سورة الجَاثیَة

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الجاثية
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تِلْكَ ايْتُ اللهِ تَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَ أَيْتِهِ
يُؤْمِنُونَ
سوایسی کون سی حدیث ہے جس پر تم اللہ اور اس کی آیات کو چھوڑ کر ایمان لاؤ گے۔ یعنی اگر کوئی حدیث
قرآن کریم سے مخالف ہو تو ہر گز نہیں ماننی چاہیے بلکہ رڈ کر دینی چاہیے ہاں اگر کوئی حدیث بذریعہ تاویل
قرآن کریم کے بیان سے مطابق آسکے مان لینا چاہیے۔ (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۴)
خدا اور اُس کی آیتوں کے بعد کس حدیث پر ایمان لائیں گے۔ اس جگہ حدیث کے لفظ کی تنکیر جو فائدہ
عموم کا دیتی ہے صاف بتلا رہی ہے کہ جو حدیث قرآن کے معارض اور مخالف پڑے اور کوئی راہ تطبیق کی پیدا
نہ ہو۔ اُس کورڈ کر دو۔ اور اس حدیث میں ایک پیشگوئی بھی ہے جو بطور اشارۃ النص اس آیت سے مترشح ہے
اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ آیہ ممدوحہ میں اس بات کی طرف اشارہ فرماتا ہے کہ ایک ایسا زمانہ بھی اس اُمت پر
آنے والا ہے کہ جب بعض افراد اس امت کے قرآن شریف کو چھوڑ کر ایسی حدیثوں پر بھی عمل کریں گے جن
کے بیان کردہ بیان قرآن شریف کے بیانات سے مخالف اور معارض ہوں گے۔
ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۰۷)
تم بعد اللہ اور اس کی آیات کے کس حدیث پر ایمان لاؤ گے۔ اس آیت میں صریح اس بات کی طرف اشارہ

ہے کہ اگر قرآن کریم کسی امر کی نسبت قطعی اور یقینی فیصلہ دیوے یہاں تک کہ اس فیصلہ میں کسی طور سے شک باقی
نہ رہ جاوے اور منشاء اچھی طرح سے کھل جائے تو پھر بعد اس کے کسی ایسی حدیث پر ایمان لانا جو صریح اس
کے مخالف پڑی ہو مومن کا کام نہیں ہے۔ پھر فرماتا ہے فَبِأَيِّ حَدِيثِ بَعْدَ لَا يُؤْمِنُونَ ( الاعراف : ١٨٦) ۔
ان دونوں آیتوں کے ایک ہی معنی ہیں اس لئے اس جگہ تصریح کی ضرورت نہیں۔ سو آیات متذکرہ بالا کے رو
دیوے اور یہی میرا مذہب ہے۔
سے ہر ایک مومن کا یہ ہی مذہب ہونا چاہئے کہ وہ کتاب اللہ کو بلا شرط اور حدیث کو شر طی طور پر حجت شرعی قرار
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۲)
بعد اللہ جل شانہ کی آیات کے کس حدیث پر ایمان لاؤ گے؟ اس آیت میں صریح اس بات کی طرف
ترغیب ہے کہ ہر ایک قول اور حدیث کتاب اللہ پر عرض کر لینا چاہیے۔ اگر کتاب اللہ نے ایک امر کی نسبت
ایک فیصلہ ناطق اور مؤید دے دیا ہے جو قابل تغیر اور تبدیل نہیں تو پھر ایسی حدیث دائرہ صحت سے خارج
ہوگی جو اس کے مخالف ہے لیکن اگر کتاب اللہ فیصلہ مؤیدہ اور نا قابل تبدیل نہیں دیتی تو پھر اگر وہ حدیث
قانون روایت کے رو سے صحیح ثابت ہو تو ماننے کے لائق ہے۔ غرض قرآن ایسی مجمل کتاب نہیں جو کبھی اور
کسی صورت میں معیار کا کام نہ دے سکے جس کا ایسا خیال ہے بے شک وہ سخت نادان ہے بلکہ ایمان اس کا
خطرہ کی حالت میں ہے۔
الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۰۸،۱۰۷)
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَايْتِهِ يُؤْمِنُونَ یہ ایک قسم کی پیشگوئی ہے جو ان وہابیوں کے متعلق ہے۔
البدر جلد ا نمبر ۶،۵ مورخه ۲۸ نومبر و ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۴۶)
وَيْلٌ لِكُلِّ أَفَاكِ أَثِيمٍ لَا يَسْمَعُ أَيْتِ اللهِ تُتْلَى عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا
كَانْ لَّمْ يَسْمَعُهَا فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ۔
لعنت ہے مفتری گنہ گار پر جو خدا کی آیتوں کو سنتا ہے پھر تکبر کی راہ سے انکار پر اصرار کرتا ہے گویا کچھ بھی
نہیں سنا۔ پس اس کو تو دردناک عذاب کی بشارت دے۔ (حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۸۹)
وَلَقَدْ آتَيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ وَرَزَقْنَهُمْ مِنَ الطَّيِّبَتِ وَ
فَضَّلْنَهُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ وَآتَيْنَهُمُ بَيِّنَتٍ مِّنَ الْأَمْرِ فَمَا اخْتَلَفُوا إِلَّا مِنْ بَعْدِ
مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ فِيمَا كَانُوا

فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ، ثُمَّ جَعَلْنَكَ عَلَى شَرِيعَةٍ مِّنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعُهَا وَلَا تَتَّبِعُ أَهْوَاءَ
الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ )
فَانْظُرْ كَيْفَ ذَكَرَ اللهُ تعالی دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ نے یہاں دو متقابل سلسلوں کا
هُهُنَا سِلْسِلَتَيْنِ مُتَقَابِلَتَيْنِ سِلْسِلَةٌ ذکر کیا ہے یعنی ایک سلسلہ موسیٰ علیہ السلام سے عیسیٰ علیہ السلام
مُوسَى إِلى عِيسَى وَسِلْسِلَةُ نَبِيِّنَا تک اور ایک سلسلہ ہمارے نبی خیر الوری محمد رسول اللہ صلی اللہ
خَيْرِ الْوَرَى إِلَى الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ علیہ وسلم سے اُس مسیح موعود تک ہے جو تمہارے اس زمانہ
الَّذِي جَاءَ فِي زَمَنِكُمْ هَذَا وَإِنَّهُ میں آیا ہے اور وہ قریش کے قبیلہ میں سے نہیں آیا جس طرح
مَا جَاءَ مِنَ الْقُرَيْشِ كَمَا أَنَّ عِيسَی عیسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل میں سے نہیں آئے تھے۔ اور
مَا جَاءَ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَإِنَّهُ عِلْمٌ مسیح موعود تمام لوگوں کے لئے عِلم لِلسَّاعَةِ ہیں جس طرح کہ
لِسَاعَةِ كَافَّةَ النَّاسِ كَمَا كَانَ عِيسَی عیسی علیہ السلام یہود کے لئے عِلم لِلسَّاعَةِ تھے یہ وہ بات
عِلْمًا لِسَاعَةِ الْيَهُودِ هَذَا مَا أُشِيرَ ہے جس کی طرف سورۃ فاتحہ میں اشارہ کیا گیا ہے اور یہ کوئی
إِلَيْهِ فِي الْفَاتِحَةِ وَمَا كَانَ حَدِيثُ ایسی بات نہیں جو اپنی طرف سے گھڑ لی گئی ہو۔ آسمان نے
يُفْتَرَى وَقَدْ شَهِدَتِ السَّمَاءُ بِآيَاتِهَا اس امر کی صداقت کے لئے اپنے نشانوں کے ساتھ گواہی دی
وَقَالَتِ الْأَرْضُ الْوَقْتُ هَذَا اور زمین نے کہا یہ وقت مسیح موعود کی آمد کا وقت ہے اس لئے
الْوَقْتُ فَاتَّقِ اللهَ وَلَا تَيْنَسُ مِنْ تو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کر اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے
رَوْحِ اللهِ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ مایوس نہ ہو۔ اور اس پر اللہ کی سلامتی نازل ہو جو اللہ تعالیٰ کی
الْهُدى فَحَاصِلُ الْكَلَامِ أَنَّ الْقُرْآنَ ہدایت کی پیروی کرے۔ پس حاصل کلام یہ ہے کہ قرآن کریم
مَمْلُو مِنْ إِنَّ اللهَ تَعَالَى اخْتَارَ مُوسَی اس بات کے ذکر سے بھرا پڑا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت
بَعْدَ مَا أَهْلَكَ الْقُرُوْنَ الْأُولَى وَأَتَاهُ موسیٰ علیہ السلام کو بعد اس کے کہ اس نے تمام قوموں کو ہلاک
التَّوْرَاةِ وَأَرْسَلَ لِتَائِيْدِهِ النَّبِيِّينَ کر دیا چنا اور ان کو تو رات دی اور ان کی تائید کے لئے متواتر
تَتْرًا۔ ثُمَّ قَفَا عَلَى أَثَارِهِمْ بِعِيسَی کئی رسول بھیجے پھر ان کے پیچھے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو
وَاخْتَارَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مبعوث فرمایا ۔ اسی طرح یہود کو ہلاک اور تباہ کرنے کے

