سورة الاٴحقاف
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورة الاحقاف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الاحقاف
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَرَعَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَرُونِي مَا ذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ
شرك في السموتِ ايْتُونِي بِكِتَبٍ مِنْ قَبْلِ هَذَا أَوْ أَثْرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ إِنْ كُنْتُمْ
صُدِقِينَ وَ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ
الْقِيمَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَابِهِمْ غَفِلُونَ )
کیا تم نے دیکھا کہ جن لوگوں کو تم اللہ تعالیٰ کے سوا معبود ٹھہرا رہے ہو انہوں نے زمین میں سے کیا پیدا کیا
اور یا ان کو آسمان کی پیدائش میں کوئی شراکت ہے۔ اگر اس کا کوئی ثبوت تمہارے پاس ہے اور کوئی ایسی
کتاب ہے جس میں یہ لکھا ہو کہ فلاں فلاں چیز تمہارے معبود نے پیدا کی ہے تو لاؤ وہ کتاب پیش کرو اگر تم
سچے ہو یعنی یہ تو ہو نہیں سکتا کہ یونہی کوئی شخص قادر مطلق کا نام رکھالے اور قدت کا کوئی نمونہ پیش نہ کرے اور
خالق کہلائے اور خالقیت کا کوئی نمونہ ظاہر نہ کرے۔
اور پھر فرماتا ہے کہ اس شخص سے زیادہ تر گمراہ کون شخص ہے کہ ایسے شخص کو خدا کر کے پکارتا ہے جو اس کو
قیامت تک جواب نہیں دے سکتا ۔ بلکہ اس کے پکارنے سے بھی غافل ہے چہ جائیکہ اس کو جواب دے سکے۔
جنگ مقدس، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۳۷)
سورة الاحقاف
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَلَا تَمْلِكُونَ لِي مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ هُوَ أَعْلَمُ
بِمَا تُفِيضُونَ فِيْهِ كَفَى بِهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ۔
محض الہام جب تک اس کے ساتھ فعلی شہادت نہ ہو ہر گز کسی کام کا نہیں ۔ دیکھو جب کفار کی طرف سے
اعتراض ہوا لَسْتَ مُرْسَلًا (الرعد : ۴۴) تو جواب دیا گیا کفی بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمُ (الرَّعد : ۴۴)
شہادت
یعنی عنقریب خدا کی فعلی شہادت میری صداقت کو ثابت کر دے گی ۔ پس الہام کے ساتھ تھ فعلی شہاد
بھی چاہیے ۔ دیکھو گورنمنٹ جب کسی کو ملازمت عطا کرتی ہے تو اس کی وجاہت کے سامان بھی مہیا کر دیتی
ہے۔ چنانچہ جو لوگ اس کا مقابلہ کرتے ہیں وہ توہین عدالت کے جرم میں گرفتار ہوتے ہیں ۔ اسی طرح جو
ماموران الہی کے مقابلہ پر آتے ہیں وہ ہلاک ہو جاتے ہیں آج کل پچاس آدمی کے قریب ایسے ہیں جو اس
مرض میں گرفتار ہیں یعنی اپنے قولی الہام پر بھروسہ رکھتے ہیں وہ سب غلطی پر ہیں شیطان انسان کا بڑا دشمن
ہے مگر خود مفتری بھی ایک شیطان ہے پس وہ اپنا آپ دشمن ہے اسی لئے جلد ہلاک ہو جاتا ہے ۔ کیسے
ناعاقبت اندیش ہیں وہ لوگ جو ایسوں کے دام تزویر میں پھنس جاتے ہیں ۔ جس کے دعوی کے ساتھ عظمت
وجلال ربانی کی چمک نہ ہو تو ایسے شخص کو تسلیم کرنا اپنے تئیں آگ میں ڈالنا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۷ ۱ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۹)
قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللهِ وَكَفَرْتُمْ بِهِ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي
إِسْرَاءِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَأَمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ )
پہلی کتابوں ۔۔۔۔۔ سے اجتہاد کرنا حرام نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ۔۔۔۔۔۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے ثبوت کے لئے
ان کو پیش کرتا ہے تو ہمارا ان سے اجتہاد کرنا کیوں حرام ہو گیا ؟
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴۱ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۶ء صفحه ۵)
وَ وَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ اِحْسُنَا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَ وَضَعَتْهُ كُرْهًا
وَحَمْلُهُ وَفِصَالُهُ ثَلْثُونَ شَهْرًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَ بَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