سورة الانشقاق

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وو
اور مال خرچ کرنے سے جلد تر دین پھیل جاتا ۔ ایک غریب آدمی جس کے پاس دنیا کی جائیداد میں سے
کچھ بھی نہیں کیوں اس عہدہ سے ممتاز کیا گیا ( پھر آگے بطور جواب فرمایا ) أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ کیا
قسام ازل کی رحمتوں کو تقسیم کرنا ان کا اختیار ہے۔ یعنی یہ خداوند حکیم مطلق کا فعل ہے کہ بعضوں کی استعداد میں
اور ہمتیں پست رکھیں اور وہ زخارف دنیا میں پھنسے رہے اور رئیس اور امیر اور دولتمند کہلانے پر پھولتے رہے
اور اصل مقصود کو بھول گئے اور بعض کو فضائل روحانیت اور کمالات قدسیہ عنایت فرمائے اور وہ اس محبوب حقیقی
کی محبت میں محو ہو کر مقرب بن گئے اور مقبولانِ حضرت احدیت ہو گئے ۔ ( پھر بعد اس کے اس حکمت کی
طرف اشارہ فرمایا کہ جو اس اختلاف استعدادات اور تباین خیالات میں مخفی ہیں ) نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم
معِيشَتَهُم - الخ ۔ یعنی ہم نے اس لئے بعض کو دولت مند اور بعض کو درویش اور بعض کو لطیف طبع اور بعض کو
کثیف طبع اور بعض طبیعتوں کو کسی پیشہ کی طرف مائل اور بعض کو کسی پیشہ کی طرف مائل رکھا ہے تا ان کو یہ آسانی
پیدا ہو جائے کہ بعض کے لئے بعض کار برار اور خادم ہوں اور صرف ایک پر بھار نہ پڑے اور اس طور پر
مہمات بنی آدم بآسانی تمام چلتے رہیں۔ اور پھر فرمایا کہ اس سلسلہ میں دنیا کے مال و متاع کی نسبت خدا کی
کتاب کا وجود زیادہ تر نفع رساں ہے۔ یہ ایک لطیف اشارہ ہے جو ضرورت الہام کی طرف فرمایا۔ تفصیل اس
کی یہ ہے کہ انسان مدنی الطبع ہے اور بجز ایک دوسرے کی مدد کے کوئی امر اس کا انجام پذیر نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً
ایک روٹی کو دیکھئے جس پر زندگانی کا مدار ہے۔ اس کے طیار ہونے کے لئے کس قدر تمدن و تعاون درکار ہے۔
زراعت کے تردّد سے لے کر اس وقت تک کہ روٹی پک کر کھانے کے لائق ہو جائے بیسیوں پیشہ وروں کی
اعانت کی ضرورت ہے۔ پس اس سے ظاہر ہے کہ عام امور معاشرت میں کس قدر تعاون اور باہمی مدد کی
ضرورت ہوگی ۔ اسی ضرورت کے انصرام کے لئے حکیم مطلق نے بنی آدم کو مختلف طبیعتوں اور استعدادوں پر
پیدا کیا تاہر ایک شخص اپنی استعداد اور میل طبع کے موافق کسی کام میں بہ طیب خاطر مصروف ہو۔ کوئی کھیتی
کرے۔ کوئی آلات زراعت بناوے۔ کوئی آٹا پیسے کوئی پانی لاوے۔ کوئی روٹی پکاوے کوئی سوت
کاتے۔ کوئی کپڑہ بنے۔ کوئی دوکان کھولے۔ کوئی تجارت کا اسباب لاوے۔ کوئی نوکری کرے اور اس طرح
پر ایک دوسرے کے معاون بن جائیں اور بعض کو بعض مدد پہنچاتے رہیں ۔ پس جب ایک دوسرے کی معاونت
ضروری ہوئی تو ان کا ایک دوسرے سے معاملہ پڑنا بھی ضروری ہو گیا۔ اور جب معاملہ اور معاوضہ میں
پڑ گئے اور اس پر غفلت بھی جو استغراق امور دنیا کا خاصہ ہے عا ئد حال ہو گئی تو ان کے لئے ایک ایسے قانون

عدل کی ضرورت پڑی جو ان کو ظلم اور تعدی اور بغض اور فساد اور غفلت من اللہ سے روکتا رہے تا نظام عالم میں
ابتری واقعہ نہ ہو۔ کیونکہ معاش و معاد کا تمام مدار انصاف و خدا شناسی پر ہے اور التزام انصاف و خدا ترسی ایک
قانون پر موقوف ہے جس میں دقائق معدلت و حقائق معرفت الہی بدرستی تمام درج ہوں اور سہواً یا عمداً کسی
نوع کا ظلم یا کسی نوع کی غلطی نہ پائی جاوے۔ اور ایسا قانون اسی کی طرف سے صادر ہو سکتا ہے جس کی ذات
سہو و خطا ظلم و تعدی سے بکلی پاک ہو اور نیز اپنی ذات میں واجب الانقیاد اور واجب التعظیم بھی ہو۔ کیونکہ گو
کوئی قانون عمدہ ہومگر قانون کا جاری کرنے والا اگر ایسا نہ ہو جس کو باعتبار مرتبہ اپنے کے سب پر فوقیت اور
حکمرانی کا حق ہو یا اگر ایسا نہ ہو جس کا وجود لوگوں کی نظر میں ہر ایک طور کے ظلم و خبث اور خطا اور غلطی سے پاک
ہو تو ایسا قانون اول تو چل ہی نہیں سکتا اور اگر کچھ دن چلے بھی تو چند ہی روز میں طرح طرح کے مفاسد پیدا
ہو جاتے ہیں اور بجائے خیر کے شر کا موجب ہو جاتا ہے۔ ان تمام وجوہ سے کتاب الہی کی حاجت ہوئی کیونکہ
ساری نیک صفتیں اور ہر ایک طور کی کمالیت و خوبی صرف خداہی کی کتاب میں پائی جاتی ہے وبس ۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۰۴ تا ۲۰۶ حاشیه )
رورو
نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمُ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ ۔۔۔۔۔۔ ہم نے
تمہارے کھانے پینے اور دوسری حاجات کی چیزیں تم میں تقسیم کر دی ہیں کسی کو تھوڑی اور کسی کو بہت دی ہیں
اور
ور بعض کا بعض سے مرتبہ زیادہ کر دیا ہے۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۶)
وَ زُخْرُفًا وَ إِنْ كُلُّ ذَلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ
لِلْمُتَّقِينَ ۔
ابتداء انبیاء علیہم السلام اور ماموروں کی مخالفت اور اُن کی تعلیم سے بے پروائی ظاہر کی جاتی ہے۔ آخر
ایک وقت آجاتا ہے کہ اس نیکی کے بروز اور کمال کی طرف توجہ ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۱ صفحه ۲)
ہے کہ وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ ۔
قدیم سے برگزیدہ لوگوں کے ساتھ سنت اللہ ہے کہ وہ ورطہ عظیمہ میں ڈالے جاتے ہیں لیکن نہ اس
لئے کہ غرق کئے جاویں بلکہ اس لیے کہ ان موتیوں کے وارث ہوں جو دریائے وحدت کی تہ میں ہیں ۔ وہ
آگ میں ڈالے جاتے ہیں نہ اس لئے کہ جلائے جائیں بلکہ اس غرض کے لئے کہ خدا تعالیٰ کی قدرت کا

تماشہ دکھا یا جاوے۔ غرض ان سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے اور ہنسی کی جاتی ہے۔ ان پر لعنت کرنا ثواب کا کام
سمجھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اپنا جلوہ دکھاتا ہے اور اپنی نصرت کی چمکار دکھاتا ہے۔ اس وقت
دنیا کو ثابت ہو جاتا ہے اور غیرت الہی اس غریب کے لئے جوش مارتی ہے اور ایک ہی تجلی میں اعداء کو
پاش پاش کر دیتی ہے۔ سو اول نوبت دشمنوں کی ہوتی ہے اور آخر میں اس کی باری آتی ہے۔ اس کی طرف
خدا تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے وَ الْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ پھر خدا تعالیٰ کے ماموروں پر مصائب اور
مشکلات کے آنے کا ایک یہ بھی سر ہوتا ہے ، تا ان کے اخلاق کے نمونے دنیا کو دکھائیں جاویں اور اس
عظیم الشان بات کو دکھائے جو ایک معجزہ کے طور پر ان میں ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۴ مورخه ۳۰ رجون ۱۹۰۱ء صفحه (۲)
وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضُ لَهُ شَيْطَنَا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ ۔
جو شخص قرآن کریم سے اعراض کرے اور جو اس کے صریح مخالف ہے اس کی طرف مائل ہو ہم اس پر
شیطان مسلط کر دیتے ہیں کہ ہر وقت اس کے دل میں وساوس ڈالتا ہے اور حق سے اس کو پھیرتا ہے اور نا بینائی
کو اس کی نظر میں آراستہ کرتا ہے اور ایک دم اس سے جدا نہیں ہوتا۔ اب اگر ہم کسی ایسی حدیث کو قبول کر لیں
جو صریح قرآن کی مخالف ہے تو گویا ہم چاہتے ہیں کہ شیطان ہمارا دن رات کا رفیق ہو جائے اور اپنے
وساوس میں ہمیں گرفتار کرے اور ہم پر نا بینائی طاری ہو اور ہم حق سے بے نصیب رہ جائیں ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۷)
فَاسْتَمْسِكُ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ إِنَّكَ عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ وَ إِنَّهُ لَذِكْرُ لَكَ وَ
لِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ )
قرآن کو ہر یک امر میں دستاویز پکڑو۔ تم سب کا اسی میں شرف ہے کہ تم قرآن کو دستاویز پکڑو اور اسی کو
مقدم رکھو ۔ اب اگر ہم مخالفت قرآن اور حدیث کے وقت میں قرآن کو دستاویز نہ پکڑیں تو گویا ہماری یہ مرضی
ہوگی کہ جس شرف کا ہم کو وعدہ دیا گیا ہے اس شرف سے محروم رہیں ۔
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۷)

فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنْكُثُونَ )
اگر وہ اس سنت اللہ سے خبر رکھتے جس کو قرآن کریم نے پیش کیا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے فَلَمَّا كَشَفْنَا
عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنْكُثُونَ (سورۃ الزخرف) تو جلدی کر کے اپنے تئیں ندامت کے گڑھے میں نہ
التے مگر ضرور تھا کہ جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے اس زمانہ کے لئے پہلے سے فرمایا تھا وہ
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۹۰)
سب پورا ہوا۔
إِنْ هُوَ إِلَّا عَبْدُ انْعَمْنَا عَلَيْهِ وَ جَعَلْنَهُ مَثَلًا لِبَنِي إِسْرَاءِيلَ وَ لَوْ نَشَاءُ
لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَلَيْكَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ وَ إِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ
بِهَا وَاتَّبِعُونِ هَذَا صِرَاطَ مُسْتَقِيمُ ۔
انَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ کے یہ معنے ہیں کہ یہودیوں کے ادبار اور ذلت کی نشانی مسیح کے آنے کا وقت تھا
اور جَعَلْنَهُ مَثَلًا لِبَنِي إِسْرَاءِيلَ بھی اسی کی تصدیق کرتا ہے ۔ساعۃ کے معنی آخرت کے بھی ہیں۔
البدر جلد نمبر ۳ مورخه ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۸)
( إِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرْنَ بِهَا - ( ظاہر ہے کہ خدائے تعالیٰ اس آیت کو پیش کر کے قیامت
کے منکرین کو ملزم کرنا چاہتا ہے کہ تم اس نشان کو دیکھ کر پھر مردوں کے جی اُٹھنے سے کیوں شک میں پڑے
ہو۔ سو اس آیت پر غور کر کے ہر یک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اس کو حضرت عیسیٰ کے نزول سے کچھ بھی تعلق نہیں
آیت تو یہ بتلا رہی ہے کہ وہ نشان مُردوں کے جی اٹھنے کا اب بھی موجود ہے اور منکرین کو ملزم کر رہی ہے کہ
اب بھی تم کیوں شک کرتے ہو۔ اب ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ کا اس آیت میں یہ مطلب
ہے کہ جب حضرت مسیح آسمان سے نازل ہوں گے تب اُن کا آسمان سے نازل ہونا مردوں کے جی اُٹھنے کے
لئے بطور دلیل یا علامت کے ہو گا تو پھر اس دلیل کے ظہور سے پہلے خدائے تعالیٰ لوگوں کو کیوں کر ملزم کر سکتا
ہے کیا اس طرح اتمام حجت ہو سکتا ہے؟ کہ دلیل تو ابھی ظاہر نہیں ہوئی اور کوئی نام ونشان اس کا پیدا نہیں ہوا
اور پہلے سے ہی منکرین کو کہا جاتا ہے کہ اب بھی تم کیوں یقین نہیں کرتے کیا اُن کی طرف سے یہ عذر صحیح طور
پر نہیں ہو سکتا کہ یا الہی ابھی دلیل یا نشان قیامت کا کہاں ظہور میں آیا جس کی وجہ سے فَلا تَمْتَرنَ بِهَا کی

آج 10 میں سے 10 باقی