بَعْدَ مَا أَهْلَكَ الْيَهُودَ وَأَرْدَى وَلَا شَكَ بعد اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منتخب کیا
وَلا رَيْبَ أَنَّ السَّلْسِلَةَ الْمُوسَوِيَّةَ اور بلا شک اور بلا ریب سلسلہ محمدیہ اور سلسلہ موسویہ ا
وَالْمُحَمَّدِيَّةَ قَدْ تَقَابَلَنَا وَكَذَالِكَ أَرَادَ دونوں متقابل سلسلے ہیں اور اس امر کا اللہ تعالیٰ نے اسی
اللهُ وَقَضَى
طرح ارادہ اور فیصلہ فرمایا تھا ۔ ( ترجمہ از مرتب )
(خطبہ الہامیہ، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۸،۷ )
إِنَّهُمْ لَنْ يُغْنُوا عَنْكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا ۖ وَإِنَّ الظَّلِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ
وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ
جس شخص کو آنحضرت صلعم کا پاس نہیں وہ بے ایمان ہے۔ خدا تعالیٰ تو ایک مؤمن کا بھی پاس کرتا ہے جیسے
فرمایا وَ اللهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ -
الحکم جلدا انمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۳)
وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَ نَحْيَا وَ مَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ وَمَا
لَهُم بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس قوم میں آئے وہ تو کسی بات کے بھی قائل نہ تھے نہ ان میں کوئی شریعت تھی
اور نہ وہ کسی کتاب کے قائل اور پابند بلکہ اکثر تو خدا تعالیٰ کے بھی قائل نہ تھے۔ وہ کہتے تھے مَا هِيَ إِلَّا
حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَ نَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنا إِلَّا الدَّهْرُ وہ جو کچھ سمجھتے تھے اسی دنیا کو سمجھتے تھے کہ آگے جا کر
کسی نے کیا دیکھا ہے۔ یہی دنیا ہی دنیا ہے ۔ اس آیت میں دھر کا لفظ اسی لیے بیان کیا ہے تا کہ ظاہر کیا
جاوے کہ وہ دہر یہ تھے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس وقت عرب میں قریباً تمام بیہودہ اور باطل مذاہب جمع
ہوئے ہوئے تھے۔ وہ گویا ایک چھوٹا سا نقشہ تھا جو گندے اور افراط تفریط کے طریق تھے۔ وہ عملی طور پر اس
میں دکھائے گئے تھے۔ جیسے کسی ملک کا نقشہ ہو۔ اس میں سب مقام موٹے موٹے دکھائے جاتے ہیں ۔ اسی
طرح وہاں کی حالت تھی ۔ یہ کیسی بڑی روشن دلیل آپ کی سچائی کی ہے کہ ایسی قوم اور ایسے ملک میں اللہ تعالیٰ
نے آپ کو مبعوث فرمایا جو انسانیت کے دائرہ سے نکل چکا تھا۔
میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ خواہ کیسا ہی پکا دشمن ہو اور خواہ وہ عیسائی ہو یا آر یہ جب وہ ان حالات کو

دیکھے گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عرب کے تھے اور پھر اس تبدیلی پر نظر کرے گا جو آپ کی تعلیم
اور تاثیر سے پیدا ہوئی تو اسے بے اختیار آپ کی حقانیت کی شہادت دینی پڑے گی ۔ موٹی سی بات ہے کہ
قرآن مجید نے ان کی پہلی حالت کا تو یہ نقشہ کھینچا ہے ۔ يَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ (محمد : ۱۳) یہ توان
کی کفر کی حالت تھی پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تاثیرات نے ان میں تبدیلی پیدا کی تو ان کی
یہ حالت ہوگئی يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا ( الفرقان : (۶۵) یعنی وہ اپنے رب کے حضور سجدہ کرتے
ہوئے اور قیام کرتے ہوئے راتیں کاٹ دیتے ہیں جو تبدیلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے
وحشیوں میں کی اور جس گڑھے سے نکال کر جس بلندی اور مقام تک انہیں پہنچایا۔ اس ساری حالت کے نقشہ کو
دیکھنے سے بے اختیار ہو کر انسان رو پڑتا ہے کہ کیا عظیم الشان انقلاب ہے جو آپ نے کیا۔ دنیا کی کسی تاریخ
اور کسی قوم میں اس کی نظیر نہیں مل سکتی۔ یہ نری کہانی نہیں۔ یہ واقعات ہیں جن کی سچائی کا ایک زمانہ کو اعتراف
کرنا پڑا ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی