سورة التّکویر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہمیشہ سے اس نے آنا الْمَوْجُود کہا ہے اب بھی کہتا ہے جس طرح حضرت مسیح پر وحی ہوتی تھی اسی طرح اب
بھی ہوتی ہے۔ میں سچ کہتا ہوں یہ نرا دعوی نہیں اس کے ساتھ روشن دلائل ہیں کہ پہلے کیا تھا جو اب نہیں ۔
اب بھی وہی خدا ہے جو سدا سے کلام کرتا چلا آیا ہے۔ اس نے اب بھی دُنیا کو اپنے کلام سے منور کیا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ ء صفحه ۳)
سچی معرفت بغیر مخاطبات الہیہ کے حاصل نہیں ہو سکتی۔ اگر یہ بات اس امت کو حاصل نہیں تو خیر امت
کس طرح سے بن گئی ۔ اللہ تعالیٰ نے مخاطبات کا دروازہ بند نہیں کیا ورنہ نجات کا کوئی ذریعہ باقی نہ رہتا۔
( بدر جلد ا نمبر ۳۳ مورخه ۶ رنومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳)
یہ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے الہام ووحی کے دروازہ کو بند نہیں کیا۔ جو لوگ اس امت کو وحی والہام کے
انعامات سے بے بہرہ ٹھہراتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں اور قرآن شریف کے اصل مقصد کو انہوں نے سمجھا ہی
نہیں ۔ ان کے نزدیک یہ امت وحشیوں کی طرح ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تاثیرات اور برکات کا
معاذ اللہ خاتمہ ہو چکا اور وہ خدا جو ہمیشہ سے متکلم خدا رہا ہے اب اس زمانہ میں آ کر خاموش ہو گیا۔ وہ نہیں
جانتے کہ اگر مکالمه مخاطبہ نہیں تو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کا مطلب ہی کیا ہوا ؟ بغیر مکالمه مخاطبہ کے تو اس کی ہستی پر کوئی
دلیل قائم نہیں ہو سکتی ۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۲)
سب صوفی اس بات کے بھی قائل ہوتے ہیں کہ وحی کا سلسلہ بند نہیں ہوتا بلکہ ظلی طور پر انسان نبی بن سکتا
ہے مگر کمزوری کے ساتھ وحی دل کہہ دیتے ہیں۔ الحکم جلد ا ا نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۶ )
کبھی نبی کی اس قسم کی وحی جس کو دوسرے لفظوں میں اجتہاد بھی کہتے ہیں مس شیطانی سے مخلوط ہو جاتی
ہے اور یہ اُس وقت ہوتا ہے کہ جب نبی کوئی تمنا کرتا ہے کہ یوں ہو جائے تب ایسا ہی خیال اُس کے دل میں
گزرتا ہے جس پر نبی مستقل رائے قائم کرنے کے لئے ارادہ کر لیتا ہے تب فی الفور وحی اکبر جو کلام الہی اور
وحی متلو اور میمن ہے نبی کو اس غلطی پر متنبہ کر دیتی ہے اور وحی متلو شیطان کے دخل سے بکلی منزہ ہوتی ہے
کیونکہ وہ ایک سخت ہیبت اور شوکت اور روشنی اپنے اندر رکھتی ہے اور قول ثقیل اور شدید النزول بھی ہے اور
اس کی تیز شعاعیں شیطان کو جلاتی ہیں اس لئے شیطان اس کے نام سے دور بھاگتا ہے اور نزدیک نہیں آ سکتا
اور نیز ملائک کی کامل محافظت اس کے ارد گرد ہوتی ہے لیکن وحی غیر متلو جس میں نبی کا اجتہاد بھی داخل ہے یہ
قوت نہیں رکھتی ۔ اس لئے تمنا کے وقت جو کبھی شاذ نادر اجتہاد کے سلسلہ میں پیدا ہو جاتی ہے۔ شیطان نبی یا
رسول کے اجتہاد میں دخل دیتا ہے پھر وحی متلو اس دخل کو اٹھا دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ انبیاء کے بعض
