سورة النّبَإِ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وہ ذریعہ وحی اور کشف ہے اور جیسا کہ انسانی فطرت کے لئے یہ دائمی عطیہ ہے کہ بجز ان لوگوں کے جو
بہرے اور اندھے یا دیوانے ہوں ہر ایک انسان کو حواس خمسہ ظاہری اور باطنی اب بھی حسب تفاوت مراتب
عطا ہوتے ہیں یہ نہیں کہ صرف پہلے عطا ہوتے تھے اور اب نہیں ۔ ایسا ہی خدا کا قانون قدرت روحانی حواس
کے لئے بھی اسی کے مطابق ہے کہ اب بھی وحی اور کشف کے حواس حسب مراتب ملتے ہیں اور جو اعلیٰ درجہ کی
استعداد رکھتے ہیں وہ ان روحانی حواس میں سب سے بڑھ جاتے ہیں اور جو کتاب انسانوں کو یہ تعلیم دے کہ لو
وہ روحانی حواس اب نہیں ملتے بلکہ پہلے کسی زمانہ میں مل چکے وہ کتاب خدا کی طرف سے نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ
نہ صرف قانون قدرت کے برخلاف بلکہ مشاہدہ اور تجربہ کے بھی بر خلاف ہے۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۱۷)
ہر شخص کا کلام اس کی ہمت کے موافق ہوتا ہے جس قدر اس کی ہمت اور عزم اور مقاصد عالی ہوں گے اسی
پایہ کا وہ کلام ہوگا اور وحی الہی میں بھی یہی رنگ ہوتا ہے جس شخص کی طرف اس کی وحی آتی ہے جس قدر ہمت
بلند رکھنے والا وہ ہو گا اسی پایہ کا کلام اسے ملے گا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمت و استعداد اور عزم کا دائرہ
چونکہ بہت ہی وسیع تھا اس لئے آپ کو جو کلام ملا وہ بھی اس پایہ اور رتبہ کا ہے اور دوسرا کوئی شخص اس ہمت اور
حوصلہ کا کبھی پیدا نہ ہوگا کیونکہ آپ کی دعوت کسی محدودوقت یا مخصوص قوم کے لئے نہ تھی ۔ جیسے آپ سے پہلے
نبیوں کی ہوتی تھی ۔
الحکم جلدے نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۲)
اگر کسی کے دل میں یہ و ہم گزرے کہ اب جنگلی آدمیوں کو جو بے زبانی کی حالت میں محض اشارات سے
گزارہ کرتے ہیں کیوں کر بذریعہ الہام کے کسی بولی سے مطلع نہیں کیا جاتا اور کیوں کوئی بچہ نوزاد جنگل میں
رکھنے سے خدا کی طرف سے کوئی الہام نہیں پاتا تو یہ خدا کی صفات کی ایک غلط فہمی ہے کیونکہ القاء اور الہام ایسا
امر نہیں ہے کہ جو ہر جگہ جابے جابلا لحاظ مادہ قابلہ کے ہو جایا کرے بلکہ القاء اور الہام کے لئے مادہ قابلہ کا ہونا
نہایت ضروری شرط ہے اور دوسری شرط یہ بھی ہے کہ اس الہام کے لئے ضرورت حقہ بھی پائی جائے۔
( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۲۷ تا ۴۳۱)
وحی الہی کے انوار قبول کرنے کے لئے فطرت قابلہ شرط ہے جس میں وہ انوار منعکس ہوسکیں جو خدائے تعالیٰ
کسی وقت اپنے خاص ارادہ سے نازل کرے۔ (آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷ ۲۳ حاشیه )
عجیب بات ہے کہ بعض اوقات بعض فقروں میں خدا تعالیٰ کی وحی انسانوں کی بنائی ہوئی صرفی نحوی قواعد
