع ذالک مجمل ہوتی ہے اور کبھی وحی ایک امر میں کثرت
سے اور واضح ہوتی ہے۔ پس اگر مجمل وحی میں اجتہاد کے رنگ میں کوئی غلطی بھی ہو جائے تو بینات محکمات کو
اس سے کچھ صدمہ نہیں پہنچتا۔ پس میں اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ کبھی میری وحی بھی خبر واحد کی طرح ہو اور
مجمل ہو اور اس کے سمجھنے میں اجتہادی رنگ کی غلطی ہو ۔ اس بات میں تمام انبیاء شریک ہیں ۔
لیکچر سیالکوٹ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۴۵)
إِنَّ اللهَ تَعَالَى قَدْ يُوحِي إِلَى أَنْبِيَائِهِ | اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء اور مرسلوں کو کبھی کبھی مجاز،
وَرُسُلُهِ فِي حُلَلِ الْمَجَازَاتِ وَالاسْتِعَارَاتِ استعارہ اور تمثیل کے رنگ میں وحی کرتا ہے اور رسول کریم
وَالتَّمْثِيْلَاتِ، وَنَظَائِرُهُ كَثِيرَةٌ فِي وَحْيِ صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی میں اس کی بہت سی نظائر موجود
خَيْرِ الرُّسُلِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا ہیں۔ منجملہ ان کے ایک مثال حضرت انس ؓ کی حدیث
مَا جَاءَ فِي حَدِيثِ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ میں آئی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلعم نے
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُ ذَاتَ فرمایا کہ میں نے ایک رات ایک ایسا ہی خواب دیکھا
لَيْلَةٍ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنَّا فِي دَارِ عُقْبَةِ بْنِ جیسا ایک سونے والا دیکھتا ہے کہ گو یا ہم عقبہ بن رافع کی
رَافِعٍ، فَأُتِيْنَا بِرُطُبٍ مِنْ رُطُبِ ابْنِ حویلی میں ہیں اور ابن طاب کی کھجوروں میں سے کچھ
طَابَ فَأَوَّلْتُ أَنَّ الرَّفْعَةَ لَنَا فِي الدُّنْيَا کھجوریں ہمارے پاس لائی گئی ہیں۔ میں نے اس کی
وَالْعَافِيَّةَ فِي الْآخِرَةِ، وَأَنَّ دِينَنَا قَدْ طَابَ تعبیر کی کہ ہمارے لئے دُنیا میں رفعت اور آخرت میں
سو دیکھو
فَانْظُرْ كَيْفَ رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى عافیت ہے اور ہمارا دین مقبول ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔ سود
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَيْفِيَّاتِ الرُّوْحَانِيَّةَ فِي که کس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روحانی
الصُّورِ الْجِسْمَانِيَّةِ وَلَا يَخْفَى عَلَيْكَ أَنَّ كيفيات جسمانی صورتوں میں دیکھیں اور یہ بات آپ
رُؤْيَا الْأَنْبِيَاءِ وَحَى فَقَبَتَ مِنْ هُهُنَا أَن مخفی نہیں کہ انبیاء کی خوا میں وحی ہوتی ہیں اور اس سے
وَحْيَ الأَنْبِيَاءِ قَدْ يَكُونُ مِنْ نَوْعِ الْمَجَازِ یہ ثابت ہوا کہ انبیاء کی وحی بعض اوقات مجاز اور استعارہ
وَالْإِسْتِعَارَةِ، وَقَدْ أَوَّلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی کی قسم سے ہوتی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ الْوَحْيِ۔ نے اس قسم کی وحی کی تاویل کی ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
(حمامة البشرى، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۹۰، ۱۹۱ حاشیہ )
الہام خدا تعالیٰ کا فعل ہے۔ بندہ کی الہام میں فضیلت نہیں بلکہ اعمال صالحہ میں فضیلت ہے اور اس میں
کہ خدا تعالیٰ اس سے راضی ہو جائے سو نیک کاموں میں کوشش چاہیے تا کہ موجب نجات ہو۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ ء صفحہ (۵)