اجتہادات میں غلطی بھی ہوگئی ہے جو بعد میں رفع کی گئی۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۵۳)
قرآن کریم وحی متلو ہے اور اس کے جمع کرنے اور محفوظ رکھنے میں وہ اہتمام بلیغ کیا گیا ہے کہ احادیث
کے اہتمام کو اس سے کچھ بھی نسبت نہیں ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۲، ۱۳)
اظہار اور
ہر یک ملہم من اللہ کو تین قسم کے الہام ہوتے ہیں ایک واجب التبلیغ دوسرے وہا دوسرے وہ الہام جن کے اظہار
عدم اظہار میں ملہم لوگ اختیار دیئے جاتے ہیں اگر مصلحت اظہار کی سمجھیں تو اظہار کر دیں ورنہ پوشیدہ رکھیں
تیسری قسم الہام کی وہ ہے جن کے اظہار سے ملہم لوگ منع کئے جاتے ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۱۶ حاشیه )
الہام رحمانی بھی ہوتا ہے اور شیطانی بھی۔ اور جب انسان اپنے نفس اور خیال کو دخل دے کر کسی بات
کے استكشاف کے لئے بطور استخارہ و استخبارہ وغیرہ کے توجہ کرتا ہے خاص کر اس حالت میں کہ جب اس کے
دل میں یہ تمنا مخفی ہوتی ہے کہ میری مرضی کے موافق کسی کی نسبت کوئی برا یا بھلا کلمہ بطور الہام مجھے معلوم
ہو جائے تو شیطان اُس وقت اُس کی آرزو میں دخل دیتا ہے اور کوئی کلمہ اس کی زبان پر جاری ہو جاتا ہے اور
دراصل وہ شیطانی کلمہ ہوتا ہے۔ یہ دخل کبھی انبیاء اور رسولوں کی وحی میں بھی ہو جاتا ہے مگر وہ بلا توقف
نکالا جاتا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۹)
إِنَّ الْوَحْيَ كَمَا يَنْزِلُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ كَذلِك وحی جیسے انبیاء پر نازل ہوتی ہے ویسے ہی وہ اولیاء
يَنْزِلُ عَلَى الْأَوْلِيَاءِ وَلَا فَرْقَى فِي نُزُولِ الْوَحْيِ پر نازل ہوتی ہے اور نبی اور ولی پر وحی کے نزول میں
بَيْنَ أَنْ يَكُون إِلى نَبِي أَوْ وَلِي وَلِكُلِّ حَقٌّ مِنْ کوئی فرق نہیں ہوتا ان میں سے ہر ایک کو اللہ تعالیٰ کے
مُكَالْمَاتِ اللهِ تَعَالَى وَمُخَاطَبَاتَه عَلَى حَسَبِ مکالمات اور مخاطبات سے علیٰ حسب المدارج حصہ ملتا
الْمَدَارِجِ نَعَمْ لِوَحْيِ الْأَنْبِيَاءِ شَأْنْ أَتَقُ ہے ہاں انبیاء کی وحی کو ایک شان اتم اور اکمل حاصل ہوتی
وَأَكْمَلُ وَأَقْوَى أَقْسَامِ الْوَحْيِ وَحی ہے اور وحی کی اقسام میں سے زیادہ قوی وہ وحی ہے جو
رَسُولِنَا خَاتَمِ النَّبِيِّينَ۔
ہمارے نبی خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل
(تحفة بغداد ، روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۷، ۲۸ حاشیہ ) ہوئی۔ (ترجمه از مرتب )
اگر الہامات میں کسی نا واقف اور ناخواندہ کے الہامی فقروں میں نحوی صرفی غلطی ہو جائے تو نفس الہام
قابلِ اعتراض نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔۔۔ یہ ادنی درجہ کا الہام کہلاتا ہے جو خدا تعالیٰ کے نور کی پوری تحلی سے رنگ
پذیر نہیں ہوتا کیونکہ الہام تین طبقوں کا ہوتا ہے ادنی اور اوسط اور اعلیٰ ۔
( ضرورة الامام، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۹۹)
اگر ایک کلام انسان سُنے یعنی ایک آواز اُس کے دل پر پہنچے اور اس کی زبان پر جاری ہو اور اس کو شبہ باقی
رہ جاوے کہ شاید یہ شیطانی آواز ہے یا حدیث النفس ہے تو در حقیقت وہ شیطانی آواز ہوگی یا حدیث النفس
ہوگی کیونکہ خدا کا کلام جس قوت اور برکت اور روشنی اور تاثیر اور لذت اور خدائی طاقت اور چمکتے ہوئے چہرہ
کے ساتھ دل پر نازل ہوتا ہے خود یقین دلا دیتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں ۔
نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۴)
تمام برکات اور یقین کے حصول کا ذریعہ خدا کا مکالمہ اور مخاطبہ ہے اور انسان کی یہ زندگی جو شکوک اور
شبہات سے بھری ہوئی ہے بجز مکالمات الہیہ کے سرچشمہ صافیہ کے یقین تک ہر گز نہیں پہنچ سکتی مگر خدا تعالیٰ
کا وہ مکالمہ یقین تک پہنچاتا ہے جو یقینی اور قطعی ہو جس پر ایک ملہم قسم کھا کر کہہ سکتا ہے کہ وہ اسی رنگ کا مکالمہ
ہے جس رنگ کا مکالمہ آدم سے ہوا اور پھر شیث سے ہوا اور پھر نوح سے ہوا اور پھر ابراہیم سے اور پھر اسحاق
سے اور پھر اسماعیل سے اور پھر یعقوب سے ہوا اور پھر یوسف سے اور پھر چار سو برس کے بعد موسیٰ سے اور پھر
یسوع بن نون سے ہوا اور پھر داؤد سے ہوا اور سلیمان سے اور الیسع نبی سے اور دانیال سے اور اسرائیلی- ائیلی سلسله
کے آخر میں عیسی بن مریم سے ہوا اور سب سے اتم اور اکمل طور پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ لیکن
اگر کوئی کلام یقین کے مرتبہ سے کمتر ہو تو وہ شیطانی کلام ہے نہ ربانی ۔
۔
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۸۶)
یہ نقطہ خوب توجہ سے یادرکھنے کے لائق ہے کہ جو الہامات ایسے کمزور اور ضعیف الاثر ہوں جو ملہم پر مشتبہ
رہتے ہیں کہ خدا کی طرف سے ہیں یا شیطان کی طرف سے۔ وہ درحقیقت شیطان کی طرف سے ہی ہوتے
ہیں یا
جو اس
یا شیطان کی آمیزش سے۔ اور گمراہ ہے وہ شخص جو ان پر بھروسہ کرتا ہے اور بد بخت ہے وہ شخص
خطرناک ابتلا میں ماخوذ ہے کیونکہ شیطان اس سے بازی کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کو ہلاک کرے۔
نزول المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۹۲)
وحی دو قسم کی ہے وحی الابتلاء اور وحی الاصطفاء ۔ وحی الابتلاء بعض اوقات موجب ہلاکت ہو جاتی ہے جیسا
کہ بلغم اسی وجہ سے ہلاک ہوا مگر صاحب وحی الاصطفاء کبھی ہلاک نہیں ہوتا۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۱)
وحی کی اقسام ثلاثہ میں سے اکمل اور اتم وہ وحی ہے جو علم کی تیسری قسم میں داخل ہے جس کا پانے والا
انوار سبحانی میں سرا پا غرق ہوتا ہے اور وہ تیسری قسم حق الیقین کے نام سے موسوم ہے۔
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰ )
رحمانی الہام اور وحی کے لئے اوّل شرط یہ ہے کہ انسان محض خدا کا ہو جائے اور شیطان کا کوئی حصہ اُس
میں نہ رہے کیونکہ جہاں مردار ہے ضرور ہے کہ وہاں کتے بھی جمع ہو جائیں ۔
الہام کشف یا رویا تین قسم کے ہوتے ہیں۔
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۴۲)
(۱) اوّل وہ جو خدا کی طرف سے ہوتے ہیں اور وہ ایسے شخصوں پر نازل ہوتے ہیں جن کا تزکیہ نفس کامل