کی بظاہر اتباع نہیں کرتی مگر ادنی توجہ سے تطبیق ہو سکتی ہے اسی وجہ سے بعض نادانوں نے قرآن شریف پر
بھی اپنی مصنوعی نو کو پیش نظر رکھ کر اعتراض کئے ہیں مگر یہ تمام اعتراض بیہودہ ہیں۔ زبان کا علم وسیع خدا کو ہے
نہ کسی اور کو ۔ اور زبان جیسا کہ تغیر مکانی سے کسی قدر بدلتی ہے ایسا ہی تغیر زمانی سے بھی تبدیلیاں ہوتی رہتی
ہیں۔ آج کل کی عربی زبان کا اگر محاورہ دیکھا جائے جو مصر اور مکہ اور مدینہ اور دیارِ شام وغیرہ میں بولی جاتی
ہے تو گویا وہ محاورہ صرف و نحو کے تمام قواعد کی بیخ کنی کر رہا ہے اور ممکن ہے کہ اسی قسم کا محاورہ کسی زمانہ میں
پہلے بھی گزر چکا ہو۔ پس خدا تعالیٰ کی وحی کو اس بات سے کوئی روک نہیں ہے کہ بعض فقرات سے گذشتہ محاورہ
یا موجودہ محاورہ کے موافق بیان کرے۔
( نزول المسح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۳۶)
مکالمات اور مخاطبات الہیہ سے اُس قسم کے کلمات مراد نہیں ہیں جن کی نسبت خود ملہم متر متردد ہو کہ آیا وہ
شیطانی ہیں یا رحمانی۔ ایسے بے برکت کلمات جن میں شیطان بھی شریک ہو سکتا ہے شیطانی ہی سمجھنے چاہئیں ۔
کیونکہ خدا تعالیٰ کے روشن اور بابرکت اور لذیذ کلمات شیطان کے کلمات سے مشابہ نہیں ہو سکتے اور جن دلوں
میں بباعث طہارت کاملہ شیطان کا کچھ حصہ نہیں رہتا اُن کی وحی میں بھی شیطان کا کچھ حصہ نہیں رہتا اور
شیطان انہیں نجس دلوں پر اترتا ہے جو شیطان کی طرح اپنے اندر نا پا کی رکھتے ہیں۔ پاک نفسوں پر پاک کا
کلام نازل ہوتا ہے اور پلید نفسوں پر پلید کا۔
اور اگر ایک انسان اپنے الہام میں متحیر ہے اور نہیں جانتا کہ وہ شیطان کی طرف سے ہے یا خدا کی طرف
سے۔ ایسے شخص کا الہام اُس کے لئے آفت جان ہے کیونکہ ممکن ہے کہ وہ اس الہام کی بنا پر کسی نیک کو بدقرار
دے حالانکہ وہ الہام شیطان کی طرف سے ہو اور ممکن ہے کہ کسی بد کو نیک قرار دے حالانکہ وہ سراسر نہ شیطانی
تعلیم ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایک امر کو جو الہام کے ذریعہ سے اس کو معلوم ہوا ہے خدا کا امر سمجھ کر بجالا وے
حالانکہ وہ شیطان نے حکم دیا ہو۔ اور اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ایک حکم شیطان کا حکم سمجھ کر ترک کر دے
حالانکہ وہ خدا تعالیٰ کا حکم ہو۔
صاف ظاہر ہے کہ بجز ایک قطعی فیصلہ کے یعنی بجز اس امر کے کہ دل اس یقین سے پر ہو کہ در حقیقت یہ خدا
کا حکم ہے اس کے کرنے کے لئے پوری استقامت حاصل نہیں ہو سکتی خصوصاً بعض امور ایسے ہوتے ہیں کہ
ظاہر شرع کو اُن پر کچھ اعتراض بھی ہوتا ہے جیسا کہ خضر کے کام پر ظاہر شرع کو سراپا اعتراض تھا۔ نبیوں کی
تمام شریعتوں میں سے کسی شریعت میں یہ حکم نہیں کہ ایک بے گناہ بچہ کو قتل کر دو۔ پس اگر خضر کو یہ یقین نہ ہوتا
