سورة الدّخان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الدخان
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حم وَ الْكِتَبِ الْمُبِينِ إِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةٍ مُبْرَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ )
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ ، اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ * رَحْمَةً مِّنْ
رَبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ۔
نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزول کے وقت جولیلۃ القدر مقرر کی گئی ہے وہ در حقیقت اس لیلہ
القدر کی ایک شاخ ہے یا یوں کہو کہ اس کا ایک ظل ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ہے خدائے تعالیٰ نے
اس لیلتہ القدر کی نہایت درجہ کی شان بلند کی ہے جیسا کہ اُس کے حق میں یہ آیت کریمہ ہے کہ فِيهَا يُفْرَقُ
كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ یعنی اس لیلتہ القدر کے زمانہ میں جو قیامت تک ممتد ہے ہر یک حکمت اور معرفت کی باتیں
دنیا میں شائع کر دی جائیں گی اور انواع اقسام کے علوم غریبہ و فنون نادرہ وصناعات عجیبہ صفحۂ عالم میں پھیلا
دئے جائیں گے اور انسانی قومی میں موافق اُن کی مختلف استعدادوں اور مختلف قسم کے امکان بسطت علم اور
عقل کے جو کچھ لیاقتیں مخفی ہیں یا جہاں تک وہ ترقی کر سکتے ہیں سب کچھ بمنصہ ظہور لایا جائے گا لیکن یہ سب
کچھ ان دنوں میں پر زور تحریکوں سے ہوتا رہے گا کہ جب کوئی نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں پیدا
ہو گا در حقیقت اسی آیت کو سورۃ الزلزال میں مفصل طور پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ سورۃ الزلزال سے پہلے
سورۃ القدر نازل کر کے یہ ظاہر فرمایا گیا ہے کہ سنت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ خدائے تعالیٰ کا کلام
ليلة القدر میں ہی نازل ہوتا ہے اور اس کا نبی لیلتہ القدر میں ہی دنیا میں نزول فرماتا ہے اور لیلۃ القدر میں ہی
وہ فرشتے اُترتے ہیں جن کے ذریعہ سے دُنیا میں نیکی کی طرف تحریکیں پیدا ہوتی ہیں اور وہ ضلالت کی پر ظلمت
رات سے شروع کر کے طلوع صبح صداقت تک اسی کام میں لگے رہتے ہیں کہ مستعد دلوں کو سچائی کی طرف
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۵۹، ۱۶۰)
کھینچتے رہیں ۔
۔
ہم نے قرآن کو ایک ایسی بابرکت رات میں اُتارا ہے جس میں ہر ایک امر پر حکمت تفصیل کے ساتھ
بیان کیا گیا ہے اس سے مطلب یہ ہے کہ جیسے ایک رات بڑی ظلمت کے ساتھ نمودار ہوئی تھی۔ اسی کے
مقابل پر اس کتاب میں انوار عظیمہ رکھے گئے ہیں جو ہر ایک قسم کے شک اور شبہ کی ظلمت کو ہٹاتے ہیں اور
ہر ایک بات کا فیصلہ کرتے ہیں اور ہر ایک قسم کی حکمت کی تعلیم کرتے ہیں۔
جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۷ )
وَ فِي هَذَا إِشَارَةٌ مِنْ رَّبِّ عَلِيْمٍ إِلَى أَنَّ اس میں رب علیم کی طرف سے اس بات کی طرف
كُلَّ مَا يُفْرَقُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ مِنْ أَمْرِ ذِی اشارہ ہے کہ لیلتہ القدر میں جو ہرا ہم کام تقسیم کیا جاتا ہے
بَالٍ فَهُوَ مَكْتُوبٌ فِي الْقُرْآنِ كِتَابِ اللہ وہ خدائے عزوجل کی عظیم الشان کتاب قرآن مجید میں لکھا
ذِي كُلِّ عَظْمَةٍ وَ جَلَالٍ فَإِنَّهُ نَزَلَ فِي لَيْلَةِ ہوا موجود ہے کیونکہ یہ ( قرآن مجید ) مکمل طور پر لیلہ
الْقَدْرِ بِنُزُولٍ تَامٍ فَبُوْرِكَ مِنْهُ اللَّيْلُ القدر میں نازل ہوا ہے پس اس کے اُترنے کی وجہ سے
بِإِذْنِ رَبِّ عَلَّامٍ فَكُلُّمَا يُوجَدُ مِنَ ربّ علیم کے اذن سے یہ رات بابرکت ہوگئی ۔ پس ہر
الْعَجَائِبِ فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ يُوجَدُ مِنْ عجیب بات جو اس رات میں ظاہر ہوئی ہے وہ دراصل
بَرَكَاتِ نُزُولِ هَذِهِ الصُّحُفِ الْمُبَارَكَةِ قرآن کریم کے نزول کی برکت ہے۔ پس قرآن کریم ان
فَالْقُرْآنُ أَحَقُّ وَ أَوْلَى بِهَذِهِ الصَّفَاتِ فَإِنَّهُ صفات کا زیادہ حقدار ہے کیونکہ وہ ان برکات کا سر چشمہ
مَبْدَأُ أَوَّلٌ لِهَذِهِ الْبَرَكَاتِ وَ مَا بُورِكَتِ ہے اور اس رات کو بھی صرف اس وجہ سے رب کا ئنات
اللَّيْلَةُ إِلَّا بِهِ مِنْ رَّبِّ الْكَائِنَاتِ وَلِأَجْلِ نے برکت دی ہے اسی لئے قرآن کریم اپنے آپ کو ان
ذَالِكَ يَصِفُ الْقُرْآنُ نَفْسَهُ بِأَوْصَافِ اوصاف سے متصف قرار دیتا ہے جو لیلۃ القدر میں
تُوجَدُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ بَلْ اللَّيْلَةُ كَالْهِلَالِ پائے جاتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ رات ہلال کی
وَهُوَ كَالْبَدْرِ وَذُلِكَ مَقَامُ الشُّكْرِ وَالْفَخْرِ مانند ہے اور قرآن کریم بدر کی مانند۔ اور یہ مسلمانوں
لِلْمُسْلِمِينَ
(سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۶۹ حاشیه )
کے لئے شکر اور فخر کا مقام ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
اس روشن اور کھلی کھلی کتاب کی قسم ہے کہ ہم نے اس قرآن کریم کو ایک مبارک رات میں اُتارا ہے کیونکہ
ہمیں منظور تھا کہ نافرمانی کے نتائج سے ڈراویں۔ وہ رات ایک ایسی بابرکت رات ہے کہ تمام حکمت کی
باتیں اس میں کھولی جاتی ہیں اور ایسا ہی ہم نے چاہا ہے اور تیرے رب نے رحمت کی راہ سے ایسا ہی ارادہ کیا
ہے کہ کل معارف و دقائق الہیہ کا تیری بعثت مبارکہ پر ہی خاتمہ ہو اور وہی کلام کل معارف حکمیہ کا جامع ہو جو
تجھ پر نازل ہوا ہے ۔۔۔۔۔ اور اس برکت والی رات سے مراد ایک تو وہی معنے ہیں جو مشہور ہیں اور دوسری
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ بعثت کی رات ہے اور اس کا دامن قیامت کے دن تک پھیلا ہوا ہے اور
آیت فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ تمام زمانہ جو قیامت تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد رسالت کے تحت میں ہے فیوض قرآن کریم سے بہت فائدہ اُٹھائے گا اور
وہ تمام معارف الہیہ جو دنیا میں مخفی چلے آتے تھے اس زمانہ میں وقتا فوقتا ظہور پذیر ہوتے رہیں گے اور نیز
آیت فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اس زمانہ با برکت کے خواص میں سے یہ بھی ہوگا
کہ معاش اور معاد کے کل علوم حکمیہ اپنے اعلیٰ درجہ کے کمالات کے ساتھ ظہور پذیر ہوں گے اور کوئی امر
حکمت ایسا نہیں رہے گا جس کی تفصیل نہ کی جائے۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷۴، ۳۷۵)
رَبِّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْى
وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ ابَابِكُمُ الْأَوَّلِينَ ، بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ )
خدا وہ خدا ہے جس نے زمین و آسمان کو بنایا اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب اسی نے پیدا کیا تا تم اُسی
صانع حقیقی پر یقین لاؤ اور شک کرنے کی کوئی وجہ نہ رہے۔ کوئی معبود اس کے سوا نہیں ۔ وہ زندہ کرتا ہے اور
مارتا ہے۔ تمہارا رب ہے اور تمہارے ان باپ دادوں کا جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں۔ بلکہ وہ تو شکوک و شبہات
میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان دلائل کی طرف انہیں کہاں نظر ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷۵)
فَارْتَقِبُ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ لَا يَغْشَى النَّاسَ هُذَا عَذَابٌ
اليم
پس تو اُس دن کا امیدوار رہ جس دن آسمان ایک کھلا کھلا دھواں لائے گا جس کو دیکھ کر کہیں گے کہ یہ عذاب
دردناک ہے ۔۔۔۔ اس جگہ دخان سے مراد قحط عظیم و شدید ہے جو سات برس تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ مبارکہ میں پڑا یہاں تک کہ لوگوں نے مُردے اور ہڈیاں کھائی تھیں جیسا کہ ابن مسعود کی حدیث
میں مفصل اس کا بیان ہے۔ لیکن آخری زمانہ کے لئے بھی جو ہمارا زمانہ ہے اس دخان مبین کا وعدہ تھا اس
طرح پر کہ قبل از ظهور مسیح نہایت درجہ کی شدت سے اس کا ظہور ہو گا۔ اب سمجھنا چاہیئے کہ یہ آخری زمانہ کا قحط
جسمانی اور روحانی دونوں طور سے وقوع میں آیا۔ جسمانی طور سے اس طرح کہ اگر اب سے پچاس برس
گذشتہ پر نظر ڈالی جاوے تو معلوم ہوگا کہ جیسے اب غلہ اور ہر یک چیز کا نرخ عام طور پر ہمیشہ کم رہتا ہے اس
کی نظیر پہلے زمانوں میں کہیں نہیں پائی جاتی۔ کبھی خواب خیال کی طرح چند روز گرانی غلہ ہوتی تھی اور پھر وہ
دن گزر جاتے تھے لیکن اب تو یہ گرانی لازم غیر منفک کی طرح ہے اور قحط کی شدت اندر ہی اندر ایک عالم کو
تباہ کر رہی ہے۔
اور روحانی طور پر صداقت اور امانت اور دیانت کا قحط ہو گیا ہے اور مکر اور فریب اور علوم و فنون مظلمہ
د خان کی طرح دنیا میں پھیل گئے ہیں اور روز بروز ترقی پر ہیں۔ اس زمانہ کے مفاسد کی صورت پہلے زمانوں
کے مفاسد سے بالکل مختلف ہے۔ پہلے زمانوں میں اکثر نادانی اور اہمیت رہزن تھی اس زمانہ میں تحصیل علوم
رہزن ہو رہی ہے۔ ہمارے زمانہ کی نئی روشنی جس کو دوسرے لفظوں میں دخان سے موسوم کرنا چاہیئے عجیب
طور پر ایمان اور دیانت اور اندرونی سادگی کو نقصان پہنچارہی ہے۔ سوفسطائی تقریروں کے غبار نے صداقت
کے آفتاب کو چھپا دیا ہے اور فلسفی مغالطات نے سادہ لوحوں کو طرح طرح کے شبہات میں ڈال دیا ہے۔
خیالات باطلہ کی تعظیم کی جاتی ہے اور حقیقی صداقتیں اکثر لوگوں کی نظر میں کچھ حقیر سی معلوم ہوتی ہیں ۔ سو
خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ عقل کے رہنردوں کو عقل سے درست کرے اور فلسفہ کے سرگشتوں کو آسمانی فلسفہ کے
زور سے راہ پر لاوے سو یہ کامل درجہ کا دُخان مبین ہے جو اس زمانہ میں ظاہر ہوا ہے۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷۶،۳۷۵)
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ ، أَنَّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءَهُمُ
رَسُولٌ مُّبِينٌ ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّم مَجْنُونَ وَ إِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ
قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَابِدُونَ ۔
کہیں گے اے ہمارے خدا یہ عذاب ہم سے اُٹھا ہم ایمان لائے ۔
(ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷۵)
وہ وقت ایسا ہوگا کہ یہ بلاء روئے زمین پر عام ہوگی کوئی شہر یا بستی الا ماشاء اللہ اس سے خالی نہ رہے گی
بلکہ دریاؤں اور جنگلوں میں بھی طاعون ہوگا ۔ اس وقت لوگ بھاگنے کی جگہ ڈھونڈیں گے مگر نہ پاویں گے۔
( حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۲۴، ۴۲۵)
اے رب ہم سے عذاب کھول دے کہ ہم ایمان لائے اور پھر اس کے جواب میں فرماتا ہے انا کا شِفوا
الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَابِدُونَ سورہ دخان یعنی ہم تھوڑی مدت تک عذاب کھول دیتے ہیں اور کہ ہیں اور پھر تم عود کرو
گے اور کافر بن جاؤ گے۔ یہ آیت اس بات پر صریح نص ہے کہ خدا تعالیٰ ایک شخص کی تضرع کو قبول کر کے
عذاب ٹال دیتا ہے اور جانتا ہے کہ پھر یہ کفر اور فسق کی طرف رجوع کرے گا اور تضرع یا استغفار سے عذاب
ٹالنا قدیم عادت اللہ ہے اس سے کون انکار کر سکتا ہے بجز ایسے شخص کے جو کمال تعصب سے اندھا ہو گیا ہو۔
ماسوا اس کے یہ مسلم اور مشہور امر ہے کہ جب ہیبت الہی اپنا جلوہ دکھاتی ہے تو اس وقت فاسق انسان کی اور
صورت ہوں ہوتی ہے اور جب ہیبت کا وقت نکل جاتا ہے تو پھر اپنی شقاوت فطرتی سے اصلی صورت کی طرف عود
کر آتا ہے۔ ایسے لوگ بہتیرے تم نے دیکھے ہوں گے کہ جب ان پر کوئی مقدمہ دائر ہو جس سے سخت قید یا
پھانسی یا سزائے موت کا خطرہ ہو گو یہ بھی گمان ہو کہ شاید رہا ہو جائیں تو وہ ایسی ہیبت کو مشاہدہ کر کے اپنی
فاسقانہ چال چلن کو بدلا لیتے ہیں نماز پڑھتے ہیں اور توبہ کرتے اور لمبی لمبی دعائیں کرتے ہیں۔ اور پھر جب
ان کی اس تضرع کی حالت پر خدا تعالیٰ رحم کر کے ان کو اس بلا سے خلاصی دیتا ہے تو فی الفور ان کے دل میں یہ
خیال گزرتا ہے کہ یہ رہائی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اتفاقی امر ہے تب وہ اپنے فسق میں پہلے سے بھی بدتر
ہو جاتے ہیں اور چند روز میں ہی اپنی پہلی عادات کی طرف رجوع کر آتے ہیں۔
رم
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۲)
اللہ جل شانہ کفار کا قول ذکر کر کے فرماتا ہے رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ ۔۔۔ اور پھر جواب
میں فرماتا ہے إِنَّا كَا شِفُوا الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَابِدُونَ ۔۔۔۔۔ یعنی کا فر عذاب کے وقت کہیں گے کہ اے
خدا ہم سے عذاب دفع کر کہ ہم ایمان لائے اور ہم تھوڑا سا یا تھوڑی مدت تک عذاب دور کر دیں گے مگر تم اے
کافرو پھر کفر کی طرف عود کرو گے۔ پس ان آیات سے اور ایسا ہی ان آیتوں سے جن میں قریب الغرق کشتیوں کا
ذکر ہے صریح منطوق قرآنی سے ثابت ہوتا ہے کہ عذاب دنیوی ایسے کافروں کے سر پر سے ٹل جاتا ہے جو خوف