طور پر ہو چکا ہوتا ہے اور وہ بہت سی موتوں اور محویت نفس کے بعد حاصل ہوا کرتا ہے اور ایسا شخص جذبات
نفسانیہ سے بکلی الگ ہوتا ہے اور اس پر ایک ایسی موت وارد ہو جاتی ہے جو اس کی تمام اندرونی آلائشوں کو
جلا دیتی ہے جس کے ذریعہ سے وہ خدا سے قریب اور شیطان سے دور ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ جو شخص جس کے
نزدیک ہوتا ہے اسی کی آواز سنتا ہے ہے۔
(۲) دوسرے حدیث النفس ہوتا ہے جس میں انسان کی اپنی تمنا ہوتی ہے اور انسان کے اپنے خیالات
اور آرزؤں کا اس میں بہت دخل ہوتا ہے اور جیسے مثل مشہور ہے بلی کو چھیچھڑوں کی خوا ہیں، وہی باتیں دکھائی
دیتی ہیں جن کا انسان اپنے دل میں پہلے ہی سے خیال رکھتا ہے اور جیسے بچے جو دن کو کتابیں پڑھتے ہیں تو
رات کو بعض اوقات وہی کلمات ان کی زبان پر جاری ہو جاتے یہی حال حدیث النفس کا ہے۔
(۳) تیسرے شیطانی الہام ہوتے ہیں ۔ ان میں شیطان عجیب طرح کے دھو کے دیتا ہے کبھی سنہری
تخت دکھاتا ہے اور کبھی عجیب و غریب نظارے دکھا کر طرح طرح کے خوش گن وعدے دیتا ہے۔
الحکم جلدا انمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ رنومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۲)
جس پر کوئی کلام نازل ہو جب تک تین علامتیں اس میں نہ پائی جائیں اُس کو خدا کا کلام کہنا اپنے تئیں
ہلاکت میں ڈالنا ہے۔
سورة الشورى
اوّل ۔ وہ کلام قرآن شریف سے مخالف اور معارض نہ ہو مگر یہ علامت بغیر تیسری علامت کے جو ذیل میں
لکھی جائے گی ناقص ہے بلکہ اگر تیسری علامت نہ ہو تو محض اس علامت سے کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکتا۔
دوم ۔ وہ کلام ایسے شخص پر نازل ہو جس کا تزکیہ نفس بخوبی ہو چکا ہو اور وہ اُن فانیوں کی جماعت میں داخل
ہو جو بکلی جذبات نفسانیہ سے الگ ہو گئے ہیں اور اُن کے نفس پر ایک ایسی موت وارد ہو گئی ہے جس کے
ذریعہ سے وہ خدا سے قریب اور شیطان سے دور جا پڑے ہیں کیونکہ جو شخص جس کے قریب ہے اُسی کی آواز
سنتا ہے پس جو شیطان کے قریب ہے وہ شیطان کی آواز سنتا ہے اور جو خدا سے قریب ہے وہ خدا کی آواز سنتا
ہے اور انتہائی کوشش انسان کی تزکیہ نفس ہے اور اُس پر تمام سلوک ختم ہو جاتا ہے اور دوسرے لفظوں میں یہ
ایک موت ہے جو تمام اندرونی آلائشوں کو جلا دیتی ہے۔ پھر جب انسان اپنا سلوک ختم کر چکتا ہے تو تصرفات
الہیہ کی نوبت آتی ہے تب خدا اپنے اس بندہ کو جو سلب جذبات نفسانیہ سے فنا کے درجہ تک پہنچ چکا ہے۔
معرفت اور محبت کی زندگی سے دوبارہ زندہ کرتا ہے اور اپنے فوق العادت نشانوں سے عجائبات روحانیہ کی
اُس کو سیر کراتا ہے اور محبت ذاتیہ کی وراء الوراء کشش اُس کے دل میں بھر دیتا ہے جس کو دنیا سمجھ نہیں سکتی اس
حالت میں کہا جاتا ہے کہ اُس کونئی حیات مل گئی جس کے بعد موت نہیں ۔
پس یہ نئی حیات کامل معرفت اور کامل محبت سے ملتی ہے اور کامل معرفت خدا کے فوق العادت نشانوں سے
حاصل ہوتی ہے اور جب انسان اس حد تک پہنچ جاتا ہے تب اُس کو خدا کا سچا مکالمہ مخاطبہ نصیب ہوتا ہے۔ مگر