کہ یہ وحی خدا کی طرف سے ہے تو وہ کبھی قتل نہ کرتا اور اگر موسیٰ کی ماں کو یقین نہ ہوتا کہ اس کی وحی خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے تو کبھی اپنے بچہ کو دریا میں نہ ڈالتی ۔
کی
اب ظاہر ہے کہ ایسا الہام کس طرح فخر کے لائق ہو سکتا اور کس طرح اس کے ضرر سے انسان امن میں رہ
سکتا ہے جس کی نسبت کبھی تو اس کا یہ خیال ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور کبھی یہ خیال ہے کہ شیطان
طرف سے ہے۔ ایسا الہام تو آفت جان اور آفت ایمان ہے بلکہ ایک بلا ہے جس سے کبھی نہ کبھی وہ ہلاک
ہو سکتا ہے۔ خدا تعالیٰ ایسا نہیں ہے کہ اپنے ان بندوں کو جو تعلقات نفس امارہ سے الگ ہو کر محض اس کے ہو
جاتے ہیں اور اُس کی محبت کی آگ سے تمام ما سوا اللہ کو جلا دیتے ہیں وہ اپنے ایسے بندوں کو شیطان کے پنجہ
میں گرفتار کرے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ جس طرح روشنی اور تاریکی میں فرق ہے اسی طرح شیطانی وساوس اور
خدا تعالیٰ کی پاک وحی میں فرق ہے۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۱۰،۳۰۹)
الہام کچھ نئے نہیں جب تک کہ انسان اپنے تئیں شیطان کے دخل سے پاک نہ کرلے اور بے جا تعصبوں
اور کینوں اور حسدوں سے اور ہر ایک خدا کو ناراض کرنے والی بات سے اپنے آپ کو صاف نہ کرلے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۸ مورخه ۱۷ رمئی ۱۹۰۱ ء صفحه (۱۳)
اس بات کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے کہ رویا اور الہام پر مدار صلاحیت نہیں رکھنا چاہیے۔ بہت سے آدمی دیکھے
گئے ہیں کہ ان کو رؤیا اور الہام ہوتے رہے لیکن انجام اچھا نہیں ہوا جو اعمالِ صالحہ کی صلاحیت پر موقوف
ہے۔ اس تنگ دروازہ سے جو صدق و وفا کا دروازہ ہے گزرنا آسان نہیں۔ ہم کبھی ان باتوں سے فخر نہیں
کر سکتے کہ رو یا یا الہام ہونے لگے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہیں اور مجاہدات سے دستکش ہور ہیں ۔ اللہ تعالیٰ
اس کو پسند نہیں کرتا۔
البدر جلد ۳ نمبر ۱۸ ، ۱۹ مورخه ۸ و ۱۶ رمتی ۱۹۰۴ ء صفحه (۱۰)
محض الہام جب تک اس کے ساتھ فعلی شہادت نہ ہو ہر گز کسی کام کا نہیں ۔ دیکھو جب کفار کی دیکھو جب کفار کی طرف سے
اعتراض ہو لَسْتَ مُرْسَلا (الرعد : ۴۴) تو جواب دیا گیا کفی بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمُ (الرعد : ۴۴)
یعنی عنقریب خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت میری صداقت کو ثابت کر دے گی پس الہام کے ساتھ فعلی شہادت
( بدر جلد ۶ نمبر ۷ امورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ء صفحه (۹)
بھی چاہیے۔
الہام وحی تو خدا تعالیٰ کا فعل ہے کوئی انسانی عمل نہیں۔ خدا کے فعل پر اپنا فخر جاننا اور خوش ہونا جاہل کا کام
