سورة البُرُوج
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دھمکی ہمیں دی جاتی ہے۔ کیا یہ اتمام حجت کا طریق ہے؟ کہ دلیل تو ابھی پردہ غیب میں ہو اور یہ سمجھا جائے کہ
الزام پورا ہو گیا ہے۔ ایسے معنے قرآن شریف کی طرف منسوب کرنا گویا اس کی بلاغت اور پر حکمت بیان پر
دھبہ لگانا ہے۔ سچ ہے کہ بعض نے یہی معنے لئے ہیں مگر انہوں نے سخت غلطی کھائی بلکہ حق بات یہ ہے کہ انه
کا ضمیر قرآن شریف کی طرف پھرتا ہے اور آیت کے یہ معنے ہیں کہ قرآن شریف مردوں کے جی اُٹھنے کے
لئے نشان ہے کیونکہ اس سے مردہ دل زندہ ہو رہے ہیں۔ قبروں میں گلے سڑے ہوئے باہر نکلتے آتے ہیں
اور خشک ہڈیوں میں جان پڑتی جاتی ہے چنانچہ قرآن شریف میں خود اپنے تئیں قیامت کا نمونہ ظاہر کرتا ہے
جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا لِنُحْيِ بِهِ بَلْدَةً ميتًا ( سورة فرقان الجزء نمبر ۱۹)
(الفرقان : ۵۰،۴۹) یعنی ہم نے آسمان سے پاک پانی اُتار یعنی قرآن تاہم اس کے ساتھ مردہ زمین کو زندہ
کریں پھر فرماتا ہے وَ احْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا كَذلِكَ الْخُرُوج ( سورة ق الجزء نمبر ۲۶) (ق : ۱۲) یعنی قرآن
کے ساتھ ہم نے زمین مردہ کو زندہ کیا ۔ ایسا ہی حشر اجساد بھی ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔ در حقیقت جب ہم ایک منصفانہ نگاہ
سے عرب کی آبادیوں پر نظر ڈالیں کہ اپنی روحانی حالت کی رُو سے وہ کیسے قبرستان کے حکم میں ہو گئے تھے
اور کس درجہ تک سچائی اور خدا ترسی کی رُوح اُن کے اندر سے نکل گئی تھی اور کیسے وہ طرح طرح کی خرابیوں کی
وجہ سے جو اُن کے اخلاق اور اعمال اور عقائد پر اثر کر گئی تھیں سڑگل گئے تھے تو بلا اختیار ہمارے اندر سے یہ
شہادت نکلتی ہے کہ اُن کا زندہ کرنا جسمانی طور پر مردوں کے جی اُٹھنے سے بمراتب عجیب تر ہے جس کی عظمت
نے بے شمار عقلمندوں کی نگاہوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ آیت موصوفہ بالا کے حقیقی معنے یہ ہیں جو ہم نے ذکر کئے ہیں یعنی خدائے تعالیٰ
جسمانی طور پر مردوں کے جی اُٹھنے پر روحانی طور پر مردوں کا جی اُٹھنا بطور بدیہی نشان کے پیش کرتا ہے جو
در حقیقت دلوں پر نہایت مؤثر ہوا اور بے شمار کفار اس نشان کے قائل ہو گئے اور ہوتے جاتے ہیں ۔ اور ایک
جماعت محققین کی بھی یہی معنی آیت موصوفہ بالا کے لیتی ہے۔ چنانچہ تفسیر معالم میں زیر تفسیر اس آیت کے یہ
معنے لکھے ہیں جیسا کہ تفسیر کی عبارت یہ ہے وَقَالَ الْحَسَنُ وَجَمَاعَةً وَإِنَّهُ يَعْنِي وَإِنَّ الْقُرْآنَ لَعِلْمٌ
لِلسَّاعَةِ يُعَلِّمُكُمْ قِيَامَهَا وَيُخْبِرُكُمْ بِأَحْوَالِهَا وَ أَهْوَالِهَا فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا يَعْنِي فَلَا تَشُكُنَّ فِيهَا
بَعْدَ الْقُرْآنِ یعنی حسن اور ایک جماعت نے اس آیت کے یہی معنے کئے ہیں کہ قرآن قیامت کے لئے
نشان ہے اور زبان قال اور حال سے خبر دے رہا ہے کہ قیامت اور اُس کے حالات اور اس کے ہولناک