اگر چاہتے ہو کہ اس ( خدا تعالیٰ) کا کلام سنو تو اس کا قرب حاصل کرو۔ مگر یہ یا درکھو کہ اصل مقصود تمہارا
یہ نہ ہو ۔ ورنہ میرا اپنا یہی مذہب ہے کہ یہ بھی ایک قسم کا شرک ہوگا کیونکہ خدا تعالیٰ کی رضا جوئی اور اس کی
محبت کی غرض اصل تو یہ ہوئی کہ الہام ہوں یا کشوف ہوں اور پھر بار یک طور پر اس کے ساتھ نفسانی غرض یہ
ملی ہوئی ہوتی ہے کہ اس سے ہماری شہرت ہو۔ لوگوں میں ہم ممتاز ہوں ۔ ہماری طرف رجوع ہو۔ یہ باتیں
صافی تعلقات میں ایک روک ہو جاتی ہیں اور اکثر اوقات شیطان ایسے وقت پر قابو پالیتا ہے۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۶ء صفحه ۳، ۴)
خوب یا د رکھو کہ ان خوابوں اور الہامات پر ہی نہ رہو بلکہ اعمال صالحہ میں لگے رہو بہت سے الہامات اور
خواب سنیر و پھل کی طرح ہوتے ہیں جو کچھ دنوں کے بعد گر جاتے ہیں اور پھر کچھ باقی نہیں رہتا ہے۔ اصل مقصد
اور غرض اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا اور بے ریا تعلق ، اخلاص اور وفاداری ہے جو نرے خوابوں سے پوری نہیں ہو
سکتی مگر اللہ سے کبھی بے خوف نہیں ہونا چاہیے جہاں تک ہو سکے صدق و اخلاص و ترک ریا وترک منہیات
میں ترقی کرنی چاہیئے اور مطالعہ کرتے رہو کہ ان باتوں پر کس حد تک قائم ہوا اگر یہ باتیں نہیں ہیں تو پھر خوابات
اور الہامات بھی کچھ فائدہ نہیں دیں گے بلکہ صوفیوں نے لکھا ہے کہ اوائل سلوک میں جو رو یا یا وحی ہو اس پر تو
جہ نہیں کرنی چاہیئے وہ اکثر اوقات اس راہ میں روک ہو جاتی ہے انسان کی اپنی خوبی اس میں تو کوئی نہیں کیونکہ
یہ تو اللہ تعالیٰ کا فعل ہے جو وہ کسی کو کوئی اچھی خواب دکھاوے یا کوئی الہام کرے اس نے کیا کیا ؟
البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۸ تا ۱۶ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه (۱۰)
خدائے تعالیٰ نے انسان کو اس کے کمالات مطلوبہ تک پہنچانے کے لئے صرف جو ہر عقل ہی عطا نہیں کیا
بلکہ کشف اور الہام پانے کی قوت بھی اُس کی فطرت میں رکھی ہے۔
سرمه چشم آریه، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۸۹)
اللہ تعالیٰ نے وحی اور الہام کا مادہ ہر شخص میں رکھ دیا ہے کیونکہ اگر یہ مادہ نہ رکھا ہوتا تو پھر محبت پوری نہ ہو
سکتی ۔ اس لیے جو نبی آتا ہے اس کی نبوت اور وحی والہام کے سمجھنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کی فطرت
میں ایک ودیعت رکھی ہوئی ہے۔ اور وہ ودیعت خواب ہے۔ اگر کسی کو کوئی خواب سچی کبھی نہ آئی ہو تو وہ کیوں کر
مان سکتا ہے کہ الہام اور وحی بھی کوئی چیز ہے۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ کی یہ صفت ہے کہ لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا
وُسْعَهَا ( البقرة : ۲۸۷) اس لیے یہ مادہ اس نے سب میں رکھ دیا ہے۔ میرا یہ مذہب ہے کہ ایک بدکار اور
فاسق فاجر کو بھی بعض وقت سچی رو یا آ جاتی ہے اور کبھی کبھی کوئی الہام بھی ہو جاتا ہے۔ گو وہ شخص اس کیفیت
سے کوئی فائدہ اُٹھا دے یا نہ اُٹھاوے۔ جبکہ کافر اور مومن دونوں کو سچی رویا آجاتی ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ
ان دونوں میں فرق کیا ہے؟ عظیم الشان فرق تو یہ ہے کہ کافر کی رؤیا بہت ہی کم سچی نکلتی ہے اور مومن کی کثرت
سے سچی نکلتی ہے۔ گویا پہلا فرق کثرت اور قلت کا ہے۔ دوسرے مومن کے لیے بشارت کا حصہ زیادہ
ہے۔ جو کافر کی رویا میں نہیں ہوتا ۔ سوم مومن کی رؤیا مصفا اور روشن ہوتی ہے۔ بحالیکہ کافر کی رؤیا مصفا نہیں
