سورة عَبَسَ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فَتَدَبَّرُ أَيُّهَا الْمُنْصِفُ الْعَاقِلُ كَيْفَ لا اے عقلمند اور منصف مزاج تو غور کر کہ اس
يَجُوزُ مُكَالمَاتُ اللهِ بِبَعْضِ رِجَالِ هَذِهِ بہترین اُمت کے بعض مردوں کے ساتھ خدا تعالیٰ
الْأُمَّةِ الَّتِي هِيَ خَيْرُ الْأُمَمِ وَ قَدْ كَلَّمَ الله کے مکالمات کیوں جائز نہیں۔ بحالیکہ اللہ تعالیٰ نے
نِسَاءَ قَوْمٍ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَ قَدْ آتَاكُمْ پہلی قوموں کی بعض عورتوں سے بھی کلام کیا اور
مَثَلُ الْأَوَّلِينَ
تمہارے پاس پہلوں کی مثالیں موجود ہیں۔
( ترجمه از مرتب )
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدے صفحہ ۲۹۷)
یہ بات ہر گز صحیح نہیں ہے کہ خدا کا کلام کرنا آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گیا ہے ہم اس کے کلام اور مخاطبات پر
کسی زمانہ تک مہر نہیں لگاتے ۔ بیشک وہ اب بھی ڈھونڈنے والوں کو الہامی چشمہ سے مالا مال کرنے کو طیار
ہے جیسا کہ پہلے تھا اور اب بھی اس کے فیضان کے ایسے دروازے کھلے ہیں جیسے کہ پہلے تھے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۶۶، ۳۶۷)
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ میری جماعت میں اس قسم کے ملہم اس قدر ہیں کہ بعض کے الہامات کی ایک
کتاب بنتی ہے۔ سید امیر علی شاہ ہر ایک ہفتہ کے بعد الہامات کا ایک ورق بھیجتے ہیں اور بعض عورتیں میری
مصدق ہیں جنہوں نے ایک حرف عربی کا نہیں پڑھا اور عربی میں الہام ہوتا ہے۔
( ضرورة الامام، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۵۰۱)
اگر ایک شخص اپنی نابینائی سے میری وحی سے منکر ہے تا ہم اگر وہ مسلمان کہلاتا ہے اور پوشیدہ دہر یہ نہیں
تو اس کے ایمان میں یہ بات داخل ہونی چاہیے کہ یقینی قطعی مکالمہ الہیہ ہو سکتا ہے اور جیسا کہ خدا تعالیٰ کی وحی
یقینی پہلی امتوں میں اکثر مردوں اور عورتوں کو ہوتی رہی ہے اور وہ نبی بھی نہ تھے۔ اس اُمت میں بھی اس
یقینی اور قطعی وحی کا وجود ضروری ہے تا یہ امنت بجائے افضل الامم ہونے کے احقر الام نہ ٹھہر جائے۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۷)
کوئی چیز اپنی صفات ذاتیہ سے الگ نہیں ہو سکتی پھر خدا کا کلام جو زندہ کلام ہے کیوں کر الگ
ہو سکے۔ پس کیا تم کہہ سکتے ہو کہ آفتاب وحی اگر چہ پہلے زمانوں میں یقینی رنگ میں طلوع کرتا رہا ہے مگر
اب وہ صفائی اس کو نصیب نہیں گویا یقینی معرفت تک پہنچنے کا کوئی سامان آگے نہیں رہا بلکہ پیچھے رہ گیا ہے اور گویا
خدا کی سلطنت اور حکومت اور فیض رسانی کچھ تھوڑی مدت تک رہ کرختم ہو چکی ہے لیکن خدا کا کلام اس
کے برخلاف گواہی دیتا ہے کیونکہ وہ یہ دعا سکھلاتا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ

عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧،٦ ) ۔
سورة الشورى
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۸۷)
قرآن شریف پر شریعت ختم ہو گئی مگر وحی ختم نہیں ہوئی کیونکہ وہ سچے دین کی جان ہے جس دین میں وحی
الہی کا سلسلہ جاری نہیں وہ دین مردہ ہے اور خدا اس کے ساتھ نہیں۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۴ حاشیه )
یہ خیال مت کرو کہ خدا کی وحی آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہے اور روح القدس اب اُتر نہیں سکتا بلکہ پہلے
زمانوں میں ہی اُتر چکا۔ اور میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہر یک دروازہ بند ہو جاتا ہے مگر روح القدس کے
اُترنے کا کبھی دروازہ بند نہیں ہوتا تم اپنے دلوں کے دروازے کھول دوتا وہ ان میں داخل ہو تم اُس آفتاب
سے خود اپنے تئیں دور ڈالتے ہو جبکہ اُس شعاع کے داخل ہونے کی کھڑکی کو بند کرتے ہو۔اے نادان اٹھ اور
اس کھڑکی کو کھول دے تب آفتاب خود بخود تیرے اندر داخل ہو جائے گا جبکہ خدا نے دنیا کے فیضوں کی راہیں
اس زمانہ میں تم پر بند نہیں کیں بلکہ زیادہ کیں تو کیا تمہارا ظن ہے کہ آسمان کے فیوض کی راہیں جن کی اس
وقت تمہیں بہت ضرورت تھی وہ تم پر اُس نے بند کر دی ہیں ہر گز نہیں بلکہ بہت صفائی سے وہ دروازہ کھولا گیا
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۵،۲۴)
ہے۔
تم صدق اور راستی اور تقویٰ اور محبت ذاتیہ الہیہ میں ترقی کرو اور اپنا کام یہی سمجھو جب تک زندگی ہے پھر
خدا تم میں سے جس کی نسبت چاہے گا اُس کو اپنے مکالمہ مخاطبہ سے بھی مشرف کرے گا۔ تمہیں ایسی تمنا بھی
نہیں چاہیے تا نفسانی تمنا کی وجہ سے سلسلہ شیطانیہ شروع نہ ہو جائے جس سے کئی لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں ۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۸)
متابعت نبوی سے نعمت وحی حاصل کرنے کے لئے قیامت تک دروازے کھلے ہیں ۔ وہ وحی جو اتباع کا
نتیجہ ہے کبھی منقطع نہیں ہو گی مگر نبوت شریعت والی یا نبوت مستقلہ منقطع ہو چکی ہے۔
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه (۲۱۳)
جبکہ خدا تعالیٰ کا جسمانی قانون قدرت ہمارے لئے اب بھی وہی موجود ہے جو پہلے تھا تو پھر روحانی قانون
قدرت اس زمانہ میں کیوں بدل گیا ؟ نہیں ہر گز نہیں بدلا ۔ پس وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ وحی الہی پر آئندہ کے
لئے مہر لگ گئی ہے وہ سخت غلطی پر ہیں۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۸۰)
یا د رکھو خدا تعالیٰ ہر گز ایسے شخص کو ضائع نہیں کرتا جو اس کی جستجو میں قدم رکھتا ہے۔ وہ یقینا ہے اور جیسے

آج 10 میں سے 10 باقی