یہ علامت بھی بغیر تیسرے درجہ کی علامت کے قابل اطمینان نہیں کیونکہ کامل تزکیہ ایک امر پوشیدہ ہے اس
لئے ہر ایک فضول گو ایسا دعویٰ کر سکتا ہے۔
تیسری علامت ملہم صادق کی یہ ہے کہ جس کلام کو وہ خدا کی طرف منسوب کرتا ہے خدا کے متواتر افعال
اُس پر گواہی دیں یعنی اس قدر اس کی تائید میں نشانات ظاہر ہوں کہ عقلِ سلیم اس بات کو ممتنع سمجھے کہ باوجود
اس قدر نشانوں کے پھر بھی وہ خدا کا کلام نہیں اور یہ علامت در حقیقت تمام علامتوں سے بڑھ کر ہے کیونکہ مکن
ہے کہ ایک کلام جو کسی کی زبان پر جاری ہو یا کسی نے بادعائے الہام پیش کیا ہو وہ اپنے معنوں کی رو سے
قرآن شریف کے بیان سے مخالف نہ ہو بلکہ مطابق ہو مگر پھر بھی وہ کسی مفتری کا افترا ہو کیونکہ ایک عقلمند جو
مسلمان ہے مگر مفتری ہے ضرور اس بات کا لحاظ رکھ لے گا کہ قرآن شریف کے مخالف کوئی کلام بدعوی الہام
پیش نہ کرے ورنہ خواہ مخواہ لوگوں کے اعتراضات کا نشانہ ہو جائے گا۔ اور نیز یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کلام حدیث
النفس ہو یعنی نفس کی طرف سے ایک کلمہ زبان پر جاری ہو جیسے اکثر بچے جو دن کو کتابیں پڑھتے ہیں رات کو
بعض اوقات وہی کلمات ان کی زبان پر جاری ہو جاتے ہیں۔ غرض کسی کلمہ کا جو بدعوی الہام پیش کیا گیا ہے
قرآن شریف سے مطابق ہونا اس بات پر قطعی دلیل نہیں ہے کہ وہ ضرور خدا کا کلام ہے۔ کیا ممکن نہیں کہ ایک
کلام اپنے معنوں کی رو سے خدا کے کلام کے مخالف بھی نہ ہو اور پھر وہ کسی مفتری کا افترا بھی ہو کیونکہ ایک
سے یہ کارروائی کر سکتا ہے کہ وہ قرآن شریف کی تعلیم کے موافق ایک کلام پیش کرے اور
کہے کہ یہ خدا کا کلام ہے جو میرے پر نازل ہوا ہے اور یا ایسا کلام حدیث النفس ٹھہر سکتا ہے یا شیطانی کلام ہو
سکتا ہے۔
ایسا ہی یہ دوسری شرط بھی یعنی یہ کہ جو الہام کا دعویٰ کرے وہ صاحب تزکیہ نفس ہو قابل اطمینان نہیں بلکہ
ایک پوشیدہ امر ہے اور بہتیرے نا پاک طبع لوگ اس بات کا دعوی کر سکتے ہیں کہ ہمارا نفس تزکیہ یافتہ ہے اور
ہم خدا سے سچی محبت رکھتے ہیں ۔ پس یہ امر بھی کوئی سہل امر نہیں کہ اس میں جلد تر صادق اور کا ذب میں فیصلہ
کیا جاوے یہی وجہ ہے کہ کئی خبیث النفس لوگوں نے ان برگزیدوں پر جو صاحب تزکیہ نفس تھے ناپاک
تہمتیں لگائی ہیں جیسا کہ آج کل کے پادری ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر تہمتیں لگاتے ہیں
اور نعوذ باللہ کہتے ہیں کہ آپ نفسانی شہوات کا اتباع کرتے تھے جیسا کہ اُن کے ہزاروں رسالوں اور
اخباروں اور کتابوں میں ایسی تہمتیں پاؤ گے۔ ایسا ہی یہودی لوگ حضرت عیسی علیہ السلام پر طرح طرح کی
ہمتیں لگاتے ہیں۔ چنانچہ تھوڑی مدت ہوئی ہے کہ میں نے ایک یہودی کی کتاب دیکھی جس میں نہ صرف یہ
نا پاک اعتراض تھا کہ نعوذ باللہ حضرت عیسیٰ کی ولادت نا جائز طور پر ہے بلکہ آپ کے چال و چلن پر بھی نہایت
گندے اعتراض کئے تھے اور جو آپ کی خدمت میں بعض عورتیں رہتی تھیں بہت بڑے پیرا یہ میں اُن کا ذکر
کیا تھا۔ پس جبکہ پلید طبع دشمنوں نے ایسے پاک فطرت اور مقدس لوگوں کو شہوت پرست لوگ قرار دیا