کے دنوں اور وقتوں میں حق اور توحید کی طرف رجوع کریں گوامن پا کر پھر بے ایمان ہو جائیں۔
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۸۵ )
یہ قدیم سے سنت اللہ ہے کہ جو شخص خوف کی حالت میں رجوع کر کے اور پھر امن یا کر برگشتہ ہو جائے خدا
اس کو تھوڑی مہلت دے کر پھر پکڑ لیتا ہے جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے إِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ
عابِدُونَ یعنی ہم رجوع کے بعد کچھ تھوڑی مدت عذاب کو موقوف رکھیں گے اور پھر پکڑ لیں گے اور تھوڑی
مدت اس لئے کہ پھر تم انکار کی طرف رجوع کرو گے۔ سو ایسا ہی ہوا۔ یہ بات مسلمانوں کو بھی یاد رکھنے کے
لائق ہے کہ گو ایک شخص کا انجام خدائے تعالیٰ کے علم میں کفر ہو مگر عادت اللہ قدیم سے یہی ہے کہ اس کی تضرع
اور خوف کے وقت عذاب کو دوسرے وقت پر ڈال دیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ وعید
میں خدا کے ارادہ عذاب کا تختلف جائز ہے مگر بشارت میں جائز نہیں۔
انجام آتھم ، روحانی خزائن جلدا اصفحہ کے حاشیہ )
يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ )
جس دن پکڑیں گے ہم پکڑ ناسخت ۔ تحقیق ہم بدلہ لینے والے ہیں ۔
لا
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۲۲)
إِنَّ شَجَرَتَ الرَّقُومِ لى طَعَامُ الْآثِيمِ * كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ كَغَلَي
الْحَمِيمِ خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاءِ الْجَحِيمِ * ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ
عَذَابِ الْحَمِيمِ ذُقُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ ۔
زقوم کا درخت ان دوزخیوں کا کھانا ہے جو عمداً گناہ کو اختیار کر لیتے ہیں ۔ وہ کھانا ایسا ہے جیسا کہ تانبا گلا
ہوا کھولتے ہوئے پانی کی طرح پیٹ میں جوش مارنے والا ۔ پھر دوزخی کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اس
درخت کو چکھ ، تو عزت والا اور بزرگ ہے۔ یہ کلام نہایت غضب کا ہے۔ اس کا ماحصل یہ ہے کہ اگر تو تکبر نہ
کرتا اور اپنی بزرگی اور عزت کا پاس کر کے حق سے منہ نہ پھیرتا تو آج یہ تلخیاں تجھے اٹھانی نہ پڑتیں۔ یہ آیت
اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے کہ دراصل یہ لفظ زقوم کا ذقی اور آمر سے مرکب ہے اور آم - إِنَّكَ أَنْتَ
الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ کا ملخص ہے۔ جس میں ایک حرف پہلے کا اور ایک حرف آخر کا موجود ہے اور کثرت استعمال
نے ذال کو زا کے ساتھ بدل دیا ہے۔ اب حاصل کلام یہ ہے کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اسی دنیا کے ایمانی
کلمات کو بہشت کے ساتھ مشابہت دی ہے۔ ایسا ہی اسی دنیا کے بے ایمانی کے کلمات کو زقوم کے ساتھ
مشابہت دی اور اس کو دوزخ کا درخت ٹھہرایا اور ظاہر فرمادیا کہ بہشت اور دوزخ کی جڑھ اسی دنیا سے شروع
ہوتی ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۹۲، ۳۹۳)
بہشتی زندگی والا انسان خدا کی یاد سے ہر وقت لذت پاتا ہے اور جو بد بخت دوزخی زندگی والا ہے تو وہ وہ ہر