نشان واقع ہو نیوالے ہیں سو بعد اس کے کہ قرآن قیامت کے آنے پر اپنے اعجازی بیانات اور تاثیرات
احیاء موتی سے دلیل محکم قائم کر رہا ہے تم شک مت کرو۔ (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۲۱ تا ۳۲۶)
اس آیت کو حضرت مسیح کے دوبارہ نزول سے شکی طور پر بھی کچھ تعلق نہیں بات یہ ہے کہ حضرت مسیح کے
وقت میں یہودیوں میں ایک فرقہ صدوقی نام تھا جو قیامت سے منکر تھے پہلی کتابوں میں بطور پیشین گوئی کے
لکھا گیا تھا کہ ان کو سمجھانے کے لئے مسیح کی ولادت بغیر باپ کے ہوگی اور یہ ان کے لئے ایک نشان قرار دیا گیا
تھا جیسا کہ اللہ جل شانہ دوسری آیت میں فرماتا ہے وَ لِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ (مریم : ۲۲) اس جگہ الناس
سے مراد وہی صدوقی فرقہ ہے جو اس زمانہ میں بکثرت موجود تھا چونکہ توریت میں قیامت کا ذکر بظاہر کسی جگہ
معلوم نہیں ہوتا اس لئے یہ فرقہ مردوں کے جی اٹھنے سے بکلی منکر ہو گیا تھا۔ اب تک بائیبل کے بعض صحیفوں
میں موجود ہے کہ مسیح اپنی ولادت کے رو سے بطور علم الساعۃ کے ان کے لئے آیا تھا۔ اب دیکھئے اس آیت کو
نزول مسیح سے تعلق کیا ہے اور آپ کو معلوم ہے کہ مفسرین نے کس قدر جدا جدا طور پر اس کے معنے لکھے ہیں
ایک جماعت نے قرآن کریم کی طرف ضمیر ان کی پھیر دی ہے کیونکہ قرآن کریم سے روحانی طور پر
مردے زندہ ہوتے ہیں اور اگر خواہ نخواہ تحکم کے طور پر اس جگہ نزول مسیح مراد لیا جائے اور وہی نزول ان
لوگوں کے لئے جو آنحضرت صلعم کے عہد میں تھے نشان قیامت ٹھہرایا جائے تو یہ استدلال وجود قیامت تک
ہنسی کے لائق ہوگا اور جن کو یہ خطاب کیا گیا کہ مسیح آخری زمانہ میں نزول کر کے قیامت کا نشان ٹھہرے گا۔
اب تم با وجود اتنے بڑے نشان کے قیامت سے کیوں انکاری ہوئے ۔ وہ عذر پیش کر سکتے ہیں کہ دلیل تو ابھی
قیامت کے آنے کی بیان کر دی۔
موجود نہیں پھر یہ کہنا کس قدر عبث ہے کہ اب قیامت کے وجود پر ایمان لے آؤ شک مت کرو۔ ہم نے دلیل
الحق مباحثہ دہلی ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۹،۱۶۸)
فَاعْلَمْ أَنَّهُ تَعَالَى قَالَ وَ إِنَّهُ لَعِلْمُ جان لے کہ اللہ تعالیٰ نے مسیح کے متعلق و انه
لِلسَّاعَةِ وَمَا قَالَ إِنَّهُ سَيَكُونُ عِلْمًا لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ کہا ہے یہ نہیں کہا إِنَّهُ سَيَكُونُ
لِلسَّاعَةِ، فَالْايَةُ تَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ عِلْمٌ عِلْمًا لِلسَّاعة ۔ پس یہ آیت اس بات پر دلالت کرتی
لِلسَّاعَةِ مِنْ وَجْهِ كَانَ حَاصِلٌ لَهُ بِالْفِعْلِ ہے کہ وہ عِلْمٌ لِلسَّاعَةِ ایک ایسی وجہ سے تھا جو اُسے
لَا أَنْ يَكُونَ مِنْ بَعْدُ فِي وَقْتِ مِنَ بالفعل حاصل تھی بعد میں کسی وقت بھی اسے حاصل نہیں
الْأَوْقَاتِ وَالْوَجْهُ الْحَاصِلُ هُوَ تَوَلُّدُهُ مِنْ ہوگی اور جو وجہ اسے حاصل تھی وہ اس کا بغیر باپ کے پیدا