ہوتی ۔ چہارم مومن کی رو یا اعلیٰ درجہ کی ہوگی ۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۶)
وحی کئی قسم کی ہے۔ عادت اللہ ہے کہ جب وہ سماع پر موقوف ہو تو اُسے وحی کہتے ہیں۔ رؤیت کے متعلق
ہو تو اس کو کشف کہتے ہیں ایک قوت شامہ سے ہوتی ہے جیسے اِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ کبھی قوت حاسہ سے
بھی ہوتی ۔ غرض تمام حواس خمسہ سے وحی ہوتی ہے اور ملہم کو قبل از وقت بذریعہ وحی ان باتوں کی اطلاع دی
جاتی ہے۔ مثنوی رومی میں ایک حکایت لکھی ہے کہ ایک دفعہ چند قیدی آنحضرت کے پاس پابجولاں آئے ان
قیدیوں نے خیال کیا کہ آنحضرت اس حال میں دیکھ کر بہت خوش ہوں گے آپ نے فرمایا کہ نہیں یہ خیال تمہارا
غلط ہے جس وقت تم لوگ گھوڑوں پر سوار اور ناز و نعمت میں بآرام چلتے تھے میں تو اس وقت تمہیں پابہ زنجیر
دیکھ رہا تھا اب مجھے تمہارے دیکھنے کی کیا خوشی ہے ؟ پھر مطلب یہ ہے کہ الہام کے ساتھ عموماً کشوف بھی ہوا
کرتے ہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲)
عقل روح کی صفائی سے پیدا ہوتی ہے جس جس قدر انسان روح کی صفائی کرتا ہے اُسی اُسی قدر عقل میں
تیزی پیدا ہو پیدا ہوتی ہے اور فرشتہ سامنے کھڑا ہو کر اس کی مدد کرتا ہے مگر فاسقانہ زندگی والے کے دماغ میں روشنی
نہیں آسکتی۔ تقویٰ اختیار کرو کہ خدا تمہارے ساتھ ہو۔ (الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخہ ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه (۳)
مکاشفات اور الہامات کے ابواب کے کھلنے کے واسطے جلدی نہ کرنی چاہیے اگر تمام عمر بھی کشوف اور
الہامات نہ ہوں تو گھبرانا نہ چاہیے اگر یہ معلوم کر لو کہ تم میں ایک عاشق صادق کی سی محبت ہے جس طرح وہ اس
کے ہجر میں اس کے فراق میں بھوکا مرتا ہے پیاس سہتا ہے نہ کھانے کا ہوش ہے نہ پانی کی پرواہ ۔ نہ اپنے تن
بدن کی کچھ خبر اسی طرح تم بھی خدا کی محبت میں ایسے محو ہو جاؤ کہ تمہارا وجود ہی درمیان سے گم ہو جاوے پھر
اگر ایسے تعلق میں انسان مر بھی جاوے تو بڑا ہی خوش قسمت ہے۔ ہمیں تو ذاتی محبت سے کام ہے۔ نہ کشوف
سے غرض نہ الہام کی پرواہ ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخہ ۷ ار مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۳)
ہر یک وحی نبی منزل علیہ کی فطرت کے موافق نازل ہوتی ہے جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مزاج میں
جلال اور غضب تھا۔ توریت بھی موسوی فطرت کے موافق ایک جلالی شریعت نازل ہوئی ۔ حضرت مسیح علیہ السلام
کے مزاج میں حلم اور نرمی تھی سو انجیل کی تعلیم بھی حلم اور نرمی پر مشتمل ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج
بغایت درجہ وضع استقامت پر واقع تھا۔ نہ ہر جگہ حکم پسند تھا اور نہ ہر مقام غضب مرغوب خاطر تھا بلکہ حکیمانہ طور
پر رعایت محل اور موقعہ کی ملحوظ طبیعت مبارک تھی ۔ سو قرآن شریف بھی اسی طر ز موزوں و معتدل پر نازل ہوا
که جامع شدت و رحمت و ہیبت و شفقت و نرمی و درشتی ہے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۹۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
جبکہ خدا نے ظاہری چیزوں کے معلوم کرنے کے لئے ظاہری حواس عطا فرمائے ہیں اور علوم معقولہ کے
دریافت کرنے کے لئے جو امور باطنیہ ہیں حواس خمسہ باطنی عطا کئے ہیں پس اس صورت میں صاف طور پر
سمجھ آسکتا ہے کہ ایسے امور جو عقل سے بالاتر ہیں اُن کے دریافت کے لئے بھی خدا نے کوئی ذریعہ رکھا ہو گا سو