وقت اس دُنیا میں زقوم ہی کھا رہا ہے۔ اس کی زندگی تلخ ہوتی ہے۔ مَعِيشَةً ضَنْكًا بھی اس کا نام ہے جو
قیامت کے دن زقوم کی صورت پر متمثل ہو جائے گی۔ غرض دونوں صورتوں میں باہم رشتے قائم ہیں۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۳ صفحه ۱۰)
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامِ آمِينٍ
متقی امن کے مقام میں آگئے ۔
ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۹)
لَا يَذُوقُوْنَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الأولى وَوَقْهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ
بہشتیوں پر دوسری موت نہیں آئے گی ۔ ایک موت جو آچکی سو آ چکی ۔ اب جو لوگ کہتے ہیں کہ مسیح جو
مر گیا کیا خدائے تعالیٰ قادر نہیں کہ اس کو پھر زندہ کر کے بھیجے گویا اُن کے نزدیک مسیح بہشتی نہیں جو اس کے لئے
دو موتیں تجویز کرتے ہیں۔ حضرات اپنی بات کی ضد کے لئے مسیح کو بار بار کیوں مارنا چاہتے ہو اس کا کون سا
گناہ ہے جو اس پر دو موتیں آویں اور پھر ان دو موتوں کا حدیث اور قرآن کی رو سے ثبوت کیا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۴۶)
جیسا کہ صرف ایک موت کی طرف اشارہ کر کے فرماتا ہے لا يَذُوقُوْنَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ
الأولى سو یہ بات اس کے سچے وعدہ کے برخلاف ہے کہ مردوں کو پھر دنیا میں بھیجنا شروع کر دیوے۔ اور
کیوں کر ممکن تھا کہ خاتم النبیین کے بعد کوئی اور نبی اسی مفہوم تام اور کامل کے ساتھ جو نبوت تامہ کی شرائط
میں سے ہے آ سکتا۔ کیا یہ ضروری نہیں کہ ایسے نبی کی نبوت تامہ کے لوازم جو وحی اور نزول جبرئیل ہے اس کے
وجود کے ساتھ لازم ہونی چاہئے کیونکہ حسب تصریح قرآن کریم رسول اُسی کو کہتے ہیں جس نے احکام و عقائد
دین جبرئیل کے ذریعہ سے حاصل کئے ہوں لیکن وحی نبوت پر تو تیرہ سو برس سے مہر لگ گئی ہے کیا یہ مہر اُس
وقت ٹوٹ جائے گی ۔ اور اگر کہو کہ مسیح ابن مریم نبوت تامہ سے معزول کر کے بھیجا جائے گا تو اس سزا کی
کوئی وجہ بھی تو ہونی چاہئے ۔ بعض کہتے ہیں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بے استحقاق معبود قرار دیا گیا تھا سو
خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ اس کی سزا میں نبوت سے اس کو الگ کر دیا جائے اور وہ زمین پر آکر دوسروں کے
پیرو بنیں اوروں کے پیچھے نماز پڑھیں اور امام اعظم کی طرح صرف اجتہاد سے کام لیں۔ اور حنفی الطریق ہو کر
حنفی مذہب کی تائید کریں ۔ لیکن یہ جواب معقول نہیں ہے خدائے تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس الزام سے
اُن کو بری کر دیا ہے اور ان کی نبوت کو ایک دائمی نبوت قرار دیا ہے۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸۷)
متقی امن کے مقام میں آگئے ۔ وہ بجز پہلی موت کے جو اُن پر وارد ہو گئی پھر موت کا مزہ نہیں چکھیں گے
اور خدا ان کو جہنم کے عذاب سے بچائے گا۔ اس میں بھید یہ ہے کہ مومن متقی کا مرنا چار پائیوں اور مویشی کی
طرح نہیں ہوتا بلکہ مومن خدا کے لئے ہی جیتے ہیں اور خدا کے لئے مرتے ہیں اس لئے جو چیزیں وہ خدا کے
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۹)
لئے کھوتے ہیں اُن کو وہ واپس دی جاتی ہیں ۔