سورة النَّمل

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۷)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سورة الاحقاف
رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى وَ عَلَى وَالِدَيَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا
تَرْضَهُ وَ أَصْلِحُ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَ إِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ )
اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی تاکید کی ہے یہ اس وجہ سے کہ مشکل
سے اس کی ماں نے اپنے پیٹ میں اس کو رکھا اور مشکل ہی سے اس کو جنا اور ور یہ مشکلات اس دور دراز مدت
تک رہتی ہیں کہ اس کا پیٹ میں رہنا اور اس کے دودھ کا چھوٹنا تیس مہینہ میں جا کر تمام ہوتا ہے یہاں تک کہ
جب ایک نیک انسان اپنی پوری قوت کو پہنچتا ہے تو دعا کرتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھ کو اس بات کی
توفیق دے کہ تو نے جو مجھ پر اور میرے ماں باپ پر احسانات کئے ہیں تیرے ان احسانات کا شکر یہ ادا کرتا
رہوں اور مجھے اس بات کی بھی توفیق دے کہ میں کوئی ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہو جائے اور
میرے پر یہ بھی احسان کر کہ میری اولاد نیک بخت ہو اور میرے لئے خوشی کا موجب ہو اور میں اولاد پر
بھروسہ نہیں کرتا بلکہ ہر یک حاجت کے وقت تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں ان میں سے ہوں جو
تیرے آگے اپنی گردن رکھ دیتے ہیں نہ کسی اور کے آگے۔
سے۔ دھو
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۰۹ حاشیه )
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ اصلِحُ لِي فِي ذُريَّتِي میرے بیوی بچوں کی بھی
اصلاح فرما ۔ سوا اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد اور بیوی کے واسطے بھی
دعا کرتے رہنا چاہیے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں ۔ اور اکثر بیوی کی وجہ
دیکھو پہلا فتنہ حضرت آدم پر بھی عورت ہی کی وجہ سے آیا تھا ۔ حضرت موسی کے مقابلے میں بلغم کا
ایمان جو حبط کیا گیا اصل میں اس کی وجہ بھی تو ریت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بلغم کی عورت کو اس بادشاہ
نے بعض زیورات دکھا کر طمع دے دیا تھا اور پھر عورت نے بلغم کو حضرت موسی پر بد دعا کرنے کے واسطے
اُکسایا تھا ۔ غرض ان کی وجہ سے بھی اکثر انسان پر مصائب شدائد آجایا کرتے ہیں تو اُن کی اصلاح کی
طرف بھی پوری توجہ کرنی چاہیے اور ان کے واسطے بھی دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۶ )
وَ مَنْ لا يُجِبُ دَاعِيَ اللهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزِ فِي الْأَرْضِ وَ لَيْسَ لَهُ مِنْ دُونِهِ

أَوْلِيَاءَ أُولَئِكَ فِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ
سورة الاحقاف
اور جو شخص اس کے قبول کرنے سے انکار کرے وہ خدا کو اپنا غلبہ ظاہر کرنے سے روک نہیں سکے گا اور خدا
کے مقابلہ پر اس کا کوئی حمایتی نہیں۔ ( براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۷ ۲۴ حاشیہ نمبر ۱۱)
فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِلُ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ
يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِنْ نَّهَارٍ بَلَغَ فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا
الْقَوْمُ الْفَسِقُونَ )
فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ ۔۔۔سواولو العزم نبیوں کی طرح صبر کر۔
(براہین احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۶۵ حاشیه در حاشیہ نمبر ۴)
اللہ تعالیٰ کی عادت ہے کہ ہمیشہ اس کا عتاب ان لوگوں پر ہوتا ہے جن پر اس کے فضل اور عطایات بے شمار
ہوں اور جنہیں وہ اپنے نشانات دکھا چکا ہوتا ہے۔ وہ ان لوگوں کی طرف کبھی متوجہ نہیں ہوتا کہ انہیں عتاب یا خطاب یا
ملامت کرے جن کے خلاف اس کا آخری فیصلہ نافذ ہونا ہوتا ہے چنانچہ ایک طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو فرماتا ہے فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِلُ لَهُمُ اور فرماتا ہے وَلَا تَكُنْ
كَصَاحِبِ الْحُوتِ ( القلم : ۴۹) اور فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَبْتَغِي نَفَقًا فِي الْأَرْضِ الآية (الانعام : ۴۹) یہ حجت
آمیز عتاب اس بات پر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت جلد فیصلہ کفار کے حق میں چاہتے تھے ، مگر
خدا تعالیٰ اپنے مصالح اور سنن کے لحاظ سے بڑے توقف اور حلم کے ساتھ کام کرتا ہے، لیکن آخر کار
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ وسلم کے دشمنوں کو ایسا کچلا اور پیسا کہ اُن کا نام ونشان مٹادیا۔ اسی طرح پر ممکن ہے کہ
ہماری جماعت کے بعض لوگ طرح طرح کی گالیاں ، افترا پردازیاں اور بد زبانیاں خدا تعالیٰ کے سچے سلسلے
کی نسبت سن کر اضطراب اور استعجال میں پڑیں۔ مگر انہیں خدا تعالیٰ کی اس سنت کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ برتی گئی ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ اس لیے میں پھر اور بار بار بتا کید حکم کرتا ہوں کہ جنگ وجدال
کے مجمعوں ، تحریکوں اور تقریبوں سے کنارہ کشی کرو۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
جلد بازی اور تقویٰ کبھی دونوں اکٹھے نہیں ہو سکتے ۔ نبیوں کو اللہ تعالیٰ نے یہی کہا فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا

الْعَزْمِ پھر عام لوگوں کو کس قدر ضرورت تھی کہ وہ تقویٰ سے کام لیتے اور خدا سے ڈرتے ۔
سورة الاحقاف
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۳)
پس تجھے صبر کرنا چاہیے جیسا کہ اولوا العزم نبی صبر کرتے رہے۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۸ حاشیه )

آج 10 میں سے 10 باقی