اور تزکیہ نفس سے محض خالی سمجھا تو اس سے ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ تزکیہ نفس کا مرتبہ دشمنوں پر ظاہر ہو
جانا کس قدر مشکل ہے چنانچہ آریہ لوگ خدا تعالیٰ کے تمام نبیوں کو محض مگار اور شہوت پرست قرار دیتے ہیں
اور اُن کا دور مکر و فریب کا دور ٹھہراتے ہیں ۔
لیکن یہ تیسری علامت کہ الہام اور وحی کے ساتھ جو ایک قول ہے اس کے ساتھ خدا کا ایک فعل بھی ہو۔ یہ
ایسی کامل علامت ہے جو کوئی اس کو توڑ نہیں سکتا ۔ یہی علامت ہے جس سے خدا کے سچے نبی جھوٹوں پر غالب
آتے رہے ہیں کیونکہ جو شخص دعوی کرے کہ میرے پر خدا کا کلام نازل ہوتا ہے پھر اس کے ساتھ صد بانشان
ظاہر ہوں اور ہزاروں قسم کی تائید اور نصرت الہی شامل حال ہو اور اُس کے دشمنوں پر خدا کے کھلے کھلے حملے
ہوں پھر کس کی مجال ہے کہ ایسے شخص کو جھوٹا کہہ سکے۔ مگر افسوس کہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں کہ اس
بلا میں پھنس جاتے ہیں کہ کوئی حدیث النفس یا شیطانی وسوسہ اُن کو پیش آجاتا ہے تو اُس کو خدا تعالیٰ کا کلام سمجھ
لیتے ہیں اور فعلی شہادت کی کچھ بھی پروانہیں رکھتے۔
ہاں یہ بھی ممکن ہے کہ کسی کو کبھی شاذ و نادر کے طور پر کوئی سچی خواب آجائے یا سچا الہام ہو جائے مگر وہ
صرف اس قدر سے مامور من اللہ نہیں کہلا سکتا اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ نفسانی تاریکیوں سے پاک ہے بلکہ
اس قدر رویا اور الہام میں قریباً تمام دنیا شریک ہے اور یہ کچھ بھی چیز نہیں اور یہ مادہ کبھی کبھی خواب یا الہام
ہونے کا محض اس لئے انسانوں کی فطرت میں رکھا گیا ہے تا ایک عقلمند انسان خدا کے برگزیدہ رسولوں پر
بدظنی نہ کر سکے اور سمجھ سکے کہ وحی اور الہام کا ہر ایک انسان کی فطرت میں تخم داخل ہے پھر اس کی کامل ترقی
سے انکار کرنا حماقت ہے۔
لیکن وہ لوگ جو خدا کے نزدیک ملہم اور مکلم کہلاتے ہیں اور مکالمہ اور مخاطبہ کا شرف رکھتے ہیں اور دعوت
خلق کے لئے مبعوث ہوتے ہیں ان کی تائید میں خدا تعالیٰ کے نشان بارش کی طرح برستے ہیں اور دنیا اُن کا
مقابلہ نہیں کر سکتی اور فعل الہی اپنی کثرت کے ساتھ گواہی دیتا ہے کہ جو کلام وہ پیش کرتے ہیں وہ کلام الہی
ہے۔ اگر الہام کا دعویٰ کرنے والے اس علامت کو مد نظر رکھتے تو وہ اس فتنہ سے بچ جاتے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۳۵ تا ۵۳۸ )
سچی وحی کا خدائے تعالیٰ نے یہی نشان دیا ہے کہ جب وہ نازل ہوتی ہے تو ملائک بھی اس کے ساتھ ضرور
اُترتے ہیں اور دُنیا دن بدن راستی کی طرف پلٹا کھاتی جاتی ہے۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۹)
وَ مَنْ تَفَوَّةَ بِكَلِمَةٍ لَيْسَ لَهُ أَصْلُ جو شخص بھی ایسا کلمہ منہ سے نکالتا ہے جس کی حقیقی بنیاد
صَحِيحُ فِي الشَّرْعِ مُلْهَمَّا كَانَ أَوْ مُجْتَهِدًا فَبِهِ شریعت پر نہ ہو خواہ وہ ملہم ہو یا مجتہد اس کے ساتھ
الشَّيَاطِينُ مُتَلَاعِبَةٌ۔
( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۱)
شیاطین کھیل رہے ہوتے ہیں ۔
( ترجمه از مرتب )