ہے۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو کہ آپ بعض دفعہ رات کو اس قدر عبادت میں کھڑے
کھڑے ہوتے
تھے کہ پاؤں پر ورم ہو جاتا تھا ساتھی نے عرض کی کہ آپ تو گناہوں سے پاک ہیں اس قدر محنت پھر کس
لئے ۔ فرمایا أَفَلا أَكُونَ عَبْدًا شُكُورًا کیا میں شکر گزار نہ بنوں ۔
( بدر جلدے نمبر ۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )
جب تک انسان اپنے نفسانی جذبات اور خودی سے فنا نہ ہو جاوے جب تک خواہ الہام بھی ہو اور کشوف
بھی دکھائے جاویں مگر کسی کام کے نہیں ہیں کیونکہ بجز اس کے کہ خدا میں اپنے آپ کو فنا کر دیا جاوے۔ یہ
امور عارضی ہوتے ہیں اور دیر یا نہیں ہوتے اور ان کی کچھ بھی قدر و قیمت نہیں
نہیں ہوتی ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۴)
یہ دعوی ہمارا بالکل صحیح اور نہایت صفائی سے ثابت ہے کہ صراط مستقیم پر چلنے سے طالب صادق الہام الہی
پاسکتا ہے کیونکہ اول تو اس پر تجربہ ذاتی شاہد ہے ماسوائے اس کے ہر یک عاقل سمجھ سکتا ہے کہ اس دنیا میں
اس سے بڑھ کر اور کوئی معرفت الہی کا اعلیٰ رتبہ نہیں ہے کہ انسان اپنے رب کریم جل شانہ سے ہم کلام
ہو جائے ۔ یہی درجہ ہے جس سے روحیں تسلی پاتی ہیں اور سب شکوک و شبہات دور ہو جاتے ہیں اور اسی درجہ
صافیہ پر پہنچ کر انسان اس دقیقہ معرفت کو پالیتا ہے جس کی تحصیل کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے اور دراصل نجات
کی کنجی اور ہستی موہوم کا عقدہ کشا یہی درجہ ہے جس سے ثابت ہوتا ہے اور کھل جاتا ہے کہ خالق حقیقی کو اپنی
مخلوق ضعیف سے کس قدر قرب واقعہ ہے۔ اس درجہ تک پہنچنے کی خبر ہمیں اسی نور نے دی ہے۔ جس کا نام
قرآن ہے وہ نور صاف عام طور پر بشارت دیتا ہے کہ الہام کا چشمہ کبھی بند نہیں ہوسکتا۔ جب کوئی مشرق کا
رہنے والا یا مغرب کا باشندہ دلی صفائی سے خدائے تعالیٰ کو ڈھونڈھے گا اور اس سے پوری پوری صلح کرلے گا
اور درمیان کے حجاب اٹھائے گا تو ضرور اسے پائے گا اور جب واقعی اور سچے اور کامل طور پر پائے گا تو ضرور
خدا اس سے ہم کلام ہوگا۔
سرمه چشم آریہ ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۳۷، ۲۳۸)
بے شک یہ بات سب کے فہم میں آسکتی ہے کہ انسان اپنی اس غافلا نہ زندگی میں جو ہر دم تحت الثریٰ کی
طرف کھینچ رہی ہے اور علاوہ اس کے تعلقات زن و فرزند اور ننگ و ناموس کے بوجھل اور بھاری پتھر کی طرح
ہر لحظہ نیچے کی طرف لے جارہے ہیں ایک بالائی طاقت کا ضرور محتاج ہے جو اس کو سچی بینائی اور سچا کشف بخش
کر خدائے تعالیٰ کے جمال با کمال کا مشتاق بنا دیوے۔ سو جاننا چاہیئے کہ وہ بالائی طاقت الہام ربانی ہے جو
عین دُکھ کے وقت میں سرور پہنچاتا ہے اور مصائب کے ٹیلوں اور پہاڑوں کے نیچے بڑے آرام اور لذت